Baaghi TV

Category: خانیوال

  • ملک پر جاگیر دارنہ نظام رائج ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    ملک پر جاگیر دارنہ نظام رائج ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں،پاکستان میں غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے ،شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے پانچ بھائیوں کو تربت میں قتل کر دیا گیا ہے،انھیں انصاف نہیں مل رہا ان کی ماں بے یار و مدد گار رو رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،غریب آدمی کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں حکمرانوں سرمایہ کاروں کو نہیں سن رہی،مزدور کارخانوں میں محنت کرتا ھے فائدہ کارخانے کا مالک کو ہوتا ے،75 سال گزر گئے یہی جاگیر دار اور سرمایہ دار ملک پر مسلط ہے،سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست چل رہی ہے،ان جاگیرداروں نے انگریزوں کے بوٹ پالش کئے، انگریزوں کی خدمت کر کے جاگیرداری حاصل کی ،چند خاندانوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو جائے،جماعت اسلامی مافیاز کے خلاف لڑ رہی ہے،عوام کو اس نظام کو بدلنے کو تیار ہونا چاہئے ، کب تک ان جاگیرداروں کی غلامی کرتے رہے گے ،حکمران وہ ہونا چاہئے جو چور نہ ہو ۔ڈاکو نہ ہو ۔غنڈہ نہ ہو،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے،غریب کے بچے کو بھی بہتر تعلیم ملے ،آج پاکستان کا قومی نشان کشکول بن گیا ہے،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ملک برباد کیا۔

  • تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کے رہنما ؤں افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

    مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

    پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔

    عبدالرزاق خان نیازی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اس وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں، فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فوج ہی ہے جس کا عوام نے ساتھ دیا ہے، جو کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو میں ہوا، یہ عوام سے کروایا گیا، قیادت کی سپورٹ کے بنا ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

    یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، آج بھی جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا ہے، گزشتہ روز چودھری وجاہت بھی ق لیگ میں واپس چلے گئے بلکہ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو بھی واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    دوسری جانب عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔

  • قرآن پڑھاتے ہوئے مولوی کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت،ویڈیو وائرل

    قرآن پڑھاتے ہوئے مولوی کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت،ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کمسن بچی قاری صاحب کے پاس قرآن پاک پڑھنے جاتی ہے تو قرآن پڑھاتے ہوئے قاری صاحب لڑکی کے ساتھ غلط حرکتیں کرتے ہیں، اسی دوران ان نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا لی جاتی ہے جو وائرل ہو چکی ہے،

    خانیوال کے نواحی علاقہ مخدوم پور میں مولوی شاہد اقبال کے پاس ایک سات سالہ بچی قرآن مجید پڑھنے آتی ہے ۔ بچی قرآن مجید سامنے رکھتی ہے اور مولوی سے سبق پڑھنا شروع کرتی ہے ۔ مولوی کچھ دیر بعد اپنی شلوار کھولتا ہے۔ اپنا عضو تناسل باہر نکالتا ہےبچی کا ہاتھ پکڑ کر اپنا عضو خاص اسے پکڑاتا ہے بچی اپنا ہاتھ پیچھے کھینچتی ہے تا ہم مولوی باز نہیں آتا ور بار بار بچی کے ساتھ اسی طرح کی نازیبا حرکات کرتا ہے،

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مولوی شاہد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، عوامی حلقوں میں ویڈیو وائرل ہونے پر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کوایسے لوگوں کی پہنچ سے دور رکھیں ،تشدد کے شکار بچے تشدد پسند نفسیات کے ہو جاتے ہیں اپنے بچوں کو بے حس بنانے سے بچائیں . اپنے بچوں کے لیے ، اپنی بیٹیوں کے لیے ، اپنے پیاروں کے لیے ، کبھی بھی کسی بھی شخص کی تنہائی کا اعتبار مت کیجیے ۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

  • سی ٹی ڈی کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سی ٹی ڈی کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    لاہور: خانیوال میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے حساس ادارے کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ڈائریکٹر نوید صادق شہید، انسپکٹر ناصر عباس شہید کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئی، جس میں سول ملٹری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے افسران خفیہ کارروائی کے دوران خانیوال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کر دیا تھا۔

     

    خانیوال میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں حساس ادارے کے دو افسروں کی شہادت کے بعد دہشت گرد عمر خان کے خلاف ملتان کے سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمر خان نے دہشت گرد اسداللہ اور دیگر تنظیموں کی معاونت سے حملہ کیا۔ ملزم کالعدم تنظیموں سے روابط کے باعث واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مفرور دہشت گرد عمرخان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوید صادق اور ناصرعباس خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے لئے جارہے تھے۔ چائے پینے کےلیے پیروال کے ہوٹل میں رکے، جہاں ملزم نے پارکنگ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    نوید صادق کو دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور نیٹ ورکس توڑنے پر ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا تھا۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

  • خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال:خانیوال میں موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ سلطان جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

     

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا ہے اور ٹارگٹ کرکے افسران کو نشانہ بنایا گیا، ایک ساتھی نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج

     

    2 اکتوبر2022کونصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ نصیر آباد میں نوتال کے قریب پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

     

    چند دن پہلے پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مرکز پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا ہے

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…

     

     

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےخانیوال کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت کیاہے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےشہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت بھی کیا

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،فائرنگ کے و اقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

     

     

     

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    خانیوال میں پیسوں کے لالچ میں رشتوں کی پہچان ختم ہو گئی تھانہ سٹی کی حدود سے چند روز قبل ملنے والی گلا کٹی لاش کا معمہ حل ہوگیا تھانہ سٹی پولیس نے چند روز میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا مقتول عثمان کے قاتل اس کے حقیقی بھائی نکلے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،ڈی پی او نعیم عزیز سندھو کی کمانڈ میں سپیشل ٹیم نے 15 دن میں عثمان کے قاتلوں کو گرفتار کیاملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ملزمان اپنے بھائی عثمان کو بہوش کرکے موٹر سائیکل پر درمیان میں بیٹھا کر بائی پاس روڈ لے گئے ملزمان نے تیز دھار آلہ سے عثمان کا گلا کاٹ کر نعش کو جہانیاں بائی پاس روڑ پر پھینک دیا،قاتل ایک بھائی ایف آئی آر کا مدعی اور دوسرا گواہ بن گیا تھا

    ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اس لئے قتل کیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وراثتی جگہ بیچی تھی اور دونوں بھائی مقتول کا حصہ ہتھیانا چاہتے تھے اس لئے قتل کیا .،ڈی پی او نعیم عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی

    سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی

    سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

    پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، درندگی کی تمام حدیں سفاک ملزم نے عبور کر لیں، کمسن آٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا، کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش کو کھیتوں میں برہنہ پھینک دیا، بچے کے گم ہونے پر لواحقین پولیس کے پاس پہنچے اور مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی تو لاش ملی

    ہولیس حکام کے مطابق تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں 32 دس آر میں 8 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ملزم راشد بچے حسن کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد ہاتھ بندھی برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ،رحیم یار خان کا رہائشی 8 سالہ حسن ماموں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا بچے حسن علی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 486/22 بجرم 302 تھانہ کچا کھوہ درج کیا گیا

    افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ملزم ریکارڈ یافتہ ہے پہلے بھی زیادتی کے مقدمے میں جیل کاٹ چکا ہے ڈی پی او خانیوال عمران غلیزئی نے نوٹس لیا اور موقع کا دورہ کیا اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیاملزم راشد بچے کا قریبی عزیز ہے اہل علاقہ نے ملزم کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا .واضح رہے کہ خانیوال میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم عادی ملزم ہے اور ملزم چند سال پہلے بھی ایک لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر چکا ہے.

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 میں ضنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح اپنے وقت پر شروع ہو گیا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا –

    عمران نیازی کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے، حمزہ شہباز

    خانیوال کے حلقے 206 میں 183 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار 689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت 13 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

    لیسکو کا کارنامہ سردیوں میں بھی بجلی غائب مبشر لقمان پھٹ پڑے

    ووٹنگ کے دوران ڈی ایس پی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس نےمیر واثق کے گارڈ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق میر واثق کا سیکیورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر گیا تھا۔

    لاہور: دھند اور سموگ کے باعث ائیر پورٹ بند،فلائٹ آپریشن متاثر

    واضح رہے کہ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا کی وفات پر خالی ہوئی تھی تاہم اب مرحوم نشاط احمد ڈاہا کی اہلیہ بیگم نورین نشاط تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سابق امیدوار رانا سلیم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں موجود ہیں۔

    چڑیا گھرغیرقانونی، جانوروں کو قید نہیں رکھا جا سکتا،عدالت

  • کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

    کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

    ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ احتجاجی ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کرکے منایا گیا۔ یوم سیاہ پر ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں مرکزی احتجاجی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کا ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بطورمہمان خصوصی اور ڈی پی او محمد علی وسیم مہمان اعزاز شریک ہوئے۔

    سیمینار میں ایس پی موٹر وے فیصل اکرم، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، رہنما پی ٹی آئی مصدق شاہ،ممبران امن کمیٹی،علماء،صحافیوں،کارکنوں،طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کے قیام کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے ساتھ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر اور پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ ایس پی موٹر وے فیصل اکرم نے کہا کہ کشمیر بر صغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا۔

    اے ڈی سی جی اختر منڈھیرا نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ رہنما پی ٹی آئی مصدق شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ دوھرا معیار ختم کرکے کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلائے۔ممبران امن کمیٹی ذوالفقار علی رضوی و قاری سیف اللہ عابد سمیت ڈاکٹر جمیل غوری نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہمراہی میں یوم سیاہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔راستے کشمیری بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج آٹھے۔

    ریلی کے اختتام پر ممبر امن کمیٹی ذو الفقار علی رضوی نے اسلام کی سر بلندی پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔ تحصیلوں میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

  • خانیوال،ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ،ڈاکٹروں کو غلیظ گالیاں ،ڈاکٹروں کا ہڑتال کا اعلان

    خانیوال،ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ،ڈاکٹروں کو غلیظ گالیاں ،ڈاکٹروں کا ہڑتال کا اعلان

    خانیوال،ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ،ڈاکٹروں کو غلیظ گالیاں ،ڈاکٹروں کا ہڑتال کا اعلان
    پنجاب کے ضلع خانیوال میں رات گئے ڈپٹی کمشنر خانیوال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈاکٹروں کی میٹنگ ،ڈاکٹروں کو غلیظ گالیاں دینے پر میدان جنگ بن گئی ،

    ڈپٹی کمشنر نے پولیس فورسز بلوا کر مبینہ طور پر ڈاکٹروں پر تشدد کروایا ،ڈاکٹروں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کے معطل ھونے تک ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا گزشتہ رات 11بجے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے سی او ہیلتھ ،ڈی ایچ او ،ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں کی میٹنگ بلوائی ،میٹنگ کے آغاز پر ہی ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں کو غلیظ گالیاں دینی شروع کردیں ،جس پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمان بلال نے احتجاج کیا تو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے گن مین کو ڈاکٹر کو گولی مارنے کا حکم دیا اور ڈاکٹر بلال نے سینہ کھول کر کہا کہ مجھے گولی مار کر دکھاؤ جس پر میٹنگ ہال میدان جنگ بن گیا

    ڈپٹی کمشنر نے پولیس فورسز بلوا کر مبینہ طور پر ڈاکٹروں پر تشدد کروایا ،رات گئے ڈاکٹروں نے سی او ہیلتھ آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ جب تک یہ گالیاں دینے والا اور کرپٹ ڈپٹی کمشنر خانیوال میں ھے وہ احتجاجاً کام نہی کرینگے ،سی او ہیلتھ خانیوال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے ایک کلرک منظر کے ہاتھوں ان سے پانچ لاکھ روپے رشوت لی اور ھمیں ہر میٹنگ میں یہ غلیظ گالیاں دیتا ھے اور آج تو اس نے حد کردی اور پولیس کے زریعے ھمیں قتل کی دھمکیاں دیں ،اب ھم ہڑتال پر جارہے ھیں اور جب تک اسے معطل نہی کیا جاتا وہ کام نہی کرینگے ،جب اس بارے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہی کیا

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار