Baaghi TV

Category: ہزارہ

  • تحریک ِ صوبہ ہزارہ نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

    تحریک ِ صوبہ ہزارہ نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

    ایبٹ آباد : تحریک ِ صوبہ ہزارہ نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا،ویلج کونسل سے لیکرتحصیل نظامت تک اپنے پارٹی اُمیدوار کھڑے کریں گے،شہداءِ تحریک ہزارہ کی قربانیوں کو مٹنے نہہیں دیں گے باباحیدرزمان ہزارہ کی شناخت تھا ان خیالات کا اظہارچیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردارگوہرزمان خان،سرپرستِ اعلیٰ سلطان العارفین خان جدون،صوبائی صدرصابرخان جدون،ڈپٹی سیکریٹری جنرل گل زیب خان،فنانس سیکریٹری غلام محمد،سردارخالد گوہرخان،سردارکلیم،سردارواجدخان،سردارنیامت خان اور دیگر نے ہزارہ ہاؤس دیوال میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار گوہرزمان خان نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کسی بڑی پارٹی کا حصہ بننے کی بجائے اپنی شناخت اور صوبہ ہزارہ کی تکمیل کے لئے سیاست کا کوئی میدان خالی نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ شہداءِ ہزارہ کے خون کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی جب بابا حیدرزمان نے عمران خان کے ایبٹ آباد جلسہ کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تو تحریک انصاف کے قائدین نے موجودہ سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی قیادت میں تحریری معاہدہ کیا تھا کہ شہداءِ ہزارہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور ان کے خاندان کو مالی امداد بھی دی جائے گی لیکن ہزارہ کے تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے آج تک اس پر عمل نہیں کیا سردارگوہرزمان خان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ایک اٹل حقیقت ہے اور صوبہ ہزارہ سے پہلے پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں بننے دیں گے انہون نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کویونین کونسل کی سطح تک منظم کریں گے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل سے لے کر تحصیل چیئرمین شپ تک حصہ لیں کر صوبہ ہزارہ کے مشن کو آگے بڑھائے گے سرپرست اعلیٰ تحریک صوبہ ہزارہ سلطان العارفین خان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ سے منحرف ہونے والے عوام اور دھرتی کے دشمن ہیں جن لوگوں نے صوبہ ہزارہ کے نام پر سیاست کر کے مفادات حاصل کئے ان کے کردار سے ہزارہ کے عوام آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کسی بڑی سیاسی پارٹی کا دم چھلہ نہیں بنے گی بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے صوبہ ہزارہ سمیت ہزارہ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ بابا حیدرزمان خان مرحوم کے مشن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر موقع پر ہزارے وال قوم کر ترجمانی کریں گے مشاورتی اجلاس میں ایبٹ آباد،حویلیاں،گلیات اور لورہ سرکل کے نمائدوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

  • ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پرپولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں

    ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پرپولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں

    ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ(پی ایس پی) کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح منیر خان کا ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح غضنفر شاہ، اے ایس آئی صدیق احمد اور دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کل 80/90 گھروں چیکنگ کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 عدد رپیٹر 12 بور، 1 عدد بندوق 12 بور، رائفل 3 عدد، 01 عدد پستول 30 بور اور مختلف بور کے 110 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج۔ دیگر کاروائی 2 مجرمان اشتہاری اور 1 منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ زنئی کی گئی۔ دوران سرچ کل 20 عدد موٹر سائیکل کی چیکنگ کے دوران 1 عدد موٹر سائیکل قبضہ پولیس کیا گیا۔ 54/109 کے تحت 20 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی کی گئی

  • مانسہرہ : ڈرئیور گرفتار ملاوٹ شدہ مال منگوانے والے تاجروں کی دکانیں ظفر روڈ پر سیل
    تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی تھی کہ ملاوٹ شدہ بیسن سے بھرا ٹرک مانسہرہ میں داخل ہو رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شیل پمپ کے پاس ٹرک نمبر جی ایل ٹی بی 681 کو روکا جس میں ملاوٹ شدہ بیسن بھرا ہوا تھا جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور یاسر محمود کو بھی گرفتار کرلیا ہے ملاوٹ شدہ بیسن برآمد ہونے کے بعدجب ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ظفر روڈ کے بعض تاجروں کا نام بتایاجس پر اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے جن ڈیلروں نے یہ بیسن منگوایا تھا ان کی دکانوں کو ظفر روڈ پر چھاپا مار کر سیل کردیا اور دکان مالکان کو گرفتار کرلیا ہےجن کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں رمضان میں ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی کو بھی ملاوٹ شدہ مال فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی