Baaghi TV

Category: راجن پور

  • بیٹے کے ہاتھوں ایم پی اے قتل

    بیٹے کے ہاتھوں ایم پی اے قتل

    راجن پور / روجھان
    مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کو اس کے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا.مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • پنجاب پولیس کا اہلکار ایمانداری کی مثال بن گیا

    پنجاب پولیس کا اہلکار ایمانداری کی مثال بن گیا

    رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)خانپور
    پنجاب پولیس کے اہلکار مہر فیاض کو گزشتہ روز دوران گشت چاچڑاں روڈ پے ایک گمشدہ پرس پڑا ہوا ملا جس میں رقم 10540 روپے اور ایک سجّاد نام کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ ملا جس پر اہلکار مہر فیاض نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس پر موجود ڈرائیور کا نمبر ملا کر مالک سے رابطہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو بہت دعائیں دی اور کہا کہ اس میں اسکی مہینے بھر کی تنخواہ تھی جسکے گم ہونے پر وہ بہت پریشان تھا جس پر اہلکار نے اسے یقین دہانی کرائی کے آپکے پیسے میرے پاس امانت ہیں آپ صبح آکر لے جائیں-

    اس طرح بزرگ ڈرائیور صبح اہلکار سے آکر ملے اور اپنی رقم واپس حاصل کر کے اہلکار کو بہت ساری دعائیں دیں اور انعام کے طور پر کچھ رقم دینا چاہی جس کو اہلکار نے یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کر دیا کے اس کا صلہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے اور با حیثیت پولیس اہلکار شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے

  • جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد

    جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد

    جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے زیر اہتمام فاضل پور شھرمیں شمولیتی کیمپ کا آغاز ہوا جس میں علماء کرام کی موجودگی میں جےیوآئی کی پالیسی بیان کی گئی .اس موقع پر محمد طاھر القاسمی گوپانگ سینیرنائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور نے کارکنان کو پارٹی میں شامل ہونے ک دعوت دی اور انہیں جمیعت علمائے اسلام کا منہج اور مقصد بتایا . انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان میں آئین اور قانون کے تحت رہتےہوئے شریعت اسلامیہ کی ترویج اور اسلام کی اشاعت چاہتی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین ایجنڈہ ہے . .

  • ایم این اے سردار ریاض مزاری کا  ٹوٹی سڑکوں پر اظہار برہمی ،  کمشنر کو متنبہ کر دیا

    ایم این اے سردار ریاض مزاری کا ٹوٹی سڑکوں پر اظہار برہمی ، کمشنر کو متنبہ کر دیا

    ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا ٹوٹی سڑکوں پر اظہار برہمی ، کمشنر کو متنبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : روجھان کے ہردل عزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا دریائی اسٹیل پل کے راستے کی خرابی کا نوٹس کمشنر کو ٹیلی فون سڑکیں درست کرنے کی ہدایت ایس ڈی محکمہ ہائی وئے کوٹیلی فون سڑکوں کی رقم سڑکیں درست کرنے پر خرچ کی جائے رقم کھانے کی اجازات نہیں دینگے ایم این اے ریاض خان مزاری

    وی او روجھان کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری دریائی اسٹیل پل سے لاہور جارہے تھے کہ دریائی اسٹیل پل کی خراب سڑکیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کا کیا اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کو ٹیلی فون کیا خراب سڑکیوں اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ایم این اے سردار سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دہانی کرائی کہ دریائی اسٹیل کی سڑکیں درست کی جائے گئ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے ایس ڈی او محکمہ ہائی وئے کو ٹیلی فون کیا اور دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ محکمہ ہائی وئے سڑکوں کی گرانٹ سڑکیں درست کرنے پر خرچ کریں دریائی اسٹیل پل کی گرانٹ میں خرد برد کرنے اور کھانے کی اجازات کسی کو نہیں دینگے انھوں نے کہا کہ دریائی اسٹیل پل عوام کو سہولیات دینے کے لیے بنوائی ہے عوام کو سہولت نہ ملے تو دریائی اسٹیل پل بنوانے کا فاہدہ کیا

  • روجھان کے علاقے موضع دیرہ دلدارمیں معصوم بچے کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آگیا

    روجھان کے علاقے موضع دیرہ دلدارمیں معصوم بچے کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آگیا

    روجھان کے علاقے موضع دیرہ دلدارمیں افسوس ناک واقعہ پیش آیا.

    روجھان کے علاقے موضع دیرہ دلدار میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے باہر مسلح تین افراد نے دس سالہ طالب علم کو پکڑ کر ناک کاٹ دیا. تفصیلات کے مطابق معمولی سی بات پر بڑوں سے بدلہ لینے کی بجائے دس سالہ طالب علم محمد ابرھیم کا تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دیا گیا. ملزمان فرار دس سالہ ابرھیم کو تشویشناک حالت میں روجھان ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملتان ریفر کر دیا گیا پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی.

  • قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    راجن پور۔ (اے پی پی) اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم بلوچستان سے گرفتار۔ تفصیل کے مطابق تحصیل روجھان مزاری کے تھانہ عمر کوٹ کو مقدمہ بجرم اغواء برائے تاوان اور قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام یاسین سکنہ خلچاس کو صوبہ بلوچستان کے شہر رکنی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے گرفتار کرکے عمر کوٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • عدالت نے قتل کے 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

    عدالت نے قتل کے 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

    راجن پور۔ (اے پی پی)عدالت نے قتل کے 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ تفصیل کے مطابق ایک سال قبل ماڈل ٹاؤن جامپور میں رجب علی فقیر فائر لگنے سے مردہ حالت میں رہائشی مکان سے ملا تھا جس پر اس کے بھائی میاں نور الہی فقیر کی مدعیت میں بھائی کو قتل کرنے کا نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی جامپور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جامپور محمد رضوان عارف نے استغاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے طالب حسین، عطامحمد کھوسہ، زمان لکھیسر اور غلام مصطفی قریشی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

  • سوشل میڈیا پر شوخی مارنا نوجوان کو مہنگا پڑا

    راجن پور۔(اے پی پی) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جام پور کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ صدر جام پور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص سلیمان ولد قبول قوم لاکھا سکنہ کوٹ طاہر کو گرفتار لیا۔ مزکورہ نے چند روز سے ایک سوشل سائٹ پر اسلحہ سمیت اپنی تصاویر وائرل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او سیف اللہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں شر پسند عناصر کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ رہے گا۔ آئندہ بھی علاقہ میں اس طرح کی غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کی کوئی گنجائش نہیں۔

  • ڈپٹی کمشنر راجن پور کا تحصیل روجھان مزاری کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر راجن پور کا تحصیل روجھان مزاری کا دورہ

    راجن پور۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کا تحصیل روجھان مزاری کا تفصیلی دورہ۔ دورہ کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان اوربنیادی مرکز صحت کوٹلہ حسن شاہ کا معائنہ کیا، جہاں پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، جنرل وارڈ،میڈیسن سٹور،لیبارٹری کے علاوہ ایکسرے اور ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے وارڈ میں داخل مریضوں سے خیریت دریافت کی اور فری طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی، ایجوکیشن آفیسر عتیق احمد اور سیاسی سماجی شخصیت منصور خان سنجرانی بھی ہمراہ تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسی لینس کے گرلزاور بوائز ونگ کا دورہ کیا اور کلاسز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس میجر(ر) ولی اللہ طارق نے بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسی لینس میں منعقدہ ڈینگی سیمینار میں بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

  • جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی کا الٹی میٹم

    جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی کا الٹی میٹم

    راجن پور۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کام کی کوالٹی اور میٹیریل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے ڈویلپمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ67 سکیموں پر کام جاری ہے جن میں ہائی وے کی 21 سکیمیں، پبلک ہیلتھ کی 20، بلڈنگ کی15،ضلع کونسل کی 4، سپورٹس کی 4 جبکہ لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ ان کی لاگت 9635ملین روپے ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 14 نئی اسکیمیں آئی ہیں جن کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جاری ترقیاتی سکیموں کو خود چیک کروں گا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، انہار،ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔