Baaghi TV

Category: خانیوال

  • پنجاب پولیس کو نئی پولیس موبائلز مل گئیں

    پنجاب پولیس کو نئی پولیس موبائلز مل گئیں

    میاں چنوں: حکومت پنجاب کی جانب سے تھانہ سٹی, تھانہ صدر, تھانہ تلمبہ اور تھانہ چھب کلاں کو ایک ایک پولیس موبائل دے دی گئ ہیں۔

    پنجاب پولیس کو پولیس موبائل دینے کی تقریب میں پیر ظہور حسین قریشی ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری پانی و بجلی اور ایم پی اے پیر سید عباس علی شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چودھری جمشید شوکت ٹکٹ ہولڈر پی پی 208 نے پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی گی پولیس موبائل وین جو کہ میاں چنوں میں تھانہ سٹی تھانہ صدر تھانہ چھب کلاں اور تھانہ تلمبہ کو ایک ایک تقسیم کی ان کے ہمراہ چودھری وسیم آرائیں رہنما پاکستان تحریک سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ایاز محمود گیلانی چوہدری طارق آرائیں۔

    ان کے علاوہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خانیوال میاں مسعود خالد ایڈووکیٹ چوہدری نعیم ابرھیم سیال مہر اجمد سیال ملک وحید ملک نعیم باؤرمضان مہر اشرف سیال ایڈووکیٹ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں چنوں نجف دلوں بھی موجود تھے

  • ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

    ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

    خانیوال:ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا-

    سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمن نے حکومتی ہدایات کے مطابق بس و ویگن اڈوں پر سفری سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-ڈی ایس پی ٹریفک،سی او میونسپل کمیٹی افتخار بنگش ودیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اڈوں پر حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ
    مطلوبہ معیار کی سہولیات فراہم نہ کرنے والے بس و ویگن سٹینڈ مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں اوور لوڈ،ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے-

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس اس حوالہ سے مشترکہ مہم چلائیں- ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ کبیروالا میں اسٹینڈ کی حالت مزید بہتر کی جائے گی عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے-زائد کرائے وصول ،ماسک کی پابندہ نہ کرنے اور دھواں چھوڑنے والی بسوں و ویگنوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ بند کیا جائے-

  • ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شہر میں صفائی کا عمل تیز

    ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شہر میں صفائی کا عمل تیز

    خانیوال:ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے شہر کی صفائی کا کام تیز۔۔

    خانیوال ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے شہر کی صفائی کا کام تیز کردیا- سینیٹری اسکواڈز نے ضیاء آباد،کالونی نمنر 1 غریب نواز روڈ، بلال محلہ، پرانا خانیوال سمیت مختلف علاقوں میں میں ڈی سلٹنگ کا کام جاری رکھا طارق آباد کے علاقہ گیس والی گلی میں بھی گٹروں کی صفائی کی گئی-

    جبکہ پولیس لائنز روڈ پر ڈیوائیڈرز پر اگی جھاڑیوں اور سائیڈز پر پڑے کوڑے کے ڈھیروں کا صفایا کردیا گیا اس کے ساتھ مختلف سڑکوں پر پودوں کی بھی باقاعدگی سے پانی لگانے کا کام جاری ہے-ڈپٹی کمشنر نے سی او میونسپل کمیٹی کو صفائی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کے مطابق شہر کی بہترین صفائی کو یقینی بنایا جائے کام نہ کرنے والے عملہ صفائی کو فارغ کیا جائے-

  • دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    میاں چنوں: نیشنل ہائی وے نزد سمال گیٹ نجی کمپنی کی بس اور 3 ٹرکوں میں تصادم

    حادثے کےنتیجے میں 7 افراد زخمی ہوۓ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122
    حادثے کے باعث تمام زخمی افراد گاڑی میں پھنس گۓ جن کو ریسکیو جوانوں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔
    ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر کا ٹاون کمیٹی کا اچانک دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر کا ٹاون کمیٹی کا اچانک دورہ

    میاں چنوں: اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی کا ٹاون کمیٹی تلمبہ کا اچانک دورہ

    چیف آفیسر تلمبہ سے صفائی کے بارے میں تفصیلی بات کی اور چیف آفیسر تلمبہ سے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی نے کہا کہ تلمبہ میں صفائی کے حوالے سے دو دفعہ روزانہ سٹی کو آپ خود وزٹ کیا کریں صفائی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے خانیوال کی کن اہم شخصیات سے ملاقات کی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے خانیوال کی کن اہم شخصیات سے ملاقات کی

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیر ظہور حسین قریشی (پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی ؤ بجلی)؛ پیر سید عباس علی شاہ (پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون) وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنے حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا
    وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے مسائل نوٹ کئے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
    سیاسی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی

    "حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل بنا لیا ہے – عوام صرف ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں – ہمارے اڑھائی برس خدمت، شفافیت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں – عوام کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں -” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

  • نوزائیدہ بچوں کے لئے محکمہ صحت کا اہم اقدام

    نوزائیدہ بچوں کے لئے محکمہ صحت کا اہم اقدام

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائے اور محکمہ صحت کے افسران حفاظتی ٹیکہ جات لگانے والی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں

    اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایکسیلریشن ای پی آئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد، ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال سمیت محکمہ صحت کے افسران نے بھرپورشرکت کی۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ویکسینیٹرز خاص خیال رکھیں کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کوئی بچہ ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہے۔

    انھوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو آئندہ زندگی میں میں موذی اور جان لیوا امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں۔ محمد اکرام ملک نے ای پی آئی سر ویلنس، مین پاور، حفاظتی ٹیکہ جات کی دستیابی و سپلائی، سالانہ اہداف، ویکسینیشن پلان، یونین کونسلز ای پی آئی پوائنٹس، ڈیمانڈز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ضلعی افسر صحت نے بتایا کہ پیدائش سے لے کر ڈیڑھ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات تسلسل کے ساتھ لگائے جارہے ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگب بھی دی۔ نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا گے کہ ضلع خانیوال میں نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی شرح تسلی بخش ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے اس سلسلہ میں میں مزید بہتری کے لئے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن

    تجاوزات کے خلاف آپریشن

    میاں چنوں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر نگرانی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ کا عملے کے ہمراہ مختلف بازاروں اور روڈ جن میں تلمبہ روڈ ، کلمہ چوک اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور کافی دکان والوں اور رڑھی بانوں کا سامان بھی قبضہ میں لیا گیا

  • دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری

    دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری

    میاں چنوں:بچوں کو معاشرتی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت دیکر اُنہیں ایک اچھا انسان بنایا جائےگا, پروفیسر محمد یاسین ظفر

    ہوپ آف جناح ایجوکیشن کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیت حافظ عبدالستار, ن لیگ رہنما عامر حیات ہراج, جنرل سیکرٹری بار فخر امام ایڈووکیٹ,تحصیل امیر جمعیت اہلحدیث مظہر امین چوہان, سیاسی و سماجی رہنما چوہدری سلیم آرائیں,پرنسپل حافظ ماجد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد کی شرکت …

  • اسلام اور ویلنٹائن ڈے تحریر: ضیاء عبدالصمد

    اسلام اور ویلنٹائن ڈے تحریر: ضیاء عبدالصمد

    اسلام کا دوسرا نام حیاء بھی ھے۔ ویلینٹائن ڈے کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ھے نوجوان نسل مغرب کے اس کلچر کو اپناتے جارہیں اور دن بہ دن اس بے حیائی کو عام کرتے جارہیں

    اس سلسلے میں سب سے پہلے

    قرآنِ کریم کے متعدد مقامات پر اس بات کے واضح اشارات موجود ہیں کہ عورت کا چہرہ اور دونوں ہاتھ بھی مقامِ ستر ہیں اور ننگے منہ اس کا گلی بازار میں نکلنا جائز نہیں۔

    صحیح بخاری میں حضرت عائشہؓ کے بارے میں مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا:اللہ تعالیٰ پہلی مہاجر صحابیات پر رحم کرے، جب یہ حکم نازل ہوا کہ عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سینوں پر اوڑھنیوں کے پلو ڈالے رہیں تو انھوں نے اپنی قمیصوں کے نیچے استعمال کی جانے والی چادروں کو پھاڑا اور ان کی اوڑھنیاں بنالیں۔

    یعنی عورت کو چاہیے کہ اپنا بناؤ سنگار چھپا کر رکھے تاکہ اجنبی مرد کو نظر یں نیچی رکھنے میں مدد ملے۔ اسی آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
    اور اپنے پاؤں زمین پر نہ ماریں تا کہ ان کی وہ زینت معلوم ہو جو وہ چھپاتی ہیں۔
    یعنی عورت پائل پہنے ہو تو اس پر حرام ہے کہ زمین پر زور زور سے پاؤں مار کر چلے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ مرد پائل کی چھن چھن سنیں گے تو فتنے میںپڑ جائیں گے۔ عورت کے لیے جب ایسا کرنا حرام ہے تو چہر ے کو کھلا رکھنا کیو نکر جائز ہوسکتا ہے۔ مرد محض پائل کی جھنکار سن کر تو فتنے میں مبتلاہو گا لیکن کیا چہرے کی دلکشی و جلوہ سامانی اس کے ہوش نہ اڑائے گی؟
    سنن ابو داود اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت انسؓسے مروی ہے کہ نبی اکرم اپنی لختِ جگر حضرت فاطمہ ؓ کے پاس اپنے آزاد کردہ غلام کے ہمراہ تشریف لائے۔ اس وقت حضرت فاطمہؓ کے سرپر ایک اوڑھنی تھی، جب وہ اپنا سر ڈھانپتیں تو وہ پاؤں تک نہیں پہنچتی تھی اور جب پاؤں چھپاتیں تو سر تک نہیں پہنچتی تھی۔ نبی اکرم نے جب اپنی لختِ جگر کو ذہنی الجھن میں دیکھا تو ارشاد فرمایا:تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تیرا باپ اور غلام ہی تو ہیں

    يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا.

    (الاحزاب، 33 : 59)

    اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیں کہ (باہر نکلتے وقت) اپنی چادریں اپنے اوپر اوڑھ لیا کریں، یہ اس بات کے قریب تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں (کہ یہ پاک دامن آزاد عورتیں ہیں) پھر انہیں (آوارہ باندیاں سمجھ کر غلطی سے) ایذاء نہ دی جائے، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے۔

    دوسری جگہ ارشاد باری تعالی ہے:
    النور، 24 : 31)

    اور آپ مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ (بھی) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے (اسی حصہ) کے جو اس میں سے خود ظاہر ہوتا ہے اور وہ اپنے سروں پر اوڑھے ہوئے دوپٹے (اور چادریں) اپنے گریبانوں اور سینوں پر (بھی) ڈالے رہا کریں اور وہ اپنے بناؤ سنگھار کو (کسی پر) ظاہر نہ کیا کریں سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپ دادا یا اپنے شوہروں کے باپ دادا کے یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی (ہم مذہب، مسلمان) عورتوں یا اپنی مملوکہ باندیوں کے یا مردوں میں سے وہ خدمت گار جو خواہش و شہوت سے خالی ہوں یا وہ بچے جو (کم سِنی کے باعث ابھی) عورتوں کی پردہ والی چیزوں سے آگاہ نہیں ہوئے (یہ بھی مستثنٰی ہیں) اور نہ (چلتے ہوئے) اپنے پاؤں (زمین پر اس طرح) مارا کریں کہ (پیروں کی جھنکار سے) ان کا وہ سنگھار معلوم ہو جائے جسے وہ (حکمِ شریعت سے) پوشیدہ کئے ہوئے ہیں، اور تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو اے مومنو! تاکہ تم (ان احکام پر عمل پیرا ہو کر) فلاح پا جاؤ۔

    عورت کے لیے ہاتھ پاؤں اور چہرے کے علاوہ سارا جسم ستر ہے، جس کو چھپانا اس پر فرض ہے۔ مذکورہ بالا تین اعضاء چھپانے کا شرعی حکم نہیں ہے۔يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا.

    (الاحزاب، 33 : 59)

    اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیں کہ (باہر نکلتے وقت) اپنی چادریں اپنے اوپر اوڑھ لیا کریں، یہ اس بات کے قریب تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں (کہ یہ پاک دامن آزاد عورتیں ہیں) پھر انہیں (آوارہ باندیاں سمجھ کر غلطی سے) ایذاء نہ دی جائے، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے
    سنن ابو داود اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت انسؓسے مروی ہے کہ نبی اکرم اپنی لختِ جگر حضرت فاطمہ ؓ کے پاس اپنے آزاد کردہ غلام کے ہمراہ تشریف لائے۔ اس وقت حضرت فاطمہؓ کے سرپر ایک اوڑھنی تھی، جب وہ اپنا سر ڈھانپتیں تو وہ پاؤں تک نہیں پہنچتی تھی اور جب پاؤں چھپاتیں تو سر تک نہیں پہنچتی تھی۔ نبی اکرم نے جب اپنی لختِ جگر کو ذہنی الجھن میں دیکھا تو ارشاد فرمایا:تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تیرا باپ اور غلام ہی تو ہیں
    آزاد عورت کا سارا جسم ہی مقامِ ستر ہے۔ شوہر اور محرم کے سوا کسی غیر محرم مرد کو عورت کے جسم کا کوئی بھی حصہ دیکھنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ سوائے علاج معالجہ اور شہادت وغیرہ کی ضرورت و مجبوری کے۔