Baaghi TV

Category: خانیوال

  • اے ایس پی کبیر والہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    اے ایس پی کبیر والہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیرصدارت اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی تھے۔

    تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال اعجاز احمد‘ایس ڈی پی او جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘اسسٹنٹ کمشنر زبختیاراسماعیل‘آمنہ احسان‘خرم حمیداورانسپکٹرمہرسعیدنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے سدرہ خان نے بطوراے ایس پی کبیروالا تعیناتی کے عرصہ میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا‘ایک اچھے پولیس آفسیرکی کامیابی بھی یہی ہے کہ جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دے اس کے جانے کے بعد لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔

    ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ فرض شناس‘محنتی اورایماندارافسران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اے ایس پی سدرہ خان نے اپنی مدت ملازمت کا عرصہ بہادری اورایمانداری سے نبھایاان کی خانیوال میں محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔اے ایس پی سدرہ خان نے ڈی پی او‘ڈپٹی کمشنر ودیگرافسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی بہترین قیادت اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کی رہنمائی میرے لیے مشعل راہ رہے گی ان کے ماتحت کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہ ہے‘دوران تعیناتی محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران کا خلوص اورانکے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے اے ایس پی سدرہ خان کی محکمہ پولیس اورعوام الناس کے لیے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے یادگاری شیلڈز پیش کیں اورمستقبل میں نیک خواہشات کا اظہا ر کیا جبکہ ڈی ایس پی ہیدکوارٹر‘ایس ڈی پی او زصدسرکل اورجہانیاں کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔

  • جنوبی پنجاب :مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    جنوبی پنجاب :مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی، اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

    سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

    راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے بھی لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

    ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اسحاق بچا 1988, 1993 اور 2002 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رہے ہیں۔ ملتان سے برگیڈیئر (ر) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہا ہوں۔

    خانیوال پہنچنے پر شاندار استقبال کے بعد سابقہ ایم پی اے جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جمیل شاہ 2008 میں ایم پی اے رہے ہیں۔

  • ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سرگرم

    ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سرگرم

    معیاری سبزیوں و پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت کےلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل سرگرم۔
    خانیوال۔ ڈپٹی کمشنر اغا ظہیرعباس شیرازی صبح سویرے اچانک سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے۔

    اے سی بختیار اسماعیل، ای اے ڈی اے خالد محمو،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالغفار اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے انہوں نے ہری مرچ ،ٹماٹر اور کیلا کی نیلامی کا جائیزہ لیا۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، کیلا، سیب، امرود اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کے معیار، نرخوں، طلب اور رسد کی پڑتال کی۔
    منڈیوں ک انیٹرنگ سے عام مارکیٹ اور بازاروں میں صارفین کو کم نرخوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنرظہیر عباس شیرازی۔

    خانیوال ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی اور مصنوعی قلت کے خلاف سر گرم ہیں۔ ظہیر عباس شیرازی۔
    مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے ایف آئی آر کا اندراج اورجیل بھیجا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ناصر پارک طارق آباد اور سٹی پارک کااچانک معائنہ اور شہر کی صفائی بھی چیک کی سٹی پارک میں لائٹوں کی تنصیب، بنچز کی مرمت اور گراؤنڈز کی بہتری جبکہ ناصر پارک کی حالت کو فوری بہتر بنایاجائے۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا عوام سے فراڈ

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا عوام سے فراڈ

    میاں چنوں مشرقی بائی باس پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی جنگل کا منظر پیش کرنے لگی۔کئی کئی فٹ لمبی جھاڑیاں اور سیوریج سسٹم بھی نا ہونے کے برابر ھے.سوسائٹی میں آوارہ کتوں کی بھی بھرمارہے۔ جس کی وجہ سے سوسائٹی کے بچے ان آوارہ کتوں کے کاٹنے کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔

    گلشن رحیم ٹاون جو کہ ایک جنگل کا منظر پیش کررہا ہے۔وہاں رہنے والے لوگوں نے گلشن رحیم ٹاون کے مالک شیخ عتیق اور اس کے بیٹا شیخ عمیر عتیق کے پاس کئی بار درخوست لے کر گئے ہیں۔ ہمارے مسل کو حل کیا جائے ٹاون میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جاۓ۔مگر ان کی باتوں پر عمل نہیں کیا جاتا۔ بلکہ ان کو دھمکیاں دے کر آفس سے نکال دیتا ہے۔

    جب باغی ٹیم کی ٹاون کے لوگوں سے بات ہوئی تو ان کا یہ کہنا تھا کہ جب ہم نے پلاٹ خریدے تو ٹاون مالک شیخ عتیق نے ہم سے بیس ہزار روپے ٹاون کی ضفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے لیے الگ سے لیے تھے اور ابھی تک لے رہا ہے مگر ٹاون میں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام ہی نہیں ہے اور بوقت فروخت یہ وعدہ کرتا ہے کہ سیورج کا باقاعدہ نظام چلا کر دوں گا مگر بعد میں اس بات سے انکار کردیتا ہے. اس کے علاوہ ہمارے لیے سکیورٹی کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ٹاؤن کی چار دیواری نہی کی گئی جس کا بوقت فروخت وعدہ کیا گیا ٹاون شہر کے مشرقی بائی پاس پر واقع ہے۔ تو ہمیں چوروں لٹیروں سے خطرہ رہتا تھا۔اور ان کا کہنا تھا کے کہ ہماری متعلقہ محکموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل کو جلد از جلد حل کرائیں

  • بلڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ

    بلڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ

    اللّٰہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں
    جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا
    (سورۃ المائدہ آیت نمبر 32)
    اسی آیت کے مدنظر رکھتے ہوۓ عظیم بلڈ سوسائٹی میاں چنوں اور ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کے زیر اہتمام میاں چنوں میں دو مختلف جگہوں پر بلڈ کیمپس لگاۓ گے ۔

    ان بلڈ کیمپس میں تین طرح کے لوگوں کے لیے خون اکھٹا کیا گیا۔جن میں بلڈ کینسر، تھیلسیمیا کے مریضوں اور روڈ ایکسیڈنٹ کے مریض شامل ہیں۔دن کا پہلا بلڈ کیمپ جنڈالی بنگلہ میں لگایا گیا جو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔جس کے بعد دن کا دوسرا بلڈ کیمپ میاں چنوں شہر میں ٹی چوک کے مقام پر لگایا گیا جو رات دس بجے تک جاری رہا عوام کی جانب سے بھی دن بھر خون عطیہ کرنے کا عمل جارہی رہا۔

    خون عطیہ کرنے والوں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے پندہ ہزار روپے کی مالیت کے 8 عدد ٹیسٹ بلکل فری تھے۔جن کی رپورٹ خون عطیہ کرنے والوں کو سات دن کے اندر موصول ہوجاۓ گئی۔اس کے علاوہ اگر خون عطیہ کرنے والے شیخص کے خاندان میں سے کسی فرد کو ایک سال کے اندر ملتان کے کسی بھی اسپتال میں خون کی ضرورت ہوگئی تو ان کو دیا جاۓ گا۔

    جب اس حوالے باغی ٹیم کی عظیم بلڈ سوسائٹی کے صدر رانا عظیم اکرم سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کا اور عظیم بلڈ سوسائٹی کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں کے نیکی کے نام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور میں اہلیانِ میاں چنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آۓ اور انہوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی جزبے کہ ساتھ ملک میں قوم اور انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے

  • رول 17 کے تحت بھرتیاں شروع

    رول 17 کے تحت بھرتیاں شروع

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رول 17 اے کے تحت بھرتیاں شروع کردیں-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے 8 بچوں میں جونئیر کلرک بھرتی کے آرڈرز تقسیم کیئے-قبل ازیں 8 ملازمین کے بچوں میں نائب قاصد تعیاتی کے آرڈرز بھی تقسیم کئیے جاچکے ہیں -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار احمد خان بھی موجود تھے-

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچے ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں ایسے معاملات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی-انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ رول 17 اے کے تحت بھرتیاں جلد از جلد مکمل کریں-

  • عوامی رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اگاہی واک

    عوامی رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اگاہی واک

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ضلع خانیوال کے زیر انتظام گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 23 اگست تا 28 اگست تک منایا جارہا ہے-مہم کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

    جس میں انہوں نے محکمہ صحت کو ماں کے دودھ کی بچوں کے لئے افادیت بارے مہم چلانے کی ہدایت کی-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے بھی آگاہ کیا گیا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز وقار احمد خان،محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش سے لے کر 2 سال کی عمر تک بچے کے لئے ماں کا دودھ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماں کا دودھ بچوں میں ہر سال ہونے والی تقریباً 82300 اموات روک سکتا ہے۔

    اسکی بدولت تقریباً 20 ہزار ماؤں کو بریسٹ کینسر کی وجہ سے موت کے منہ سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 76 لاکھ بچے ہر سال ماں کا دودھ پینے سے محروم رہ جاتے ہیں اور سب سے اہم بات بچوں کے لئے ماں کا دودھ فارمولا ملک کے اضافی خرچ کی نسبت مفت میسر ہوتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پولیو مہم کی تمام تیاریاں بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی- بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ماں کے دودھ کی بچوں کے لئے افادیت بارے آگاہی واک بھی کی گئی-
    جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر شہزاد سرور ، ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ،ایم اینڈ ڈی آفیسر اویس انعام، فوکل پرسن مس شکیلہ انجم اور تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی ۔

  • 6 محرم کا مرکزی جلوس برآمد سکیورٹی کے سخت انتظامات

    6 محرم کا مرکزی جلوس برآمد سکیورٹی کے سخت انتظامات

    ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونے والے 6 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک خانیوال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی ا ومحمد علی وسیم ‘ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی ‘ڈی ایس پی سکیورٹی میڈم سعدیہ ‘ڈی ایس پی صدرسرکل محمداعجاز‘ ڈی ایس پی ٹریفک محمد اسحاق سیال انسپکٹرمہرسعید احمد‘ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت دیگر سرکاری افسران ہمراہ تھے۔

    آرپی او ملتان کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے 6محرم پر کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔آرپی او ملتان نے بہترین سکیورٹی انتظامات پرڈی پی اوخانیوال کو شاباش دی۔ آرپی اوسیدخرم علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کا امن وامان برقرار رکھنے میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے‘ تمام مسالک کے لوگ وطن عزیز کی خاطر اپنی باہمی رنجشیں ختم کرکے کر بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں تاکہ عاشورہ محرم الحرام بخیروعافیت سے گزرے۔ آر پی او ملتان نے جلوس میں شامل ہونیوالے لوگوں کی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیااورسکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران وملازمین کا حوصلہ بڑھایا اورکہاکہ جلوس کے اختتام تک پولیس اہلکاراپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اورچوکس ہوکرسرانجام دیں۔

    قبل ازیں آرپی او ملتان سید خرم علی کبیروالا پہنچے جہاں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے آرپی او ملتان کو مجالس وجلوس بارے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی اور اے ایس پی سدرہ خان بھی موجودتھیں۔بعدازاں آرپی او ملتان وسیم احمد خان نے ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مجالس وجلوس کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

  • محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات

    محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا رات گئےخانیوال شہر اور کبیروالا کا دورہ

    ضلعی انتظامیہ اور پولیس کمانڈرز نے امام بارگاہوں کی سیکورٹی،تعینات جوانوں کی ڈیوٹیاں چیک کیں.جلوسوں کے روٹس کے معائنہ پر سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون سے پرامن عاشورہ یقینی بنایا جائیگا:ڈی سی
    چاروں تحصیلوں میں جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی:ڈی سی
    امن برقرار رکھنے کیلئے سول سوسائٹی اور علماء کرام سے مکمل رابطے میں ہیں:ظہیر عباس شیرازی

    منتظمین اور لائسنداران ایس او پیز پر عمل کرانے کے پابند ہیں جلوسوں اجالس کے مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں
    پولیس آپ کی خدمت کیلئے ہر دم حاضر ہے۔مشکوک افراد بارے اطلاع فوری پولیس کو دی جائے .6 اور 10 محرم کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے فول پروف پلان تشکیل دیا گیا ہے :ڈی پی او

  • ضلعی انتظامیہ کا محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا معائنہ

    ضلعی انتظامیہ کا محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا معائنہ

    ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہوگئی ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے 100 فیصد انتظامات یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے-

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے 6 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا ممبران امن کمیٹی و پولیس افسران بھی ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے روٹ کے اطراف سیکیورٹی،صفائی،تجاوزات ہٹانے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا-اور جلوس کے روٹ کے مقام آغاز سے مقام اختتام تک سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر امور چیک کئے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے حوالہ سے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت کردی گئی-محکمہ صحت،ریسکیو 1122,سول ڈیفینس اہلکاروں کی جلوسوں کے ساتھ اور امام بارگاہوں پر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں-

    انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر کورونا ویکسینیشن کیمپس لگائے جائینگے-منتظمین جلوس اور مجالس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں-ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ 06 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کےلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائیگی-