Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ سٹی کی بڑی کاروائی ، موٹر سائیکل چوری کرنے والا محمود عرف مودا گینگ گرفتار ، مسرقہ مال بھی برآمد اے ایس پی ایس ڈی پی او بورےوالا عزیر احمد کی پریس ریلیز

    تفصیلات کے مطابق اے ایس پی بورےوالا عزیر احمد نے تھانہ سٹی بورےوالا میں پریس ریلیز میں بتایا کہ تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ سٹی کی حدود میں گھروں دوکانوں اور دیگر تجارتی مراکز اور بازاروں سے آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا۔جس پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان اور اے ایس پی بورےوالا عزیر احمد نے نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون میاں شمعون جوئیہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا اکرم کو موٹر سائیکل چور گینگ پکڑنے کا ٹاسک دیا جس پر ان دونوں ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات دن کی محنت کے بعد موٹر سائیکل چور گینگ جو تین ارکان پر مشتمل جن میں محمد صفدر ولد محمد اقبال قوم راجپوت سکنہ 429 ای بی ، محمد وقاص ولد محمد حنیف قوم جٹ سکنہ 429 ای بی ، محمود حسین ولد محمد حسین قوم جوئیہ نائی سکنہ 429 ای بی بورےوالا تھا جو شہر کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے

    پولیس نے ان کے قبضہ سے چوری ہونے والے 20 لاکھ مالیت کے 27 موٹر سائیکل برآمد کر لئے اور ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں۔ پولیس کی اس کاروائی پر شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان اور اے ایس پی بورےوالا عزیر احمد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔۔

  • میلسی : گمشدہ بچی ڈھونڈ کر والدین کے حوالے

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ کرمپور کی کاروائی.. 6 سالہ لائبہ لاوارث بچی ملی جس کے ورثاء کو تلاش کر کے بچی کو باحفاظت اسکے والد کےحوالے کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کرمپور نے 6سالہ لائبہ جو کہ اپنے والدین سے بچھڑ کر لاوارث رو رہی تھی ۔ مشتاق نامی شہری نے بچی کو پولیس کی حفاظت میں دید یا۔پولیس تھانہ کرمپور نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ جس پر ایس ایچ او کرمپور رائے محمد اکرم اور ان کی ٹیم نے 30 منٹ کی تگ ودو کے بعد بچی کے والدین کی تلاش کر کے شیخ ریاض نامی والد کے حوالے کر دیا.

    وارثان نے پولیس کی اس بروقت کاروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا.

  • وہاڑی : شادی کی خوشی سوگ میں بدل گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاؤں 21 ڈبلیو بی میں شادی والے گھر مکان کی چھت گر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ میں 10 سالہ بچی جاں بحق 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • عارف والا : 8 سالہ بچہ اغواء تلاش جاری

    عارفوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) غلہ منڈی عارفوالا کے آڑھتی کا کمسن بیٹا سکول سے اغواء چک کوٹ ہیرا سنگھ کے رہائشی غلام مرتضی نے غلہ منڈی عارفوالا میں آڑھت بنا رکھی ہے. آڑھتی غلام مرتضی کا آٹھ سالہ بیٹا رضوان گاؤں کے ہی پرائیویٹ سکول پڑھتا تھا آج دن کے وقت ایک نامعلوم لڑکی بچے کو ملنے کے بہانے سکول آئی اور مبینہ طور پر بچے کو اغواء کر کے لے گئ پولیس تھانہ کلیانہ مصروف تفتیش ہے .

  • بورے والا : پولیس وین کی موٹر سائیکل سواروں سے ٹکر

    بورے والا(نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ صدر چکنمبر 259ای بی پھاٹک تیز رفتار پولیس وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل پر سوار بیٹا اور ماں شدید زخمی.. ربیل اکرم سکنہ 303 ای بی اپنی والدہ کے ہمراہ 259 ای بی کے قریب بسواری موٹر سائیکل آرہا تھا کے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار پولیس وین نے ٹکر ماردی جس سے ماں اور بیٹا شدید زخمی ہو گے

    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا

  • بورے والا : گرلز کالج میں سپورٹس ڈے کا انعقاد

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر کالجز وہاڑی میاں اطہر نے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر پرنسپل زاہدہ ناہید، میڈم شفقت، میڈم غزالہ، میڈم خالدہ اور میڈم نعیمہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر کھلاڑی طالبات نے مارچ پاسٹ کیا طالبات نے رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس، ٹھگ آف وار اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز میاں اطہر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لئے مثبت سرگرمیاں ضروری ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی پڑھائی اور تعلیمی میدان میں آگے لے جاسکتا ہےجبکہ کھیلوں سے منفی سرگرمیوں کی جانب رجحان بھی کم ہوتا ہے۔ کالج پرنسپل زاہدہ ناہید کے مطابق سپورٹس ڈے جیسی سرگرمیوں سے بچیوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوگی اورجو طالبات کالج سے باہر مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں ان کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے تفریح کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے انہوں نے مزید بتایا بہت کم عرصہ می کالج کے اندر 60 کمپیوٹرز پر مشتمل لیب، لائبریری، ڈے کئیر سنٹر اور کیفے ٹیریا کا آغاز کیا گیا ہے

  • بورےوالا : حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی

    بورے والا) نمائندہ باغی ٹی وی) چک ٹھٹئیی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد اقبال ولد علی احمد فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چک موہر سنگھ کے قریب وہ حادثہ کا شکار ہوگئے،جاں بحق ہونے والا 30 سالہ محمد اقبال اور زخمیوں میں متوفی کی بیوی پروین بی بی اور 25 سالہ تنویر ولد علی حسین شامل ہیں،

  • بورے والا : منشیات فروش سے اڑھائی کلو چرس برآمد

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ناصر محمود کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا تھانہ فتح شاہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم عرف چھیندا کو گرفتار کر لیا
    گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2500 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • بورے والا : جان سے مارنے کی دھمکیاں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) سسرالیوں نے نوجوان کی نا بالغ بہن کو اغواء کر لیا ۔ معصوم بچی کی واپسی کا مطالبہ کر نے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں

    شبیراں بی بی سکنہ صدام ٹاؤن نے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ شفیق سکنہ احا طہ شاہنواز تین خوا تین سمیت آیا اور گھر میں موجود چودہ سالہ (ت) کو زبردستی اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے اپنے گھر میں محبوس کر لیا جس پر شبیراں بی بی نے ملزمان سے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں شبیراں بی بی نے روتے ہوئے خد شہ ظاہر کیا کہ اس کی نا بالغ بیٹی کے قتل کر دیے جا نے کا خد شہ ہے

  • وہاڑی : مختلف جگہوں سے جواری گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کامیاب کاروائی میں 4 جواری گرفتار اور داؤ پر لگی رقم برآمد

    میلسی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کرمپور کے علاقہ سے4جواری گرفتار کر لئے. ملزمان جواء بذریعہ لڈو کھیل رہے تھے کہ ایس ایچ او کرم پور رائے محمد اکرم اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. پولیس تھانہ کرمپور نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور موبائل قبضہ میں لئے. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.