Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : کرونا وائرس کے دو مشتبہ مریض سامنے آ گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے 56 ڈبلیو بی میں کرونا کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گاؤں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا.
    کورونا وائرس کے وار نہ رک سکے وہاڑی کے نواحی علاقے 56 ڈبلیو بی میں 2 مشتبہ مریض سامنے آنے پر 56 ڈبلیو بی کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فواد قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نمبردار حنان خان بدھ کے ہمراہ صورت حال کا جائزہ لیا معلومات پر پتہ چلا کہ بارہ کہو اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض محمد بلال ولد غلام رسول اور محمد بخش ولد عبداللہ 56 ڈبلیو بی آئے ہیں مشتبہ مریض سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید کے حکم پر 56 ڈبلیو بی کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور 14 دن کے لیے لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور گاؤں میں لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلا گیا ہے

  • وہاڑی : مختلف جرائم میں ملوث گینگ گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    پولیس تھانہ صدر وہاڑی کی کاروائی موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کے4 ممبران گرفتار 6 لاکھ 85 ہزار مالیتی مال مسروقہ برآمد*

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق, اے ایس آئی رائے ساجد اور ان کی ٹیم نے 2مختلف کاروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان عامر اور ساجد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار مالیتی 5 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیں. ملزمان لاہور اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دوسرے کاروائی کے دوران ملزمان رزاق اور امتیاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ 35ہزار مالیتی مویشی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کئے.

  • وہاڑی : کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کھانے کی سہولت

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر /صدر وہاڑی جم خانہ کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ وہاڑی شہر کی عوام کے لیےضلعی انتظامیہ کا ایک انتہائی اقدام۔
    تیار کھانا، راشن ھوم ڈیلیوری (گھر تک پہنچانے کی سہولت) اب جم خانہ وہاڑی کے ذریعے شروع کی جارہی ہےجس سے سوشل ڈسٹینس کا ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔ کرونا کے خلاف جنگ میں یہ ھوم ڈیلیوری سروس اہم ثابت ہوگی۔
    وہاڑی شہر کےلوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ تیار شدہ کھانا ،آٹا،سبزیاں اور دیگر اشیاءخوردونوش بذریعہ ٹیلی فون جم خانہ کی ھوم ڈیلیوری سروس کے ذریعے اپنے گھروں تک منگوا سکتے ہیں۔اس سروس کا آغاز جلد ہی ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جارہا ہے۔

  • وہاڑی : چوکیدار لوڈ ٹرالے کے نیچے آ کر جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 47 والا روڈ پر زیر تعمیر ھاوسنگ سوسائٹی میں ٹف ٹائل کے لوڈ ٹرالے کے نیچے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
    ریسکیو زرائع سے معلوم ہوا کہ ھاوسنگ سوسائٹی کا چوکی دار سو رہا تھا کہ ٹرالر بیک کرتے اوپر چڑھ گیا۔
    جاں بحق ہونے والے چوکی دار کا نام منظور ولد سردار عمر 52 سال تقریباً سکنہ 47 ڈبلیو بی ہے

  • وہاڑی : کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ڈھونڈ لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ملازم کو اس کے گاؤں ضلع وہاڑی بجھوانے پر کپڑوں کے مشہور برانڈ کا مالک طاہر سعید گرفتار


    تفصیلات کے مطابق نجی لیبارٹری سے گھریلو ملازم عمر فاروق میں کورونا وائرس پازیٹو کی اطلاع گورنمنٹ اداروں کو دینے کی بجائے مریض کو اس کے گاوں بجھوا دیا
    لاہور سوئی گیس کالونی کے رہائشی طاہر سعید کا باورچی عمر فاروق دو بسیں تبدیل کر کے متعدد افراد سے ملا

    عمر فاروق بعد میں اپنے گھر پہنچا جہاں وہ متعدد افراد سے ملتا رہا

    محکمہ ہیلتھ اور پولیس نے وہاڑی سے عمر فاروق کو پکڑ کر آئیسولیشن وارڈ میں داخل کروا دیا

    عمر فاروق کی فیملی کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے

    ملزم طاہر سعید کی فیملی کو بھی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے

    احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بجائے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج,

  • وہاڑی : جیل انتظامیہ کی کرونا وائرس کے حوالے سے سکریننگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں کرونا وائرس کے حوالے سے تمام عملہ کی مکمل سکریننگ کی گئی
    ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں کرونا وائرس کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی طرف سے عملہ کےلئے سکریننگ کی گئی جس میں جیل کے پورے سٹاف کی سکریننگ کی گئی سکریننگ کے عمل کی نگرانی سپرینٹنڈینٹ جیل چوہدری ندیم فضل،ڈپٹی سپرینٹینڈینٹ رضوان سعید گجر کررہے تھے۔ اس موقع پر سپرینٹنڈینٹ جیل چوہدری ندیم فضل اور ڈپٹی سپرینٹنڈینٹ جیل رضوان سعید گجر نے کہا کہ جیل کے عملہ کی کرونا وائرس کے حوالے سے مکمل سکریننگ کی جارہی ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جیل میں تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔قیدیوں کی ملاقات پر مکمل پابندی عائد کی گئی تاکہ ہر طرح قیدیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ کرونا انتہائی خطرناک مرض ہے اس سے بچاؤ کےلئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایاجاۓ۔ کرونا سے نپٹنے کےلئے تمام تر وسائل بروۓ کار لاجارہے ہیں ۔

  • وہاڑی : کرونا وائرس احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانونی کاروائی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کرونا وائرس کی احتیاطی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر وہاڑی میں 4 ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا
    ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید نے کارروائی کی رات دس بجے کے بعد ہوٹل کھلے ہوئے تھے
    کراچی سپائسی ہوٹل، چکن ڈے ٹونائٹ، ٹیسٹی ہاؤس آئس کریم پارلر کو سیل کردیا گیا
    حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عملدر آمد کرایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بلوچ.
    کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا انتہائی ضروری ہے. اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید

  • بورے والا : خطرناک حادثے میں تین افراد جاں بحق

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) روڑ پر پکھی پوڑ کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر حادثہ میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے

    بس وہاڑی سے بورےوالا کی طرف جا رہی تھی جاں بحق ہونے والے تیسرے شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ریسکیو عملہ نے موقع پر پینچ کے نعشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر اسپتال ماچھیوال منتقل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • وہاڑی : جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 14منشیات فروشوں, 8 مجرمان اشتہاریوں اور 7جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4410 گرام چرس, 417 لیٹر شراب معہ لاہن, 3چالو بھٹیاں 120گرام ہیروئین, 7 عدد موبائل اور جواء پر لگی رقم 14,750 روپے برآمد کی.

  • وہاڑی : کار کو حادثہ متعدد افراد زخمی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ اڈا 116 ڈبلیو بی کے پاس لوہے کے گارڈز کی لوڈ ٹرالی کے پیچھے سے مہران کار ٹکرا گئی.

    گڑھاموڑ ریسکیو 1122 وھاڑی کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹبہ سلطان پور کی ایمبولینسیز کو روانہ کر دیا. ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے چاروں افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے RHC ٹبہ سلطان پور شفٹ کر دیا. کار سوار ایک شدید زخمی اور 3 معمولی زخمی ہوئے.

    ٹرالی اور کار دونوں ملتان کی طرف جا رہے گارڈر رات کے اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آئے جس کی وجہ سے کار بھی بری طرح بکھر گئی.