Baaghi TV

Category: منڈی بہاؤالدین

  • منڈی بہاؤالدین: عثمان علی گجر کی عمرہ ادائیگی پر مبارکباد، دوستوں اور اہل خانہ کی نیک تمنائیں

    منڈی بہاؤالدین: عثمان علی گجر کی عمرہ ادائیگی پر مبارکباد، دوستوں اور اہل خانہ کی نیک تمنائیں

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی( نامہ نگار افنان طالب) "جسے چاہا در پہ بلا لیا، جسے چاہا اپنا بنا لیا، یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔”

    اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم اور فضل سے افنان چاندی کے قریبی دوست عثمان علی گجر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ یہ ایک بابرکت سفر ہے جو صرف خوش نصیبوں کے حصے میں آتا ہے۔

    عمرہ کی سعادت حاصل کرنا کسی بھی مسلمان کے لیے روحانی سکون اور اللہ کے قرب کا ذریعہ ہوتا ہے۔ دوست احباب اور اہل خانہ نے عثمان علی گجر کو اس عظیم سعادت پر دلی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا یہ سفر قبول فرمائے، انہیں مزید خوشیوں اور ترقیوں سے نوازے، اور دین و دنیا کی کامیابیاں عطا کرے۔

    ہم دعا گو ہیں کہ رب ذوالجلال آپ پر اپنا خصوصی کرم فرمائے، زندگی میں برکتیں اور آسانیاں پیدا کرے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کا سایہ قائم رکھے۔ (آمین)

  • منڈی بہاؤالدین: یوم یکجہتی کشمیر پر احتجاجی ریلی، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے

    منڈی بہاؤالدین: یوم یکجہتی کشمیر پر احتجاجی ریلی، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب) یوم یکجہتی کشمیر پر احتجاجی ریلی، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے

    تفصیل کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں پاکستانی اور کشمیری پرچم کی پرچم کشائی کی گئی، سائرن بجایا گیا، قومی ترانہ گونجا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

    احتجاجی ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے، بینرز اور احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر عارف انجم اور سی او ایجوکیشن ضیاء اللہ عباسی نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

  • منڈی بہاؤالدین: پولیس کے ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کی بہتری کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد

    منڈی بہاؤالدین: پولیس کے ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کی بہتری کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی(نامہ نگارافنان طالب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ منعقد کی گئی۔

    پریڈ میں ضلع بھر کے پولیس افسران، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی پی او وسیم ریاض خان نے پریڈ کا معائنہ کیا، سلامی لی اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کا جائزہ لیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔

    جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے۔ بعد ازاں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا گیا اور سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی گئی۔

  • منڈی بہاؤالدین: پیپلز پارٹی کی بحالی کا عمل جاری، کارکنان واپس آرہے ہیں – گورنر پنجاب

    منڈی بہاؤالدین: پیپلز پارٹی کی بحالی کا عمل جاری، کارکنان واپس آرہے ہیں – گورنر پنجاب

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی(نامہ نگارافنان طالب) گورنر پنجاب نے اپنے دورہ منڈی بہاؤالدین کے دوران پیپلز پارٹی کے کردار اور مستقبل کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت کمزور کیا گیا، لیکن اب پارٹی بحالی کے عمل میں ہے، اور کارکنان واپس آنے لگے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو پسے ہوئے اور کمزور طبقات کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے ایٹمی پروگرام، کامرہ بیس، اور سی پیک جیسے اہم منصوبوں کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت نہ صرف عوامی بلکہ سیکیورٹی منصوبوں میں بھی پیش پیش رہی ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ دھاندلی کی گئی، لیکن اب صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جماعت نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا حقیقی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔ گورنر پنجاب نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

  • منڈی بہاؤالدین: جیل خانہ جات کے انتظامات کا معائنہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

    منڈی بہاؤالدین: جیل خانہ جات کے انتظامات کا معائنہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی(نامہ نگارافنان طالب) جیل خانہ جات کے انتظامات کا معائنہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

    منڈی بہاؤالدین میں چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب رانا منان خان نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس دوران جیل کے تمام احاطہ جات، اسیران کی بیرکوں، میڈیسن اسٹور، کچن، اور جیل ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

    چیئرپرسن نے اسیران سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے اور جیل حکام کو اسیران کی جائز شکایات فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں علاج معالجے اور جدید ٹیسٹنگ سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیئرپرسن کو جیل مینوئل کے مطابق دستیاب سہولیات اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن نے جیل کے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ جیل ملازمین کی گذارشات سن کر ان کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جیلوں میں انتظامی امور اور سکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جیلوں میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور جیل مینوئل پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جیل میں قیدیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔

  • منڈی بہاؤالدین: ڈی پی او وسیم ریاض خان کی تھانہ گوجرہ میں کھلی کچہری

    منڈی بہاؤالدین: ڈی پی او وسیم ریاض خان کی تھانہ گوجرہ میں کھلی کچہری

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب) ڈی پی او وسیم ریاض خان کی تھانہ گوجرہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان نے تھانہ گوجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست پیش کیے۔ ڈی پی او نے تمام شکایات کا بغور جائزہ لیا اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

    ڈی پی او وسیم ریاض خان نے اس موقع پر کہا کہ "شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے پولیس فورس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کے سیشنز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔

  • منڈی بہاؤالدین: پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، منڈی بہاؤالدین کی ٹیم کی فتح

    منڈی بہاؤالدین: پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، منڈی بہاؤالدین کی ٹیم کی فتح

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، منڈی بہاؤالدین کی ٹیم کی فتح

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم، پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فائنل ٹرائلز قائداعظم گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد ظہیر اور میجر محمد حارث نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

    تحصیل منڈی بہاؤالدین اور ملکوال کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کی، اور تین لاکھ روپے کیش انعام جیتا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور میجر محمد حارث نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملے گا۔

  • منڈی بہاءالدین: شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    منڈی بہاءالدین: شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    منڈی بہاءالدین،باغی ٹی وی(نامہ نگار افنان طالب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران، شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا، جنہیں انہوں نے بغور سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

    ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے پولیس فورس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہری کے سیشنز مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

    شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی پی او وسیم ریاض خان کے اقدامات کو سراہا۔

  • منڈی بہاؤالدین کے تین روشن چراغوں نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

    منڈی بہاؤالدین کے تین روشن چراغوں نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

    منڈی بہاؤالدین (باغی ٹی وی، نامہ نگار افنان طالب)منڈی بہاؤالدین کے تین روشن چراغوں نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

    منڈی بہاؤالدین کے تین عظیم شخصیات نے اپنی سخاوت اور انسان دوستی سے ایسی مثال قائم کی جو پورے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہ چراغ اپنی روشنی سے انسانیت کو روشناس کروا رہے ہیں۔

    ارشد مانگٹ:
    ارشد مانگٹ نے اپنی 230 مرلہ قیمتی زمین 46 مستحق خاندانوں میں تقسیم کر کے فلاحی خدمات کی شاندار مثال پیش کی۔ ان کا یہ اقدام بے سہارا خاندانوں کے لیے نئی امید کا سبب بنا۔

    شہزاد علی گوندل:
    رکن کے شہزاد علی گوندل ہر سال اجتماعی شادیاں کرواتے ہیں۔ اس سال انہوں نے 20 مستحق بچیوں کو جہیز دے کر ان کی رخصتی ممکن بنائی۔ ان کی خدمات کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے، جو معاشرتی ہم آہنگی اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

    عاطف نذیر کدھر (ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور):
    عاطف نذیر کدھر نے اپنے گاؤں کی 7 مستحق بچیوں کی شادی کے لیے ضروری سامان فراہم کیا۔ ان کی سخاوت اور خلوص نے خاندانوں کے دل جیت لیے اور ان کی دعائیں سمیٹیں۔

    تقریبات اور خدمت کا جذبہ:
    شہزاد علی گوندل اور عاطف نذیر کدھر نے مہمانوں کے لیے شاندار کھانے کا اہتمام کیا، جس سے ان تقریبات کی شان اور بڑھ گئی۔

    یہ روشن چراغ ان لوگوں کے لیے سبق ہیں جو اپنی دولت کو محض دکھاوے میں ضائع کرتے ہیں۔ ان شخصیات نے ثابت کیا کہ دولت کو انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کرنا معاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین: داخلی راستوں پر ناکہ بندی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین: داخلی راستوں پر ناکہ بندی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین (باغی ٹی وی، نامہ نگار افنان طالب) داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈی پی او نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے سرپرائز ناکہ بندی، گشت، اور الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    سرکل افسران اور ایس ایچ اوز ناکہ بندی اور چیکنگ کے عمل کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا فوری سدباب کیا جا سکے۔

    پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

    "آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری” – پولیس ترجمان