Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : بورے والا کو ضلع بنانے کا مطالبہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد غضنفر علی نے عہدیداروں سے میٹنگ میں کہا کہ بوریوالا کو ضلع بنانے کے مطالبہ کو بورےوالا کی عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔

    اس لیے حکومت پنجاب آبادی کے لحاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل بوریوالا کو میرٹ پر ضلع بنائے۔

  • وہاڑی : قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گراں فروشوں کو جرمانے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے

    گراں فروش عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیںان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 64 گراں فروشوں کو 85 ہزار600 روپے جرمانے کئے

  • وہاڑی : عوامی مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں افسران سائلین کے مسائل کو جلد از جلد حل کر یں تاکہ سائلین کی مشکلات کم ہو سکیں

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کیلئے آنے والے سائلین کو مکمل عزت و احترام دیا جا رہا ہے سائلین کے بیٹھنے کیلئے ویٹنگ لاﺅنچ قائم کیا گیا ہے جس میں ائیر کنڈیشنڈ ، ایل ای ڈی اور منی لائبریری بھی موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ سائل کی طرف سے آنے والی درخواست کو متعلقہ محکمے میں بھجوا دیا جا تا ہے جس پر متعلقہ محکمہ عملدرآمد کر کے بذریعہ ایس ایم ایس سائل کو آگاہ کرتا ہے سائلین کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔

  • وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کی مختلف شعبوں سے وابستہ رہنماؤں سے میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں مقامی سطح پر نمبرداران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں گندم خریداری کے ہدف کے حصول کیلئے ضلع بھر کے نمبرداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو محمدفاروق ڈوگر، اے سی وہاڑی احمدنوید، اے سی میلسی انورعلی کانجو ، اے سی بوریوالا رانا اوورنگ زیب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر ، تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف کھوکھر ، تحصیلدار میلسی ظفر جتیال، تحصیلدار بوریوالا ظفر مغل اور ضلع بھر کے نائب تحصیلداران ،نمبر داران اور انجمن آڑ ھتیاں کے عہدیداران موجود تھے

    ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بھر میں گندم کے ٹارگٹ کا حصول یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس میں ریونیو افسران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر نمبرداران اور انجمن آڑھتیوں کے عہدیداران کا تعاون انتہائی ضروری ہے نمبرداران اپنے اپنے موضع جات میں حکومتی پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مساجد میں اعلان کروائیں اور لوگوں کوآگاہی دیں کہ اپنی ضرورت سے زائد گندم ہرگز نہ رکھیں اور محکمہ خوراک کو فروخت کریں تاکہ گندم کا بحران کسی بھی سطح پر پیدا نہ ہو۔

    ڈپٹی کمشنرنے اجلاس کے دوران ریونیو افسران اور محکمہ خوراک کے افسران کو خصو صی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ٹارگٹ کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے جائیں اس میں ہر گز کوئی کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہو اس کے خلاف نئے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور بھاری جرمانے کے ساتھ پابند سلاسل کیا جائے ذخیرہ اندوزی کی اسلام میں ہر گز کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، پولیس اور محکمہ خوراک اپنا بھر کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک قوم بننا ہو گا اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سرانجام دینا ہو گا اجلاس سے اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، ڈی ایف سی مہر اختر ، انجمن آڑھتیاں صدر غلہ منڈی مشتاق حسین گجر اور نمبرداران نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تمام ریونیو افسران ، نمبرداران اور تاجران نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

  • بورے والا : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص شدید زخمی

    بورےوالا(نمائندہ باغی ٹی وی)

    علاقہ تھانہ ماچھیوال چک نمبر 475 ای بی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائر لگنے سے ایک شخص شدید زخمی۔
    تفصیلات کے مطابق غضنفر علی اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ بسواری موٹر سائیکل 481 ای بی سے 475 ای بی اپنے گاوں جا رہا تھا کہ 4 نامعلوم مسلح افراد نے روک لیا اور دوران مزاحمت فائرنگ کر دی۔ فائر لگنے سے غضنفر علی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • وہاڑی : ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کرنے والے مجرمان گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    پولیس تھانہ گگو کی اہم کاروائی ڈکیتی کے دوران اندھا قتل ٹریس کر لیا گیا۔
    چند یوم قبل 243 ای بی میں دوران واردات ضعیف العمر بزرگ محمد عباس کو ہلاک کرنے والے 5 خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے گئے سفاک ملزمان کو فوری طور پر شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا گیا

    یاد رہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان موقعہ واردات پر خود گئے تھے اور ورثاء سے تعزیت کے دوران جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی کروائی تھی.. ملزمان کو ٹریس کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گگو انسپکٹر ریاض سیال اور ٹیم کو شاباش

  • وہاڑی : قبضہ مافیا کا مرکز صحت کے کوارٹر پر قبضہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    چکنمبر 155 ڈبلیوبی میں قبضہ مافیا نے ہسپتال کو بھی نا چھوڑا بنیادی مرکز صحت 155ڈبلیو بی پر بااثر افراد کا قبضہ ہسپتال کی انتظامیہ خوف میں مبتلا۔
    وہاڑی کے نواحی علاقے ٹھینگی 155 ڈبلیو بی میں علاقے کے بااثر قبضہ گروپ کے افراد رمضان ، صغیراور برکت مسیح نے بنیادی مرکز صحت کے سرکاری کواٹرز پر قبضہ کرلیا ہسپتال انتظامیہ خوف میں مبتلا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بنیادی مرکز صحت تو بنا دیا گیا لیکن چار دیواری اور مین گیٹ نہ لگایا رہی سہی کسر قبضہ معافیہ نے جانور باندھ کر پوری کر دی علاقہ مکینوں نے متعدد بار سی او ہیلتھ کو درخواستیں بھی دی کہ ہسپتال کی چار دیواری کروائی جائے اور مین گیٹ لگایا جائے لیکن سی او ہیلتھ کے کان پر جوں تک نہ رینگی علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عرصہ 20 سال سے ہسپتال کا ٹرانسفارمر خراب ہے متعدد بار سی سو ہیلتھ کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن آج تک ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہو سکا اگر ہم قبضہ معافیہ کو قبضہ چھوڑنے کا کہیں تو جھوٹی درخوستوں اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی وہاڑی کمشنر ملتان اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی چار دیواری کروائی جائے اور قبضہ معافیہ سے ہسپتال کے سرکاری کواٹرز کو خالی کروایا جائے

  • وہاڑی : پولیس کا مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی..6منشیات فروش, 6اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 5مجرمان اشتہاری گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پروہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6منشیات فروشوں اور 6اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1920گرام چرس, 69لیٹر شراب, 1بندوق,1رائفل اور 4پسٹل برآمد کئے. مجرمان اشہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے 1اے کیٹگری جبکہ دیگر تھانہ جات میں 4بی کیٹگری کےمجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے. اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کا1, بجلی چوری کے 4مقدمات, لاوڈ سپیکر کا1 اور سکیورٹی آرڈیننس کے 3مقدمات درج رجسٹر ہوئے.

  • وہاڑی : نوجوان لڑکی پر سر عام تشدد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ٹھینگی کے علاقہ میں نوجوان لڑکی پر رشتہ داروں کا شارع عام پر تشدد ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا فوری نوٹس
    تفصیلات کے مطابق امروز ٹھینگی کے علاقہ میں نوجوان لڑکی نادیہ بی بی قوم اوڈ پر 76ڈبلیو بی میں رشتہ داروں کا تشدد. اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے. پولیس نے مضروبہ کا ڈاکٹ جاری کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے. ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بورے والا : زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود نزد شیل پٹرول پمپ ملتان روڈ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔
    زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کیا گیا لیکن تشیوشناک حالت پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔اس زخمی کی شناخت نہیں ہو رہی