Baaghi TV

Category: خانیوال

  • خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    ریلوے اسٹیشن خانیوال پر خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی –

    ذرائع کے مطابق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر اچانک خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امداد ی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس خستہ حال پل کی بروقت تعمیر نہ کروانے اور افسران کی نا اہلی پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے 3 اعلی افسران ڈویژنل انجینئر عابد رزاق اسسٹنٹ انجینیئر راجہ یوسف اور انسپیکٹر برج محمد عابد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انکوائری ٹیم میں سی ای او ریلوے ائی جی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    پانی روکا گیا تو ملٹری آپشن کھل جائے گا،چیئرمین واپڈا

  • خانیوال،ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے سے ایک ملازم کی موت،مسافر زخمی

    خانیوال،ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے سے ایک ملازم کی موت،مسافر زخمی

    خانیوال ریلوے اسٹیشن پر آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر پُل کا ایک حصہ اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق جبکہ ایک خاتون مسافر زخمی ہو گئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق حادثہ صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب متعدد مسافر پُل پر سے گزر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک زوردار آواز کے ساتھ پُل کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا، جس سے نیچے موجود ریلوے ملازم ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ قریب سے گزرنے والی ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    ریلوے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں ایک ریلوے ملازم کی جان گئی ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں اور ملبہ ہٹا کر متاثرہ مقام کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد پل کی مرمت اور ازسرِ نو تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے باوجود ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کی حالت پہلے ہی سے خستہ حال تھی اور اس پر مرمت کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ غفلت یا لاپروائی کے پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

  • نئی نویلی دلہن اغوا کے 6 روز بعد جھنگ سے بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

    نئی نویلی دلہن اغوا کے 6 روز بعد جھنگ سے بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

    خانیوال(باغی ٹی وی)چھ روز قبل خانیوال سے اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرا لیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تھانہ صدر کی حدود میں 15 مسلح ملزمان نے عمران کے گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نئی نویلی دلہن ارم بی بی کو اغوا کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارم بی بی کو بازیاب کرا لیا اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ ایک ماہ قبل ان کی ہمشیرہ کے گھر سے فرار ہونے میں ارم بی بی کے بھائی ملوث تھے۔

    ڈی پی او خانیوال کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

  • خانیوال: دھند کے باعث نیازی چوک کے قریب دو بسوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    خانیوال: دھند کے باعث نیازی چوک کے قریب دو بسوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    خانیوال(باغی ٹی وی) دھند کے باعث نیازی چوک کے قریب دو بسوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق خانیوال میں نیازی چوک کے قریب شدید دھند کے باعث دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عابدہ، 30 سالہ سمیرا، 50 سالہ اختر بی بی، 35 سالہ غلام، 35 سالہ حمیرا، اور 35 سالہ اختر مائی شامل ہیں۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • جہانیاں ،سکول کی عمارت لرز اٹھی،طالبات کی بھگدڑ، 8  زخمی

    جہانیاں ،سکول کی عمارت لرز اٹھی،طالبات کی بھگدڑ، 8 زخمی

    پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب اسکول کی عمارت میں اچانک لرزنے کی وجہ سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا سبب اسکول کے قریب سڑک پر جاری تعمیراتی کام ہے۔ وہاں پر ہیوی مشینری استعمال ہو رہی تھی، جس کے سبب سڑک کی سطح میں وائبریشن پیدا ہوئی۔ اس وائبریشن کی وجہ سے اسکول کی عمارت لرزنے لگی، جس سے طالبات خوفزدہ ہو گئیں اور وہ ایک دوسرے پر گر کر زخمی ہوگئیں۔اسکول کے ایک ٹیچر نے بتایا کہ اسکول سے ملحقہ سڑک پر حالیہ دنوں میں تعمیراتی کام جاری تھا۔ اس دوران ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ نے فوراً ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، اور زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق، زخمی ہونے والی طالبات کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیادہ تر زخمی طالبات کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،علاقے کی انتظامیہ نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، اور اسکولوں کے قریب ایسے کاموں کی نگرانی سخت کی جائے گی۔

    اس واقعے کے بعد، مقامی شہریوں نے بھی سڑکوں پر کام کرنے والی مشینری کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے قریب اس طرح کے کاموں کے دوران مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کا ایسا حادثہ دوبارہ نہ ہو۔

    ادویات کی عدم دستیابی، پاراچنار میں 29 بچوں کی موت

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیموں کے 16 دہشت گردگرفتار

    فساد کنٹرول میں ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، عظمیٰ بخاری

  • شادی میں گولیاں چل گئیں، خواجہ سرا قتل

    شادی میں گولیاں چل گئیں، خواجہ سرا قتل

    شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا ،

    واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں پیش آیا،نوری سہاگ میں شادی کی تقریب میں گولیاں چلیں، اس دوران خواجہ سرا کو گولی لگی، خواجہ سرا عمر عرف ناز کی گولی لگنے سے موقع پر موت ہو گئی ،خواجہ سرا عمر عرف ناز چشتیاں کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ رقص پستون سے گولی مار کر خواجہ سراء کو قتل کیا،مقتول کی لاش کو تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے،خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد تلمبہ اسپتال کے باہر جمع ہو گئی ہے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے.مقدمہ تھانہ تلمبہ میں درج کیا گیا ہے،

    مدعی مقدمہ شاہد عمران کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سائل کسووال کا مستقل رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے یہ کہ محمد عر عرف ناز ولد یوسف قوم راجپوت سکنہ ڈاہر نوالہ چشتیاں جو کہ عرصہ تقریباً 15/16 سال سے میرے پاس رہائش پذیر تھا اور شادی بیاہ کے فنکشن میں ڈانس وغیرہ کر کے اپنا گزر بسر کرتا تھا یہ کہ مورخہ 6/7.12.2024 کی درمیانی شب تقریبا 12:15 بجے رات شادی از ان لیاقت ولد اللہ دتہ قوم بھٹہ سکنہ موضع نوری سہاگ کے فنکشن میں ہمیں بلایا جو میں معہ نعمان ولد اعجاز اکبر قوم جوئیہ سکنہ 118/12 کسووال اور شعبان صفدر عرف انا یا خان ولد محمد صفدر قوم سہو سکنہ 100/12 کسووال اور محمد عمر عرف ناز ولد محمد یوسف قوم راجپوت سکنہ ڈاہر نوالہ چشتیاں بمقام موضع نوری سہاگ پہنچے جہاں پر مسمی لیاقت ولد اللہ دتہ قوم بھٹہ دولہا اللہ دتہ ولد فرید (والد دولہا ) اقوام بھٹہ سکنائے توری سہاگ، عمر دراز عرف درازی ولد غلام حسین، عامر حسین ولد غلام حسین اقوام ہراج سکنائے نوری سہاگ، مظہر عرف مظہری بھور اولد نا معلوم، مقبول حسین عرف کالی ولد شیر محمد قوم ہراج سکنائے نوری سہاگ، محمد عارف ولد صدیق قوم بھٹہ سکنہ 72/15 میاں چنوں معہ دیگران 8/10 اشخاص نامعلوم موقعہ پر موجود تھے اور وہاں لائیٹنگ کا کافی انتظام تھا اور مہندی کا فنکشن شروع ہوا تو شعبان عرف انا یا خان، عمر عرف ناز نے ڈانس وغیرہ شروع کیا تو فنکشن میں موجود عمر دراز عرف درازی جو کہ چار پائی پر بیٹھا تھانے عمر عرف ناز کو اشارہ کیا کہ میری طرف آؤ جو کہ عمر عرف ناز نے الزام علیہ عمر دراز عرف درازی کے پاس جانے میں تھوڑی دیر کی تو اس بات پر الزام علیہ عمر در از عرف درازی طیش میں آگیا اور گالیاں نکالنے لگا اور اپنے ساتھ دیگر ان بیٹھے لوگ مسمیان مقبول کالی، مظہر عرف مظہری، لیاقت علی، محمد عارف اور عامر کو کہا کہ اس ڈانسر کی اتنی اوقات کہ وہ میری بات نہ سنے اور انھیں کہا کہ اسے پکڑ کر لاؤ اور اس کو اپنے ساتھ لے چلو جس پر جملہ الزام علیہان عمر عرف ناز کو پکڑنے لگے تو عمر عرف نازنیچے کرگئی نیچے گرے ہوئے پر الزام علیہ عمردراز عرف درازی نے اپنے نیفہ سے پسٹل 30 بور نکال کر کہا کہ آج اسے میری بات نہ مانے کا مزہ چکھاتا ہوں اور پسٹل 30 بور نکال کر سید ھاحافائر کیا جو کہ ناز کو پیٹ پر ناف کے نیچے لگا جس سے وہ زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جس کو ہم زخمی حالت میں اپنی پرائیویٹ گاڑی میں اٹھا کر ہسپتال تلمبہ لیکر آئے جو کہ ہسپتال پہنچنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا، استدعا ہے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے میری دادرسی کی جائے۔

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • کبیروالا : غیرت کے نام پر اتائی ڈاکٹر پر تشدد، ناک اور کان کاٹ دیے گئے

    کبیروالا : غیرت کے نام پر اتائی ڈاکٹر پر تشدد، ناک اور کان کاٹ دیے گئے

    کبیروالا (نامہ نگار) غیرت کے نام پر اتائی ڈاکٹر پر تشدد، ناک اور کان کاٹ دیے گئے

    کنڈ سرگانہ سے تعلق رکھنے والے اتائی ڈاکٹر پر غیرت کے نام پر حملہ ہوا، جس میں نامعلوم مسلح افراد نے اس کی ٹانگوں میں گولیاں ماریں اور استرے سے اس کا ناک اور کان کاٹ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر کبیروالا موقع پر پہنچی جبکہ زخمی ڈاکٹر کو حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق اتائی ڈاکٹر محمد رمضان، جو کنڈ سرگانہ میں کلینک چلاتا تھا، نے مبینہ طور پر اپنے کلینک کے ایک خفیہ کمرے میں کیمرا نصب کر رکھا تھا۔ اس کی مدد سے وہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناتا رہا۔ اس بات کے انکشاف پر مقامی افراد نے احتجاج کیا، جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کنڈ سرگانہ چھوڑ کر بٹہ کوٹ میں روپوش ہوگیا۔

    گزشتہ روز بٹہ کوٹ کے علاقے میں رمضان نواز پٹرولیم سروس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روکا اور نہ رکنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ حملہ آوروں نے اسے گھسیٹ کر قریبی گھر میں لے جا کر استرے سے ناک اور کان کاٹ دیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اتائی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

  • غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    خانیوال (باغی ٹی وی )غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا،لرزہ خیز واقعہ کبیر والا کے علاقے موضع اوکانوالہ میں پیش آیا

    پولیس ذرائع کے مطابق جہاں ملزم نے اپنے ہی گھر کی خواتین کو قتل کر دیا ہے، ملزم عباس اپنی45 سالہ والدہ حسینہ بی بی، تین سگی بہنوں25 سالہ ثمینہ بی بی،20 سالہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ حلیمہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا ہے۔

    پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہےاور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.

  • جہانیاں: قبضہ مافیا کی یلغار, غیرقانونی ٹاؤن، غیرقانونی انتقالات اور رجسٹریاں جاری

    جہانیاں: قبضہ مافیا کی یلغار, غیرقانونی ٹاؤن، غیرقانونی انتقالات اور رجسٹریاں جاری

    جہانیاں،باغی ٹی وی(محمدآصف گھمن کی رپورٹ) قبضہ مافیا کی یلغار, غیرقانونی ٹاؤن، غیرقانونی انتقالات اور رجسٹریاں جاری،اسسٹنٹ کمشنرعادل عمر نے کرپشن اور بےضابطگیوں کی نشاہدہی کرنے والے میڈیا نمائندگان کے نمبر بلاک کردئیے

    جہانیاں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرعادل عمر کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے دفتری نظام درہم برہم ہوگیا ہےہرطرف کرپشن ہی کرپشن ہے ، کرپشن اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے عوام انتہائی مشکلات شکار ہیں ،ہرطرف قبضہ مافیا کی یلغار ہے، غیرقانونی ٹاؤن، غیرقانونی انتقالات اور رجسٹریوں کی نشاندہی کرنے پراسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے میڈیا نمائندگان کے نمبر بلاک کردئیے۔

    اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے قبضہ مافیا، غیرقانونی ٹاونز اور غیرقانونی رجسٹریوں کی بابت محکمہ ریونیو کو کھلی چھوٹ دے دی سب مل بانٹ کے کھاؤ اور میراکچن بھی چلاؤ ،دوستی کی نئی مثال قائم کردی

    گزشتہ دو تین ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر کو میڈیا نمائندگان کی جانب سے اپنی خبروں کے ذریعے قبضہ مافیا، غیر قانونی ٹاؤنز، غیرقانونی کمرشل مارکیٹس اور ان میں ہونے والی غیرقانونی رجسٹریوں و انتقالات کی بابت نشاندہی کروائی جارہی تھی جس پر ایکشن لینا تو دور کی بات اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر ناراض ہو گئے اور تمام نمائندگان کے نمبر ہی بلاک کردیئے

    جس سے قبضہ مافیا نے سرکاری کمرشل اراضیوں پر قبضے مضبوط کرنے شروع کردیئے ہیں جہانیاں شہر لاوارث ہوچکا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرکا آفس میں 12 بجے تشریف لانامعمول بن چکا ہے ،ان دفتر لیٹ آنے کی وجہ سے سائلین مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے

    عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام کمشنرملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • کیا نواز شریف نے کہا تھا  ریاست پر حملہ کر دو جھوٹا کاغذ لہرا دو؟مریم نواز

    کیا نواز شریف نے کہا تھا ریاست پر حملہ کر دو جھوٹا کاغذ لہرا دو؟مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے خانیوال میں ن لیگ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سامنے میرے والد کو گرفتار کیا گیا ہم میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج میدان میں کوئی نہیں یہ بزدلوں کی طرح جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ،مجھے ماں کی موت کی خبر اڈیالہ جیل میں دی گئی،مظلومیت کا رونا مت رو کیونکہ تمہارے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،نواز شریف کو جب اقتدار سے نکالا گیا تو کیا جھوٹا سائفر لہرایا؟نوازشریف کے سینے میں کئی راز دفن ایک بھی راز افشاں نہیں کیا،نواز شریف کا بیانہ وہ ترقی ہے جو پورے ملک میں ہوئی، خیبر سےکراچی تک نواز شریف کی ترقی کے نشانات ہیں،سیاست میں اچھا برا وقت آتا ہے مشکلات آتی ہیں لیکن سیاسی کارکن لیڈر وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر مت بھاگے ،خانیوال ہمیشہ اچھے برے وقت میں ن لیگ کیساتھ کھڑا رہا 2018 کے دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی یہاں سے شیر جیتا ،نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پہ چھوڑا تھا .کے پی کے ، کے چھوٹے سے گاؤں میں الیکشن کروا کے کہتے ہیں کہ نشان لے لیا،خانیوال نےشیرکےعلاوہ کسی کو گھسنےنہیں دیا،

    https://twitter.com/NazirRoshan87/status/1748313082030358614

    مہنگائی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن نہیں ہے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو گھر نہیں بیٹھنا،سب لوگ نکلیں گے اور شیر پر ٹھپہ لگائیں گے،اب میں انشاء اللہ الیکشن جیت کر کالج اور ہسپتال لیکر آپ کے پاس دوبارہ وآپس آؤں گی، انتقام اور لیول پلینگ فیلڈ کا الزام لگانے والوں کو کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ جھوٹا سائفر لہراو نو مئی کو ریاست پر حملہ کرو شہدا کی یادگاروں کو جلاو پولیس پر پٹرول بم چلاو جعلی جماعتی انتخابات کرواو۔ یہ سب تم نے خود کیا تھا،کوئی مائی کا لعل یہ کہہ دے کہ نواز شریف نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،یا اپنے لوگوں کو ریاست پر حملہ کرنے کا بولا ہو،کیا نواز شریف کبھی ویل چیئر پر بیٹھا یا ٹانگ پر جعلی پلاسٹر چڑھایا؟ نواز شریف کو عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی،نواز شریف کو تین بار اقتدار سے نکالا گیا خانیوال والو کیا نواز شریف نے آپکو درس دیا کہ ڈنڈے لیکر پولیس اور فوج پر چڑھ دوڑو،کہتے تھے اتنی مہنگائی ہے تو ن لیگ کیلئے لوگ نہیں نکلیں گے تو ،آنکھیں کھول کر دیکھ لو چاہےاوکاڑہ کا جلسہ ہو یا حافظ آباد کا جلسہ ہو اور آج خانیوال کے جلسے میں عوام کا جم غفیر بتار ہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن نہیں ہے،اورنج لائن کس نے بنائی؟ میٹرو بس کس نے بنائی؟ دو روپے کی روٹی کس کے دور میں تھی؟

    جو لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں ان سے کہنا ہے آو پہلے مقابلہ تو کرو میدان چھوڑ کر بھاگتے کیوں ہو،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اسلئے ووٹ نہیں چاھتا کہ وہ حکومت بنائے،وہ اسلئے ووٹ چاھتا ھے تا کہ ایک مضبوط حکومت بنے تا کہ وہ عوام کو سستا آٹا، سستی بجلی، سستی کھاد، سستا پٹرول دے سکے، ہر مسلم لیگی نے انتقام جھوٹے کیسز قید و بند اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن کوئی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا نہ ہی پریس کانفرنسز کی لائنیں لگیں۔ یہ جو لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں ان سے کہنا ہے آو پہلے مقابلہ تو کرو میدان چھوڑ کر بھاگتے کیوں ہو،کیا چوروں کے گلے میں کوئی ہار بھی ڈالتا ہے؟ ہم نے آخری گیند تک انکا مقابلہ کیا ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا،میں نے بھی مشکلات کا شامنا کیا ضمنی الیکشن میں ہامرے لوگوں کو اُٹھایا گیا،اللہ تعالی کے فضل سے نواز شریف واپس آیا ہے تو سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خانیوال کی قیادت میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی وہ ڈٹ کر قائد کیساتھ کھڑی رہی،نوازشریف کوشیرکانشان عوامی طاقت دیکھ کرواپس کیاگیاتھا،نوازشریف قومی رازسینےمیں دفن کرکےچپ کرکےگھرچلاگیاتھا،نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کراپنامعاملہ اللہ پرچھوڑدیاتھا،آپ لوگ 8 فروری کوشیرپرٹھپہ لگائیں گے،گھروں میں نہیں بیٹھنا،آپ لوگ اپنی ترقی پرٹھپہ لگائیں گے،خانیوال کوکس کس چیزکی ضرورت ہے،لسٹ بنائیں قدموں میں لاکررکھ دوں گی

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں