Baaghi TV

Category: راجن پور

  • راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم

    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم

    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے، اس سلسلے میں راجن پور سے آمدہ اطلاعات میں تصدیق کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے NA 193 میں ضمنی الیکشن کے ليے پولنگ ختم ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری اور مسلم لیگ ن کے امیدوار عمار اویس لغاری کے درميان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ حلقہ 193 میں پولنگ 3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں زور کا جوڑ پڑے گا، پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی امیدوار ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات ہونگے، رینجرز اور آرمی کے جوان بھی گشت کریں گے۔

    راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • ضمنی انتخابات:راجن پورحلقہ این اے 193  میں پولنگ جاری

    ضمنی انتخابات:راجن پورحلقہ این اے 193 میں پولنگ جاری

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، (ن) لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گور چانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔

    حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، فوج اور رینجرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اورتھریٹس کےپیش نظر درخواست کی الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔

  • راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

    راجن پور:راجن پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
    حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا،3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں زور کا جوڑ پڑے گا، پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی امیدوار ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیاہے۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات ہونگے، رینجرز اور آرمی کے جوان بھی گشت کریں گے۔

    راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • حلقہ این اے 193 جام پورضمنی الیکشن،عمران خان بھاگ گئے

    حلقہ این اے 193 جام پورضمنی الیکشن،عمران خان بھاگ گئے

    حلقہ این اے 193 جام پور ضمنی الیکشن سے عمران خان بھاگ گئے

    عمران خان نے حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی، پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے ،حلقہ این اے 193 جام پور میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی کےسردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی،

    عمران خان کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ ضمنی الیکشن تمام نشستوں پر عمران خان لڑیں گے تا ہم اب جام پور کے حلقے سے عمران خان الیکشن نہیں لڑ رہے، اس حلقے میں ن لیگ نے بھی ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 193 جام پور اختر حسن خان نے بھی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے،

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

     

    nizai

     

  • راجن پور:لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک

    راجن پور:لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک

    راجن پور:کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق راجن پور میں کچہ کے علاقے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ لُنڈ گینگ کے سرغنہ خدا بخش لُنڈ اور گورا عمرانی کو ہلاک کردیا، جب کہ جب کہ متعدد ملزمان زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق راجن پور روجھان کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، اور اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کا سرغنہ خدا بخش اور گورا عمرانی ہلاک اور 9 ڈاکو زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اور ملزم پر پولیس مقابلے، دہشت گردی، ڈکیتی اور قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران لُنڈ اور عمرانی گینگ کے ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی

    راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی

    باغی ٹی وی ، راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ
    تفصیل کے مطابق بی ایم پی کمانڈنٹ راجن پور نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل اللہ رکھیا کو انچارج بی ایم پی تھانہ دلبر تعینات کرکے قانون قاعدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ،ایس ایچ او سیمت چار سینئر آفیسرنائب دفعداروں کو ایک کانسٹیبل کے ماتحت کردیا،اس کانشٹیبل(سوار) اللہ رکھیا کے ماتحت کئے جانے والوں میں ایس ایچ او نائب دفعدار کاشف علی مزاری،سوال دین نائب دفعدار،محمد قاسم نائب دفعداراورمحمد افضل نائب دفعدار شامل ہیں ،جس سے ان آفیسران سمیت دوسرے افسروں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور سوال یہ پیداہوچکا ہے کہ بی ایم پی راجن پور میں دفعدار ،نائب دفعدار نااہل اور کرپٹ ہیں جس کی وجہ بی ایم پی کمانڈنٹ کو ایک انتہائی جونئر سوار (کانسٹیبل ) کو تھانے کا انچارج لگادیا گیا ہے اور یہ بھی کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور کا کارنامہ ہے کہ اسی نے تھانوں میں ان پڑھ کانسٹیبل انچارج تعینات کردئے ہیں جبکہ سنئیرز تعلیم یافتہ کو کانسٹیبلوں کے ماتحت کردیا گیا با وثوق ذرائع کے مطابق پنجاب کے آخری ضلع راجن پور میں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور نے من مانی کرتے ہوئے اللہ رکھیا سوار(کانسٹیبل) کو لائن صدر سے بطور انچارج تھانہ دلبر تعینات کر دیا ،امداد حسین سوار کانسٹیبل کو لائن سے تھانہ بھنڈو والہ انچارج تعینات کر دیا ،جہانداد خان سوار کانسٹیبل کو تھانہ دھولی سے تھانہ مغل انچارج تعینات کر دیا ،شکیل احمد سوار کو لائن سے انچارج تھانہ شیخ والہ تعینات کر دیا ،محمدچاندسوارکو تھانہ دلبر سے لائن صدرجبکہ سلیم جان بڈلانی سوار کو تھانہ ماڑی تعینات کردیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ تھانوں میں انچارج تعینات ہونے والے کانسٹیبل ان پڑھ ہیں اپنا نام لکھنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ ان کے سنئیر جو انکے ماتحت لگے ہیں وہ سب اعلی تعلیم یافتہ ہیں، اس کے علاوہ ذرائع کاکہنا ہے سوار اللہ رکھنا مبینہ طورپر بھاری تعداد میں سرکاری گولیاں بیچنے میں بھی ملوث ہے جس کے خلاف ہونے والی انکوائری کودبادیا گیا ہے، عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • راجن پور: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی

    راجن پور: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی ،راجن پور( نامہ نگار) پولیس ٹیم تھانہ گوٹھ مزاری کی کامیاب کاروائی ، صوبہ سندھ سے روجھان اور راجن پور میں منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی گئی، پولیس کی کاوشوں سے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر مسمی الطاف حسین ولد الہی بخش گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے 195 ولایتی بوتل شراب اور کار برآمد ، ملزم گاڑی کے ذریعے سندھ کے علاقہ کشمور سے شراب ڈیلیوری کے لیئے لا رہا تھا۔ ،پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت ملزم کو گاڑی اور شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 38/22 درج اور مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

  • راجن پور: مچھلی کے شکار کے دوران دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہونے والےشخص کا قتل کا مقدمہ درج

    راجن پور: مچھلی کے شکار کے دوران دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہونے والےشخص کا قتل کا مقدمہ درج

    باغی ٹی وی ،راجن پور( نامہ نگار) قدرتی موت کو قتل کے الزام قرار دینے پر شہریوں میں تشویش ، پولیس تفتیش میں ملزمان بے گناہ ثابت مگر مدعی بضد مبینہ مقامی روایات کے مطابق بھاری چٹی وصول کرنے کا انکشاف تفصیل کے مطابق نوجوان ٹھیکیدار غضنفر عباس کی دوستوں کے ہمراہ دریا پر مچھلی شکار پر نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے موت واقع ہوئی موقع پر موجود درجنوں افراد نے واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ، غضنفر عباس کی میت کو دفن کرکے چار مہینے بعد والدہ فہمیدہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس کو ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کو قتل کرنے کی درخواست دی گی جس پر ایس ایچ او عبدالرؤف، ایس ڈی پی او مجاہد حسین اور ڈی پی او راجن پوراحمد محی الدین نے علیحدہ علیحدہ انکوائری کرکے ملزمان کو بے گناہ کر دیا تھا آر پی او ڈیرہ غازی خان اور سیشن کورٹ راجن پور کی درخواست میں بھی بے گناہ ثابت ہوئے 1سال بعد ہائی کورٹ ملتان سے آرڈر مقدمہ درج ہونے پر پولیس راجن پور نے اعتراض لگا کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ موقع وقوعہ مظفرگڑھ ضلع میں آتا ہے مگر سیاسی سفارشوں پر مقدمہ ماڈل تھانہ سٹی میں اغوا اور قتل کا الزام لگا کر 10سکول ٹیچرز اور1 نادرا سابقہ ڈسٹرکٹ انچارج پر مقدمہ نمبر768/22 درج کرا دیاگیا

  • روجھان –  سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا وزٹ

    روجھان – سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا وزٹ

    باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر) روجھان سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا وزٹ ۔
    امروز سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا دورہ کیا سی ای او علی الصبح روجھان پہنچے اور ڈیوٹی پر موجود ایم ایس روجھان ڈاکٹر امتیاز احمد و دیگر سٹاف ڈاکٹروں نے سی ای او ہیلتھ راجن پور کا خیر مقدم کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبالحکیم مستوئی ڈاکٹر فہیم خان ،عبدالکریم ملک کے ہمراہ نے فی میل وارڈ / میل وارڈ / اپریشن تھیٹر/ ڈاٹلسز وارڈ کا دورہ کیا انہوں وارڈز میں داخل مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے بازپرس کی مریضوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز & لیڈی ڈاکٹرز بروقت موجود رہتی ہیں اور مریضوں کی دیکھ بھال اور مثبت رویہ با اخلاق سٹاف کی تعریف کی سی ای او نے ڈاکٹرزاور لیڈی ڈاکٹرز کو اپنے کام میں مزید بہتر لانے کی ہدایت کی مریضوں کی مزاج پرسی کی اوران کے علاج معالج کے لئے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں آ کر خوش ہوا کہ ٹی ایچ کیو کا جملہ سٹاف بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہیں اور اپنی محکمانہ خدمات احسن طریقے سے سرانجام دینے پر سٹاف کو شاباس دی سی ای او راجن پور نے ٹی ایچ کیو روجھان میں طبی مشینری کو جلد از جلد رپیئر کرنے اور ڈائلسز و دیگر مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی سی ای او نے لیڈی ڈاکٹرز سٹاف کی میٹنگ کے دوران لیبرز وارڈ، میں لیڈی ڈاکٹرز کو علاقے کی مریض حاملہ و ڈیلیوری کیس کی خواتین زچہ بچہ کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی سی ای او نے ٹی ایچ کیو شیخ خلیفہ روجھان صفائی کے بہتر انتظامات پر محمد عمران اور اس کی ٹیم کو اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دینے پر شاباس دی ۔ اس موقع پر ایم ایس روجھان ڈاکٹر فہیم خان، عبدالکریم ملک، رانجھا خان، محمد عمران، و دیگر سی ای او راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کے ہمراہ تھے۔

  • روجھان :  پاکستان ایئر فورس کی طرف سے  سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

    روجھان : پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

    باغی ٹی وی : روجھان(ضامن حسین بکھر) پاکستان ایئر فورس کے شاہین چیف آف ایئر سٹاف کی ہدایت پر روجھان کی سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری متاثرین سیلاب کچی آبادی بستی عیدگاہ، بستی سیفلانی مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے پاکستان ایئر فورس کے جوان دشوار گزار راستوں سے رودکوہی پانی میں گھیری بستیوں کے متاثرین افراد مرد و خواتین میں خشک راشن ،گرم ملبوسات، اور سیلاب متاثرین کے چھوٹے بچوں کے لئے بسکٹس، پانی کی بوتلیں بستی متاثرین میں تقسیم کیں علاوہ ازیں معزور اسپیشل بچوں کو بھی امداد سامان دیا گیا امدادی سامان نظم و ضبط کے ساتھ بلا امتیاز تقسیم کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئر فورس کے جوان پہلے دن سے ہی عوامی خدمات و قومی فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔
    کچی آبادی کے سیلاب متاثرین مکینوں نے پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد. پاکستان ایئر فورس زندہ باد کے نعرے فضاء میں گونج رہے تھے اس موقع پر ایئر فورس کے جوانوں کا کہنا تھا کہ چیف آف ایئر سٹاف کی ہدایت پر روجھان کے کچے کے علاقوں اور روجھان کی کچی آبادیوں کی متاثرہ بستیوں کی بحالی تک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔ قومی خدمت کے جزبے کے ساتھ پاکستان ایئر فورس ملکی و قومی خدمات کے لئے پرعزم ۔