Baaghi TV

Category: ہزارہ

  • خیبر پختونخوا حکومت کا صوبہ کے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

    خیبر پختونخوا حکومت کا صوبہ کے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

    ایبٹ آباد۔(اے پی پی) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے سیاحتی مقامات پر ایکو ٹورازم ویلج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلہ میں چترال کی تین کیلاش وادیوں سمیت ہزارہ ڈویژن میں ٹورازم ویلج قائم کئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹورازم کامران رحمن، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر کو ایکو ٹورازم ویلج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ دنیا میں ایکو ٹورازم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے دوررس نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہمیں بھی ملک میں ٹورازم کے فروغ کیلئے بہتر پالیسیاں تیار کرنا ہوں گی تاکہ ملک میں ٹورازم کا شعبہ ترقی کرے۔

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کس جرم میں رنگے ہاتھوں ہوا گرفتار

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کس جرم میں رنگے ہاتھوں ہوا گرفتار

    ایبٹ آباد۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) محکمہ اینٹی کرپشن ہری پور کے سرکل آفیسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن کیڈٹ فاروق نے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اللہ خان جدون کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جانثار خان کو 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ مدعی پیٹی ٹھیکیدار محمد رفیق ولد فقیر محمد نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دے رکھی تھی۔ سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن کیڈٹ فاروق نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار

    جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار

    ایبٹ آباد (اے پی پی) پولیس نے جھنگی میں جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران 7 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور عبدالغفور کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ سائیں بابا چوک کے قریب مسماۃ (الف) کے ڈیرہ پر چھاپہ کے دوران 7 ملزمان اظہر، عمر، ظہیر، سلیم، شوہال، قیس خان اور عنایت اللہ کو گرفتار کر کے تھانہ میرپور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس فحاشی کے اڈہ سے متعلق پہلے بھی اہلیان علاقہ شکایت کر چکے تھے تاہم گذشتہ روز پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر اہلیان علاقہ نے میرپور پولیس کو تعریف کی ہے۔

  • منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی

    منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی

    مانسہرہ۔ (اے پی پی) ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں بیلیاں میں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی، گولی لگنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم توصیف جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ اوگی میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گاؤں بیلیاں میں فہیم نامی نوجوان کی منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ گھر کی چھت پر کھیل کود میں مصروف توصیف ولد گلزار فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوا۔ زخمی بچہ کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالہ کر دی اور دعویداری پر ملزم ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

  • مسلح ڈکیت پانچ تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

    مسلح ڈکیت پانچ تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

    ہری پور۔ (اے پی پی) کوٹ نجیب اللہ میں دن دیہاڑے گھر میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے دوران مسلح ڈکیت 5 تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوٹ نجیب اللہ میں عاصم ولد اقبال نامی شخص کے گھر نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر پانچ تولے طلائی زیورات اور 10 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

  • بوسیدہ دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق

    بوسیدہ دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق

    مانسہرہ۔ (اے پی پی) شنکیاری میں بوسیدہ دیوار کے نیچے آ کر بچہ جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الائی کے غریب خاندان کا رہائشی 7 سالہ بچہ محمد عرفان ولد عبدالرشید گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک دیوار اس پر آ گری۔ والدہ کے شور شرابہ پر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور بچہ کو ملبہ سے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا لیکن اس وقت بچہ دم توڑ چکا تھا۔ مرحوم بچہ کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم بچہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

  • جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا

    مانسہرہ۔ (اے پی پی) مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری میں جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اپنی بہن کرن بی بی سے کھانا مانگا جو اس نے دینے میں لیت و لعل سے کام لیا، غصہ آنے پر میں نے لکڑی کا ٹکڑا اٹھا کر دے پھینکا جو اس کے سر میں جا لگا جس کی وجہ سے اس کے سر سے شدید خون بہنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ موقع پر ہی بحق ہو گئی۔ باغوار شنکیاری میں اپنی بہن کرن بی بی دختر گلاب کو قتل کرنے والے ملزم بھائی آکاش نے عدالت کے روبرو بھی اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ غصہ میں آ کر لکڑی اس کے سر پر دے ماری جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ملزم کو اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

  • ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ڈی آئی جی ہزارہ تعینات

    ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ڈی آئی جی ہزارہ تعینات

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) آئی جی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کو پشاور تبدیل کر کے ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل کو ڈی آئی جی ہزارہ تعینات کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا عبدالغفور آفریدی کو ڈی آئی جی بنوں، طاہر ایوب خان کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، محمد علی خان بابا خیل کو سی پی او پشاور جبکہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل کو ریجنل پولیس آفسیر ہزارہ تعینات کر کے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

  • جاگیر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برآمد

    جاگیر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برآمد

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) گڑھی حبیب اللہ پولیس سٹیشن کے علاقہ جاگیر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ لاپتہ ہونے والی خاتون مسماۃ حِرا کے والد نے دو روز قبل پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے، تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں شک کی بناء پر ملزم کو نامزد کر کے درخواست بھی دی مگر ملزمان کے بااثر ہونے کے باعث پولیس کارروائی سے گریزاں ہے تاہم گذشتہ روز لاپتہ ہونے والی دوشیزہ مسماۃ حرا کی نعش گڑھی حبیب اللہ کے علاقہ برارکوٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کلینکس اور میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری ادویات کی فروخت جاری

    کلینکس اور میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری ادویات کی فروخت جاری

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ایبٹ آباد میں پرائیویٹ کلینکس اور میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری ادویات فروخت کی جانے لگی۔ سستی ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کو وہی ادویات تجویز کی جاتی ہیں کیونکہ اس میں انہیں منافع زیادہ ہوتا ہے جبکہ غیر معیاری ادویات سے مریض صحت یاب بھی نہیں ہو رہے ہیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے صوبائی حکومت سے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔