Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • میلسی : نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کے تھانے کے وزٹ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کا پولیس اسٹیشن ٹبہ سلطانپورکا سرپرائز وزٹ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے پولیس اسٹیشن ٹبہ سلطانپورکا سرپرائز وزٹ کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ ، صفائی ستھرائی، ریکارڈ, فرنٹ ڈیسک اور حوالات چیک کئے. اس موقع پر وہ تھانہ میں موجود شہریوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے

  • بورے والا : منشیات فروش گرفتار چرس برآمد

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ صدر ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری طفیل گجر اور ان کی ٹیم

    اے ایس آئ عامر حسین ہمراہ ملازمین نے ڈبنگ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش
    امجد قوم غفاری سکنہ 435 ای بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس اور وٹک رقم 340 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا

  • بورے والا : لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) دو گروپوں کے دوران لڑائی میں سیدھی فائرنگ

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود مل موڑ نزد فوارہ چوک میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
    زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا۔
    زخمی ہونے والے کی شناخت عدنان جٹ ولد محمد اشرف سکنہ امجد ٹاون کے نام سے ہوئی ہے۔

  • دنیا کومعلوم ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر امریکا طالبان امن معاہدہ ممکن نہ تھا، شاہ محمود

    دنیا کومعلوم ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر امریکا طالبان امن معاہدہ ممکن نہ تھا، شاہ محمود

    اسلام آباد:دنیا کومعلوم ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر امریکا طالبان امن معاہدہ ممکن نہ ہوتا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن معاہدے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا جانتی ہے کہ یہ امن معاہد ہ پاکستان کی مدد کے بغیرناممکن تھا۔امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط ، 14 ماہ میں امریکی افواج مکمل انخلاء کریں گی

    وزیرخارجہ نے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدہ افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت آگے بڑھانے میں ایک اہم پیش قدمی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بین الافغان مذاکرات کا آغاز ممکن ہوسکے گا، افغان جماعتیں اب پائیدار امن و استحکام کے لیے جامع سیاسی سمجھوتہ کریں گی جبکہ افغانستان کو تعمیر نو کے لیے عالمی برادری کی ضرورت ہوگی۔

    قبل ازیں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں، جو کچھ آج دیکھا، اس کے لیے ہم نے برسوں کا سفر طے کیا، آج کا دن تاریخی ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ پورے خطے میں امن کا باعث بنےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیریہ امن معاہدہ ممکن نہ ہوتا۔

    دوسری جانب دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن اوراستحکام کے لیے افغان عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان معاہدے نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو درست ثابت کیا ہے، پاکستان پرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب کے دوران افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہد ہوا ہے۔

    افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

  • میلسی : دوران لڑائی 60 خاتون جاں بحق

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع جہاں پور نواں کھوہ میں زمین کے تنازع پردوگروپوں تصادم۔
    تصادم میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق
    تصادم میں دونوں گروپوں کے درمیان ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا
    تصادم کے نتیجہ میں 60 سالہ خاتون لکھاں مائی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد نواز اور کوثرمائی شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122نے جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی محمد نواز اور کوثر بی بی کو ہسپتال شفٹ کر دیادیاگیا۔

    جبکہ مقامی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

  • وہاڑی : جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی.. پولیس تھانہ کرمپور نے 3رکنی گینگ کوگرفتار کر کے اسلحہ, منیشات اور مسروقہ موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد کر لی

    ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او کرمپور رائے محمد اکرم نے اے ایس آئی عزیز الرحمن, ٹی اے ایس آئی ندیم حسن اور دیگر ٹیم کے ہمراہ بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرقہ وہیکلز کے گینگ کے 3ممبران غلام یسین بھابھہ, مشتاق عرف مشتاقی اور محمد صدیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 3موٹر سائیکلز, نقدی 50ہزار, 1پسٹل, 1بندوق اور چرس 1640گرام برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • بورے والا : موٹرسائیکلوں کے درمیان خطرناک تصادم

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم۔ دو افراد شدید زخمی ایک کی ٹانگ فیکچر جبکہ دوسرے کی ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا چیچہ وطنی روڈ انور ٹاون کوکا کولا ایجنسی کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 بورےوالا کا اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا۔زخمیوں میں عمیر ولد عبدالغفار سکنہ انور ٹاون اور راحیل سکنہ انور ٹاون شامل ہیں۔ راحیل کی ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی جبکہ عمیر کی ٹانگ فیکچر ہونے کے باعث عمیر کو وہاڑی ریفر کر دیا گیا ہے۔

  • وہاڑی : وین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا روڈ ماچھیول کے قریب وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر

    تفصیلات کے مطابق حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بورے والا کا رہائشی محمدعاشق جاں بحق ہو گیا ڈرائیور وین موقع پر چھوڑ کر فرار پولیس نےوین قبضہ میں لے لی

    ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس تھانہ ماچھیوال نے کاروائی شروع کردی

  • وہاڑی : شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے اقدامات

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے تمام مین شاہراوں کی تزئین وآرائش جاری ہے سڑکوں کے ڈیوائیڈرز کو مرمت کر کے پینٹ کیا جا رہا ہے جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے شاہراوں کی تمام سڑیٹ لائٹس کی مرمت کرکے روشن کر دی گئی ہیں سٹریٹ لائٹس کے پولز کو بھی کلر کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہماری دھرتی کا حسن ہیں اور جلد باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا ہم میں سے ہر ایک نے اپنے حصے کے پودے ضرور لگانے ہیں جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے سرمایہ ہوں گے

  • بورے والا : چوری کی وارداتیں پھر عروج پر

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تالا توڑ گروپ سر گرم ۔
    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے 5 نمبر چونگی کے پاس نوشاہی ایلومینیم اینڈ گلاس ہاوس شوروم کے تالے توڑ کر اندر گھس کر درازوں کو چیک کرتے رہے لیکن مالی نقصان سے بچت ہو گئی ۔ اس کے بعد نامعلوم ملزمان نے اسد موٹرز 5نمبر چونگی کے شوروم کے تالے توڑے ۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
    صابر حسین نوشاہی ،میاں افضل،میاں شاہد ، عبدالرشید نوشاہی اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ بورےوالا میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے نشان عبرت بنانا چاہیے ۔