Baaghi TV

Category: لودھراں

  • صحافی ظفر جوئیہ قتل کیس،ملزمان کو عمر قید کی سزا

    صحافی ظفر جوئیہ قتل کیس،ملزمان کو عمر قید کی سزا

    لودھراں کی سیشن کورٹ نے صحافی ظفر جوئیہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 3 مرکزی ملزمان کو عمر قید اور فی کس 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    عدالت نے کیس میں ملوث مزید 15 ملزمان کو بھی مجرم قرار دیتے ہوئے 3، 3 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔استغاثہ کے مطابق مقتول ظفر جوئیہ اور ملزمان کے درمیان اراضی پر قبضے کا تنازع چل رہا تھا، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے 20 جون 2024ء کو دھنوٹ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ظفر جوئیہ کو قتل کر دیا تھا،عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

  • مریم نواز کا  ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم  کرنے کا اعلان

    مریم نواز کا ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم کرنے کا اعلان

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسکیموں کے ذریعے بچوں کو ہونہاراسکالر شپ، لیپ ٹاپ اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنے بچوں کے لیے مزید پروگرامزمتعارف کرائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپر ہیروز یعنی ہمارے پیارے بچے اور بچیاں میرے لئے سب سے اہم ہیں،انہوں نے اسکالر شپ اورلیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں نے محنت کر کے اپنے والدین اور میرے خواب پورے کیے ہیں۔

    مریم نوازنے کہا کہ ان اسکیموں کے ذریعے بچوں کو ہونہاراسکالر شپ، لیپ ٹاپ اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنے بچوں کے لیے مزید پروگرامزمتعارف کرائیں گے راولپنڈی، لاہور، ملتان، لیہ، بھکر اور ساہیوال کی وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے تمام بچوں کے لیے برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے 2026 کو طلبہ و نوجوانوں کا سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے سال پنجاب میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ اورایک لاکھ سکالر شپ دینے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم کی جائیں گی۔

    انہوں نے پورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز قائم کرنے اور لاہور میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سنٹر بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا،مزید برآں، سکلڈ نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ متعارف کروانے اور بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،یہ اسکیمیں صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی منصوبوں کا حصہ ہیں اور پنجاب کے ہر بچے تک ان کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔

  • عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس حادثے سے متعلق ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹرین کے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہےپاکستان ریلوے نے ابتدائی انکوائری کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں ڈرائیور کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہونے والی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اوورشوٹ ہونے کے باعث ٹرین سینڈ ہمپ سے ٹکرائی، ڈرائیور کنٹرول کرنے اور ٹرین کو بروقت روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں 2 کوچز پٹڑی سے اتریں اور مجموعی طور پر لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔

    وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور

    واضح رہے کہ رات گئے عوام ایکسپریس کو لودھراں جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہوئے، 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے،مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

    ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 6 نمبر ٹریک پر کام جاری ہے، عوام ایکسپریس کے 250 مسافروں کو رحمان بابا ایکسریس سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے،وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • لودھراں:عوام ایکسپریس  حادثے کا شکار ، 6 بوگیاں  الٹ گئیں،ایک مسافر جاں بحق ، 21 زخمی

    لودھراں:عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ، 6 بوگیاں الٹ گئیں،ایک مسافر جاں بحق ، 21 زخمی

    پشاور سے آکر لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی اور ٹریک پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کے انجن سے جا ٹکرائی،ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لودھراں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، قصور کے درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمی مسافروں کی عیادت اور انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا، لودھراں ٹرین کے مسافروں کے آرام کے لیے میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کر دیے گئے ڈپٹی کمشنر لودھراں نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

    حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا، ریلوے عملے کو امدادی کام جلد مکمل کرکے ڈاؤن ٹریک بحال کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔ حادثہ والی ٹرین کے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ساتھ منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا،وزیر ریلوے نے جائے حادثہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق

    مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق

    لودھراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا-

    مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیاان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل ہوا تھا۔

    واقعے کی اطلاع پر سٹی پولیس بہاولپور موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ڈی ایس پی صدر سرکل عابد حسین بھُلہ نے مدرسے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مدرسے کے کھانے اور پانی کے نمونے حاصل کر لیے ہیں، جنہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    ڈی ایس پی کے مطابق واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،زیرِ علاج 9 طلباء میں سے 2 کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی 7 بچوں کا علاج جاری ہے۔

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

  • لودھراں: دکان کے باہر سویا نوجوان ،چھریوں کے وار سے قتل

    لودھراں: دکان کے باہر سویا نوجوان ،چھریوں کے وار سے قتل

    لودھراں (باغی ٹی وی رپورٹ) نواحی علاقہ چک 50ایم میں دکاندار رمضان گاذر کو دکان کے باہر سوئے ہوئے حالت میں نامعلوم ملزمان نے چھرے کے وار کرکے قتل کر دیا۔ رمضان گاذر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ کو یہ ہولناک واقعہ اس وقت معلوم ہوا جب ایک شخص نماز فجر کے لیے اسے جگانے پہنچا۔ جائے وقوعہ سے مقتول کا موبائل، پرس اور دکان کی چابیاں چارپائی پر موجود تھیں، جس کی اطلاع گیلےوال پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، تاہم قتل کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

    مقتول کی لاش 53ایم اسپتال منتقل کی گئی، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ڈی ایچ کیو لودھراں منتقل کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ نماز جنازہ چک نمبر 50 ایم کی عیدگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ مقتول رمضان گاذر مقامی صحافی عمر فاروق کا بھانجا اور دو بچوں کا باپ تھا۔ پولیس تھانہ گیلےوال ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

  • لودھراں: مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی، استاد گرفتار

    لودھراں: مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی، استاد گرفتار

    بہاولپور ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) لودھراں کے نواحی علاقے قاسم والا کی رہائشی اور گوگڑاں میں واقع نجی تعلیمی ادارے "الفیض اسلامک پبلک سکول” کی دسویں جماعت کی طالبہ دعا زینب کی مبینہ خودکشی کے واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا طاری کر دی ہے۔ دلخراش واقعے میں طالبہ نے مبینہ طور پر اپنے ہی استاد کی ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ آ کر 17 اپریل کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پولیس کے مطابق، مرحومہ دعا زینب کے والد کی جانب سے تھانہ قریشی والا میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی، جس نے حال ہی میں میٹرک کے امتحانات دیے تھے، کو الفیض اسلامک پبلک سکول کے عربی اور کیمسٹری کے استاد ثقلین ماتم کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ مدعی کے مطابق، استاد مبینہ طور پر ان کی بیٹی کو موبائل فون کے ذریعے بلیک میل بھی کر رہا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریشی والا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم استاد ثقلین ماتم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے کے بعد مقامی بااثر افراد اور ایک صحافی نے مبینہ طور پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    اس افسوسناک واقعے نے تعلیمی حلقوں اور مقامی آبادی میں گہرے دکھ اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ جہاں اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا جاتا ہے، وہیں ایسے واقعات معاشرے کے لیے ایک ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے مؤثر قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام شواہد اور بیانات کی روشنی میں تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی،دولہا کو 6 ماہ قید کی سزا

    بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی،دولہا کو 6 ماہ قید کی سزا

    لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کی رہائشی شکیلہ بی بی نے اپنے شوہر محسن کے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ محسن نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہے۔

    شکیلہ بی بی نے سول کورٹ میں یہ کیس دائر کیا تھا کہ اس کے شوہر محسن نے بغیر اس کی رضامندی اور اجازت کے دوسری شادی کر لی، جو کہ قانوناً جرم ہے۔ اس کیس کی سماعت کے دوران جج فیملی کورٹ، طاہرہ شہزاد خان نے تمام شواہد اور گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ محسن نے شکیلہ بی بی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی ہے، جو کہ اسلامی قوانین اور پاکستانی قوانین کے مطابق جرم ہے۔جج نے مجرم محسن کو 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ اگر مجرم نے جرمانے کی رقم ادا نہ کی، تو اسے مزید 2 ماہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

    عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مجرم محسن کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور سینٹرل جیل بہاولپور منتقل کردیا، جہاں وہ اپنی سزا کاٹیں گے۔یہ فیصلہ قانونی طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ان کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ ان کی رضامندی کے بغیر کسی بھی قسم کی شادی کرنا غیر قانونی ہے۔

    صفائی والی لڑکی کے ساتھ چار ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی

  • شادی کی آڑ میں مجرا پارٹی سے رقاصاؤں سمیت 50 افراد گرفتار

    شادی کی آڑ میں مجرا پارٹی سے رقاصاؤں سمیت 50 افراد گرفتار

    شادی کی آڑ میں مجرا پارٹی سے رقاصاؤں سمیت 50 افراد گرفتار کر لئے گئے

    لودھراں پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کی آڑ میں سجائی گئی مجرا پارٹی پر چھاپہ مارا اور رقاصاؤں سمیت 50 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی، مزمل خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے لودھراں کے مختلف علاقوں، محلہ کوڑے والا اور محلہ قاسم والا میں جاری مجروں پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے شادی کی تقریب کے نام پر ہونے والی غیر اخلاقی محفلوں کا پردہ فاش کیا، جہاں فحش گانوں پر رقص کیا جا رہا تھا۔ایس ایچ او کے مطابق، چھاپے کے دوران رقاصاؤں پر لٹائی گئی بھاری رقم بھی برآمد ہوئی، جس کی مالیت 196,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ، محفل میں شرکت کرنے والے افراد کی جانب سے اماراتی، سعودی، اور امریکی کرنسی کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے تھے، جو اس غیر قانونی محفل کی عیش و عشرت کی غمازی کرتے ہیں۔ پولیس نے آتشبازی کا سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے، جو محفل کے دوران استعمال ہونے والا تھا۔

    ڈی پی او کامران ممتاز نے اس کارروائی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان محفلوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرتی امن اور اخلاقیات کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ کارروائی لودھراں پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت پولیس غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہی ہے۔

    بھارت میں انسانی میٹا نیومو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

    مذاکرات کے باوجود پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری

  • سیکیورٹی گارڈ کی  بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

    سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

    لودھراں: سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔

    باغی ٹی وی: لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے،ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی،مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارک باد دی،اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    15 سالہ شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے،شہربانو ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔

    لودھراں کے چک نمبرایم 48 سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے انٹرنیشنل کرکٹ میں جانے کا کارنامہ اپنی لگن اور کارکردگی سے انجام دیا ہےوہ لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتی ہیں، وہ ٹیم میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی ہیں، ان کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سلیکشن پر ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک علی خان ترین نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    ویمن انڈر 19 ایشیاء کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا،پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے،کومل خان 38 اور ماہم انیس 29 رنز بناکر نمایاں رہیں، نیپال ویمن انڈر ٹیم نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کر لیا، پوجا موہاٹو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے قرۃ العین اور فاطمہ خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    دریں اثنا پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنا پائی تھی بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔