Baaghi TV

Category: کھڈیاں خاص

  • گٹر ابلنے لگے شہریوں کا گزرنا محال

    *کھڈیاں خاص*
    *محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں گٹر ابلنے لگے شہریوں کا گزرنا محال، پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ، ڈینگی و ملیریا پھیلنے کا خدشہ. اعلی حکام نوٹس لیں*
    تفصیلات کے مطابق محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں غلاظت ملا پانی کئی روز سے کھڑا ہے گٹر ابل رہے ہیں جس سے راہگیروں کا گزرنا محال ہے، اہل محلہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں. اہل محلہ کا کہنا ہے کہ کئی بار درخواستیں دی لیکن محکمہ بلدیہ کے عملہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگی. گزشتہ کئی روز سے گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں پانی کسی جوہر کا منظر پیش کر رہا ہے. پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہےجس سے ڈینگی و ملیریا جیسی موزی مرض پھیلنے کا خدشہ ہے. اہل محلہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
    *کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور*

  • ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    قصور میں قانون کے رکھوالے بھنگ پی کر سوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کی ملی بھگت سے پریشان شہری تھانے کی ناک تلے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈکیتی تھانہ کھڈیاں خاص سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع جگہ پر ہوئی ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے-

    پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر پہنچ گئے ڈکیتی کی واردات پر اظہار افسوس ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. متاثرہ خاندان سے گفتگو. پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی قصبہ کھڈیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر گئے انکے گھر 50 لاکھ کے قریب ھونے والی ڈکیتی پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع کوآرڈینیٹر سردار عباس ڈوگر، سردار عابدجمال،جواد ابراہیم دیگر بھی انکے ھمراہ تھے. ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور لوٹے گئے زیورات نقدی وغیرہ برآمد کروائی جائے گی. بعد ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور سے ملاقات کی اور ڈاکٹر نذیر بلوچ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے، لوٹاگیا مال برآمد کرنے اور ذمہ داران قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)