Baaghi TV

Category: خانیوال

  • سنگین نوعیت کے مقدمات میں ڈی پی او کی مدعیوں سے ملاقات

    سنگین نوعیت کے مقدمات میں ڈی پی او کی مدعیوں سے ملاقات

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمدعلی وسیم عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم اس ضمن میں انہو ں نے ڈی پی او آفس میں قتل واقدام قتل کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت کے سلسلہ میں متعلقہ پولیس افسران کی موجودگی میں مدعیان سے ملاقات کی اوسنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیا.

    اس موقع پر ایس ڈی پی او ز‘ایس ایچ اوز اورتفتیشی اورتفتیشی افسران موجودتھے۔ڈی پی او نے مدعیان سے تفتیش سے متعلق ہونیوالی پیش رفت بارے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقدمات کے نقائص کودور کرکے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے جلدازجلدیکسو کیا جائے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تفتیشی افسران کو مقررہ وقت میں مقدمات کویکسو کرکے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہاکہ زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لائی جائے شہریوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے اوراس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورسخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    انہو ں نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ درست اورانصا ف پر مبنی تفتیش‘مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ہرپہلوپر مکمل دھیان‘ابتداء سے اختتام تک عمیق اورگہری نظرسے تفتیش کے تمام مراحل کو سرانجام دیں۔انہوں نے مدعیان سے کہاکہ مقدمات کو میرٹ پریکسوکرکے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائیگا۔ڈی پی او نے کہاکہ امن وامان کا قیام اورانصاف کی فراہمی ہر فرد تک بہم پہنچانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

  • پولیس عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوشاں

    پولیس عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوشاں

    خانیوال:انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے ویثرن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارپیداکرنے کیساتھ ساتھ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں شہریوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اس ضمن میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے گذشتہ روز سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی ان کے مسائل وشکایات سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیے مقررہ وقت میں رپورٹس بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ قیام امن اورسائلین کومیرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران پولیس دفاتراورتھانوں میں تقویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن‘محنت اوردیانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں اوراگرمیرے نوٹس میں آیا کہ کسی پولیس آفیسرنے کسی سائل کے مسئلہ میں سستی کا مظاہرہ کیا اوررشوت کا مطالبہ کیا تو ایسے پولیس آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ سائلین جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناجاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں تاہم شہریوں کو چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خاتمہ کے لیے پولیس کیساتھ مثبت تعاون جاری رکھیں۔

    ڈی پی او نے کہاکہ پولیس اور عوام کے مابین میڈیاکا کردار اہمیت کا حامل ہے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیا اور پولیس کیساتھ قلمی تعلق کو بحال رکھا ہے پولیس کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین روابط مضبوط ہوں اس میں صحافی پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں بیجا تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح کی جائے تو معاشرہ درست سمت پر گامزن ہوسکتا۔قبل ازیں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن کا دورہ کیا اورزیرتعمیر منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو جلدازجلد کاموں کو مکمل کرنے ہدایات کیں۔

  • ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل

    ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں مکمل کرلیں-

    محکموں کی استعداد کار جانچنے کے لئے ریسکیو 1122 کی جانب سے وٹو والی جھال پر فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا- محکمہ صحت،لائیو سٹاک،سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں نے بھی موک ایکسرسائز میں حصہ لیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ان فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور سٹالز پر دستیاب مشینری،ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا-اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد خالد نے ڈپٹی کمشنر کو فرضی مشقوں بارے بریفنگ دی-

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس مشینری کی کمی ہے اس کے لئے فوری طور پر پنجاب حکومت کو کو لکھا جائے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی خطرناک صورتحال سے نمٹنا ہے ان مشقوں کے انعقاد سے محکموں کی تیاری جانچنے میں مدد ملے گی انہوں نے مون سون سیز میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے لوکل گورنمنٹس کو احکامات دے دیئے ہیں-

  • ڈویژن بھر میں سہ ضلع بازی لیا گیا

    ڈویژن بھر میں سہ ضلع بازی لیا گیا

    خانیوال:خدمت آپکی دہلیز پر مہم پہلے ہفتہ کے دوران ڈیش بورڈ پر موصولہ شکایات کے ازالہ بارے خانیوال ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بازی لے گیا پہلے ہفتے کے دوران ضلع خانیوال میں حل کی گئی شکایات پر 82 فیصد شکایت کنندگان نے اظہار اطیمنان کردیا- 61 فیصد شہریوں کے اعتماد کیساتھ ملتان دوسرے ,وہاڑی 55 اور لودھراں اضلاع 16 فیصد کیساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں-

    ڈپٹی کمشنر نے پہلے مرحلہ میں بہترین کام پر عملہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے-انہوں نے بتایا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے دوسرے ہفتہ کا آغاز کل سوموار سے ہو گا-دوسرے ہفتے کے دوران سیوریج لائنز،ڈرینز،مین ہولز اور پبلک ٹائلٹس کی صفائی کی جائیگی- ڈپٹی کمشنر نے پہلے ہفتے کی کارکردگی جانچنے اور دوسرے ہفتے کی تیاریوں بارے کل جائزہ اجلاس بھی بلالیا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے ہفتے کے دوران تمام سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرائی جائیگی-

    انہوں نے سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران نکالے گئے ویسٹ کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کا حکم دیا ہے اور دوسرے ہفتے بھی ڈیش بورڈ پر آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے -ان کا مزید کہنا ہے کہ دستیاب وسائل کے مطابق لوکل گورنمنٹس نے مہم کے پہلے ہفتے بہترین کام کیا
    سیوریج لائنز اور مین ہولز کی صفائی کے لئے بھی اسی جذبہ سے کام کیا جائے- دریں اثناء ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پہلے ہفتے کے دوران 20 ہزار 803 صفائی سرگرمیاں سرانجام دیں ڈیش بورڈ پر موصل 1196 میں سے 1089 سے زائد شکایات حل کردی گئیں ڈیش بورڈ پر اتنی شکایات موصول ہونا کام پر اعتماد کا اظہار ہے-

  • خانیوال کی صحافتی برادری احتجاج کرنے پر مجبور

    خانیوال کی صحافتی برادری احتجاج کرنے پر مجبور

    خانیوال ورکنگ صحافیوں کا سٸنیر ورکنگ جرنلیسٹ فورم کے مرکزی آفس خانیوال کے آگے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے غیر آٸینی عمل اور اور جعلی کابینہ کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ ھوا۔

    جلسہ میں خانیوال سٹی کے تمام ورکنگ صحافیوں نے بھر پور حصہ لیا بلکہ اپنا حق لینے کے لے ھر حد کو پار کرنے کے بیان بھی دٸیے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس احتجاج میں یہ ثابت کر دیا کہ جس کمیونٹی کے ممبرکی اتنی تعداد ھو اس کے فیصلے کوٸی بھی دو چار لوگ نہیں کر سکتے یہ کسی بھی قانون یا آٸین نہیں ھے اور اگر وہ کریں تو وہ فیک جعلی اور اسکی کوٸی اہمیت نہیں ھوتی یہ بات دو د ن کا ٹاٸم لینے والے بڑے بھی جانتے ھیں جو ابھی تک خاموش ھیں۔

    کثیر تعداد ورکنگ صحافی اپنا حق لینے کے لیے ھر حربہ استعمال کریں گے اگر انتظامیہ نے انکا ساتھ نہ دیا اور اسکی ذمہ دار انتظامیہ اور یہ جعلی کابینہ ھو گی اور اب کوٸی لولی پاپ نہیں ھوگا صرف الیکشن ھوگا اور مکمل ممبران کی لسٹ پے ھوگا سب انسان برابر ھیں سب ورکنگ صحافی ھمارے بازوں ھیں کوٸی آسمان سے اترا فرشتہ نہیں جو اپنے آپ کو اعلی درجہ دے کر سارے فیصلے کرے۔ ھم اپنا حق لے کے رھیں گے

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس ان ایکشن

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس ان ایکشن

    تھانہ سٹی خانیوال پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن

    پولیس نے دوران کاروائی 02 منشیات فروش اور 01 پتنگ فروش کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2.500 کلو گرام چرس اور بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد ملزمان کو دوران ناکہ بندی اور مخبر کی اطلاع پر نیازی چوک ، حمایت آباد اور کالونی نمبر 03 سے گرفتار کیا گیا

    منشیات فروش 1- آصف ولد شیر محمد قوم راجپوت سکنہ 19/9R کچہ کھوہ 2- غلام حسین ولد عاشق قوم چھینہ سکنہ 172/10Rاور پتنگ فروش ذیشان خالد ولد محمدخالد کالونی نمبر 03 کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج مزید انٹیروگیشن جاری۔ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی فلکشیر کاٹھیا اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے
    ڈی پی او خانیوال

    ضلعی پولیس منشیات کے خاتمہ کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہے
    ڈی پی او محمدعلی وسیم

  • ڈپٹی کمشنر کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انقعاد

    ڈپٹی کمشنر کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انقعاد

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں بھی ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر عوام کے ریونیو معاملات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے جہانیاں میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے موقع پر حل کے لئے ریونیو افسران کو احکامات دیئے-اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے- اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جاتی ہیں خود ان کچہریوں کے وزٹس کرتا ہوں تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کے نزدیک جاکر سنے جائیں اور موقع پر حل کیے جائیں اس کھلی کچہری میں ریونیو آفیسرزریکارڈ سمیت موجود ہوتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی ہر درخواست کا فیڈبیک لیا جاتاہے اور درخواست گزار کو بھی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے

  • سیکنڈ ائر کے طلباء سراپا احتجاج

    سیکنڈ ائر کے طلباء سراپا احتجاج

    میاں چنوں:سیکنڈ ائر کے طلباء کا احتجاج

    میونسپل اسٹیڈیم میں طلباء نے پر امن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اور وزیر تعلیم کو چاہیے کہ وہ طلباء کو مزید وقت دیں تاکہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔

    طلباء کا کہنا تھا کورونا اور آن لائن تعلیم کی وجہ طلباء اپنی تعلیمی نظام کو پراپر جاری نہیں رکھ سکے. اسلئے مزید وقت دیا جائے اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ لگ بھگ پورا سال تعلیمی اداروں جن میں کالج اور اکیڈمیز مسلسل بند رہیں ہیں اور ابھی بھی بند ہیں ہم تیاری کہاں سے کریں۔

    نیے نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال میں 7 جون سے تعلیمی ادارے نہیں کھل رہے محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے اندر ضلع خانیوال میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گئے جب اکیڈمیز اور کالج ہی بند ہوں گے تو امتحانات کی تیاری کرنا بہت مشکل ہے ۔ ہم نے ان لائن کلاسز لی ہیں تو ان لائن ہی امتحانات لیے جائیں یا ہمیں مزید وقت دیا جاۓ کہ ہم امتحانات کی تیاری مکمل کرسکیں۔

  • پنجاب کی تاریخ کی سے بڑی صفائی مہم

    پنجاب کی تاریخ کی سے بڑی صفائی مہم

    خدمت آپکی دہلیز پروگرام کے تحت خانیوال کی تاریخ کا بڑا صفائی آپریشن جاری
    اہلیان خانیوال نے خدمت آپکی دہلیز پروگرام کو عثمان بزدار حکومت کا مثالی اقدام قراردیدیا.

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع بھر میں تیسرے دن بھی صفائی کا کام جاری.گلی محلوں کی صفائی کیساتھ،کوڑے کے ڈھیروں اور تعمیراتی ملبہ کا صفایا
    میونسپل کمیٹی خانیوال کی جانب سے چوک جسونت نگر،ملک آباد،فضل پارک،خلیل ٹائون،فارم روڈ، ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ پر کام کیا گیا
    کبیروالا،جہانیاں،میاں چنوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی صفائی فورسز کام میں مصروف
    تحصیل کونسلز نے دیہات کو چمکانے کا کام بھی شروع کردیا
    ایپ پر موصول ہونے والی شہریوں کی 80 سے زائد شکایات کا ازالہ

  • خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا آغاز

    خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا آغاز

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر میاں چنوں میں بھی "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام آغاز کردیا گیا

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر سرپرستی بلدیہ کے افسران و سینیٹری ورکرز فیلڈ میں نکل پڑے، بلدیہ کا عملہ سڑکوں ، گلی محلوں کو صاف کرنے میں مصروف ،، جبکہ سڑکوں کی دھلائی کا کام بھی کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں بستی مسان، کلمہ چوک اور 30 چک میں صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور سینٹری انچارج کو بہتر کام پر شاباش دی اور انعام سے نوازا

    میاں چنوں کے علاقے 129 پندرہ ایل زمین کے تنازعہ پر لڑائی کے دارون فائرنگ
    فائرنگ کی زد میں آکر 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ عرفان ولد ظفر جبکہ زخمیوں میں 36 سالہ شہزاد ولد صادق, 25 سالہ فیصل ولد صادق, 55 سالہ صادق ولد علی احمد شامل ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں ک ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا