Baaghi TV

Category: خانیوال

  • پاکستان کا اعزاز،کسٹمز ٹریننگ کے لئے منتخب دس لوگوں میں سے پاکستان سر فہرست

    پاکستان کا اعزاز،کسٹمز ٹریننگ کے لئے منتخب دس لوگوں میں سے پاکستان سر فہرست

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) ٹھٹھہ صادق آباد
    چک نمبر 136 دس آر سے تعلق رکھنے والے فیصل آباد کلکٹریٹ میں تعینات انتہائی ایماندار فرض شناس قابل کسٹم آفیسر زاہد محمود یورپین کنٹریز جاپان بیلجیئم کے لیے سرکاری طور پر اسپیشل کورس کے لیے سلیکٹ ہوگئے ہیں، اس کورس کے لیے 183 ممالک سے صرف 10 افراد سلیکٹ ہوئے ہیں ان ممالک میں سے پاکستان کے کسٹم آفیسر زاہد محمود بھی اپنی قابلیت کی بنیاد پر سیلکٹ ہوئے ہیں،جو اس اسپیشل کورس کے لیے پاکستان سے جاپان روانہ ہوگئے ہیں،کسٹم آفیسر زاہد محمود کی سلیکشن گاؤں علاقے اور پاکستان کے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے، کسٹم آفیسر زاہد محمود پر فخر ہے آپ جیسے ایماندار فرض شناس اور قابل آفیسر ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،کسٹم آفیسر محمود نوجوان سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد محمود سعد کے بڑے بھائی ہیں۔

  • ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والا ریسکیو  جوان سپردخاک

    ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والا ریسکیو جوان سپردخاک

    خانیوال۔ (اے پی پی) ریسکیو 1122 کے ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے جوان محمد وسیم کی نمازے جنازہ اس رہائش گاہ 57 دس آر میں پورے ریسکیو اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازے جنازہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر اعجاز انجم، ریسکیو آفیسرز، پنجاب بھر سے آئے ریسکیو جوان اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے ہر فرد کی آنکھ اشکبار تھی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق

    تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق

    خانیوال۔(اے پی پی) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق مہر شاہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 27 سالہ ریسکیو اہلکار وسیم ٹریفک حادثے میں جاں بحق عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔مرحوم ریسکیو اہلکارڈیوٹی کے بعد واپس اپنے گھرگھرچک نمبر157/10-Rجارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

  • سڑک پہلی ہی بارش کے باعث  ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    سڑک پہلی ہی بارش کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    خانیوال۔ (اے پی پی) نیو سبزی منڈی کو سٹیڈیم سے ملانے والی سڑک میں کھلے عام غیرمعیاری مٹیریل کے استعمال سے پہلی کی بارش کے باعث سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔پبلک ہیلتھ حصہ لے کر خاموش اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج دپٹی کمشنر اور اعلی حکام سے قومی دولت کے ضیاع پر فوری نوٹس لے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق سابق دور حکومت میں فٹ بال چوک سے بلال کالونی تک سیوریج لائن بچھانے کے لیے 10کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کی گئی پبلک ہیلتھ کے کرپٹ ٹھکیدار نے بلاک نمبر09سے گزرے والی کشادہ سڑک کو پہلے سیوریج بچھانے کے لیے غیر قانونی طور پر بغیر اجازت اکھاڑ پھنکا اور تقریبا دو سال اہل علاقہ ملبہ سے اڑنے والی خاک سے ایک طرف توگلے سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور دوسری جانب راستہ بند ہونے سے تقریبا دو سال ذلیل ہوتے اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے دو سال بعد سڑک راتوں رات تعمیر کردی گئی تعمیر کے وقت سڑک کو دونوں جانب سے تین تین فٹ کم کردیا گیا جبکہ اس سڑک کی تعمیر میں نہ تو کسی لیول کو مدنظر رکھا گیا اور نہ ہی معیاری میڑیل کا ستعمال کیا گیاجس کے باعث سڑک پر پہلی ہی بارش کا پانی جمع ہوگیا اور سڑک تعمیر ہونے کے ساتھ ہی ٹوٹنا شروع ہوگئی ہے۔اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر تارکو ل برائے نام اور دیگر میڑیل بھی پبلک ہیلتھ سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے غیر معیاری اور ڈال دیا گیاپبلک ہیلتھ کے اعلی افسران اور اہلکار مبینہ طور پر اپنے حصہ لے کر ایک طرف ہو گئے ہیں۔انہوں نے اعلی حکام اور دپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری سے اس سڑک سمیت شہر بھر کی راتوں رات تعمیر ہونے والے سڑکو ں میں مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں کو لوٹنے ولاوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسی طرح مدرسہ احسن المدارس طارق آباد سے خان پیڑولیم تک سڑک کی مرمت اور کشادگی میں بھی کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹ لیا، مزاحمت پر گولی مار دی

    کبیروالا۔ (اے پی پی) خود کا ر اسلحہ سے مسلح ڈا کو ؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائر کھول دیا، گو لی تاجر کی پنڈلی کے پار ہو گئی، ڈا کو 72000ہزارروپے چھین کر فرار۔ گزشتہ شب نواحی موضع نند پور کے رہائشی محمد کاشف چوپڑہٹہ سے قائم اپنا عمیر میڈیکل اسٹوربند کر کی اپنے چھوٹے بھائی شاہد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک عقب سے آنے والے خود کار اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈا کو ؤں نے آن کرروک لیا اور گن پوائنٹ پرتلاشی لیتے اسکی جیب سے 720000ہزار روپے نقدنکا ل لئے اس دوران شاہد نے ڈا کو ؤں سے مزاحمت کی تو ڈا کوؤں نے اس پر سیدھی فائرنگ کھول دی گولی پنڈلی میں لگنے سے شاہد لہو لہان ہو گیا،ڈا کو واردات کے بعد اطمینان سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، سرائے سدھو پو لیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامعلوم ڈا کو ؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

  • کس چیز کا سکول کے بچوں پر حملہ کہ 14 بچے ہسپتال منتقل

    کس چیز کا سکول کے بچوں پر حملہ کہ 14 بچے ہسپتال منتقل

    خانیوال۔ (اے پی پی) خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے گاؤں 8-8-آر کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں درخت پر لگے شہد کے چھتے سے مکھیوں نے اچانک سکول کے بچوں پر حملہ کر دیا جس سے سکول کے چودہ بچے شدید متاثر ہو گئے جنہیں فوری طور پر تلمبہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 4سے 7 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

  • ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ روپے لوٹ لیے

    ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ روپے لوٹ لیے

    خانیوال۔ (اے پی پی) خانیوال کے علاقہ پیرووال سے پوسٹ ماسٹر نجی بینک سے 20 لاکھ روپے کیش لیکر ڈاکخانہ پیروال جارہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر 20لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی صدر شبیر وڑائچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • بارشوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ،گلیاں تالاب بن گئیں

    بارشوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ،گلیاں تالاب بن گئیں

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) اور اس کے گردو نواح میں علی الصبح بارش ہونے سے جہانیاں کے تمام فیڈرز کا بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور جہانیاں 1 اور جہانیاں 2 کے تمام علاقوں کی بجلی بند ہے جبکہ بعض جگہوں پر مین پول بھی گرے ہیں۔بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹھٹھہ صادق آباد کی گلیاں سیوریج کا ناکارہ نظام ہونے کی وجہ سے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

  • موسلا دھار بارش،موسم سرد ہوگیا

    موسلا دھار بارش،موسم سرد ہوگیا

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح نماز فجر کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی ۔بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔بارش کی وجہ سے کپاس کی فصل کو نقصان پینچنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کاڈسٹر کٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کاڈسٹر کٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ

    خانیوال۔ (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے ڈسٹر کٹ جیل خانیوال کا اچانک معائنہ کیا انہوں نے جیل کے دورہ کے دوران 3 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کچن، غلہ گودام اور ہسپتال کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری طاہر مجید، سنیئر سول جج جمیل احمد کھو کھر، سول جج صباء رزاق سمیت دیگر ججز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے انہوں نے جیل کی سیکورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔