Baaghi TV

Category: راجن پور

  • پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاھور میں خصوصی ملاقات،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاھور میں خصوصی ملاقات، ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،پیر آف کوٹ مٹھن شریف نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے یو این او خطاب کو سراہتے ھوئے کہا کہ وزیر اعظم نے عالم اسلام، عاشقان رسول صہ کی سہی الفاظوں میں ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں۔سابق مشیر وزیر اعظم، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کہا کہ کشمیر اور پاک بھارت صورتحال کے پیش نظر کسی دھرنہ کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے یو این او خطاب کے بعد مولانا فضل الرحمن کا مذہبی کارڈ کارگر نہی رہا۔ کیونکہ جو کام آج تک اسلام کے عملبرداروں کو کرنا تھا وہ عمران خان نے اکیلے کر دیکھایا ھے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی کا حصہ نہیں لیکن موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو حکمران درست سمیت میں کام کر رھا ھو۔ اسکا ساتھ دینا چاہیے اس بات کا درس ھمیں ھمارا مذھب دیتا ھے۔مولانا فضل الرحمان کو ملک وقوم کے مفاد میں دھرنا کی کال واپس لے لینی چاہئے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وہ وزیراعظم کے لیے ان کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ھے اور یء تحفہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا صلہ ھے جو آج ملک کا ھر فرد بھگت رھا ھے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر اب اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کچھ کرنے کی ضرورت ھے وزیراعظم نے بڑے واضح اور دو ٹوک انداز میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا ھے۔ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق ھونا چائیے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ھوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

  • راجن پور کی فضا کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی

    راجن پور کی فضا کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی

    راجن پور۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان اور دیگر مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پنجاب حکومت کی ہدایت پر راجن پور میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح حرمت رسولؐ اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ایسا پچھلے 70سالوں کسی بھی حکمران نے نہیں کیا۔مقررین کامزید کہنا تھا کہ کشمیریوں سے ہمارا کلمہ توحید کا رشتہ ہے جو کہ باقی تمام رشتوں پر مقدم ہے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے تمام افسران واہلکاران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی۔استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کیلیے خصوصی دعا کی۔

  • حکومت پنجاب لوگوں کو پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے کیا انتظام کر رہی ہے…

    حکومت پنجاب لوگوں کو پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے کیا انتظام کر رہی ہے…

    راجن پور۔ (اے پی پی)حکومت پنجاب لوگوں کو پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے کئی منصوبے فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ”آبِ پاک اتھارٹی“ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔اجلاس میں مقامی ایم پی اے و ایم این اے کے نمائندگان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما علی رضا خان دریشک، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور مراد حسین، ایکسین پبلک ہیلتھ جاوید احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی، تنزیل الرحمن علوی، رشید ساجد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر یونین کونسل میں چار واٹر سپلائی سکیمیں اور پانچ فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، میونسپل کمیٹی کی حدود میں 10 فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اس سے قبل جو بھی واٹر سپلائی سکیمیں اور فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے۔

  • ڈپٹی کمشنر راجن پور نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے بڑے حکم دے دیے

    ڈپٹی کمشنر راجن پور نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے بڑے حکم دے دیے

    راجن پور۔2 اکتوبر(اے پی پی) تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بارے اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے کہاکہ ہر سکول اور کالج کے باہر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ A کیٹیگری کے اسکولوں و کالجز میں آٹھ آٹھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ان تعلیمی اداروں میں ذیگ زیگ راستہ،میٹل ڈیٹیکٹر اور ایمرجنسی الارم موجود ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں موک ایکسر سائز کروائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈی ایس پی جان محمد، اسسٹنٹ کمشنر /ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرراجن پور میاں مراد حسین،اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم فاروق علوی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،ڈیٹا بیس آفیسر سلطان خان دریشک،ایجوکیشن آفیسر عتیق احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پور عطا حسین سیلرہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جام پور ممتاز حسین،پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور نوید قمر سمیت سکول اور کالجز کے سربراہان موجود تھے۔

  • نہری کھالہ میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

    نہری کھالہ میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

    راجن پور۔(اے پی پی) نہری کھالہ میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ جامپور کے نواحی علاقہ بستی چھینہ کے رہائشی راؤ فرحان علی کی 3 سالہ بیٹی یشفیع بی بی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک نہری کھالہ میں گرگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔ بچی کی نعش کو کھالہ سے فوری نکال لیاگیا۔

  • تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 18سالہ نوجوان جاں بحق

    تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 18سالہ نوجوان جاں بحق

    راجن پور۔ (اے پی پی)تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 18سالہ نوجوان جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق جامپور کا رہائشی 18 سالہ محمد نعمان لنگاہ موٹر سائیکل پر اندرون شہر انڈس ہائی وے روڈ شمالی چونگی جامپور سے گذر رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالا تیز رفتار ٹرک اس پر چڑھ دوڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس تھانہ سٹی جامپور نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا اور فرار ہونیوالے ڈرائیور کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

  • ٹرالرز میں خوفناک تصادم،   ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

    ٹرالرز میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

    راجن پور۔ (اے پی پی)2ٹرالرز کے درمیان خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی۔ روجھان مزاری انڈس ہائی وے روڈ ستارہ پیٹرولیم کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے 2 ٹرالرز کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جسکے نتیجہ میں ابرار احمد ولد عظمت پٹھان سکنہ لنڈی کوتل پشاور بعمر 33 سال موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ دوسرے ٹرالر میں بیٹھے نیک شاہ اور عرفات شاہ ساکن پشاور شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 کی ٹیم اور پولیس موقع پر پینچ گئی۔ ٹرالر کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا گیا اور فرسٹ ایڈ کے بعد ٹ ایچ کیو ہسپتال روجھان مزاری منتقل کیاگیا۔ ڈی ایس پی صدر راجنپور فاروق خان نے بتایا کہ زمہ دار کا تعین ہونے کے بعد اسکے کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔

  • تیز رفتار مسافر کوچ کی زد میں آکر 19 سالہ نوجوان جاں بحق

    تیز رفتار مسافر کوچ کی زد میں آکر 19 سالہ نوجوان جاں بحق

    راجن پور۔ (اے پی پی)تیز رفتار مسافر کوچ کی زد میں آکر 19 سالہ نوجوان جاں بحق۔ پولیس نے کوچ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق جامپور شہر کا رہائشی 19 سالہ سکندر نذر مستوئی موٹرسائیکل پر بائی پاس انڈس ہائی وے روڈ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر کوچ کی زد میں آکر گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔ اور ڈرائیور موقع سے گاڑی کو بھگا لیگیا۔ پولیس نے مسافر کوچ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ہے۔

  • راجن پور،کشمیریوں کے حق میں،بھارتی مخالف ریلیاں، سیمینارکا سلسلہ جاری

    راجن پور،کشمیریوں کے حق میں،بھارتی مخالف ریلیاں، سیمینارکا سلسلہ جاری

    راجن پور۔(اے پی پی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیریوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل جام پورمیں تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا،جس میں میں اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ افواجِ پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، 3 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی نے راجن پور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا ہے. سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوئی گیس پائپ لائن کونشانہ بنانا چاہتے تھے .

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نےخفیہ اطلاع پرراجن پورکے علاقہ گوٹھ مزاری میں کارروائی کی، دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، عالی اورمحمد خان کے نام سے ہوئی،

    کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

     

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز