Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • میلسی : سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن تحصیل میلسی سیکنڈری ونگ کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوںکی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کا وژن ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ انڈیکٹرز کو پورا کیا جائے صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے سکولوں میں بچوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ٹیچرز سکول کونسلنگ کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کر کے فراہم کردہ بجٹ کو سکول کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے خرچ کریں سکولوں کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اس کیلئے آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گااساتذہ اپنی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں طلبا و طالبات کی بہترین کونسلنگ کریں اساتذہ بچوں کے مستقبل کے معمار ہیں جدید طریقوں کے مطابق طلبا و طالبات کی تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کریںڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی اساتذہ کی کمی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ای او سیکنڈری محمد رمضان لڑکا، ڈپٹی ڈی ای او اسرارالحق،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجوکیشن رانا شاہد ، ڈپٹی ڈی او اوز،اے ای اوز اورتحصیل میلسی کے بوائز اینڈ گرلز سکولولوں کے سربراہان موجود تھے۔

  • وہاڑی : درندہ صفت باپ بیٹے کا قتل نکلا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) منکیرہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 67 ایم ایل میں انتقام کی آگ مخالفین کو مقدمہ میں پھنسانے کی خاطر بے رحم درندہ صفت باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر 5 سالہ حقیقی بیٹے کو قتل کر ڈالا باپ کی نشاندہی پر نعش بر آمد سنگ دل باپ غلام ربانی نے گزشتہ روز تھانہ منکیرہ میں اپنی مدریت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 5 سالہ بیٹا راحیل ربانی گھر سے باہر سے اغوا ہو چکا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر والد کی تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ہی معصوم لخت جگر کو گلہ دبا کر قتل کردیا ہے اور نعش ویرانے میں دفن کر دی ہے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے پولیس کے مطابق ملزم بچے کو اغوا کر ڈرامہ رچا کر قتل کرکے سسرال والوں کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کے مقدمہ میں پھنسانا چاہتاہے .

  • بورے والا : جیب تراش عورت گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی جیب تراش خاتون گرفتار رقم 15000ہزار روپے برامد حنیفاں بی بی سکنہ 28/11ایل اپنی رشتہ دار خاتون کے ہمراہ خریداری کرنے کیلیے بورے والا آئی لاری اڈا سے بسواری موٹرسائیکل رکشہ عارف بازار میں اترنے لگی تو کرن بی بی زوجہ غلام فرید قوم بلوچ سکنہ کمیر اڈا نے حنیفاں بی بی کے 15000ہزار روپے نکال کر فرار ہونے لگی تو اس کو پکڑ کر حوالا پولیس کر دیا

    کرن بی بی سے پولیس نے 15000ہزار روپے برامد کر کے مقدمہ درج کرلیا

  • بورے والا : لڑائی کے دوران کلہاڑی چل گئی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) 2بھائیوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا

    تفصیلات کے مطابق فضل گارڈن نزد پنجاب کالج عبداللہ اوڈھ اور میکائیل اوڈھ کے درمیان جھگڑا ہوا دوران جھگڑا کلہاڑی لگنے سے میکائیل اوڑھ زخمی ہو گیا
    ریسکیو 1122نے بروقت رنسپانس کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ دیں کرزخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا

  • بورے والا : موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتیں عروج پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی واردات ، شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق محمد شہزاد اسلم ولد محمد اسلم قوم مغل نے العزیز مارکیٹ بورےوالا میں مکہ موبائل کے نام سے موبائل شاپ بنائی ہوئی ہے آج قریب 1 بجے جب وہ اپنی دوکان سے گھر جانے کے لئے دوکان سے باہر نکلا تو اس کی موٹر سائیکل نمبری VRL 6770 موجود نہ تھی جس کو نامعلوم چور چرا کر فرار ہو چکے تھے۔ 15 پر اطلاع کے بعد پولیس تھانہ ماڈل ٹاون موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

  • بورے والا : فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر شدید زخمی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکوؤں کی فائرنگ تھانیدار فائر لگنے سے زخمی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار۔
    تفصیلات کے مطابق واردات کی اطلاع پر سرکاری گاڑی خراب ھونے پر اے ایس آئی جاوید بھٹی دیگر تین کانسٹیبلوں کے ھمراہ جا رھے تھے کہ پل 295 ای بی کےقریب تین مسلح ڈاکو لوٹنے کیلئے اچانک سامنے آ گئے اور پولیس کو دیکھتے ھی اندھا دھند فائرنگ کر دی

    جس کی زد میں آ کر اے ایس آئی جاوید زخمی ھو گئے جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے دوسری واردات میں تین مسلح ڈاکووں نے 36 کے بی کے رمضان غلام مصطفی وغیرہ سے 50 ہزار لوٹ لیا تیسری واردات میں عمر پور بنگلہ سے مویشیوں کا ڈالہ روک کر ان سے نقدی لوٹ کر فرار ھوگئے زخمی جاوید اے ایس آئی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

  • بورے والا : 16 سالہ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ٹرین کے نیچے آ کر 16 سالہ بچہ جاں بحق۔

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا چک نمبر 201 ای بی مانا موڑ کے قریب ایک 16 سالہ بچہ ٹرین کے نیچے آ گیا۔
    جس کے نتیجے میں وی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت شرجیل ولد لیاقت علی چک نمبر 255 ای بی کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 بورےوالا نے بروقت رسپانس کیا اور موقع پر پہنچ کر مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے چیک کیا تو مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ 16 سالہ بچے نے خود ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی جان دی ہے۔ اسٹیشن کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 بورےوالا شبیر حسین شاہ بھی موقع پر موجود۔ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئے۔ٹرین کراچی سے پاکپتن کی طرف جا رہی تھی بچے کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔۔۔

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں اہم میٹنگ


    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات فوکل پرسنز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. انوسٹی گیشن برانچ کے ساتھ میٹنگ کے دوران کرائم اور پولیس کی پرفارمنس کے حوالے ڈی آئی بی میں زیر تفتیش تمام کیسز کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا۔اس دوران انوسٹی گیشن برانچ کو درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر بنانے اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے فرنٹ ڈیسک پر نئے تعینات کئے گئے فوکل پرسن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ کے ریکارڈ کو موثر اور احسن طریقے سے آ ن لائن کرنے اور اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے پر زور دیا گیا۔

  • وہاڑی : بغیر لائسنس کے کلاشنکوف پکڑی گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر کی ہدایت پر شماج دشمن کے خلاف کاروائیاں جاری

    پٹرولنگ پولیس 62 ڈبلیو بی کی دبنگ کاروائی ملزم کے قبضہ سے 1عددکلاشنکوف اور 4 عدد روند برآمد کرکے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی تفصیل کےمطابق پٹرولنگ پولیس 62ڈبلیوبی کے اے ایس آئی محمد عابد اے ایس آئی اشرف ظہور ہمراہ ملازمان ملک عثمان ،اور علی رضا نے دوران گشت 24والی نہر پر ناکا لگا کر ملزم محمد حسنین ولد محمد صدیق سکنہ A.H ضلع خانیوال کے قبضہ سے 1کلاشنکوف اور 4عدد روند برآمد کرکے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی.

  • وہاڑی : ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں 14کروڑ70لاکھ کی 17ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی تر قیاتی سکیموں میں روڈز اور میونسپل سروسز کے پراجیکٹس شامل ہیںڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکو مت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کابھرپور آغاز کر دیا ہے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر خصو صی توجہ دی جائے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں اجلاس میں اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، ایکسین ہائی وے راﺅ دلشاد، ایکسین بلڈنگ نثار احمد، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے۔