Baaghi TV

Category: حافظ آباد

  • وزیراعظم حافظ آباد جلسے کی بجائے اچانک کہاں پہنچ گئے؟ دیکھ کر سب حیران

    وزیراعظم حافظ آباد جلسے کی بجائے اچانک کہاں پہنچ گئے؟ دیکھ کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں انہوں نے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر ناہے.

    وزیراعظم عمران خان جب حافظ آباد جانے کیلئے نکلے تو راستے میں پہلے انہوں نے پاکپتن شریف میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس دوران انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان حافظ آباد پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج حافظ آباد میں ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔اسکولوں اور کالجوں کے اختتامی اوقات کے دوران ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی منشور کے مطابق تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اپنی ٹویٹس میں کہنا تھا تحریک انصاف حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن، ‏یہ ہے حقیقی تبدیلی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعوؤں اور جعلی بیانات پر نہیں بلکہ حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا حافظ آباد جیسے پنجاب کے اہم شہر کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لگاتار پسماندہ رکھا گیا لیکن اب نہیں، آج وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں 118 کنال پر محیط یونیورسٹی اور 400 بیڈ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بنیاد رکھیں گے

    اس موقع پر وزیرا عظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ حافظ آ باد کے موقع مقامی انتظامیہ نے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے

  • وزیراعظم کے حافظ آباد جلسے میں سرکاری ملازمین کو حاضر ہونے کی ہدایت پر ن لیگ برس پڑی

    وزیراعظم کے حافظ آباد جلسے میں سرکاری ملازمین کو حاضر ہونے کی ہدایت پر ن لیگ برس پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسکول بند نہیں ہوئے لیکن سیاسی کورونا کے باعث اسکول بند کیے جارہے ہیں

    سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے سربراہان کو حکم دیا گیا تمام عملہ صبح 8.30 بجے حاضر کیاجائے،حاضری کے بعداسکول اسٹاف کومیونسپل اسٹیڈیم حافظ آباد پہنچایا جائے گاجہاں پھرحاضری ہوگی،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پورا حافظ آباد بند کر دیا گیا ہے،ریاست کی طاقت استعمال کر کے پولیس سے دکانیں بند کرائی جارہی ہیں،ثابت ہو گیا عمران خان کو ویڈ 19سے بڑا وائرس ہیں

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے جلسے کے انتظامات چیف ایگزیکٹوافسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرکوسونپے گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم کے جلسے کیلئےعوام نہیں مل رہے،جلسے کے لئے محکمہ تعلیم کےعملے کویرغمال بنایا جا رہا ہے،حکم ہےاسکول اسٹاف کی متعلقہ کلسٹرسینٹرمیں حاضری ہوگی،کوئی شرم، کوئی حیا،سیاسی مخالفین جلسےکریں تو کورونا خلاف ورزی پر پرچے درج کیےجاتے ہیں اب اساتذہ اوربچوں کی جان خطرے میں کیوں ڈالی جارہی ہے؟ اب کورونا ختم ہوگیا؟

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج حافظ آباد میں ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔
    اسکولوں اور کالجوں کے اختتامی اوقات کے دوران ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد میں حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ حافظ آباد میں وزیر اعظم کے لیے ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیے گئے۔اس موقع پر وزیرا عظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔

  • میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ حافظ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    شہید میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ آبائی علاقے برج دارہ میں ادا کی گئی، جس میں فوجی افسران، سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد شہید میجر ندیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے قبر پر سلامی دی۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، وہ سابق ایم پی اے نذر عباس بھٹی کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی تھے۔

    واضح رہے کہ میجر ندیم عباس گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے.

    شہید میجر ندیم عباس بھٹی نے بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے. شہید میجر ندیم بھٹی 2 نومبر 1984ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے 14 اپریل 2007 کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور وہ 126 ونگ مکران میں تعینات تھے

  • جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے ، خوف خدا بھی اللہ کی نعمت جسے عطاکردے

    جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے ، خوف خدا بھی اللہ کی نعمت جسے عطاکردے

    لاہور:جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے اور اپنے دل ٹھنڈے کر لے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کنٹرول روم کے وائرلیس آپریٹر نمازے جمعہ کے اجتماعات کی پابندی کا میسج پاس کرتے ہوئے رو پڑے

    اطلاعات کے مطابق اس پولیس وائرلیس آپریٹر کا نام معلوم نہیں۔تاہم اس کے اس پیغام نے سخت دلوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا۔یہ پولیس اہلکار جب لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کے تحت مساجد میں ناں آنے کا پیغام سنا رہا تھا تو اس وقت اللہ کے گھر وں میں ناں جانے کی وجہ سے اس قدر غمگین تھا کہ وہ بول نہیں پا رہا تھا

    اس پولیس وائرلیس آپریٹر کی یہ آیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اس آیڈیو کو بہت زیادہ سنا جا رہا ہے۔ جس میں یہ اہلکار رورو کر اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہہ رہا تھا یا اللہ ہم سب پر رحم فرمائے ۔

  • کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، ڈی سی حافظ آباد نے کیا منفرد انداز میں پیغام جاری

    کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، ڈی سی حافظ آباد نے کیا منفرد انداز میں پیغام جاری

    کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، ڈی سی حافظ آباد نے کیا منفرد انداز میں پیغام جاری
    پاکستان میں کرونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی ہے، پنجاب میں بھی کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں ایسے میں ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے نظم پڑھی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے.

    ڈی سی حافظ آباد کا کرونا سے بچاؤ کے لئے نظم پڑھتے ہوئے کہنا تھا کہ پر ہجوم جگہوں پر تم کم ہی جانا، نہ گلے ملنا ،نہ ہاتھ ملانا ، بس دور سے ہی سلام کرنا یوں، ڈرو نہ ڈرو نہ، ڈرونہ لڑو ملکر کرونا سے، بار بار ہاتھو‌ں کو دھونا ،تم کرونا سے نہ گھبرانا،راشن کا ڈھیر نہ لگانا، ہمیں یہ ہے کہنا کرونا سے ڈرو نہ ڈرو نہ، کرونا سے سب ملکر لڑو نہ، بار بار ہاتھوں کو دھونا

    ڈی سی حافظ آباد کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے،

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

  • پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، بین الا ضلا عی ڈکیت گینگ گر فتار

    پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، بین الا ضلا عی ڈکیت گینگ گر فتار

    پنڈی بھٹیاں ۔ (اے پی پی)پو لیس نے زبر دست مقابلے کے بعد بین الا ضلا عی ڈکیت گینگ کو گر فتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او تھا نہ وینکے تارڑ سجاد اعظم پو لیس نفر ی کے ہمراہ ایک مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں علا قہ میں جا رہے تھے کہ ایک گا ڑی میں سوار افرارنے پو لیس کو دیکھ کر اند ھا دھند فا ئر نگ شروع کر دی اور قر یبی کھیتوں میں چھپ گئے ملز موں کی فا ئر نگ سے کا نسٹیبل طارق جاوید زخمی ہو گیا جبکہ اند ھا دھند فا ئر نگ سے علا قہ میں علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ ایس ایچ اوحا فظ آ باد کو دی جنہوں نے ڈی ایس پی صدر خا لد خان کو بھا ری نفر ی کے ہمراہ مو قع پر بھجوا یا جس پر پو لیس نے علاقہ کو گھیر ے میں لیکر چار ڈاکوؤں کو بھا ری اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا،جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پکڑ ے جا نے والے ڈا کو ضلع گجرات اور گو جرانوالہ کے رہا ئشی ہیں جبکہ ایک ڈا کو کا تعلق حا فظ آ باد کے گاؤں متیکی سے ہے۔

  • ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ رشو ت لیتے رنگے ہا تھوں گرفتار،ایکسئین فرار

    ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ رشو ت لیتے رنگے ہا تھوں گرفتار،ایکسئین فرار

    بھٹیاں۔ (اے پی پی) اینٹی کر پشن حا فظ آ باد کی ٹیم نے ٹھیکیدار کی شکا یت پر کاروائی کرتے ہوئے رشو ت لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈ یپا رٹمنٹ کا اسسٹنٹ اکا ونٹنٹ رنگے ہا تھوں گر فتار جبکہ ایکسئین موقع سے فرار ہو گیا ۔ محکمہ کے ٹھیکیدار افضل بھٹی نے اینٹی کر پشن کو شکا یت کی کہ ایکسئین پبلک ہیلتھ اعتزاز نادر تر قیا تی کا موں کے بل پاس کروانے کے عوض رشوت وصو ل کر تا ہے جو کنٹر یکٹر ز کو با امر مجبوری دینا پڑ تی ہے، ایکسئین اس سے بل پاس کروانے کے عوض تین لا کھ روپے رشوت وصول کر چکا ہے اور اب اس کا اسسٹنٹ بل پا س کراونے کے پچا س ہزار ما نگ رہا ہے جس پر اینٹی کر پشن حکام نے علاقہ مجسٹر یٹ کی مو جود گی میں چھا پہ ما کر اسسٹنٹ اکا ونٹنٹ اشفاق احمد کو رنگے ہا تھوں گر فتار کر کے نشا ن زدہ نو ٹ بھی بر آ مد کر لیئے جبکہ ایکسئین اعتزاز نادد موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اینٹی کر پشن نے ملز ماں کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • جب بھارتی کھلاڑی  کو شکست دینے والا پاکستان  پہنچا تو کیسا ہوا استقبال

    جب بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والا پاکستان پہنچا تو کیسا ہوا استقبال

    حافظ آباد:مالدیپ میں کھیلے جانے والی ساؤتھ ایشین بیڈ منٹن چیمپئین شپ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیت لی،گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حافظ آباد کے رہائشی کھلاڑی کا گھر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،رشتہ دار اور دوست احباب خوشی سے جھوم اٹھے۔

    ساؤتھ ایشئین بیڈ منٹن چیمپئین شپ مالدیپ میں کھیلی گئی،چیمپئین شپ میں پاکستان سمیت سات مما لک نے حصہ لیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا
    چیمپئین شپ جیتنے والے کھلاڑی راجہ ذوالقرنین حیدر کا گھر پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا۔پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر دوست اور رشتہ دار جھوم اٹھے،،
    راجہ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی باریہ اعزاز حاصل کیا ہے،،میں اپنی اس جیت کو پاکستان اور کشمیریوں کے نام کرتا ہوں
    راجہ ذوالقرنین کی والدہ اور بھائی بھی اسکی جیت پر خوشی سے سرشار ہیں،،کہتے ہیں حکومت کھلاڑیوں کی مزید سر پرستی کرے تو یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں

    پاکستان نے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئین نیپال کوہرانے کے بعد فائنل میں بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ساؤتھ ایشئین چیمپپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا راجہ ذوالقرنین حید ر کے دونوں بھائی بھی قومی سطح کے کھلاڑی ہیں،،تینوں بھائیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے کئی ایونٹس جیتے ہیں،،،بیڈ منٹن کھیل کے فروغ کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی سطح پر کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے اکیڈمیاں قائم کی جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کی تربیت دی جا سکے

  • محکمہ ما حو لیا ت نے پا نچ اکتو بر سے بھٹہ خشت بند کر نے کے حتمی نو ٹس بھجو ادیئے

    محکمہ ما حو لیا ت نے پا نچ اکتو بر سے بھٹہ خشت بند کر نے کے حتمی نو ٹس بھجو ادیئے

    پنڈی بھٹیاں۔ (اے پی پی)محکمہ ما حو لیا ت نے پا نچ اکتو بر سے بھٹہ خشت بند کر نے کے حتمی نو ٹس بھجو ادئیے ہیں جس سے بھٹہ ما لکان اور لا کھوں بھٹہ مز دورں میں تشو یشن کی لہر دوڑ گئی ہے محکمہ ما حو لیا ت کے نو ٹس میں کہا گیا کہ پا نچ تا ریخ کے بعد زگ زیگ ٹیکنا لو جی پر منتقل نہ ہو نے والے بھٹہ ما لکان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی اس صور تحال پر گذشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے بھٹہ ما لکا ن کا ہنگا می اجلاس ہوا اور اجلاس میں حکو مت سے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے صدر بھٹہ ما لکان محمد نصر اللہ خان نے کہا کہ محکمہ ما حو لیا ت نے زگ زیگ ٹیکنا لو جی پر بھٹے منتقل کرنے کا کہا ہے جو کہ ناممکن ہے۔

  • حافظ آباد بارش کے بعد شہر کی مین شاہراہ پانی میں ڈوب گئی۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حافظ آباد بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہاں شہر کی مین شاہراہ گوجرانوالہ روڈ پانی میں ڈوب گئی پانی کی وجہ سے گاڑیاں موٹر سائیکل بند ہوتے رہے۔
    تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں پانی کھڑا نہ ہو۔ شہر میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بلدیہ کے ملازمین غائب ہیں۔