Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : محکمہ تعلیم کی ریوو کمیٹی کا اجلاس

    وھاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    باتسلیمات ڈپٹی ڈائر یکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی تاریخ24جولائی2020ء ہینڈ آﺅٹ نمبر901,902,903, ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت محکمہ ایجوکیشن کی ریویو کمیٹی تحصیل بوریوالا کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تعلیم گھر پروگرام،انسداد ڈینگی، کلین اینڈ گرین مہم،سکولوں کو درپیش مسائل اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

  • وہاڑی : ڈی پی او کا تھانے کا دورہ

    وھاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ دانیوال, سٹی وہاڑی, صدر وہاڑی اور ایس ڈی پی او آفس وہاڑی کا وزٹ کیا اور ریکارڈ ،صفائی, محرر/ریڈر روم, بیرکس, حوالات, انسداد تشدد مرکز برائے خواتین اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا جائزہ لیا. اس دوران انہوں نے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کی ہدایات دیں. انہوں نے حوالات میں بند ملزمان کو چیک کیااور ان کی تفصیلات بھی حاصل کیں جبکہ فرنٹ ڈیسک پر سال2019/20ء کے زیر تفتیش مقدمات اور پینڈنگ چالان کا جائزہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آتے ہوئے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے. اس دوران ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید اور ایس ایچ او دانیوال انسپکٹر محمد جہانگیر, ایس ایچ او صدر وہاڑی محمد طفیل اور ایس ایچ او سٹی وہاڑی فاروق رمضان بھی موجود تھے.

  • بورے والا : احساس پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہیں

    وھاڑی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) احساس کفالت پروگرام کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل بورےوالا میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 44100 خاندانوں میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا ، پولیس ، اساتذہ ، لوکل گورنمنٹ اور احساس پروگرام کے افسران کی زیر نگرانی بہترین انتظامات کے تحت رقم کی تقسیم جاری ہے۔ بورےوالا کی عوام نے اس موقع پر بہترین انتظامات کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام عبدالرحمان اور سنٹر انچارج ملک عمران کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

  • میلسی : شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتری کے لئے اقدامات کا فیصلہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید (تمغہ بسالت) نے میلسی شہر کا اچانک وزٹ کیا۔

    شہر کی صفائی ستھرائی اورترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلسی شہر کوصاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سکیموں سے جلد از جلد مستفید ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی نگرانی خود کر رہا ہوں تاکہ سکمیوں کو بروقت مکمل کروایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہروڑپکا روڈ زون کا ڈسپوزل کو15دن کے اندر مکمل فنکشنل کیا جائے تاکہ میلسی میں سیوریج کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر سڑکوں کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے

  • بورے والا : خطرناک تصادم کئی افراد گھائل

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

    طفیل آباد کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم۔
    حادثہ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم اور پنجاب پولیس گگو کے جوان فوری طور پر وقوعہ پر پہنچ گئے۔ذرائع

  • وہاڑی : تھانہ لڈن کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے احکامات جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)میں موسلادھار بارش کے باعث قدیمی تھانہ لڈن میں پانی کھڑا ہو گیا اور بلڈنگ بھی متاثر ہوئی جس سے سویلین کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے نوٹس میں بات آئی تو وہ فوری طور پر تھانہ لڈن پہنچے اور بلڈنگ کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ بلڈنگ کا عملہ بھی موجود تھا. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ کی ضروری رپیرنگ اور تھانہ سے پانی کا نقاص کے لئے فوری طور پر کام شروع کروانے کی ہدایات دیں.

  • وہاڑی : بارش کے پانی سے غلہ منڈی شدید متاثر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی نے ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید سے اپیل کی ہے کہ غلہ منڈی کے تمام کاروباری اور حضرات بارش کے پانی کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں
    ضلعی انتظامیہ وہاڑی و بلدیہ وہاڑی سے اپیل کی جاتی ہے. کہ نکاسی آب بارش کے پانی کامناسب بندوبست کیا جائے جس کی وجہ سے غلہ منڈی اور زمینداروں کا کڑوروں کا نقصان ہوچکا ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی سی او وہاڑی فوری نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کرائیں گے

  • میلسی : نہر ٹوٹنے سے کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) نہر ٹوٹنے سے کھڑی فصلیں تباہ کوئی امدادی ٹیم موقع پر نہ پہنچی

    تفصیلات کے مطابق میلسی جلہ جیم کے قریب فتح پور والی نہر کا کنارہ ٹوٹ گیا۔نہر کا کنارہ ٹوٹنے کی وجہ سے سیکنڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نہر کا کنارہ بند کرنے کی کوشش کر رھے ھیں۔۔۔ابھی تک کوئی امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکی ھیں

  • وہاڑی : پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 12 منشیات فروشوں اور 16اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3820 گرام چرس,28 کلو بھنگ, 314 لیٹر شراب,2رائفل,1کاربین اور 13 پسٹل برآمد کئے. مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں 1 اے کیٹگری جبکہ 25 بی کیٹگری کےمجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے.

    اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کے17, بجلی چوری کے 3مقدمات درج کئے گئے. پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت 9 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 3300 روپے برآمد کی. پولیس تھانہ کرمپور نے مسروقہ موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 15 ہزار برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کیا.

  • بورے والا : بر وقت امدادی کارروائی سے جانیں بچا لی گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

    آئل ملز کے گٹر والے کنویں کی صفائی کے لیے مزدور داخل ہوئے تھے جس میں انتہا کی بدبو اور زہریلی گیسیں تھیں.. ریسکیو 1122 بورے والا کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت دیکھاتے ہوئے بدبو دار اور زہریلی گیسوں والے کنویں میں انٹری کرتے ہوئے پہلے مریضوں کو آکسیجن سلنڈر کے زریعے آکسیجن دی اور پھر بہت ہی محنتت اور مشکل حالات میں ریسکیو کیا.
    موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 زندہ باد ریسکیو 1122 بورے والا زندہ باد کے نعرے لگائے اور شکریہ ادا کیا
    بورے والا زہریلے کنویں میں ڈوبنے والے افراد میں فخر حسین عمر تقریباً 42 سال اور صفدر علی عمر تقریباً 40 سال شامل ہیں