Baaghi TV

Category: پنجگور

  • مستونگ ، نامعلوم افراد کا حملہ، 9 مزدور اغوا ،سرچ آپریشن جاری

    مستونگ ، نامعلوم افراد کا حملہ، 9 مزدور اغوا ،سرچ آپریشن جاری

    بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

    لیویز ذرائع کے مطابق مزدور ایک زیرِ تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے اور واپسی پر پک اپ سمیت اغوا کر لیے گئے۔ حملہ آوروں نے کچھ فاصلے پر جا کر گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا، جبکہ مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاہم تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی.

    افغانستان میں پھنسے 5 ہزار پاکستانی تاحال واپسی کے منتظر

    تیونس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک

    پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے پر مقدمہ درج

    پنجاب میں امن و امان کے لیے سخت اقدامات، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت کئی فیصلے

  • پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

    پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ولید صالح بلوچ کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ کے بھائی تھے۔

    ابتدائی طور پر قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے، تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے.

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

    جنوبی وزیرستان میں خودکش بمبار گرفتار،افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب

  • پنجگور میں امن و امان کا مسلئہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر گیا ہے: میر نذیر احمد بلوچ

    پنجگور میں امن و امان کا مسلئہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر گیا ہے: میر نذیر احمد بلوچ

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں امن و امان کا مسلئہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر گیا ہے اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں. آن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور میں گچک سے تعلق رکھنے والے دو زخمی افراد کی عبادت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا . دونوں نوجوان لکی پنجگور کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے . میر نذیر احمد بلوچ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجگور میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں .

    پنجگور میں چورروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد نے اپنی متوازی حکومت قائم کر رکھا ہے ان چور ڈاکووں اور جرائم پیشہ افراد سے کسی کی بھی مال و جان محفوظ نہیں. پنجگور سے گچک جانے اور انے والی مسافر گاڑیوں کی لوٹ مار معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ دو روز قبل پنجگور کے نامور صحافی وحید مری کے فرزند کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا . بی این پی اس کی شدید مذمت کرتاہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں چوری ڈکیتی رہزنی اور جرائم کی وارداتیں عام ہیں. انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ آپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں بصورت دیگر بی این پی عوام کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

  • نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،2  افراد جاں بحق

    نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ۔(اے پی پی)پنجگور سے متصل واشک کے علاقے سورآپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پنجگور سے متصل علاقہ سوراب میں فضل ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چتکان پنجگور کے رہائشی آمر اور مراد جاں بحق ہوگئے دونوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے لیویز نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔

  • پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

    پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

    پشتون تحفظ موومنٹ کی طرف سے پاک فوج پر حملہ سے قبل ہی انڈیا میں‌ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے مختلف اکاؤنٹس سے پاک فوج کے خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بیرون ممالک سے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر والی پوسٹیں لگائی جاتی رہیں. خاص طور پر سوات کی 24 دسمبر 2008 کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ایک شخص کو گولیاں‌ لگنے سے زخمی دکھا گیا ہے.

    پی ٹی ایم کی طر ف سے بھی سوشل میڈیا پر یہی جعلی تصویر استعمال کی جاتی رہی جبکہ ایسے تمام اکاؤنٹس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ سبھی اکاؤنٹس انڈیا، افغانستان اور دیگر بیرون ممالک سے چلائے جارہے ہیں.

    پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح‌ مسلح بغاوت شروع کر دی، ریاست ان کی دہشت گردی فوری کچلے. زید حامد

     

    یاد رہے کہ ممتاز تجزیہ نگار زید حامد بھی اس سے پہلے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی ایم کو را، این ڈی ایس اور دیگر اداروں سے واضح مدد مل رہی ہے. ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم نے پاکستان مسلح بغاوت کا آغاز کر دیا ہے. بہت عرصہ سے توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی ایم مسلح بغاوت شروع کر دے گی اور آج یہ خیال حقیقت کا روپ دھار گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر جب سے آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس پی ٹی ایم کے خلاف کی تھی. ہمیں‌ نظر آرہا تھا کہ پی ٹی ایم سمجھ رہی ہے کہ اب ریاست ان پر ہاتھ ڈالے گی اور جو بغاوت انہوں نے برپا کرنی ہے اس میں ان کو جلدی کرنا پڑے گی. پھر اسلام آباد میں گلالئی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوئے تو پی ٹی ایم میں مزید خوف پیدا ہوا یوں‌بالکل واضح‌ لگ رہا تھا کہ کچھ ہی دنوں‌میں‌یہ پاکستانی ریاست کے خلاف کاروئی کریں‌گے.

    انہوں نے کہاکہ انڈیا میں مودی کی جیت نے انہیں‌بہت حوصلہ دیا اور انہیں‌ معلوم ہو گیا کہ آئندہ کئی سال تک ہندوتوا آئیڈیالوجی ان کی پشت پر کھڑی رہے گی. اور امریکی بحری بیڑہ جو اس خطہ میں آرہا ہے اس سے بھی ان کو بہت حوصلہ ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف اپنی بغاوت کو کامیاب کر سکتے ہیں. اس لئے آج جو کچھ ہوا ہے یہ ان کا اوور کانفیڈنس ہے. انہوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سمجھا کہ شاید پاکستانی فوج زخمی ہو جائے گی لیکن جھڑپ میں ان کے بہت سے لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے. اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں. معاملہ سرخ لکیر پار ہو گئی ہے. ایک ایم این اے کی حیثیت سے پاک فوج پر حملہ کرنے کے بعد محسن داوڑ نہ تو ایم این اے رہنے کے قابل ہے اور جب کھل کر بیان دیا کہ وہ افغان ہےا ور رہے گا تو پھر اس کی ریاست کے خلاف جنگ صرف بغاوت نہیں‌بلکہ ٹی ٹی پی کی طرح کی ایک دہشت گردی اور غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے. سو اب وقت آگیا ہے کہ پی ٹی ایم کی دہشت گردی کو کچل دیا جائے. اس کے چار پانچ سرغنہ ہیں منظور پشتین ہے، گلالئ ہے. علی وزیر ہے ان سب کو ریاست فوری طور پر گرفتار کر کے فوجی عدالتوں مین پیش کرے. اب یہ کیس سول عدالتوں‌کا نہیں‌ ہے.
    اس سے پہلے کہ پ اکستانی میڈیا میں خبریں‌آتیں‌ انڈیا کے ٹویٹر ہینڈل پاکستانی فوج کے‌خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کر چکے تھے. پی ٹی ایم کو ٹویٹر ہینڈل براہ راست انڈیا سے سپورٹ مل رہی ہے. این ڈی ایس، را اور بین الاقوامی ادارے پی ٹی ایم کے حق میں اور پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں.