Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    رحیم یار خان میں رکن پور قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 باراتی جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے مطابق حادثہ رکن پور قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بھی فوری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ڈی پی او کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

  • رحیم یار خان، شیخ زید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آتشزدگی

    رحیم یار خان، شیخ زید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آتشزدگی

    رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن تھیٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صرف 2 منٹ میں آپریشن تھیٹر تک رسائی حاصل کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے تقریباً 10 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود رہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات اور دیگر معاملات کا تعین کیا جاسکے۔

  • رحیم یارخان میں کوئلے سے بھری ٹرین حادثے کا شکار

    رحیم یارخان میں کوئلے سے بھری ٹرین حادثے کا شکار

    رحیم یار خان میں کراچی سے آنے والی یوسف والا کول ٹرین فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن الٹ گیا جبکہ انجن کے ساتھ 10 ویگنیں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری ٹرین کے بریک مبینہ طور پر فیل ہونے کے باعث ٹرین سینڈ ہمپ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں انجن الٹ گیا اور اس کے ساتھ موجود 10 ویگنیں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔

    حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا جس کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی اور ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ریلوے حکام اور امدادی عملہ موقع پر پہنچ گیا، جبکہ ٹریک کی بحالی اور متاثرہ ٹرین کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • رحیم یار خان میں دن دہاڑے  14 سالہ لڑکی اغوا

    رحیم یار خان میں دن دہاڑے 14 سالہ لڑکی اغوا

    جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں دن دہاڑے 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز سونگھا کر اغوا کر لیا گیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی غم و غصے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچی کی فوری بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جس کے بعد رحیم یار خان پولیس سے منسوب ایک اکاؤنٹ میں کہا گیا ڈی پی او عرفان علی سموں کا وقوعہ کا سخت نوٹس تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کا آغاز کر دیا ہے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا پولیس خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    ڈی پی او عرفان علی سموں کا وقوعہ کا سخت نوٹس تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کا آغاز کر دیا ہے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا پولیس خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے

  • رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کی تعداد 8 ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی مزید 3 خواتین دم توڑ گئیں، شیخ زید اسپتال میں 50 سے زائد زخمی خواتین زیرعلاج ہیں۔

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئیں،رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گر گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی تھیں، دکان کی کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور گرگئی، دکا ن کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، شیخ زید اسپتال میں زخمی خواتین کی عیاد ت بھی کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کے باعث کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی، واقعے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،سول اسپتال کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

  • 
رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، معاذ قتل کیس کا ملزم نعمان قیصر ہلاک

    
رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، معاذ قتل کیس کا ملزم نعمان قیصر ہلاک

    
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کی ہلاکت کے بعد ایک بار پھر پولیس مقابلوں کے طریقہ کار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا نعمان قیصر تھا جس پر سائیکلیں بنانے والی کمپنی سہراب سائیکل کے مالک کے بیٹے معاذ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم حال ہی میں سپین سے واپس پاکستان آیا تھا۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
    ‎یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ملزم کی ہلاکت مبینہ پولیس مقابلے میں ہوئی ہو۔ ماضی میں بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں جن پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اور تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

  • رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ آپریشن میں بڑی اور اہم پیشرفت، ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے سب سے خطرناک ڈاکو تنویر انڈھڑ نے ساتھی ڈاکو ظفری جبھیل سمیت سرنڈر کر دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والا ڈاکو انڈھڑ گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملتان موٹروے حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات میں مطلوب تھا رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی کل تعداد 229 ہو گئی اب تک آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک، 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سمو کا کہنا ہے کہ
    خود کو قانون کے سامنے پیش کرنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • 
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد

    
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد

    ‎رحیم یار خان: ایک نوجوان کے قتل کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کے بیان کے بعد دو سابق پولیس افسران سمیت چار افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق شبیر احمد کو گزشتہ سال 16 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور قانونی کارروائی مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    رحیم یار خان:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران محمد بن زاید سے ملاقات کی جہاں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں شیخ زاید پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات میں طے پانے والے امور پر گفتگو آگے بڑھایایہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے تسلسل کا حصہ تھی۔

    سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کیجانب سے دھمکی موصول

    وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط، اسٹریٹجک اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، اس ضمن میں غیرمعمولی پیشرفت دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، توانائی، کان کنی اور معدنیات، دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نطر آئے گا؟

    بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی شان دار ترقی کو سرا ہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیاانہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر بھی اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

    حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

  • وزیراعظم  رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے اور اس کے بعد شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔</strong>یو اے ای کی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا تھا۔

    27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یو اے ای کے صدر شکار کے لیے رحیم یار خان گئے ہیں۔

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا