Baaghi TV

Category: ہزارہ

  • سیلفی کا شوق ایک اور  زندگی نگل گیا

    سیلفی کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا

    صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں کڑمنگ ٹنل کے قریب سیلفی لیتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے چار دوست سیلفی لے رہے تھے جن میں سے 2 پھسل کر کھائی میں گر گئے۔ حادثہ کڑمنگ ٹنل کے قریب پیش آیا، جب 2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے کھائی میں جا گرے۔واضح رہے کہ حال ہی میں جاری اعدادوشمار کے مطابق سیلفی کے سبب موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقی مطالعے کے مطابق اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک 259 افراد سیلفی کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے گئے جو سالانہ اوسطا 43 افراد بنتے ہیں۔ جہاں تک سیلفی کے دوران موت کے نمایاں ترین اسباب ہیں تو ان میں ڈوبنا یا اونچی جگہ سے گرنا سرفہرست ہے۔ تحقیق کے مطابق قاتل سیلفی کی دوڑ میں مرد خواتین پر برتری رکھتے ہیں۔ سیلفی سے ہونے والی ہر دس اموات میں سات مرد ہوتے ہیں اور یہ تناسب 73 فیصد کے قریب بنتا ہے۔

    جسٹس ر اعجاز حسن وفات پا گئے

    پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    احتجاج کی آڑ میں کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میئرکراچی

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

  • ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

    ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

    ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ خان پورکے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں گرگئی۔

    حکام نے بتایاکہ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • این اے 15 سے الیکشن ہارنے والے جے یو آئی کے امیدوار  مفتی کفایت کا نواز شریف کو ہار تسلیم کرنے کی تلقین

    این اے 15 سے الیکشن ہارنے والے جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت کا نواز شریف کو ہار تسلیم کرنے کی تلقین

    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ این اے 15 پر شفاف الیکشن ہوئے ہے عوام نے اپنی مرضی کا مینڈیٹ دیا ہے ، جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ وہ خود بھی اسی حلقے سے الیکش لڑ رہے تھے اور انہیں خود بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،لہذا نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ این اے 15سے وہ خود اور نوازشریف ہارگئے ہیں، نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں۔مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف جس بنیاد پر عدالت جارہے ہیں وہ بہت کمزور ہے، نوازشریف کو چاہیے کہ وہ شہزادہ گشتاسپ کو جیت کی مبارکباد دیں۔

  • این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    ا لیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز کے وکیل نے کہا کہ این اے 15مانسہرہ کے 125پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا علاقہ ہے۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔
    سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر بے ہوش اور اسپتال میں ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا این اے 15مانسہرہ کا جاری فارم 47 درست نہیں ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اس حلقے کا الیکشن شفاف نہیں ہوا۔
    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے اس لیے ریٹرننگ افسر کا فارم 47 درست نہیں۔45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست ہوئی تھی جبکہ آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔

  • ہزارہ موٹروے : دھند کے باعث حادثہ ،3 افراد جاں بحق

    ہزارہ موٹروے : دھند کے باعث حادثہ ،3 افراد جاں بحق

    شدید دھند کے باعث ہزارہ موٹر وے پر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ افسوس ناک حادثہ ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود کے قریب تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، تصادم سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

  • مانسہرہ میں تین روزہ  تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا اجلاس

    مانسہرہ میں تین روزہ تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا اجلاس

    تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا مانسہرہ میں تین روزہ صوبائی اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے کی ۔
    جبکہ مرکزی ذمہ داران مصباح الاسلام اور فیاض احمد کاکاخیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
    اجلاس میں صوبہ بھر کے 30 اضلاع کے صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی اور اپنی اضلاع کی ششماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ فیاض کاکا خیل نے اجلاس میں قراردادیں پیش کی جس میں ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ، اُردو زریعہ تعلیم , اساتذہ اپگریڈیشن ، چار درجاتی فارمولے کا اطلاق اور ملک میں تعلیم و تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کی قراردادیں شامل تھیں۔ فورم نے متفقہ طور پر تمام قراردادیں منظور کیں ۔
    مرکزی سیکرٹری فنانس تنظیم اساتذہ مصباح الاسلام نے اجلاس کے اختتام پر ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے۔ صوبائی نظم اور منتظمین ضلع مانسہرہ کو اس سہ روزہ کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدور اضلاع و زمہ داران اضلاع اپنی ذات پر، اپنے گھروں میں بچوں پر اور سکولوں میں طلباء کے تربیت پر خصوصی توجہ دیں
    اس ششماہی میں جو کام وہ نہ کرسکے اگلی ششماہی میں پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ سکولوں میں غریب ، نادار اور یتیم طلباء کی تعلیمی کفالت کریں اور پاکستان کی دل و جان سے خدمت کریں ۔ اجلاس کے آخر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،

  • کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق

    کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد چنالی کے مقام پر کار کھائی میں گر نے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا،حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کھائی سے لاشوں اور زخمی سخص کا نکالا،
    چنالی حادثہ میں مرنے والوں میں توقیر افتخار شبیر شامل ہیں جن کا تعلق چنالی سے ہی ہے جبکہ حادثہ میں چوہدری مشتاق شدید زخمی ہے لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،

  • ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لیے  موومینٹ کا اجلاس چیئرمین آ ف موومنٹ کا خطاب

    ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لیے موومینٹ کا اجلاس چیئرمین آ ف موومنٹ کا خطاب

    ایبٹ آباد چیئرمین موومنٹ فار صوبہ ہزارہ زرگل خان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، جس کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،ہمارا مقصد اسمبلیوں میں جانے کا نہیں صوبے کا حصول ہے ،جو کوئی بھی صوبہ ہزارہ کے قیام کی بات کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے،

    ہم جغرافیائی اور انتظامی بنیادوں پر صوبہ مانگ رہے ہیں ،اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہزارہ سمیت پورے ملک میں چھوٹے صوبے بنائے جائیں ، محروم اور پسا ہوا طبقہ وائسرائے پشاور وائسرائے لاہور کے تسلط سے آزادی چاہتا ہے،صوبہ کے پی کو پاکستان میں شامل کرنے میں بھی ہزارہ کے لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اب وہ اپنا حق مانگ رہےہیں

    اسمبلیوں میں بیٹھے وزارتوں اور اقتدار کے پجاری صوبوں کے حق میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے مفادات متاثر ہوتے ہیں موومنٹ فار صوبہ ہزارہ تحریک غیر سیاسی ہوگی جو ہزارہ کے تمام اضلاع کے عوام میں شعور پیدا کرے گی،اور اس کے لئے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ہزارہ ریجن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،

    اس موقع پر چیف آرگنائزر موومنٹ فارصوبہ ہزارہ وسابق وفاقی وزیر اعجاز علی خان درانی ، چیف کوآرڈینیٹر ابرار سعید سواتی ،جنرل سیکرٹری امجد زمان خان ،ہری پور سے راجہ ساجد ،مانسہرہ وائس چیئرمین سردار سلیم گجر ، وائس چیئرمین بٹگرام سے بخت زمان خان ،کوہستان سے سابق ایم پی اے عبدالستار خان ،تورغر سے ملک جہانزیب ،لوئر کوہستان سے ملک گل زادہ ، کولئی ،پالس سے علی گوہر خان ، سیکرٹری اطلاعات سجاد خان بگڑہ ،وویمن ونگ کی فرح سلطانہ ، راجہ ناصر وائس چیئرمین ہری پور ،یوتھ ونگ کے مبشر لطیف عباسی نے بھی خطاب کیا تھا۔

    مقررین کا کہنا تھا ہزارہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے الگ تنظیم بنانے کی ضرورت محسوس کی جو خالصتاً الگ صوبہ کے قیام کی آواز بلند کرے گی اور کسی جنرل یا بلدیاتی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی،اس تحریک میں عام آدمی راہنمائی کریں گے،مقررین کا کہنا تھاصوبہ کی تحریک میں سات شہداء کا خون شامل ہے،وزیر اعظم عمران خان ہزارہ کو بھی صوبہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں، تاکہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے،

    صوبہ ہزارہ کا قیام لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر قیام کے خواہاں ہیں،صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ میں بسنے والی تمام اقوام کا متفقہ مطالبہ ہے اس کے لئے کی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور صوبہ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں ،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اس تحریک کا حصہ بن کر صف اول کا کردار ادا کریں۔

  • عام آدمی موومنٹ فار ہزارہ صوبے کے قائدین کی پریس کانفرنس

    عام آدمی موومنٹ فار ہزارہ صوبے کے قائدین کی پریس کانفرنس

    ایبٹ آباد چیئرمین عام آدمی موومنٹ فار صوبہ ہزارہ زرگل خان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، جس کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،ہمارا مقصد اسمبلیوں میں جانے کا نہیں صوبے کا حصول ہے ،جو کوئی بھی صوبہ ہزارہ کے قیام کی بات کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے،ہم جغرافیائی اور انتظامی بنیادوں پر صوبہ مانگ رہے ہیں ،اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہزارہ سمیت پورے ملک میں چھوٹے صوبے بنائے جائیں ، محروم اور پسا ہوا طبقہ وائسرائے پشاور وائسرائے لاہور کے تسلط سے آزادی چاہتا ہے،صوبہ کے پی کو پاکستان میں شامل کرنے میں بھی ہزارہ کے لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اب وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں،اسمبلیوں میں بیٹھے وزارتوں اور اقتدار کے پجاری صوبوں کے حق میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے مفادات متاثر ہوتے ہیں موومنٹ فار صوبہ ہزارہ تحریک غیر سیاسی ہوگی جو ہزارہ کے تمام اضلاع کے عوام میں شعور پیدا کرے گی،اور اس کے لئے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ہزارہ ریجن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چیف آرگنائزر موومنٹ فارصوبہ ہزارہ وسابق وفاقی وزیر اعجاز علی خان درانی ، چیف کوآرڈینیٹر ابرار سعید سواتی ،جنرل سیکرٹری امجد زمان خان ،ہری پور سے راجہ ساجد ،مانسہرہ وائس چیئرمین سردار سلیم گجر ، وائس چیئرمین بٹگرام سے بخت زمان خان ،کوہستان سے سابق ایم پی اے عبدالستار خان ،تورغر سے ملک جہانزیب ،لوئر کوہستان سے ملک گل زادہ ، کولئی ،پالس سے علی گوہر خان ، سیکرٹری اطلاعات سجاد خان بگڑہ ،وویمن ونگ کی فرح سلطانہ ، راجہ ناصر وائس چیئرمین ہری پور ،یوتھ ونگ کے مبشر لطیف عباسی نے بھی خطاب کیا تھا،مقررین کا کہنا تھا ہزارہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے الگ تنظیم بنانے کی ضرورت محسوس کی جو خالصتاً الگ صوبہ کے قیام کی آواز بلند کرے گی اور کسی جنرل یا بلدیاتی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی،اس تحریک میں عام آدمی راہنمائی کریں گے،مقررین کا کہنا تھاصوبہ کی تحریک میں سات شہداء کا خون شامل ہے،وزیر اعظم عمران خان ہزارہ کو بھی صوبہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں، تاکہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے،مقررین کا کہنا تھا صوبہ ہزارہ کا قیام لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر قیام کے خواہاں ہیں،صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ میں بسنے والی تمام اقوام کا متفقہ مطالبہ ہے اس کے لئے کی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور صوبہ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں ،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اس تحریک کا حصہ بن کر صف اول کا کردار ادا کریں۔

  • ڈی پی او نو شہرہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد ، سخت ہدایات جاری کر دیں

    ڈی پی او نو شہرہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد ، سخت ہدایات جاری کر دیں

    نوشہرہ:-ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کاانعقاد۔SPانوسٹی گیشن خان خیل خان SDPOs،SHOs اور تفتیشی افسران نے شرکت کی

    میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال،جرائم کےروک تھام کیلئے کی گئی کاروائیوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔

    ڈی پی او نو شہرہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور قتل مقاتلے کی دُشمنیوں میں انسدادی کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں

    گشت اور ناکہ بندیوں کے نظام کو مزید فعال کرنے کیساتھ تمام پولیس افسران اور اہلکاران فیلڈ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرکے مظلوم کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،

    منشیات فروشوں اور قبضہ گروپ کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں کرکے ان ناسوروں سے معاشرے کو پاک کریں۔

    عوام کیساتھ تھانہ جات اور چوکیات میں نرمی سے پیش اُنکے مسائل تحمل مزاجی سے سُنے اور قانون کے مطابق حل کرانے کی کوشش کریں۔