Baaghi TV

Category: منڈی بہاؤالدین

  • پرویز الہٰی کی بھانجی باسمہ چوہدری کے گھر پرپولیس کا چھاپہ

    پرویز الہٰی کی بھانجی باسمہ چوہدری کے گھر پرپولیس کا چھاپہ

    منڈی بہاؤالدین: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی بھانجی اور پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی باسمہ چوہدری نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں ان کے آبائی گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

    باغی ٹی وی : پرویز الہٰی کی بھانجی باسمہ چوہدری نے الزام لگایا کہ رات ڈھائی بجے پولیس اور سادہ لباس اہلکار ان کے گھر میں گھس آئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا، گھر کا سارا سامان توڑ دیا گیا، پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، انہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں24 نومبر کا احتجاج کے لئے پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، پی ٹی آئی کے 200 کار کنوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار کارکنوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے-

  • منڈی بہاوالدین میں مون سون بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ

    منڈی بہاوالدین میں مون سون بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ

    منڈی بہاوالدین(باغی ٹی وی نامہ نگار افنان طالب)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے منڈی بہاوالدین میں رات گئے سے جاری مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے شہر میں پانی کی نکاسی اور ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مون سون کے دوران سیلاب سے نمٹنے کے لیے پہلے سے ہی حفاظتی منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں ایم سیز اور ضلع کونسل کے افسران و عملہ دن رات مصروف ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے پانی کی نکاسی کا عمل مزید تیز کیا جائے اور شہر کی سینی ٹیشن، چھوٹی اور بڑی سوریج لائنوں اور ڈرینز کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی اور گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جا سکیں۔

  • ندیم بلوچ کا منڈی بہاوالدین میں سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش

    ندیم بلوچ کا منڈی بہاوالدین میں سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش

    منڈی بہاوالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگار افنان طالب) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے صبح سویرے سبزی و پھل منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے منڈی میں مختلف سٹالز اور دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور اسٹاک کی بھی جانچ پڑتال کی اور خود اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔

    اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو مناسب رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبح سویرے منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اس سلسلے میں مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں فعال ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر  کا  تبادلہ،افسران و ملازمین نےشاہد عمران مارتھ کو الوداع کیا

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ،افسران و ملازمین نےشاہد عمران مارتھ کو الوداع کیا

    منڈی بہاوالدین (باغی ٹی وی،نامہ نگارافنان طالب): ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریباً ایک سال چھ مہینے تک منڈی بہاوالدین میں بطور ڈپٹی کمشنر خدمات انجام دینے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ان کا تبادلہ شیخوپورہ کر دیا گیا ہے۔

    اپنے دورِ حکومت میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شہر کی ترقی کے لیے بہت سی کوششیں کیں۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا اور شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے۔

    آج جب انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑا تو افسران و ملازمین نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے اور گل پاشی کرکے انتہائی احترام سے الوداع کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

    شہر کی تمام کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • منڈی بہاوالدین میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

    منڈی بہاوالدین میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

    منڈی بہاوالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگار افنان طالب)منڈی بہاوالدین میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

    ضلع انتظامیہ کی جانب سے 74ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طور پر قومی اسمبلی کے ممبر ناصر اقبال بوسال، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، صوبائی اسمبلی کے ممبر خالد محمود رانجھا، ڈی پی او احمد محی الدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    تقریب میں طلباء و طالبات نے وطن سے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے تقریریں، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے۔ جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے سی ایس ایس آفیسرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر قومی اسمبلی کے ممبر ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ آزادی کی قدر محکوم قوموں سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ پاکستان کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی گئی ہیں۔ ہمیں اس ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں قربان کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    صوبائی اسمبلی کے ممبر خالد محمود رانجھا، ڈی پی او احمد محی الدین اور مسلم لیگ (ن) کے صدر مشاہد رضا نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک کی خدمت کا عہد کیا۔

    تقریب کے اختتام پر طلباء کی پرفارمنس کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

    اس تاریخی دن کے موقع پر ضلع بھر میں جشن کا سماں رہا اور لوگوں نے مل کر آزادی کی خوشی منائی۔

  • منڈی بہاءالدین: موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کی مالیت کا چوری شدہ مال برآمد

    منڈی بہاءالدین: موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کی مالیت کا چوری شدہ مال برآمد

    منڈی بہاءالدین (باغی ٹی وی نامہ نگارافنان طالب) منڈی بہاءالدین میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو بڑے گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے بتایا کہ ملزمان سے 26 موٹر سائیکلیں، مویشی، بکریاں، ایک رکشہ اور لاکھوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان گینگز کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تھانہ ملکوال کے 49 مقدمات حل کر لیے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاءالدین احمد محی الدین نے مقامی میرج ہال میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکوال میں موٹر سائیکل چھیننے، چوری اور سرقہ بالجبر کی بڑھتی وارداتوں پر ڈی ایس پی ملکوال غلام جعفر چھینہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ملکوال غلام عباس ہاشمی کی قیادت ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے شب و روز محنت کرکے رضوانو گینگ اور وارثو گینگ کے سات ملزموں کو گرفتار کیا۔

    ڈی پی او نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزموں سے 26 موٹر سائیکلیں، چھ راس مویشی، دس شاخ بکریاں، ایک رکشہ اور سات لاکھ بائیس ہزار نقدی برآمد کر لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان دو گینگز سے ایک کروڑ تین لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کر لی ہے، ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ان دو گینگز کی گرفتاری سے تھانہ ملکوال کے 49 سنگین نوعیت کے مقدمات یکسو ہو گئے ہیں،

    ڈی پی او نے برآمد ہونے والے موٹر سائیکل، مویشی، بکریاں، رکشہ اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او نے اس شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال غلام عباس ہاشمی، اے ایس آئی غضنفر عباس اور تفتیشی ٹیم کے دیگر اہلکاروں کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع کے تمام تھانوں میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور سب مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔

    بعد ازاں ڈی پی او احمد محی الدین نے کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس یوم آزادی  کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس یوم آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی( نامہ نگار افنان طالب)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت 14اگست یوم آزادی پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں یوم آزادی پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ضلع بھر میں مختلف تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔

    ان تقریبات میں پرچم کشائی، سکولوں اور کالجز میں تقاریری مقابلہ جات، ٹیبلوز، ملی نغمے، مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات، بازاروں کی سجاوٹ اور دیگر تقریبات شامل ہوں گی۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 14اگست کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے، ہمارے بزرگوں نے مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ہمیں ایک الگ اور خود مختار ملک دیا اور ہمیں اس آزادی کی قدرکرناچائیے۔

  • منڈی بہاؤالدین : تھانہ بھاگٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے دو سہولت کار گرفتار

    منڈی بہاؤالدین : تھانہ بھاگٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے دو سہولت کار گرفتار

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار )تھانہ بھاگٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے دو سہولت کار گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی پھالیہ سرکل ضیاء اللہ خان ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ محمد اکرم ہجن اور انکی ٹیم ظفر اقبالASIمعہ ٹیم نے مقدمہ نمبر 203/24بجرم 392 ت پ تھانہ بھاگٹ میں ملوث ڈکیت گینگ کے 2 ممبران مسمیان 1غلام نبی ولد خوشی محمد قوم کمہار سکنہ جونوکے 2 طارق بٹ سکنہ دینہ جہلم کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مقدمہ میں چھینا جانے والا رکشہ برآمد کیا گیا

    مزید ڈکیت گینگ کے ممبران سے دوران واردات استعمال کئے جانے والے پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے ،نیز چوری شدہ موٹر سائکل بھی برآمد کیا گیا

  • منڈی بہاؤالدین کوخوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر

    منڈی بہاؤالدین کوخوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل کمیٹی ملکوال کے فنڈز سے تعمیر ہونے والی سٹریٹ کا اچانک معائنہ کیا۔

    انہوں نے تعمیراتی کام اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مفاد عامہ کے پیش نظر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔

    ان ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

  • منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (نا مہ نگار افنان طالب ) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا اچانک دورہ کیا،

    ڈپٹی کمشنر نے سکول بلڈنگ، فرنیچر، کلاس رومز، صفائی ستھرائی سمیت گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر سکول پرنسپل نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیر تعلیم طلباء کو معیاری درسی کتب، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ سمیت دیگربہترین سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولز میں صفائی ستھرائی، ڈینگی ایکٹیویٹیز، فرنیچر کی دیکھ بھال، جھاڑیوں کا خاتمہ، بجلی آلات کی مانیٹرنگ سمیت دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔