Baaghi TV

Category: حافظ آباد

  • حافظ آباد میں شجرکاری کی مہم

    حافظ آباد میں شجرکاری کی مہم

    حافظ آباد میں دی فاسٹ لرنگ سکول میں شجر کاری کی مہم کی گئی جس میں سکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی اور پودے لگائے ۔بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی درخت زمین کا زیور ہیں

    آب وہوا کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لان میں شجر کاری مہم کے سلسلہ پودا لگایے سکول انتظامیہ نے کہا کہ پودے لگانا آسان کام ہے۔ مگر ان کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ انہیوں نے کہا جو بھی پودا لگائے جائے اس کے پروان چھڑنے تک اس کی مکمل حفاظت کی جائے۔

  • گندم ما فیا کے خلا ف کا روائی

    گندم ما فیا کے خلا ف کا روائی

    حا فظ آ بآ د ( سید ظہیر عباس شاہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونورش عمران نے غیر قانونی طور پر گندم مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مقامی فلور مل کو سیل کر دیا۔ غیر قانونی اقدام پر فلور مل کا لائسنس معطل کر کے شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ محکمہ خوراک کی اطلاع کے مطابق مقامی اعظم فلور مل میں جلالپور پیر والا سے سرکاری کوٹہ کے مطابق 50kg کی 944 بوریاں گندم حاصل کیں جبکہ انہیں پرائیویٹ مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔

    جس کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نورش عمران نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر ارشاد احمد اور دیگر ریونیو افسران کے ہمراہ چھاپہ مار کر مقامی اعظم فلور مل کر سیل کر کے اس کا لائسنس معطل کر دیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلو ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ کے مطابق 50kg کی جو944 بوری گندم دی گئی تھی لیکن مل مالکان نے آٹا عام مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بجائے گندم غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں فروخت کی جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔

  • 10 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے مجرم گرفتار

    10 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے مجرم گرفتار

    حافظ آبادسے سید ظہیر عباس شاہ کی رپورٹ ) حافظ آباد تھانہ کالیکی منڈی پولیس کی کاروائی ، 10 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کالیکی منڈی کے علاقہ محلہ مصطفی آبادمیں اوباش ملزم وقاص 10 سالہ بچے احمد رضا کو کو کھیلنے کے بہانے گھر سے لے گیا اور قریبی ایکسچینج میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم وقاص کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کاروائی

    تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کاروائی

    حافظ آباد/ ملزمان گرفتار

    حافظ آباد، تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر کے ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
    گرفتار ملزمان میں ارشد اور علی حیدر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 1 کلاشنکوف،1 رائفل اور 136 گولیاں برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان ارشد اور علی حیدر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔حافظ آباد:سماج دشمن عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں جاری ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں

  • ٹریفک پولیس حافظ آباد کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    ٹریفک پولیس حافظ آباد کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    حافظ آباد (سید ظہیر عباس شاہ)ٹریفک پولیس حافظ آباد کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔اوور لوڈنگ پر 50 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔
    25 اوور لوڈ ہائی ایس سے اضافی سیٹیں بھی اتار دی گئی۔

    کم عمر ڈرائیوروں اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس حافظ آباد وسیم اختر کی کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی شروع ڈی ایس پی ٹریفک پولیس وسیم اختر کا حافظ آباد کے شہریوں کو ایک اہم پیغام دیا ان کا کہنا ھے کہ اکثر وبیشتر شہر میں کم عمر بچے اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کہ تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے عموماً حادثات کا شکار ہوتے ھیں اور ٹریفک میں پریشانی کا باعث بنتے ھیں

    اس لیے انکے خلاف کاروائی کی جائے ڈی ایس پی ٹریفک حافظ آباد وسیم اختر نے تمام والدین سے یہ گزارش کی ھے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو جہاں تک ممکن ہو گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال نہ کرنے دیں تاکہ آپ کے بچے حادثات کا شکار ہو کر آپ کی پریشانیوں میں مذید اضافہ نہ کریں اور محفوظ رہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہر کی عوام ٹریفک پولیس سے تعاون کرے اور تجاوزات سے باز رہیں تو ٹریفک رواں دواں رہے گی

  • ڈی پی او آفس حافظ آبادمیں کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈی پی او آفس حافظ آبادمیں کھلی کچہری کا انعقاد

    حافظ آباد ، اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کی جانب سے ڈی پی او آفس حافظ آبادمیں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اورفوری حل کے احکامات جاری کئے۔

    تفصیلات کے مطا بق آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حافظ آبادڈاکٹر رضوان احمد خاں کی جانب سے ڈی پی او آفس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او حافظ آبادڈاکٹر رضوان احمد خاںنے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے۔ڈی پی او حافظ آبادڈاکٹر رضوان احمد خاں کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے عوام کے مسائل و شکایات کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنانا ہے

  • پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور وفاقی وزیر اعجاز الحق کی دھواں دھار پریس کانفرنس

    پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور وفاقی وزیر اعجاز الحق کی دھواں دھار پریس کانفرنس

    پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کی حافظ آباد آمد اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی آئے روز تیل کی بڑھتی قیمتیں اور آشیائے خورونوش نے جینا محال کردیا ہے

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ سمجھ سے باہر ہے انہوں نے بس اپنا غصہ نکالا ہے براڈ شیٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب مذید کچھ نہیں نکالا جاسکتا رقم لینے والے اور اکائونٹ واضع ہیں

    انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک نیب چیئرمین معاہدہ کرتا ہے اور دوسرا چیئرمین اس کو منسوخ کرتا ہے پی ڈی ایم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی اتحاد نہیں کبھی بھی برقرار نہیں رہے گا پیپلز پارٹی نے متعدد منی این آر اوز لے لیے ہیں مارچ تک وہ مکمل مقاصد حاصل کر لیں گے

    سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق حافظ آباد میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے لیے آئے انہوں نے پریس کانفرنس میں بھی حکومت کی جہاں اچھے کاموں کی تعریف کی وہاں آڑے ہاتھوں بھی لیتے رہے

  • قیام پاکستان کیلئے غیور کشمیریوں نے بے شمار قربانیں دیں ، آصف چٹھہ ایڈووکیٹ

    قیام پاکستان کیلئے غیور کشمیریوں نے بے شمار قربانیں دیں ، آصف چٹھہ ایڈووکیٹ

    پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے حوالےسے اجلاس منعقد ہوا جس میں ۔چوہدری غضنفر ہنجرا جنرل سیکرٹری۔۔ندیم قیصر سندھو تحصیل صدر۔عطیہ امجد صدر خواتین ونگ۔جوزف نیر صدر مینارٹی ونگ۔ڈاکٹر ملک اسلم صاحب۔صدر یوتھ ونگ نعیم چوہان۔رانا عمر حیات۔افضل شہزادبھٹی۔ جاوید اقبال ۔بوٹا مسیح شعیب اقبال بھٹی۔رانا ارشاد اللہ۔نجف عباس بھٹی۔رائے ناصر اقبال کھرل۔دلاور شیر ساجھی۔اظہر حیدری
    امیر حمزہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی 10:30 am پریس کلب سے شروع کی جائے گی اور فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہو گی

    پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ نے اس مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا جا رہا ہے مگر ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ جو دن ہم منا رہے ہیں اس کا مقصد کیا ہے اور تاریخ میں اس کی کیا اہمیت ہے، ریاست جموں و کشمیر کا کل رقبہ تقریبا 84000 مربع میل ہے جس میں سے 70 فیصد پر انڈیا 1947 سے قابض ہے جبکہ باقی 30 فیصد کا علاقہ ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے اس وقت ریاست جموں و کشمیر کی کل آبادی 1 کروڑ سے زیادہ ہے، 80 لاکھ سے زاہد باشندے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو کی غلامی و ظلم و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 25 لاکھ کے قریب ریاست آزاد جموں و کشمیر کے آزاد و خودمختار شہری ہیں

    1846 میں مسلمانوں کے دشمن انگریز پلید نے ریاست جموں و کشمیر کو غدار ڈوگرہ راجہ غلام سندھ کو اس وقت کے 75 ہزار کے عیوض بیچ دیا تھا پھر تقسیم ہند کے بعد جبکہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان اور ہندو اکثریتی علاقے بھارت کو دیئے جائینگے مگر 26 اکتوبر 1947 کو اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان جموں و کشمیر اور معائدہ تقسیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف الحاق بھارت کا اعلان کیا جسے غیور کشمیریوں نے ناقبول کیا مسلمانان جموں و کشمیر مہاراجہ ہری سنگھ کے اس فیصلے کے خلاف سیخ پا ہو گئے کیونکہ وہ شروع سے ہی نعرہ لگاتے آئے تھے کشمیر بنے گا پاکستان اور قیام پاکستان کیلئے غیور کشمیریوں نے بے شمار قربانیاں بھی دیں جو کہ تاریخ میں سنہری حروف کیساتھ رقم ہیں

  • اندھا دھند فائرنگ کرنے  اور پرچی کے ذریعے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

    اندھا دھند فائرنگ کرنے اور پرچی کے ذریعے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

    حافظ آباد، پولیس تھانہ صدر کی کاروائی 20 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان عدنان،زیشان ،عثمان عرف قاری نے شہری عنایت کے گھر اندھا دھند فائرنگ کی تھی ،حافظ آباد ملزمان نے فائرنگ کے بعد قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں لکھ کر پرچی کے زریعے 20 لاکھ بھتہ مانگا تھا،

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سراغ لگا کر سہولت کار سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے جدید اسلحہ بھی برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف مختلف دفعات لگا کر 5 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، پولیس شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،

  • خافظ آباد میں قائم کی گئی پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی

    خافظ آباد میں قائم کی گئی پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی

    حافظ آباد میں جناح ھال میں قائم پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک حافظ آبد میں جناح ہال میں قائم پناہ گاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں پانہ گاہ کے حوالے سے کئے گئے تمام دعوے خواب ہوتے نظر آ رہے ہیں-
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1347122618525229056?s=08
    ویڈیو میں میڈیا نمائندہ نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے واٹس ایپ پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کچھ ایی تصاویر سامنے آئیں جس میں کہا گیا کہ حا فظ آباد میں جناح ہال کے اندر پناہ گاہ ہے ہم لوگ سارا دن ڈھونڈھتے رہے کہ یہ پناہ گاہ کب بنی اور کیسے بنی اور کب آپریشنل ہوئی شام کے وقت کچھ دوستوں نے بتایا کہ یہ آج ہی آپریشنل ہو ئی ہے ابھی جب جناح ہال کے اندر ئے تو تالا لگا ہوا تھا اور یہاں پر کوئی بی آدمی نہیں ہے

    انہوں نے کہا کہ آپ کو دکھاتے ہیں کہ پناہ گاہ کے اندر کوئی آدمی نہیں پھر وزیراعظم نے کھانا کن لوگوں کے ساتھ کھایا کون سے مزدور تھے یہ سوالیہ نشان ضرور ہے-

    ویڈیو میں کہا گیا کہ پناہ گاہ جب کھولی گئی تو اندر کچھ بھی موجود نہیں تھا اور اندر والے کمرے میں بھی تالا لگا ہوا تھا جو کہ غریب لوگوں اور مسافروں کے لئے تیار کی گئی جب اسے کھلوایا گیا تو پناہ گاہ سازو سامان میں صرف زمین پر بچھائے گئے بستروں پر مشتمل تھی اور پانہ گاہ کا بورڈ لگا ہوا تھا فوٹو سیئشن کے لئے اور سردیوں کے اس موسم میں پنکھا بھی چل رہا تھا جسے پناہ گاہ کو لاک کرنے سے بند بھی نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں بجلی اور دوسری سرکاری املاک کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے-

    پناہ گاہ کے اندر اس سازو سامان میں مزید چند عدد برتن شامل ہیں جو خالی پڑے ہوئے ہیں-