Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کی تعداد 8 ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی مزید 3 خواتین دم توڑ گئیں، شیخ زید اسپتال میں 50 سے زائد زخمی خواتین زیرعلاج ہیں۔

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئیں،رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گر گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی تھیں، دکان کی کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور گرگئی، دکا ن کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، شیخ زید اسپتال میں زخمی خواتین کی عیاد ت بھی کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کے باعث کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی، واقعے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،سول اسپتال کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

  • 
رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، معاذ قتل کیس کا ملزم نعمان قیصر ہلاک

    
رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، معاذ قتل کیس کا ملزم نعمان قیصر ہلاک

    
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کی ہلاکت کے بعد ایک بار پھر پولیس مقابلوں کے طریقہ کار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا نعمان قیصر تھا جس پر سائیکلیں بنانے والی کمپنی سہراب سائیکل کے مالک کے بیٹے معاذ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم حال ہی میں سپین سے واپس پاکستان آیا تھا۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
    ‎یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ملزم کی ہلاکت مبینہ پولیس مقابلے میں ہوئی ہو۔ ماضی میں بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں جن پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اور تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

  • رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ آپریشن میں بڑی اور اہم پیشرفت، ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے سب سے خطرناک ڈاکو تنویر انڈھڑ نے ساتھی ڈاکو ظفری جبھیل سمیت سرنڈر کر دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والا ڈاکو انڈھڑ گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملتان موٹروے حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات میں مطلوب تھا رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی کل تعداد 229 ہو گئی اب تک آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک، 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سمو کا کہنا ہے کہ
    خود کو قانون کے سامنے پیش کرنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • 
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد

    
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد

    ‎رحیم یار خان: ایک نوجوان کے قتل کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کے بیان کے بعد دو سابق پولیس افسران سمیت چار افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق شبیر احمد کو گزشتہ سال 16 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور قانونی کارروائی مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    رحیم یار خان:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران محمد بن زاید سے ملاقات کی جہاں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں شیخ زاید پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات میں طے پانے والے امور پر گفتگو آگے بڑھایایہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے تسلسل کا حصہ تھی۔

    سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کیجانب سے دھمکی موصول

    وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط، اسٹریٹجک اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، اس ضمن میں غیرمعمولی پیشرفت دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، توانائی، کان کنی اور معدنیات، دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نطر آئے گا؟

    بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی شان دار ترقی کو سرا ہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیاانہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر بھی اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

    حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

  • وزیراعظم  رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے اور اس کے بعد شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔</strong>یو اے ای کی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا تھا۔

    27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یو اے ای کے صدر شکار کے لیے رحیم یار خان گئے ہیں۔

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا

  • لیاقت پور: سگریٹ پیتے ہوئے حادثہ، 45 سالہ شخص شدید جھلس گیا

    لیاقت پور: سگریٹ پیتے ہوئے حادثہ، 45 سالہ شخص شدید جھلس گیا

    رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں سگریٹ پیتے ہوئے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک شخص بری طرح جھلس گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سگریٹ کے شعلے اچانک متاثرہ شخص کے کپڑوں پر گر گئے، جس کے باعث کپڑوں میں آگ لگ گئی اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 45 سالہ اقبال نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو فوری طور پر تحصیل اسپتال لیاقت پور منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث بعد ازاں اسے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا تقریباً 30 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں،مولانا فضل الرحمان

    اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن سیاسی بنیاد پر ایسا اقدام انتشار کو جنم دے گا –

    رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن سیاسی بنیاد پر ایسا اقدام انتشار کو جنم دے گا ،صدارتی نظام اس ملک میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے،اور آئندہ بھی نہیں چل سکتا،انتخابات شفاف ہوں تو عوامی مینڈیٹ کی عزت ہوگی پاکستان کا مستقبل صرف پارلیمانی نظام سے جڑا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات میں عوامی رائے کا احترام نہیں کیا گیا، اور اگر الیکشن میرٹ پر ہوتے تو آج ملک مہنگائی اور استحصال کا شکار نہ ہوتامولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو سیاست میں مثبت قدم قرار دیا، تاہم واضح کیا کہ ہر جماعت کو احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے، لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر۔

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

    مدارس کی رجسٹریشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قانون پاس ہو چکا ہے، لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے اگر ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، مگر آئین سے کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے علما کو اعزازیہ دینے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ عمل علماء کی توہین ہے، شریعت میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں، احتساب سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

    افریقا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 غیرملکی سیاح سمیت 5 ہلاک

  • زیادتی کا شکار لڑکی انصاف کے لیے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی

    زیادتی کا شکار لڑکی انصاف کے لیے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی

    رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار 24 سالہ لڑکی پولیس کے عدم تعاون اور بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ لڑکی نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسے انصاف نہیں ملتا، وہ نیچے نہیں اترے گی۔

    متاثرہ لڑکی کو پولیس اور اہل خانہ نے کافی دیر کی کوششوں کے بعد اس شرط پر نیچے اتارا کہ اس کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں لڑکی کو پولیس اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔متاثرہ لڑکی، جس کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، رحیم یار خان کے علاقے گلشنِ اقبال کی رہائشی ہے۔ عائشہ نے الزام لگایا کہ ایک بااثر شخص نے اسے دو ماہ تک اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں۔عائشہ کے مطابق، ملزم نے اسے نشہ آور گولیاں دے کر قابلِ اعتراض ویڈیوز بنائیں اور بعد میں انہی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم ان ویڈیوز کو اس کے عزیز و اقارب کو دکھاتا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔

    عائشہ نے بتایا کہ اس نے اعلیٰ حکام سے رجوع کیا، جنہوں نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے، تاہم مقامی پولیس بااثر ملزمان کے دباؤ میں آکر کارروائی سے گریز کرتی رہی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ عدالت سے آرڈر لینے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، جس کے باعث وہ انتہائی اقدام پر مجبور ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر میاں خالد موقع پر پہنچے اور ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ مل کر لڑکی کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں پولیس نے متاثرہ خاتون کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ڈی ایس پی میاں خالد کا کہنا ہے کہ وہ ڈی پی او رحیم یار خان سے رابطہ کرکے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    علاقے کے مکینوں اور سماجی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوں نے مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی۔

  • پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، لڑکا زخمی

    پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، لڑکا زخمی

    رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ملزمان جوڑے کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اور اس کا شوہر آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کرکے رحیم یار خان منتقل ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کا محرک "پسند کی شادی” معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ اور زخمی نوجوان سے کیا تعلق ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے