Baaghi TV

Category: نواب شاہ

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، یہ جیت گڑھی خدابخش کی قربانیوں کے بغیر ناممکن ہوتی۔ کیونکہ گڑھی خدابخش کی قربانیوں سے ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

    گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کی مرکزی تقریب جاری ہے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود ہیں،تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفاقی حکومت کے وفد نے بھی شرکت کی۔

    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کو 18 سال گزر چکے ہیں، ہرسال چاروں صوبوں سے لوگ یہاں جمع ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی ،ہماری افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، یہ جیت گڑھی خدابخش کی قربانیوں کے بغیر ناممکن ہوتی،کیونکہ گڑھی خدابخش کی قربانیوں سے ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

    شکی مزاج شوہر نے بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے چین سے جہاز منگوائے، ان ہی کے ذریعے بھارتی جہاز گرائے گئے چین سے دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور شہید بینظیر بھٹو نے پاک چین دوستی کو مزید آگے بڑھایا، جبکہ صدر زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف جیت پورے پاکستان کی جیت ہے،پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، دنیا کے بڑے بڑے فورمز پر بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف تقریریں کرتے تھے،10مئی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی غائب ہوچکے ہیں،معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اپنی شکست کو تاحال ہضم نہیں کر سکا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتے ہیں،ہماری افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور معرکۂ حق میں کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے پاکستان کے اندرونی مسائل کسی سے چھپے ہوئے نہیں، ملک کو سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا ہے اور ہمیں ان بحرانوں سے ملک کو نکالنا ہوگا-

    سلمان خان 60 برس کے ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے 27ویں آئینی ترمیم بھی پاس کروائی، جس میں موجود متنازع شقوں کو نکلوایا گیا، سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی نے صوبوں کے حقوق کا تحفظ کیا ،این ایف سی کے آئینی تحفظ کو بھی پیپلزپارٹی نے بچایا،آئینی عدالت کاقیام شہید بے نظیر بھٹو کا وعدہ تھا،آئینی عدالت میں تمام صوبوں سے برابری کی نمائندگی ہوگی۔

    بلاول بھٹو کے مطابق شہید بینظیر بھٹو نے آئینی عدالت بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اس ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت کا خواب پورا کیا گیاہم وفاق کو درپیش تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، وفاق صوبوں سے حقوق چھینے کے بجائے مزید ذمہ داریاں دے صوبے ٹیکس جمع کرکے وفاق کو درپیش معا شی مسائل حل کریں گے،،سمجھتے ہیں وفاق کے مسائل ہمارے مسائل، وفاق کی پریشانیاں ہماری پریشانیاں ہیں،ہم بھی چاہتے ہیں کہ وفاق کی پریشانیاں دور ہوں۔

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مشکلات تھیں،مہنگائی کا سلسلہ تیز ہو چکا تھا،موجودہ حکومت میں مہنگائی کی صورتحال پی ٹی آئی دور سے بہتر ہوچکی ہے پیپلز پارٹی کی اپنی سیاست اورتاریخ ہے،صوبوں کی خودمختاری اور حقوق کاتحفظ کرتے ہوئے وفاق کے مسائل حل کریں گےصوبوں سےاختیار چھیننے کے بجائےصوبوں کو مزید ذمہ داریاں دی جائیں،ہم مزید ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے تیار ہیں تاکہ معیشت کو مضبوط کرسکیں،ٹیکس کے حوالے سے صوبوں کو مزید ذمہ داریاں دیں ،ہم ایف بی آر سے بہتر ٹیکس جمع کرکے معاشی بحران کو دور کریں گے۔

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    انہوں نے کہا کہ وفاق دوسروں کو الزام لگانے کا موقع نہ دے،ہم آپ کے ساتھ مل کر معاشی بحران دور کرنا چاہتے ہیں،سندھ کے شعبہ صحت کا مقابلہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں ، دنیا سے ہے، گمبٹ میں ہر قسم کی بیماری کا علاج میسر ہےحال ہی میں سیلاب آیا تو زرعی شعبہ کافی مشکل میں تھا، پسماندہ علاقوں کا حق ہے کہ وہاں معیاری علاج کی سہولت میسر ہو،ہم نے سندھ میں عالمی سطح کا صحت کے نظام کا جال بچھایا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے صوبوں کو مزید ذمہ داریاں دی جائیں،وفاق کو حیسکو،سیپکو جیسے اداروں کا بوجھ اپنے کندھوں سے ہٹانا چاہئے،پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالے گی،ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی مشکلات کو دور کرنا چاہئےوفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے،ملک کو ڈیفالٹ ہونے سےبچایا گیا،کیا کریں عوام تو حکومت کے دعوے کو نہیں مانتے۔عوام ہم سے پوچھتے ہیں کہ معاشی ترقی ہمیں کب محسوس ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عام آدمی آج تک معاشی بحران سے گزررہا ہے،آج عام آدمی برداشت سےباہرہوتے ہوئے خرچوں سے لڑ رہا ہے،بجلی بل،گیس بل،راشن ،دواسمیت ہر چیز مہنگی ہورہی ہیں،پیپلز پارٹی میں ہی عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت ہے ،سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے آج نہیں تو کل مفاہمت کرنی ہوگی،سیاست کو سیاست کے دائرے میں رہنا ہوگا، گالم گلوچ سیاست نہیں، مفاہمت کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑنا ہوگا،آج کل جو سیاسی روش ہے وہ ملک کے نقصان میں ہے،مفاہمت کے بادشاہ ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں، صدر آصف علی زرداری ہی سیاسی انتہا پسندی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    وبائی امراض پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں:مریم نواز

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے بی آئی ایس پی کو شروع کیاجو آج تک چل رہا ہے،بی آئی ایس پی آج بھی غریبوں کیلئے ایک سہارا ہے،بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتیں کو مالی امداد ملتی ہے،ہم نے سیلاب کے بعد سندھ میں تاریخی کام شروع کیا ہے،ہم سندھ میں سیلاب سے بے گھرخاندانوں کیلئے20لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی20لاکھ خاندانوں کی خدمت کررہی ہے،18ویں ترمیم میں صوبوں کو اختیارات ملے،ہم عالمی سطح کا صحت کا جال سندھ میں بچھائیں گے،ان اسپتالوں میں 100فیصد مفت علاج ہوگا شہید بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں، 27دسمبر ہمیں اجتماعی سوگ، غور و فکر اور عزمِ نو کی یاد دہانی کراتا ہے،بینظیر بھٹو محض رہنما نہیں بلکہ جمہوریت کی نڈر آواز اور مظلوموں کی امید تھیں ، بینظیر بھٹو آمریت، انتہاپسندی اور عدم برداشت کیخلاف ناقابل تسخیر علامت تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی جرأت اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی، بینظیر بھٹو کا جمہوری پاکستان کا ویژن آج بھی خواتین اور نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے،بینظیر بھٹو کا ویژن ہماری رہنمائی اور انکی جرأت ہماری دائمی ذمہ داری ہے۔

  • آصفہ بھٹو  نے  شہید بینظیرآباد میں دل کے امراض کے ہسپتال  کا افتتاح کر دیا

    آصفہ بھٹو نے شہید بینظیرآباد میں دل کے امراض کے ہسپتال کا افتتاح کر دیا

    سندھ میں صحت عامہ کو مضبوط بنانے اور دل کے علاج کی مفت سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم سامنے آیا ہے

    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں دل کے امراض کے ہسپتال کا افتتاح کر دیا ،SICVD پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نوابشاہ سے نئے مقام پر منتقل، خدمات میں اضافہ کر دیا گیا،یہ نیا ہسپتال 55 بیڈز پر مشتمل اور جدید کارڈیک ایمرجنسی سروسزسے آراستہ ہے،ہسپتال میں ابتدائی اینجیوپلاسٹی اور بچوں کے دل کی دیکھ بھال بھی مفت فراہم کی جائے گی،مستقبل میں اسٹروک انٹروینشن سروسز متعارف بھی کرائی جائیں گی

    آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ SICVD دنیا کا سب سے بڑا مفت کارڈیک ہیلتھ نیٹ ورک بن چکا ہے،ایس آئی سی وی ڈی جیسے ادارے محروم اور پسماندہ طبقات کے لیے زندگی کی امید بن چکے ہیں،سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں مریضوں کو باعزت، بروقت اور مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا جائےگا،خاتون اول نے ادارے کے قیام میں تعاون کرنے والے خیراتی اداروں کا شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ عوامی صحت کے اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نےایس آئی سی وی ڈی شہید بینظیر آباد کو صوبے کے طبی ڈھانچے میں اہم اضافہ قرار دیا

  • سونے کی بالیوں کے لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا پولیس مقابلے میں ہلاک

    سونے کی بالیوں کے لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا پولیس مقابلے میں ہلاک

    سندھ کے شہر نوابشاہ میں معصوم بچی کے لرزہ خیز قتل کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چار روز قبل سکرنڈ کے علاقے اصغر کالونی میں پیش آیا تھا، جہاں 7 سالہ معصوم بچی کو سفاکی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے سونے کی بالیوں کے لالچ میں اپنی ہی رشتہ دار بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، جب کہ بچی کی لاش اصغر کالونی کے ایک ویران مقام سے برآمد ہوئی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہلِ خانہ کے بیان اور شواہد کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی، جو چار دن کی مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ رات ایک خفیہ اطلاع پر پولیس کو نظر آیا۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کے خلاف بچی کے قتل کے ناقابلِ تردید شواہد ملے تھے، جب کہ ڈی این اے اور دیگر فرانزک رپورٹس کی تصدیق بھی جاری تھی۔پولیس افسران کے مطابق ملزم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دی گئی ہے

  • چائے پاکستان کی اچھی ہے، شازیہ مری کا بھارت سرکار کو پیغام

    چائے پاکستان کی اچھی ہے، شازیہ مری کا بھارت سرکار کو پیغام

    پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ خطے میں بھارت نے ہمیشہ غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو گیا ہے، بھارت سرکار کم عقلی کا مظاہرہ کر رہی ہے،سات لاکھ فوج مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھی ہے، وہاں جو واقعہ ہوا اس کی ہم نے شدید مذمت کی، بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا گیا، لگتا ہے مودی سرکار الزام لگانے کے لیے تیار تھی، پاکستان ایک خود مختار ملک اور ایٹمی طاقت ہے، ہم دہشت گردی کی وجہ سے 90 ہزار جانیں گنوا چکے ہیں، بھارتی میڈیا میں کہیں صحافت نظر نہیں آتی، بھارت کا میڈیا کوئی سمجھداری والی بات نہیں کرتا۔

    شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی چینلز پر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے، مودی سرکار اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان نے ہمشہ اس خطے میں امن کی کوشش کی، جب بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے تب بھی بھارت کا رویہ درست نہیں تھا، ہم نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف بھی آواز اٹھائی، مودی سرکار نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، ہم ایک ذمے دار ملک ہیں اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے،بھارت ایڈونچرز اپنے پاس رکھے۔آپ آئے تھے چائے پلوا کر واپس بھیج دیا۔ چائےاچھی لگی، چائے پاکستان کی اچھی ہی ہے۔ہم ذمہ دار قوم ہیں ۔ہمارا سینس آف ہیومر اچھاہے،ہمارے لوگ میمز بنا رہے ہیں

  • آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    نواب شاہ: رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے ضلع شہید بینظیر آباد میں پولیو کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس مہم کے تحت ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    آج نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے کی۔ اس موقع پر انسداد پولیو ٹیم کے اراکین کو ان کی متاثرکن کارکردگی پر اعترافی اسناد بھی دی گئیں۔رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مہم 16 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی اور یہ سال کی آخری پولیو مہم ہے۔ اس سال پاکستان میں پولیو کے 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس وبا کے خاتمے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔”انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔ "صرف والدین کی ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ ہمیں اپنے دوستوں، خاندان، اور پڑوسیوں میں بھی پولیو سے متعلق آگاہی پھیلانی ہوگی۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ 5 سال سے کم عمر کا ہر بچہ پولیو کے قطرے ضرور پائے۔”

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ "یہ مہم صرف ایک صحت کی مہم نہیں، بلکہ قوم کی ذمہ داری ہے۔ پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر بچے کے حق میں ہیں اور ہمیں اس بیماری کو ختم کرنے کے لیے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔”

    اس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا اور پولیو کے کیسز کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ اس دوران، علاقے بھر میں بچوں کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پھیلائیں گی اور والدین کو پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گی۔پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کی روک تھام کی کوششیں جاری ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس خطرناک بیماری سے بچایا جا سکے اور ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

    پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

    خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملے،پولیس اہلکار سمیت دو کی موت

    ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،آصفہ بھٹو کی اپیل

  • نواب شاہ : پولیس نے  سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا

    نواب شاہ : پولیس نے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا

    نواب شاہ : تھانہ بچل پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچل پور صادق وگن، ہیڈ محرر ماجد میر جت، ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی کے خلاف تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں مقدمہ درج کر لیا،ایس ایس پی تنویر تنیو نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم ایس ایچ او فرار ہو گیا ہے مقدمہ ٹرک ڈرائیور صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،واردات میں ملوث محکمے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب کراچی میں دن دہاڑے پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں ڈالر چھین لئے ڈکیتی کا یہ واقعہ شارع پاکستان پر واٹر پمپ کے قریب سپر اسٹور کے سامنے پیش آیا تجمل حسین نامی شہری منی چینجر سے ڈالر لے کر نکلا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کو روکتے اور بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تھوڑی دیر میں ملزم رقم چھین کر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں فوٹیج میں شہری کو ملزموں کی کار کے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے-

  • گھوٹکی میں صحافی کو قتل کر دیا گیا

    گھوٹکی میں صحافی کو قتل کر دیا گیا

    گھوٹکی، اوباڑو کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی بچل گُھنیو کو شہید کردیا

    پولیس کے مطابق رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گُھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صحافی بچل گھنیو کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان صحافی کو قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید صحافی بچل گھنیو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔

    گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

    صحافی کے قتل کے مرتکب افراد کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شرجیل میمن
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کی مذمت کی گئی ہے، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بچل گھنیو کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے دلی تعزیت ہوں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صحافی بچل گھنیو کے قتل کا افسوسناک واقعہ آزادی صحافت اور آزادی رائے کے حق پر حملہ ہے، تشدد کے ذریعے صحافیوں کی آواز کو خاموش کرانا ناقابل قبول ہے ، صحافی کے قتل کے مرتکب افراد کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت سندھ صوبے بھر میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے ،

    صحافی کے قتل پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوٹس، ایس ایس پی گھوٹکی سے فی الفور تفصیلات طلب کرلیں۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ صحافی محمد بچل کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل بیسڈ آلات کو استعمال میں لایا جائے۔کچہ ایریاز میں پولیس کے تازہ دم کمک کے ذریعے آپریشن کو مذید تیز کیا جائے۔ایس ایس پی گھوٹکی صحافی قتل کیس کی تفتیشی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔

  • قاضی احمدمیں  پنجاب سے 10 سال قبل اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون بازیاب

    قاضی احمدمیں پنجاب سے 10 سال قبل اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون بازیاب

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد سے 10 سال قبل اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون کو بازیاب کروالیا گیا۔

    پولیس کےمطابق قاضی احمد کےقریب گاؤں شیرعلی کھوسو میں کارروائی کی گئی جہاں سے 10 سال قبل پنجاب سے اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون کو بازیاب کیا گیا۔

    مغوی خاتون کو پنجاب سے اغوا کرکے لایا گیا تھا جسے قاضی احمد کے رہائشی کریم کھوسو نے اغواکاروں سےخرید کر نکاح پر نکاح کیا تھا، بازیاب خاتون 10 سال میں تین بچوں کی ماں بن چکی ہے۔

    متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی، اغواکاروں نے انہیں یہاں لا کر فروخت کردیا تھا۔

    ملزم نے بھی خاتون کو خریدنے کا اعتراف کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • ضمنی انتخابات، آصفہ بھٹو کے مقابلے میں آنیوالا پی ٹی آئی امیدوار گرفتار

    ضمنی انتخابات، آصفہ بھٹو کے مقابلے میں آنیوالا پی ٹی آئی امیدوار گرفتار

    تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نواب شاہ کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار غلام مصطفیٰ رند کو سکرنڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے

    غلام مصطفیٰ رند نے پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے،پہلے مرحلے میں غلام مصطفیٰ کا فارم رد ہوا تھا آج فارم بحال ہونے پر پولیس نے امیدوار کو گرفتار کر لیا، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے آصفہ کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پولیس ہمارے امیدواروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے، پیپلزپارٹی عوام کے ووٹ سے خوفزدہ ہوچکی ہے، پوری جماعت پی ٹی آئی امیدوار کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس کی بلا جواز کارروائی بزدلانہ عمل ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے امیدواروں کو ڈرا یا نہیں جا سکتا۔

    پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ علی پلھ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارے امیدوار کو رہا کیا جائے، ہم پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمارے امیدوار کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا

    آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

    آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا، اب ضمنی انتخابات میں آصفہ زرداری الیکشن لڑیں گی اور جیت جائیں گی

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ

  • قاضی احمد : کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    قاضی احمد : کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    قاضی احمد،باغی ٹی وی(سائیں بخش سائل رپورٹ) قاضی احمد میں مسکان ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ نیاز حسین، پروفیسر شاہنواز انڑ ولی محمد جوکو ٹی سی ایف ڈسٹرکٹ آفیسر محمد اقبال اور پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نواب ولی محمد آفتاب شاہ سومرو عاصم عباسی پریس کلب قاضی احمد جنرل سیکرٹری سائل لاکو، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مقررین نے کہا کہ ہنر اور تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

    دستکاری کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور سندھ کی ثقافت ملک اور دیگر ممالک میں مشہورہے، حکومت سندھ نے بے نظیر بھٹو آرٹ اینڈ ٹیکنیکل پروگرام شروع کرکے نوجوان بے روزگار خواتین اور مردوں کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے، جہاں لڑکیوں اور نوجوانوں کو چار ماہ کے مختصر کورسز مکمل کرنے کے بعد وظیفہ اور تجربہ کاسرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

    امید ہے کہ نوجوان مرد و خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مسکان سنٹر قاضی احمد میں گزشتہ چند سالوں سے کام کر رہا ہے اور نوجوانوں کو تربیت دے کر مختلف نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمت فراہم کر رہا ہے تقریب میں پاس طلباء کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔