Baaghi TV

Category: منڈی بہاؤالدین

  • پھالیہ میں پنجاب وسیب کا احتجاج، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا مطالبہ

    پھالیہ میں پنجاب وسیب کا احتجاج، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا مطالبہ

    منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار محمد افنان طالب) منڈی بہاؤالدین کے علاقہ پھالیہ میں پنجاب وسیب کے رہنماؤں نے حال ہی میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عوام کو درپیش مشکلات کے متعلق ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی مالی مدد کرے۔

    پنجاب وسیب کے چیئرمین فرحان بابر وڑائچ، صدر اختر علی وڑائچ اور سینئر ممبر سیف اللہ ذیلدار ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے انتہائی کشیدہ صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور حکومت کو اس سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب وسیب کی ٹیم نے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کے کاموں میں حصہ لیا، لیکن یہ بحران اتنا بڑا ہے کہ اس کے لیے حکومتی سطح پر بڑے وسائل درکار ہیں۔

    رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری امدادی پیکیج فراہم کیا جائے، فصلوں اور مال مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، اور فش فارمنگ سے منسلک لوگوں کو بھی معاوضہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سیلاب میں گرنے والے مکانات اور دریا برد ہونے والے گھروں کے متاثرین کو معاوضہ اور نئے گھر بنا کر دینے کی بھی اپیل کی۔

  • منڈی بہاولدین: سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے اعجاز احمد کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی

    منڈی بہاولدین: سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے اعجاز احمد کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی

    منڈی بہاؤلدین (باغی ٹی وی نامہ نگار افنان طالب عرف چاندی)ضلع منڈی بہاؤلدین کے گاؤں سیویا کے رہائشی اعجاز احمد ولد حاجی محمد اسلم، جو گزشتہ روز سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے، ان کا ختم شریف کل جامع مسجد گلزار مدینہ میں عقیدت و احترام سے ادا کیا گیا۔

    ختم شریف کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی اور علامہ مفتی عمر شریف جلالی (پی ایچ ڈی اسکالر) نے خطاب کیا اور زندگی و موت کی حقیقت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مقامی معززین نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد مغفرت کی دعائیں کیں۔ بیرون ملک مقیم دوستوں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • سعودی عرب میں انتقال کرنے والے نوجوان اعجاز احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    سعودی عرب میں انتقال کرنے والے نوجوان اعجاز احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    منڈی بہاوالدین(باغی ٹی وی،نامہ نگارافنان طالب)منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعجاز احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سیویہ شریف میں ادا کردی گئی، جو سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد ولد حاجی محمد اسلم رحمانی جو سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے، ان کی میت پاکستان منتقل کی گئی۔ ان کا نماز جنازہ 17 ستمبر 2025 کو بعد نماز مغرب ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ان کے ماموں یاسر اقبال رحمانی، بھائی ریاض احمد رحمانی اور قریبی دوستوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بیرون ملک مقیم دوستوں نے بھی اعجاز احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    نماز جنازہ کے بعد اعجاز احمد کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

  • منڈی بہاولدین: سعودی عرب میں اعجاز احمد رحمانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    منڈی بہاولدین: سعودی عرب میں اعجاز احمد رحمانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    منڈی بہاولدین (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد افنان طالب ) سویہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ہر دل عزیز اعجاز احمد ولد حاجی محمد اسلم رحمانی سعودی عرب میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج (17 ستمبر 2025) کو بعد نماز ظہر ضلع منڈی بہاولدین کے نواحی گاؤں سویہ میں ادا کی جائے گی۔

    اعجاز احمد ایک شفیق اور محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے جنہیں ان کی ہمدردی اور دوستی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی ناگہانی موت کو دوست احباب اور اہل علاقہ نے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ چودھری قیصر ڈورا، سیرت علی بلھا، شمشیر حیدر بھٹی، دانش رضا بھٹی، عامر فاروق بھٹی، جنید طالب رحمانی، اصغر علی رحمانی، زوہیب طالب رحمانی، چوہدری قیصر بلھا اور طالب حسین رحمانی سمیت دیگر عزیز و اقارب اور دوستوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

    منڈی بہاؤالدین میں ملازم نے پیسوں کے لین دین کے تنازع پر زمیندار اور اس کی بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے علاقے بھکھی شریف میں زمیندار کا اپنے ملازم سے تنخواہ ایڈوانس دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران ملزم نے زمیندار کو اینٹیں مار کر قتل کردیا، زمیندار کی بیوی نے اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی قتل کردیا،ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

  • منڈی بہاالدین: بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    منڈی بہاالدین: بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    منڈی بہاالدین میں زمین کی رقم کے تنازع پر بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم احسان کو پولیس نے گرفتار کرلیا-

    منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں،میں پیر کو زمین کی فروخت سے حاصل رقم سے حصہ مانگنے پر ملزم احسان نے بزرگ والدین اور اہلیہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے واقعے کے فوری بعد پیشہ ورانہ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جنہوں نے صرف چند گھنٹوں میں جدید ٹریکنگ کے ذریعے ملزم احسان اللہ کو جوکالیاں بیلہ جنگل سے گرفتار کر لیا-

    ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ وہ زمین کی فروخت کی رقم میں سے حصہ مانگ رہا تھا، جو تنازع کی وجہ بنا، اسی رنجش پر اس نے اپنے باپ، ماں اور بیوی کا قتل کر دیا۔

    شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،شرجیل میمن

    واقعے کاوزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں لا کر مثالی سزا دلائی جائے، تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے اور معاشرے میں قانون کی بالادستی برقرار رہے۔

    زمین کی رقم کا تنازع:شہری نے بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کردیا

  • زمین کی رقم کا تنازع:شہری نے  بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    زمین کی رقم کا تنازع:شہری نے بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں اسداللہ پور میں شخص نے مبینہ طور پر زمین کی رقم کے تنازع پر والدین اور بیوی کو فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کر دیا-

    پولیس ذرائع کے مطابق مقتول محمد حسین نے کچھ عرصہ قبل اپنی 4 کنال زرعی زمین تقریباً 2 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، روزگار کے سلسلے میں کویت مقیم ان کا بیٹا احسان اللہ چار روز قبل ہی وطن واپس آیا تھا،ملزم نے وطن واپسی پر مبینہ طور پر والد سے زمین کی فروخت پر ملنے والی رقم میں اپنا حصہ مانگا، جس پر تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، والدین کی جانب سے انکار پر احسان اللہ آپے سے باہر ہو گیا اور پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کے والد 75 سالہ محمد حسین، والدہ 70 سالہ رسولاں بی بی اور 35 سالہ اہلیہ ماریہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی، واردات کے بعد ملزم آلۂ قتل سمیت موقع سے فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاگٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ فرانزک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    حوثیوں کا اسرائیل سے ڈیل کرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان خود جائے وقوعہ پر پہنچے اور تفتیشی ٹیموں کو فوری احکامات جاری کیے، ان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہےآئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس دلخراش واردات میں ملوث سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے۔

    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر رضامند

  • کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے والا ملنگ گرفتار

    کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے والا ملنگ گرفتار

    لاہور:منڈی بہا الدین کے علاقے پھالیہ میں کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے بچے کو آزاد کروایا،جبکہ پولیس لاہور نے اینٹی بیگنگ اسکواڈ کی کارروائی کے دوران ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایدھی ہومز کے حوالے کر دیا۔

    چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانےکی ویڈیو کا نوٹس لیا، جس پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو گجرانولہ نے بچے کو زنجیروں سے آزاد کروا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق سوشل میڈیا پر منڈی بہا الدین کے علاقے پھالیہ میں کمسن بچے سے بھیک منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دربار پر ملنگ کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر زبردستی بھیک منگوا رہا تھاچائلڈ پروٹیکشن بیورو گجرانولہ نے بچے کو آزاد کروا کر تحویل میں لے لیا ہے اور بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے والے ملنگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے کمسن بچےکو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، کمسن بچوں پر کسی بھی استحصال، تشدد یا زیادتی کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کریں۔

    دوسری جانب ٹریفک پولیس لاہور نے اینٹی بیگنگ اسکواڈ کی کارروائی کے دوران ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایدھی ہومز کے حوالے کر دیا۔

    پشاور،: ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، یہ کارروائی سی ٹی او لاہور کے خصوصی احکامات پر کی گئی، جس کا مقصد لاہور شہر سے پیشہ ور بھکاریو ں کا مکمل خاتمہ ہے، 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سپرد کیا گیا، 3 بچوں کو ایدھی ہومز میں بھیجا گیا،جبکہ 2 بچوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ وہ آئندہ بھیک نہیں مانگیں گے۔

    سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ پیشہ ور گداگر ان بچوں کو نہ صرف بھیک منگوانے کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ انہیں دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث کیا جاتا ہے، جو معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 2,200 بھکاریوں کو سڑکوں سے اٹھا کر مختلف فلاحی اداروں کے سپرد کیا گیا ہے تاکہ ان کی بہبود اور بحالی ممکن بنائی جا سکے،ہم لاہور کو بیگر فری (Beggar-Free) شہر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں شہری اگر سڑک پر کسی بھکاری کو دیکھیں تو فوراً 15 پر کال کریں، ہم فوری پہنچیں گے-

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

  • سگی ماں نے دوسری شادی کے لیے 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    سگی ماں نے دوسری شادی کے لیے 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    منڈی بہاؤالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی اور بیٹی کو اس میں رکاوٹ سمجھتی تھی، اسی لیے اس سفاک جرم کا ارتکاب کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر مقتولہ اپنی والدہ کے ہمراہ قریبی عزیز اسماعیل کے گھر آئی ہوئی تھی، عید کے دوسرے روز بچی کی لاش کماد کی فصل سے ملی جس کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا پھیل گئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بھی اس المناک واقعے کا نوٹس لیا ابتدائی طور پر ملزمہ نے تھانہ ملکوال میں بچی کے اغوا کی جھوٹی رپورٹ درج کروائی تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے، مگر پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو بے نقاب کیا۔

    پولیس کے مطابق کرن شہزادی کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹ کے واضح نشانات موجود تھےمقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو نامزد کیا گیا ہےملزمہ کے خلاف قتل اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین ،پٹرول پمپ پر تیل کی منتقلی کے دوران آگ بھڑک اٹھی

    منڈی بہاؤالدین ،پٹرول پمپ پر تیل کی منتقلی کے دوران آگ بھڑک اٹھی

    منڈی بہاؤالدین میں ایک پٹرول پمپ پر اُس وقت ہولناک آگ لگ گئی جب آئل ٹینکر سے ایندھن منتقل کیا جا رہا تھا، آگ نے نہ صرف پمپ بلکہ قریب کھڑے ایک ٹرک کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے ایک مصروف علاقے میں پیش آیا، جہاں پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پٹرول کی منتقلی جاری تھی۔ اسی دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے پورے ٹینکر اور قریبی تنصیبات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں اس وقت 15 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، جو آگ لگنے کے بعد مکمل طور پر متاثر ہوا۔ آگ کی شدت کے باعث قریبی ٹرک بھی جل گیا، جبکہ دھوئیں کے گھنے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

    سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ خیز، کے الیکٹرک پر ارکان برہم

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں بھرپور سفارتی مہم، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انتظامات عروج پر

    میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا