Baaghi TV

Category: منڈی بہاؤالدین

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنرکاڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنرکاڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار ) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے سکول و کالج کے مختلف سیکشنز اور سمر کیمپ کلاسز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طالبات کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول ضلع کا واحد ادارہ ہے جہاں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

    اساتذہ کرام بڑی محنت، لگن ور باقاعدگی سے طلباء کو پڑھا رہے ہیں، جس کی بدولت ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کو ضلع میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر  اور ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او احمد محی الدین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین امن و امان کے لحاظ سے ہمیشہ سے ایک مثالی ضلع رہاہے،

    اس میں تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان اتفاق رائے اور بھائی چارہ پایا جاتا ہے۔ الحمداللہ عشرہ محرم بخیر و عافیت سے گزرا، عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، امن کمیٹیوں کے ممبران، منتظمین اور شہریوں کے باہمی تعاون سے ہی امن و امان کے قیام مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو ممکن بنایا گیا اور امن کی فضاء قائم رہی۔ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق پیش کردہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کو پر امن بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی کئے انتظامات کئے گئے تھے۔امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے تمام اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام یں جس کی بدولت کہیں پر بھی کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور شہریوں کے تعاون سے بین العقائد ہم آہنگی کی فضا بر قرار رکھی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مذید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیزی ہو رہی ہے وہ ڈیجیٹل دہشت گردی ہے، ملک اس وقت اس طرح کے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ڈیجیٹل دہشت گردی سے پاک فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کیا جا رہا ہے، جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او آفس میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے،جہاں پر ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے عوام الناس پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ کرنے سے گریز کریں،

    سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔

    اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنےاور موقع احکامات

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنےاور موقع احکامات

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (افنان طالب نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی اوپن ڈور پالیسی روزانہ کی بنیاد پر جاری،

    ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر حل کے لئے متعلقہ افسران کو ٹیلی فون کرکے فوری احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان کو سائلین کے مسائل سن کر حل کرنے اور مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کاحل اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا بخوبی علم ہے جن پر قابو پانے کیلئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین:وزیراعلی کی ہدایت پربے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر شخص کوامدادی چیک دیاگیا

    منڈی بہاؤالدین:وزیراعلی کی ہدایت پربے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر شخص کوامدادی چیک دیاگیا

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے درخواست گزار رفاقت علی ولد عاشق حسین ساکن نور پور گجراں کو ڈی سی آفس میں ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کا چیک دے دیا۔

    رفاقت علی بے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر تھا،جس کی وجہ سے اس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مالی امداد کی اپیل کی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رفاقت علی کو اپنے آفس بلا کر ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کا چیک دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

    حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات اور معذوری کے شکار افراد کی بہتری اور بحالی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

    اس موقع پر درخواست گزار رفاقت علی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دی گئی فوری امداد پر مشکور و ممنون ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنر کاغیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنر کاغیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی س ( افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کا غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری،

    اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل منڈی بہاوالدین میں پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور غیر قانونی طور پر ڈی کینٹنگ کر کے گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے جبکہ تمام سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز کا پٹرول فروخت کرنا اور گاڑیوں میں ڈی کینٹنگ قانونی جرم ہے، جس کی کسی بھی طور پر اجازت نہ دی جائے گی۔

    حکومتی ہدایت پر غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا معائنہ کر کے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔

    روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی اور وزن بھی پورا پایا گیا۔

  • منڈی بہاؤالدین:عاشورہ کے دوران مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

    منڈی بہاؤالدین:عاشورہ کے دوران مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے ، امن امان یقینی بنانے اور مجالس عزا اور جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ضلع منڈی بہاوالدین میں عاشورہ کے دوران مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

    انتظامیہ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی طرف سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف علماءکرام کے تعاون کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پر امن پاکستان کے لئے ہم سب متحد ہیں اور اپنے وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوںنے منڈی بہاوالدین دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں اور امام بارگاہوں کے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین، سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

    صوبائی وزیر نے منڈی بہاوالدین میں محرم الحرام کے انتظامات، کنٹرول روم اور مرکزی اور پانچ وارڈ امام بارگاہوںکے ماتمی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو سکیورٹی فراہم کرنے، روٹس کی صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں،جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کا مقصد عزاداران کو سکیورٹی اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صوبائی وزیرکو محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں کل 297جلوس اور 1282مجالس منعقد ہوں گی۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ اور سیکورٹی کے حوالہ سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر نگ کی جا رہی ہے جبکہ تحصیل سطح پربھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس مقامات کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے ،ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ پرامن انداز میں جاری ہے۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت اراکین امن کمیٹی اورمنتظمین کا تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے۔

    ضلع میں امن و امان اور اتحاد بین المسلین برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کو عوامی نمائندوں ، علمائے کرام اور شہریوں کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر اور کمشنر کو شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ڈی سلٹنگ کے حوالے سے بھی بتایا جس کو صوبائی وزیر اور کمشنر نے سراہا۔

  • منڈی بہاؤالدین: کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

    منڈی بہاؤالدین: کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (افنان طالب نامہ نگار ) کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک،اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کٹھیالہ شیخاں میں مختلف سبزی، بیکری و کریانہ شاپس کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔

    انہوں نے مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں کو 10 ہزار روپے جبکہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر مختلف کریانہ شاپس مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ہوٹلز اور نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں کو چیک کیا اور وزن کا بھی معائنہ کیا۔روٹی اور نان حکومتی مقررکردہ نرخ پر فروخت کی جا رہی تھیں جبکہ وزن بھی پورا پایا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بعض ہوٹلز اور نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں کے فلیکسز آویزاں نہ ہونے پر انہیں وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر نمایاں جگہوں پر فلیکسز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کٹھیالہ شیخاں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت بننے والے مختلف رجسٹریشن سنٹرز کا بھی معائنہ کیا،

    انہوں نے رجسٹریشن سنٹرز پر ڈیٹا اینٹری عمل کا جائزہ لیا اور سنٹر پر پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کے مناسب انتظام سمیت دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

  • منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری ،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین تعاون کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس ، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

    علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

  • منڈی بہاؤالدین:لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین:لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے 42ہزار روپے چھین لئے

    منڈی بہاءالدین میں خاتون کو لفٹ دینا موٹر سائیکل سوار کو مہنگا پڑ گیا، لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے مل کر شہری سے 42 ہزار نقدی چھین لی۔

    ملک شاہد موٹر سائیکل پر ملکوال سے چھموں اپنے سسرال جا رہا تھا، جب وہ ہریا اسٹیشن کے قریب پہنچا تو ایک خاتون نے ہاتھ دے کر لفٹ مانگی کہ اسے ساہنا گاؤں جانا ہے۔ ملک شاہد نے خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا،

    جب وہ گورنمنٹ ہائی سکول ساہنا کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک کار آ کر موٹر سائیکل کے آگے کھڑی ہو گئی، خاتون نے پسٹل نکال کر ملک شاہد کو رکنے کا کہا۔ جب وہ رکا تو کار سے تین مسلح افراد نکلے۔ انہوں نے ملک شاہد سے 42 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

    واردات کے بعد خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار پر فرار ہو گئی،ملکوال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین:خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین:خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا ہے کہ سی آئی اے اسٹاف نے دوسال قبل معروف ڈاکٹرکے گھرپرہونے والی واردات میں ملوث خواتین گینگ کے دوارکان کوپاکپتن سے چھاپہ مارکرگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری کیاگیا70لاکھ روپے کاسونااورنقدی برآمدکرکے ڈاکٹرکے حوالے کردیاہے،وہ یہاں ڈی پی اوآفس میں پریس کانفرنس کررہے تھے،

    ڈی پی اواحمدمحی الدین نے کہاکہ دو سال قبل تھانہ ملکوال کے علاقہ میں میو اسپتال لاہور کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وجیہہ الحسن کے گھر سے نامعلوم ملزمان نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

    انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز ہنجرا کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا ٹاسک دیا ،جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کی مدد سے دو ملزماؤں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،

    جن میں ملزمہ کنیز بی بی اور ملزمہ شمیم بی بی شامل ہیں جو ضلع پاک پتن کی رہائشی ہیں جن کے قبضہ سے چوری شدہ تیس لاکھ روپے نقدی اور بیس تولے طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا