Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • ٹبہ سلطان پور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 60 سالہ شخص قتل

    ٹبہ سلطان پور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 60 سالہ شخص قتل

    ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) ٹبہ سلطان پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 110-ڈبلیو بی میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ واحد بخش بلوچ جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس حسبِ روایت تاخیر سے پہنچی۔

    واقعے کی تفصیلات کے مطابق، مقتول واحد بخش بلوچ معمول کے طبی معائنے کے لیے قریبی ڈاکٹر کے کلینک جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی۔ شدید زخمی حالت میں اُسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو اطلاع دینے کے باوجود وہ تاخیر سے موقع پر پہنچی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور باآسانی فرار ہو گئے۔ مقتول کے ورثا نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے، تاہم تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس کی سستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، جب کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں جیتنے والوں سے بیوی کا ریپ کروا دیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ضلع وہاڑی کے علاقے ساہوکا تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں جواری نے ہارنے کے بعد جیتنے والوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروایا، مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص اس دوران ویڈیو بھی بناتا رہا اور اس نے خاتون کو اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم اپنے دوستوں سے شرط ہارنے پر انہیں اپنے گھر لے آیا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی نازیبا ویڈیو بنائی.

    دسری جانب خاتون کے والد کی شکایت پر ساہوکا پولیس نے اس کے شوہر سمیت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایف آئی آر میں جوئے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم متاثرہ خاتون اور اس کے والد نے اس واقعے کی بنیادی وجہ جوئے کو ہی قرار دیا۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

  • زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے علاقے ضلع وہاڑی میں زمیندار کے بیٹے نے غریب محنت کش کی بیٹی کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی واقعہ بورے والا میں پیش آیا جہاں بااثر زمیندارکے اوباش بیٹے نے غریب محنت کش کی 14سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ ملزم نے اغواء کرکے ڈیرے پر لے جا کر بچی سے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

    مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے خوشخبری

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

  • وہاڑی: تیز رفتار کارکو حادثہ، میاں بیوی سمیت3 افراد جاں بحق، 25 سالہ بیٹی زخمی

    وہاڑی: تیز رفتار کارکو حادثہ، میاں بیوی سمیت3 افراد جاں بحق، 25 سالہ بیٹی زخمی

    وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ) تیز رفتار کارکو حادثہ، میاں بیوی سمیت3 افراد جاں بحق، 25 سالہ بیٹی زخمی

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے لڈن میں ایک افسوسناک حادثے میں لاہور سے حاصل پور واپس جانے والی فیملی کی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکانوں سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی 25 سالہ بیٹی علیزہ شدید زخمی ہوگئی۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور محمد عمر کو نیند کا جھٹکا آیا اور گاڑی کا کنٹرول ختم ہوگیا، جس کے باعث گاڑی تیز رفتاری سے دکانوں میں جا گھسی۔

    جاں بحق ہونے والوں میں حاصل پور کے رہائشی محمد ایوب، ان کی اہلیہ ناہید اور ڈرائیور محمد عمر شامل ہیں جو قریبی عزیز بھی تھے۔ تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حاصل پور منتقل کیا،

    جبکہ زخمی علیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    متاثرہ فیملی لاہور سے حاصل پور اپنے گھر واپس جا رہی تھی جب یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، اور اہل علاقہ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • وہاڑی:ڈپٹی کمشنر  کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

    وہاڑی:ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

    وہاڑی (باغی ٹی وی رپورٹ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف وارڈز اور شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ایس سے بریفنگ لی۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے معلومات لینے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی طبی سہولیات اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کو معیاری علاج معالجہ کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری، صفائی اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ نامناسب رویہ کی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتالوں اور دیگر اداروں کے اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں عوام کو بہتر سہولات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

  • وہاڑی: غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی: غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر ضلع میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کی زیرِ نگرانی ماچھیوال میں 5 غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کو اکھاڑ کر ضبط کر لیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ اور ان کی ٹیم نے اس آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر کا ساتھ دیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے بتایا کہ غیر قانونی پٹرول پمپ نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ آگ لگنے کے خطرے کو بھی بڑھا دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پٹرول پمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • وہاڑی: محتسب دفتر فعال، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ, 101 فیصلے صادر

    وہاڑی: محتسب دفتر فعال، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ, 101 فیصلے صادر

    وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ)محتسب دفتر فعال، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ, 101 فیصلے صادر

    تفصیل کے مطابق وہاڑی میں صوبائی محتسب پنجاب کا عوام دوست اقدامات جاری ہیں۔ ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر وہاڑی، تنویر اقبال تبسم نے بتایا کہ دفتر میں آئے دن سائلین کی بڑی تعداد شکایات لے کر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شکایت کو بغیر کسی تاخیر کے سنا جاتا ہے اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔

    تنویر اقبال تبسم نے بتایا کہ رواں ماہ 101 فیصلے صادر کیے گئے ہیں اور 50 سے زائد نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کا دفتر شفاف اور عوام دوست ادارہ ہے جہاں کسی قسم کی فیس یا وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    سائلین نے محتسب دفتر کے عملے کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں بروقت انصاف فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

  • وہاڑی: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم فیصلہ

    وہاڑی: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم فیصلہ

    وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا

    تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت یقینی بنائیں اور نرخنامے آویزاں کرائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا،

    سپر کچی باسمتی چاول نیا فی کلوگرام 265روپے، سپر پکی باسمتی چاول 265،چاول اری 115روپے،دال چنا سپریم 400،روپے،دال چنا میڈیم 380،دال چنا باریک360روپے، دال مسور موٹی255روپے، دال ماش دھلی (چمن)530روپے،دال ماش بغیر دھلی (برما)460روپے،دال مونگ دھلی 315 روپے،چنا سفید موٹا لوکل330روپے، چنا سفید باریک لوکل 275روپے، بیسن 375روپے، سوجی، میدہ110روپے،

    جبکہ گوشت چھوٹا1500روپے، گوشت بڑا700روپے، دودھ 160روپے اور دہی کی180روپے فی کلوگرام قیمتیں مقرر کی گئی ہیں روٹی تندوری100گرام وزن13روپے،نان سادہ 100گرام وزن 15روپے فی عدد قیمت مقررکی گئی ہے،دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نرخ نامہ کے مطابق عوام کو اشیاء ضروریہ فروخت کریں۔

  • وہاڑی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب مذاق نہیں چلے گا، سینکڑوں کو جرمانے،لائسنس کینسل

    وہاڑی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب مذاق نہیں چلے گا، سینکڑوں کو جرمانے،لائسنس کینسل

    وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک رانا تنویر کی زیر نگرانی ایک مہینے کے دوران خانیوال چوک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

    انسپکٹر غضنفر عباس کی قیادت میں چلنے والی اس مہم میں ون وے، تیز رفتاری، بے ہنگم ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ جیسے جرائم پر سخت کارروائی کی گئی۔ اس دوران 300 سے زائد افراد کو ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا اور تقریباً 3 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ 10 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

    ن صرف یہ بلکہ 5 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بھی کینسل کر دیے گئے اور اوورلوڈنگ کے جرم میں ملوث 4 گاڑیوں کے روٹ اور پاسنگ بھی منسوخ کر دیے گئے۔

    انسپکٹر غضنفر عباس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی کو یقینی بنانا، شہریوں کی اصلاح اور شاہراہوں پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ون وے، ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کسی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • وہاڑی : جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

    وہاڑی : جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

    وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ)ضلع وہاڑی میں 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی ستھرائی، جلوسوں کی روانی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں اور ان کی سیرت پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی قسم کی دل آزاری سے گریز کریں۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی عبادت گاہوں کے باہر کوئی ایسا پوسٹر یا بینر نہیں لگایا جائے گا جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جشن عید میلاد النبی ﷺ پر مشاورت سے بہترین اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ جلوسوں کی روانی کو بہتر بنایا جائے گا اور صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔