Baaghi TV

Category: منڈی بہاؤالدین

  • پھالیہ میں پتنگ فروش گرفتار

    پھالیہ میں پتنگ فروش گرفتار

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار ) پھالیہ میں پتنگ فروش گرفتار

    ڈسڑکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی پھالیہ سرکل ضیاء اللہ خان ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ محمد اکرم ہجن ، مظہر اقبال اے ایس آئی مجاہد عباس اے ایس آئی معہ ٹیم کی پتنگیں فروخت کرنے والوں کیخلاف زبردست کارروائی

    ملزم مسمی صفدر اقبال ولد سعی محمد کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 85/24 مؤرخہ27.03.2024 بجرم 3/4 the punjab probhition of kite flying ordinance 2001 تھانہ بھاگٹ میں درج کر کے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا

  • گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک پٹرولنگ سنٹر پر ڈرائیونگ سکول کی منظوری

    گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک پٹرولنگ سنٹر پر ڈرائیونگ سکول کی منظوری

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی س ( افنان طالب نامہ نگار )آئی جی پنجاب نے ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک پٹرولنگ سنٹر پر ڈرائیونگ سکول کی منظوری دے دی۔

    ضلع گجرات میں بھمبھر روڈ نزد کوٹلہ ارب علیخان جبکہ ضلع مندی بہاؤالدین میں پی ایچ پی موجیانوالہ میں ڈرائیونگ سکول اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کیا جائیگا۔

    آئی جی پنجاب نے دونوں سنٹرز کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔موجیانوالہ پٹرولنگ پوسٹ پر ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کے قیام سے ڈنگہ کے باسیوں کوآسانی ہوجائیگی اور وہ جلد از جلدڈرائیونگ سیکھ اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے جس کے لئے انہیں زیادہ دور بھی نہیں جانا پڑے گا۔

  • منڈی بہاؤالدین: آر پی او کا پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ

    منڈی بہاؤالدین: آر پی او کا پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی (محمد افنان نامہ نگار ) آر پی او کا پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ

    تفصیل کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی کا منڈی بہاؤالدین پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے

    بھرتی کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری امتحان کی ویڈیو کیمروں سے نگرانی و ریکارڈنگ کی جارہی ہے،ضلعی پولیس کی جانب سے پولیس لائنز اور گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

    تحریری امتحان میں شامل ہونے والے تمام امیدواران کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہی امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا

    بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے

  • منڈی بہاؤالدین :پولیس کی کارروائی 10 لٹردیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

    منڈی بہاؤالدین :پولیس کی کارروائی 10 لٹردیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگاراافنان طالب)پولیس کی کارروائی 10 لٹردیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

    تھانہ پاہڑیانوالی پولیس چوکی چاڑانوالہ کے انچارچ مزمل فیروز سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل عاطف عزیز نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال حال مقیم سندھانوالہ سے 10 لیٹر دیسی ساخت کی شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے
    سب انسپکٹر مزمل فیروز نے کہا کہ جرائم اور منشیات کا خاتمہ انکی اولین تر جیحات میں شامل ہے

  • منڈی بہاوالدین:تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ ماڈل دروس عرفان القرآن

    منڈی بہاوالدین:تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ ماڈل دروس عرفان القرآن

    منڈی بہاوالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار س)تحریک منہاج القرآن ڈنگہBاور جوڑا Cکے زیراہتمام رمضان المبارک میں ”پانچ روز ہ ماڈل دروس عرفان القرآن“کا آغاز 18مارچ سے ہوگا۔پانچ روز دروس عرفان القرآن 18مارچ بروز سوموار سے 22مارچ بروز جمعۃ المبارک تک جامع مسجد حسنین کریمین ؓ کولیاں روڈ بالمقابلRHCڈنگہ میں منعقد ہونگے۔دروس عرفان القرآن کی تمام محافل کا آغاز بعد نماز فجر ہوگا.

    18مارچ بروز سوموار”ہم،ہمارا دین اور ہماری زمہ داریاں“کے موضوع پر علامہ مولانا محمود مسعود قادری،19مارچ بروز منگل ”اسلام میں عورت کا مقام و کردار“کے موضوع پر علامہ مولانا جمیل احمد زاہد،20مارچ بروز بُدھ ”آج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں؟کے موضوع پر علامہ سلیمان اعظم،21مارچ بروز جمعرات ”غصہ،ڈپریشن اور اس کا علاج“ کے موضوع پر علامہ غلام شبیر جامی،اور آخری روز 22مارچ بروز جمعہ ”عقیدہ ختم نبوت“کے موضوع پر علامہ ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی خطاب کرینگے۔خواتین کے لئے بھی باپردہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

    صدر تحریک منہاج القرآن ڈنگہ وحید اقبال قادری،ناظم تحریک علامہ محمد نجیب اکرم قادری،صدر تحریک منہاج القرآن جوڑا چوہدری صوفی محمد وارث قادری اور ناظم تحریک حاجی محمد یونس ٹوپہ کی زیر نگرانی تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ دعوت کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

    ڈنگہ شہر اور گردونواح کے دیہات میں ہورڈنگ بورڈز،پینا فلیکس اور دعوتی کارڈز کے ذریعے بھر پور تشہیر بھی کی گئی ہے۔جامع مسجد حسنین کریمین ؓ کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔دروس عرفان القرآن کے پانچوں روز پروگرامز کو تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے آفیشل فیس بک پیج اور جلالی پرنٹرز فیس بک پیج پر لائیو بھی دکھایا جائیگا۔

  • منڈی بہاوالدین: ثقافت ہمیشہ لوگوں کے نظریات اور عقائد کی محتاج رہتی ہے،یاسر عرفات رانجھا

    منڈی بہاوالدین: ثقافت ہمیشہ لوگوں کے نظریات اور عقائد کی محتاج رہتی ہے،یاسر عرفات رانجھا

    منڈی بہاوالدین،باغی ٹی وی ( نامہ نگار افنان طالب) ثقافت کا خود کوئی وجود نہیں ہوتا یہ ہمیشہ لوگوں کے نظریات اور عقائد کی محتاج رہتی ہے۔ہیڈ ماسٹر یاسر عرفات رانجھا

    14 مارچ 2024 ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر ضلع منڈی بہاولدین کے نواہی گاؤں سیویا میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تمام اساتذہ کرام اور طلباء نے پنجاب کے روایتی لباس زیب تن کیے۔

    مزید برا ں ہیڈ ماسٹر عرفات رانجھا نے اپنے مختصر الفاظ میں ثقافت کی اہمیت اجاگر کی ان کا کہنا ہے کہ ثقافت کا خود کوئی وجود نہیں ہوتا یہ ہمیشہ لوگوں کے نظریات اور عقائد کی محتاج رہتی ہے لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر اس ملک کے پہچان اس دنیا میں ناممکن ہے۔

    بچوں کے انٹرنل پیپرز اور رمضان المبارک کی وجہ سے پروگرام کو مختصر رکھا گیا،اساتذہ کرام میں ہیڈ ماسٹر یاسر عرفات رانجھا ، ماسٹر عامر فاروق ، ماسٹر عبدالرحمن، ماسٹر پرویز اختر سیالوی ، ماسٹراسجد علی بھٹی ، ماسٹر محمد اسلم ، ماسٹر اشرف بھٹی ، ماسٹر مظہر اقبال ،ماسٹر ناصر نواز ، ماسٹر یاسر بشیر اور ماسٹر مظہر اقبال گوندل اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آرا پیش کر کے طلباء میں ثقافت کے حوالے سے شعوراجارکیا.

  • منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس رپورٹ

    منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس رپورٹ

    قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : منڈی بہاؤالدین سے منکی پاکس کا کنفرم کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں تیسرا منکی پاکس کیس کنفرم کردیا ہے وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم نے بتایا کہ منڈی بہاؤلدین کا رہائشی بیرون ملک سے ٹریول کر کے پاکستان آیا-

    ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین سے سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا گیا، اور این آئی ایچ نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قرار دے دیا مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے، اور اس نےگھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہےہم مریض کا پنجاب کی لیب سے دوبارہ ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے7 مشتبہ کیسز ہیں، جن کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ

    قبل ازیں لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں مریض جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی، دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو منکی پاکس تصور کیا جا رہا ہے وفاقی وزارتِ صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لینا چاہیےجبکہ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق منکی پاکس کی ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

  • سیکریٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے منڈی بہاؤالدین میں بلدیہ کے ٹھیکہ میں 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی خبر پر ایکشن لے لیا

    سیکریٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے منڈی بہاؤالدین میں بلدیہ کے ٹھیکہ میں 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی خبر پر ایکشن لے لیا

    رپورٹ بیوروچیف( ) گزشتہ روز میڈیا پر آنے والی منڈی بہاؤالدین میں 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی خبر پر سیکرٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو احکامات جاری کئے ہیں کہ
    اس ٹھیکہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر اس میں کسی قسم کی کرپشن یا رشوت خوری ثابت ہوئی تو میونسپل کمیٹی عہدیداران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جلد یہ ٹھیکہ سہی حقداروں کو دیا جائے.

    یاد رہے کہ گزشہ روز مقامی میڈیا پر لگنے والی خبر کے مطابق گزشتہ دنوں منشی محلہ نالہ سیوریج کا میونسپل کمیٹی نے سیالکوٹ کی ایم ایس راں کنسٹرکشن نامی کمپنی کو تقریباً 10 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا. درج ذیل تصاویر میں یہ ثابت ہو رہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کے ٹھیکیدار میاں امجد اس ٹھیکہ کو 10 کروڑ روپے سے 19.15 فیصد کم رقم جو 8 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار بنتی ہے. پر لینے کو تیار تھے.

  • پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

    منڈی بہاوالدین:تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور آج منڈی بہاء الدین میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔

    اب سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ اعجاز چوہدری کی جانب سے پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

     

     

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اےامتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ویڈیو میں خواتین کو 2 ، 2 ہزار روپے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اےامتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں خواتین کو 2 ، 2 ہزار روپے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے جیو نیوز نے ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ جلسے میں لانے کے پیسے نہیں دے رہے تھے بلکہ رکشے کا کرایہ دے رہے تھے۔

  • منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    منڈی بہاوالدین: چک نمبر 28 میں نماز عید الفطر کی ادا کرنے پر ضلع انتظامیہ نے ایکشن لے لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق پوليس تھانہ میانہ گوندل نے امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پوليس نے کارسرکار کی مدعیت میں قاری الیاس سمیت 14 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا-

    خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

    پوليس نے جرم 188 کے تحت 1 نامزد اور 14 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ میں کہا گیا کہ امام مسجد سمیت 14 افراد نے حکومت اعلان کے خلاف ورزی کرنے اور نماز عید کی اداٸیگی کی-

    واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا میں عید منائی گئی اس حوالے سے گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

    ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا تھا مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

    عید کے بعد عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری