Baaghi TV

Category: حافظ آباد

  • حافظ آباد: دیور کے ساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

    حافظ آباد: دیور کے ساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگار)دیور کے ساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق حافظ آباد کے تھانہ کسوکی کی چوکی حمید پورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دیور کے ساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    13 ستمبر 2024 کو خاتون کے والد نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ اس کی شادی شدہ بیٹی، جو دو بچوں کی ماں ہے، گھر سے لاپتہ ہو گئی ہے۔ والد نے اپنے داماد کے بھائی (دیور) پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ اس کے ساتھ فرار ہو چکی ہے۔

    پولیس نے مقدمہ نمبر 640/24 بجرم 496A درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ٹریسنگ کی مدد سے معلوم ہوا کہ خاتون اور اس کا دیور اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    چوکی انچارج رائے حاکم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوہسار، اسلام آباد پولیس کے تعاون سے خاتون کو بازیاب کروا کر دیور کو گرفتار کر لیا۔

  • حافظ آباد: وانیکی تارڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    حافظ آباد: وانیکی تارڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگار) وانیکی تارڑ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، مشکوک شخص سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق چوک کولو تارڑ خان پور کے علاقے میں فیصل اعجاز ASI معہ ملازمان گشت پر موجود تھے کہ ایک مشکوک شخص، قاسم علی ولد محمد علی قوم مسلم شیخ سکنہ ٹھٹھہ گجو کسیسے پیدل آ رہا تھا۔ پولیس نے مشتبہ جان کر اسے روکا اور جامعہ تلاشی لینے پر 1140 گرام چرس برآمد کر لی۔

    پولیس نے چرس قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 96/25 مورخہ 06 فروری 2025 بجرم 9C درج کر لیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • حافظ آباد: مبارک کالونی ،سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، شہری پریشان

    حافظ آباد: مبارک کالونی ،سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، شہری پریشان

    حافظ آباد,باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ کی رپورٹ) شہر کی معروف رہائشی آبادی مبارک کالونی کے مکین گندے پانی کے دیرینہ مسئلے سے شدید پریشان، سیوریج کا ناقص نظام اور انتظامیہ کی بے حسی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔

    گزشتہ کئی ماہ سے گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی نے جوہڑ کا منظر پیش کر دیا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور خواتین سبھی بدبو، مچھروں اور بیماریوں کے خوف میں مبتلا ہیں، جبکہ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    وزیرِاعلیٰ پنجاب کے صفائی و ترقیاتی منصوبے بھی مبارک کالونی میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں نے کئی بار میونسپل کمیٹی اور متعلقہ حکام سے شکایات کیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ متعدد وعدے کیے گئے مگر عملدرآمد صفر رہا، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیوریج نظام کو بہتر کیا جائے، کھڑے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایا جائے، ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

  • پنڈی بھٹیاں: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھرپور احتجاجی ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

    پنڈی بھٹیاں: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھرپور احتجاجی ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگار)پنڈی بھٹیاں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھرپور احتجاجی ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

    تفصیل کے مطابق پاکستان بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا، جہاں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں، مقامی ایم پی اے، سرکاری افسران، طلبہ، اساتذہ، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    ریلی کا آغاز صبح ضلع کونسل آفس سے ہوا، جہاں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے دوران "کشمیر بنے گا پاکستان”، "بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرو”، اور "ہم لے کے رہیں گے آزادی” جیسے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔

    ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، لیکن کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اب رکنے والی نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق دیا جائے۔

    مقامی ایم پی اے نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ان کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سازشوں اور ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکا، اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر قومی اور کشمیری ترانہ بھی بجایا گیا، جس سے فضا پاکستان اور کشمیر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی عوام ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی، یہاں تک کہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بن جائے۔

  • حافظ آباد: شاہین مارکیٹ میں دوبارہ ناجائز تجاوزات، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    حافظ آباد: شاہین مارکیٹ میں دوبارہ ناجائز تجاوزات، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ کی رپورٹ) شاہین مارکیٹ میں دوبارہ ناجائز تجاوزات، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے باوجود شاہین مارکیٹ میں بعض دکانداروں کی جانب سے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف گزرگاہ مزید تنگ ہو گئی ہے بلکہ عوام، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے شاہین مارکیٹ کے دکانداروں کو پہلے بھی وارننگ دی تھی، مگر ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض دکانداروں نے دوبارہ سڑکوں پر سامان رکھ کر تجاوزات قائم کر لی ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو پیدل چلنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    مارکیٹ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ تنگ راستوں کی وجہ سے نہ صرف وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ کچھ دکانداروں نے بھی تجاوزات کے خاتمے کی حمایت کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف عوام کی سہولت کے لیے ضروری ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کریں تاکہ بازار میں عوام کی نقل و حرکت آسان ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے سخت اقدامات کرے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور شاہین مارکیٹ کو دوبارہ محفوظ اور صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

  • حافظ آباد: پروفیسر  کے گھر سے چور 11 لاکھ روپے مالیت کا سامان  لے اُڑے

    حافظ آباد: پروفیسر کے گھر سے چور 11 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اُڑے

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر عثمان حنیف ساقی کے سیٹلائٹ ٹاون میں واقع گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں چوروں نے ایک موٹر سائیکل، 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیسر عثمان حنیف ساقی لاہور گئے ہوئے تھے اور اس دوران نامعلوم چوروں نے ان کے گھر میں داخل ہو کر تقریباً 11 لاکھ روپے مالیت کا سامان، نقدی اڑھائی لاکھ روپے، مکان کی رجسٹری، موٹر سائیکل اور دو کاروں کے کاغذات چرا لیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، مگر ابھی تک کسی بھی ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

    پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اس واردات کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • حافظ آباد: ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی،لائسنس دکھانا شہری کاجرم بن گیا،2000روپے جرمانہ کی دھمکی

    حافظ آباد: ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی،لائسنس دکھانا شہری کاجرم بن گیا،2000روپے جرمانہ کی دھمکی

    حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ کی رپورٹ) نواحی گاؤں کوٹ بختاور کے رہائشی اور محکمہ سوئی گیس کے ملازم جواد الحسن نون نے ٹریفک پولیس اہلکار کی زیادتیوں کا انکشاف کیا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق حافظ آباد میں ڈیوٹی کے دوران فوارہ چوک پر ٹریفک پولیس اہلکار افضال نے انہیں روکا اور ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا۔

    لائسنس دکھانے پر اہلکار نے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے، کبھی لائسنس کو جعلی قرار دیا تو کبھی تصویر پر اعتراض کیا۔ آن لائن تصدیق کے باوجود اہلکار نے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی، زبردستی لائسنس ضبط کر لیا اور کہا کہ 2000 روپے جرمانہ ادا کرنے پر لائسنس واپس ملے گا۔

    متاثرہ شہری جواد الحسن نون نے بتایا کہ ان کا لائسنس حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ اصل دستاویز ہے۔ لائسنس ضبط کرنا اور ناجائز جرمانہ عائد کرنا سراسر غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔

    متاثرہ شخص نے ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عوام نے بھی ٹریفک پولیس کے اس رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

    حافظ آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا –

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے حافظ آباد میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ کارڈ نواز شریف کو تقسیم کرنے تھے وہ کسی کام سے باہر ملک گئے ہیں اس لیے ان کی جگہ اب میں یہ کارڈ تقسیم کررہی ہوں-

    انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم خریدتی ہے؛ درحقیقت، آڑھتی گندم خریدتا ہے اور اسے مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے مجھے عوام کی روٹی کا خیال رکھنا ہے، لیکن ساتھ ہی کسان بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہے۔“ ان کا مقصد ایسی پالیسیاں بنانا ہے جو کسانوں کو نقصان نہ پہنچائیں، اور کسان کارڈ اس کا ایک اہم حصہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے وہ براہ راست کسانوں تک پہنچ رہی ہیں، جس میں کوئی مڈل مین یا آڑھتی شامل نہیں ہوگاان کا مقصد یہ ہے کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے اور انہیں کسی آڑھتی یا مڈل مین کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونا پڑے۔

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز اسکیم کا افتتاح ہونے والا ہے جلد اس کی بیلٹنگ ہوگی، اس کی پندرہ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ایک ٹریکٹر 40 لاکھ کا ہے جس پر 10 لاکھ روپے تک حکومت سبسڈی دے گی 10 تا 15 ارب روپے سے ایسا پروگر ام لانے والے ہیں جس میں ہر تحصیل میں ایسا سیٹ اپ لگایا جائے گا کہ کسان انتہائی کم قیمت پر وہ مشینری حاصل کرکے اپنا کام کرسکے گاجلد ہی ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کرنے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں سات ہزار کو سولرائزڈ کریں گے تاکہ بجلی کا بل کم ہوسکے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

  • گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    حافظ آباد کے علاقے سوئیانوالہ میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی ہے ۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار 2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے،طالبہ اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    متاثرہ طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا-

    قبل ازیں چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ پیش آیا پولیس کےمطابق گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئی فصلوں میں چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لیاری گینگ کو دوبارہ متحرک کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی۔

  • میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی ، کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا

    میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی ، کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا

    عجیب وجہ ملاقات تھی مری اس سے
    کہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا

    منصورہ احمد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یکم جون 1958: یوم پیدائش

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کی معروف شاعرہ اور ادیبہ منصورہ احمد یکم جون 1958 کو حافظ آباد میں معروف قانون دان مرزا حبیب احمد کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے پرائمری سے انٹر تک حافظ آباد میں تعلیم حاصل کی جبکہ گریجویشن لاہور میں کیا۔ شاعری کا انہیں بچپن میں شوق تھا ۔ احمد ندیم قاسمی شاعری میں ان کے استاد تھے۔ 1998 میں انہیں ان کے شعری مجموعے "طلوع” پر اکادمی ادبیات پاکستان نے وزیراعظم ادبی ایوارڈ عطا کیا تھا۔ وہ ادبی جریدے” مونتاج” کی مدیرہ بھی تھیں۔ احمد ندیم قاسمی کی منہ بولی بیٹی تھیں. وہ 1986 سے 2006 تک ادبی جریدہ "فنون” سے وابستہ رہیں ۔ انہوں نے زندگی بھر شادی نہیں کی ۔ 8 جون 2011 کو لاہور میں وفات پاگئیں اور حافظ آباد میں آسودہ خاک ہوئیں۔

    منصورہ احمد صاحبہ کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تمام شہر میں تیرہ شبی کا چرچا تھا
    یہ اور بات کہ سورج افق پہ نکلا تھا

    عجیب وجہ ملاقات تھی مری اس سے
    کہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا

    میں سب سمجھتی رہی اورمسکراتی رہی
    مرا مزاج ازل سے پیمبروں سا تھا

    میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی
    کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا

    میں گل پرست بھی گل سے نباہ کر نہ سکی
    شعور ذات کا کانٹا بہت نکیلا تھا

    سب احتساب میں گم تھے ہجوم یاراں میں
    خدا کی طرح مرا جرم عشق تنہا تھا

    وہ تیرے قرب کا لمحہ تھا یا کوئی الہام
    کہ اس کے لمس سے دل میں گلاب کھلتا تھا

    مجھے بھی میرے خدا کلفتوں کا اجر ملے
    تجھے زمیں پہ بڑے کرب سے اتارا تھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کس قدر دشوار ہے ان اجنبی شہروں میں رہنا
    گھر کی چوکھٹ ڈھونڈنے میں ہجرتوں کے درد سہنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    زندگی بانجھ سی عورت تھی کہ جس کے دل میں
    بوند کی پیاس بھی تھی آنکھ میں سیلاب بھی تھے