Baaghi TV

Category: خانیوال

  • کرونا وائرس کے پھیلاو کو کیسے روکیں اہم فیصلہ کرلیے گے

    کرونا وائرس کے پھیلاو کو کیسے روکیں اہم فیصلہ کرلیے گے

    کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے ضلع خانیوال میں سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے ممبران امن کمیٹی،ٹریڈرز یونین کو فیصلوں سے آگاہ کردیا
    ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت تمام مکاتب فکر کے علماء،تاجر نمائندگان اور ضلعی افسران کا اجلاس
    ڈی پی او محمد علی وسیم،پاک آرمی کے کیپٹن عذیر,پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصدق شاہ ،ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران پرویز دھول ،صدر ڈسٹرکٹ بار رائو محمد خالدبھی ہمراہ موجود ڈی سی کا ضلعی افسران کو شام 6 سے سحری تک لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرانے کا حکم
    تاجر برادری اور شہریوں سے کاروباری اوقات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل
    کورونا کی موجودہ صورتحال مستقبل میں خطرے کی نشاندہی ہے ۔

    مساجد سے قالین فوری اٹھائے جائیں،عبادات کے کے دوران ایس او پیز پر عمل نہایت ضروری ہے
    پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے۔عوام صورتحال کو سمجھیں اور نے جا گھروں سے نا نکلیں۔پولیس لاک ڈائون پر عمل کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ کھڑی ہے۔انتظامیہ کی بات نہ ماننے والوں کو جیل بھیجا جائیگا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے شرکاء کو کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا

  • فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارائی، صوبائی وزیر زراعت کی زیرصدارت اہم اجلاس

    فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارائی، صوبائی وزیر زراعت کی زیرصدارت اہم اجلاس

    خانیوال:فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا موٹروے پر ناکہ۔ گندم سمنگلنگ روکنے کے لیئے رات گئے ڈی ایف سی خانیوال اعجاز سیال کے ہمراہ اے ایف سی رانا دلاور موقع پر موجود۔ ڈی سی خانیوال آغا شیرازی کی ہدایت پر کسی صورت گندم کی سمنگلنگ نہیں ہونے دی جائے گی۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں-تعمیراتی محکمے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل یقینی بنائیں فراہم کئے جانے والے فنڈز کو ہر صورت 30 جون سے قبل استعمال میں لایا جائے-انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-
    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے –

    جبکہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،ڈی ایس پی غلام مرتضی بھٹی،تعلیم،صحت،تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- صوبائی وزیر کو ضلع میں کورونا کی صورتحال،رمضان بازاروں میں سبسڈی،پرائس کنٹرول،سستی چینی کی فراہمی، گندم خریداری مہم بارے آگاہ کیا گیا- صوبائی وزیر نے سولنگ،ٹف ٹائلز،نالیوں کے منصوبے مکمل لمبائی کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز اور لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کرئے اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کی ڈیمانڈ سپلائی اور نرخ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے- ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 192 کیسز ایکٹو ہیں سخت پرائس چیکنگ کے باعث ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑ دی گئی-

  • کرونا وائرس کی ابتر صورتحال، ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لیا

    کرونا وائرس کی ابتر صورتحال، ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لیا

    ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہونے پر سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ہیلتھ ٹیم نے میںٹنگ کرکے ضلع میں صورتحال کا جائزہ لیا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور سی او ہیلتھ نے بھی شرکت کی-

    ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر ضلع میں کورونا کی صورتحال اور ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی گئی-ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے کیسز دن بدن بڑھنے کی صورت میں قبل از وقت جنگی بنیادوں پر کام کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کو مزید بہتر بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کئے جائیں-انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے حوالہ سے نئی ہدایات موصول ہوتے ہی ان پر سختی سے عمل کرایا جائےبازاروں،پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے-

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے اس آفت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے-انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں فرنٹ لائن فائٹرز کو تمام حفاظتی اشیاء فراہم کی جائیں.

  • خطرہ کی گھنٹی بج گئی کیا پھر مکمل لاک ڈاون لگنے جارہا ہے

    خطرہ کی گھنٹی بج گئی کیا پھر مکمل لاک ڈاون لگنے جارہا ہے

    خانیوال:خطرہ کی گھنٹی بج گئی ضلع خانیوال میں کرونا کیسز کی شرح %11 تک پہنچ گئی۔

    ضلع خانیوال میں گزشتہ تین روز کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد رہی-اگر صورتحال اسی طرح رہی تو مکمل لاک ڈائون لگایا جاسکتا ہے اس لئے شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں-اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو مکمل لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر۔

    یاد رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ضلع خانیوال میں 35 کرونا کیسز سامنے آئیں ہیں جوکہ تشویش ناک بات ہے اب تک ضلع خانیوال میں کرونا کیسز کی تعدار 1464 تک جاپہنچی ہے جن میں سے 1002 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 لوگوں کی اموات سامنے آئی ہے گزشتہ دونوں میں مختلف سکولوں میں متعدد افراد میں کرونا وائرس کے ہونے کی تشخیص ہوئی ہےجس کی وجہ سے باز سکولوں کو 7 روز کے لیے بند بھی کردیا گیا ہے

  • ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث طلباء کی زندگیاں خطرے میں

    ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث طلباء کی زندگیاں خطرے میں

    خانیوال: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث طالبات کی زندگیاں خطرے میں، والدین شدید پریشان
    پورے ضلع خانیوال کے سکولوں میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آرہے ہیں جن میں طلباء طالبات اور ٹیچرز حضرات شامل ہیں۔

    گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول 3 جی خانیوال میں
    4 فی میل ٹیچرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو اس کے علاوہ2 ٹیچرز کے شوہروں کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو 4 ٹیچرز کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سکول کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر نہ ہی دیگر ٹیچرز اور بچیوں کے ٹیسٹ کروائے گئے اور نہ سکول بند کیا گیا اور نہ تعلیمی نظام کو بحال رکھنے کیلئے کوئی متبادل ٹیچرز کا انتظام کیا گیا

    یاد رہے کہ اس سکول میں پہلے سال حصہ ہائی میں کلاسز لگائی گئی ہیں اور اس صورتحال میں بچیاں اور والدین شدید پریشان ہیں اور انہوں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم مراد راس، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر مناسب اقدامات کے آرڈر جاری کیے جائیں
    اس سے پہلے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیرووال
    میں بھی ٹیچرز اور بچوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے لیکن وہاں بھی کچھ نہیں کیا گیا

  • ریسکیو 1122 کی جانب سے ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا.

    ریسکیو 1122 کی جانب سے ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا.

    خانیوال: ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر نگرانی پوری دنیا کی طرح ریسکیو 1122 خانیوال نے بھی ورلڈارتھ ڈے منایا۔

    اس سال ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا موضوع ری سٹور آور ارتھ ہے جس کا مطلب ہے کہ زمین کو دوبارہ بحال کریں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ موسمی تبدیلیوں سے زمین کو بچایا جاسکے۔اسی حوالے سے ریسکیو 1122 اسٹیشن پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو سیٖفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے شرکاء کو ارتھ ڈے کے متعلق آگاہی دی اور زمین کو محفوظ بنانے کے لیے انسانی کردار پر روشنی ڈالی۔بعدازاں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا کی قیادت میں واک کی گئی جو ریسکیو اسٹیشن سے شروع ہوکر لاہو رموڑ سے ہوتی ہوئی واپس ریسکیواسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں ریسکیو آفیسر، ریسکیو جوانوں، ریسکیو سکاوٹس، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ و طلباء اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

    ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہر نے شہریوں کو ارتھ ڈے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے اور بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے ورلڈ ارتھ ڈے کے حولے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر فرد واحد پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگائے اور زمین کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آخر میں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم، ریسکیوسیٖفٹی آفیسر محمد یاسر رضا، اسٹیشن کوآرڈینیٹرز محمد سلیم،محمد سمیع اللہ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ انسڑکٹر انجنیئر محمد فاروق کی جانب ریسکیو اسٹیشن پرورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے پودے لگائے گے۔

  • والدین پریشان طالبات کا مستقل داؤ پر لگ گیا

    والدین پریشان طالبات کا مستقل داؤ پر لگ گیا

    میاں چنوں: گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول سعودآباد میاں چنوں۔کرونا کی وجہ سے سکولوں میں طلباء کو ایس او پیز کے مطابق سختی سےکہا گیا ہے۔جس طلباء کو بخار ہو نزلہ زکام ہو وہ طلباء اسکول میں نہ آئے۔

    دوسری جانب دیکھا جا رہا ہے جن طلباء نے بخار نزلہ زکام کی وجہ سے چھٹیاں کی تھی جب وہ طلباء اسکول آئی تو ان طلباء نے اسکول میں آکے دیکھا کے سکول میں سالانہ امتحان کا آغاز ہو چکا ہے اور کچھ طلباء کی چھٹیوں کی درخواست بھی آئی ہوئی تھی کہ ہمیں بخار ہے ۔
    سکول میں ٹیچرز کا حق بنتا ہے کہ جو طلباء کافی دنوں سے سکول نہیں آ رہی ان کے لواحقین کو فون کرکے پوچھا جائے کہ آپ کے بچے اسکول کیوں نہیں آ رہے کیاوجہ ہے ۔

    بچوں کے لواحقین کو فون کر کے بتایا جائے کہ بچوں کے سالانہ امتحان شروع ہونے والے ہیں اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔ہر ٹیچرز نے ہر طلباء کے لواحقین کا نمبر لے کے رکھا ہوا ہے لیکن پھر بھی رابطہ نہیں کرتی، آج کچھ طلباء نے ٹیچرز کی سختیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیچرز سے سنا کہ آپ کے کچھ پیپر ہو چکے ہیں اور آپ فیل ہونے کا انتظار کریں۔

  • ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ متعدد گرفتار

    ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ متعدد گرفتار

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی چینی و دیگر اشیاء خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کے لئے خود فیلڈ میں متحرک رہے انہوں نے کچا کھوہ،اڈا پل مسافر،چھب کلاں،وجھیانوالہ میں اشیاء کی اوور چارجنگ پر 4 دکاندار اپنی نگرانی میں گرفتار کروا کر اپنی نگرانی میں جیل بھجوادیئے-ضلع کے دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8 گرانفروشوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کراکر ایک دکاندار گرفتار کرادیا

    جبکہ 29 دکانداروں کو 1 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے-ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارروائیوں میں تیزی لائیں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے-

  • سیکرٹری سوشل ویلفیئر اچانک ہسپتال پہنچ گئے

    سیکرٹری سوشل ویلفیئر اچانک ہسپتال پہنچ گئے

    سیکرٹری سوشل ویلفئیر حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہمراہ طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا-

    انہوں نے ایمرجنسی ٹراما سنٹر،اوپی ڈی،وارڈز میں طبی سہولیات تفصیلی جائزہ لیا ادویات کے سٹاک، لیبارٹری میں ٹیسٹس کا ریکارڈ،ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں-انہوں نے کہا کہ ایم ایس کو دستیاب وسائل کیمطابق سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کی ہدایت کی-انہوں نے اس موقع پر کورونا وائرس کی مشکل صورتحال میں خدمات سرانجام دینے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو شاباش دی-

    ایم ایس ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے 30 بیڈز مختص کئے گئے ہیں اس وقت ہسپتال میں کورونا کے 14 مریض زیر علاج ہیں-

  • حکومتی لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

    حکومتی لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

    میاں چنوں حکومتی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کاروائیاں

    سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں چنوں چوہدری محمّد اظہر کمبوہ نے 12 دُکانوں کو سیل کردیا ، دُکانداروں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی ،
    سیل گئی شاپس میں جنرل سٹور ، الیکٹرک سٹور ، پان شاپ اور موبائل شاپ شامل ہیں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ،
    احکامات پر عملدرآمد کروانا ہماری ذمہ داری ہے ،

    پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خانیوال میں بھی کرونا کی صورت حال شدت اختیار کرگی ہے روزانہ متعدد کرونا کیس نکل رہیں ہیں اب تک ضلع خانیوال میں 1264 کل کیس رپورٹ ہوۓ ہیں۔جن میں سے 750 لوگ صحت یاب ہوگۓ ہیں اور ان میں سے چار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں