بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں 451 ای بی میں زہریلا ناشتہ کرنے پر ایک خاندان کے 6 افراد کی طبیعیت اچانک خراب ہو گئی ریسکیو نے متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا۔
متاثرین کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 451 ای بی میں 50 سالہ اللہ دتہ اس کی بیوی صفیہ بی بی اور ان کے بچوں 20 سالہ اویس، 16 سالہ فاطمہ، 14 سالہ احمد او 10 سالہ شبانہ نے آلو میتھی سے ناشتہ کیا تو اچانک ان کو سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت ہو گئی۔
ریسکیو نے فوری طور پر متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہے جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے.
Category: وہاڑی
بورے والا : زہریلی کھانے سے چھ افراد کی حالت تشویشناک
وہاڑی : دن دھاڑے ڈاکو راج قائم
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چکنمبر 531 ای بی نزد اڈا ظہیر نگر ڈاکوووں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی
سرفراز ڈھڈی سکنہ 531ای بی موٹر سائیکل آرہا تھا کہ 3نامعلوم مسلح افراد نے رکنے کا اشارہ کیا نا رکنے پر فائرنگ کر دی فائرنگ سرفراز شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔وہاڑی : مسجد میں کھلی کچہری مسائل حل کرنے کا وعدہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی میں شہریوں کے مسائل سنے-
ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازجمعہ کے بعد جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد اڈہ ٹھینگی میں شہریوں کے مسائل سنے. اس موقع پر ایس ڈی پی سرکل صدر خالد جاوید, ایس ایچ او ٹھینگی محمد عباس اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران معمولی نوعیت کی شکایات/تجاویزموصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سُود خور عناصر کی نشاندہی, کبوتر بازی کی روک تھام, اور جرم سے بچاؤ میں کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کیلئے پولیس کی کامیابیوں اور قربانیوں کا بھی ذکر کیاوہاڑی : شراب فروش گرفتار کر لیا گیا
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال کی کاروائی 80 بوتل شراب برآمد ملزم گرفتار
ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے ہدایت پر پولیس تھانہ دانیوال کی منشیات فروش کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی اور ٹی ایس آئی طاہر فریاد نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم انور کو گرفتاکر کے 80 بوتلیں الکوحل شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وہاڑی : تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ
وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی) کلب روڈ پر خان جلیبی والے کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، کار سوار دونوں نوجوان معمولی زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق کار میں کم عمر2لڑکے سوار تھے تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کار فٹ ہاتھ سے ٹکر کر الٹ گئی تاہم کار میں سوار دونوں نوجوان لڑکے محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیںبورے والا : سعودی عرب میں مزدوری کیلئے جانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) اپنوں کی خاطر روزی کماتے ھوۓ جان بھی چلیگئیسعودی عرب میں بوریوالا کا رہائشی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گاٶں 415 کا رہائشی صفدر ایوب روزگار کی سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھا۔ جو کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ صفدر ایوب کی میت ابھی سعودی عرب میں ہے
وہاڑی : آٹے سیل پوائنٹس پر آٹا فراہمی مسلسل جاری
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشیدنے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
آٹے کے 17سیل پوائنٹس لگائے گئے جن پر روزانہ آٹا فراہم کیاجاتا ہے۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشیدنے لوگوں میں محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کیے۔
کھلی کچہری میں محکمہ صحت،لائیوسٹاک،بہبود آبادی اور کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی سٹال بھی لگائے گئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ فوڈ کی طرف سے آٹے کا سٹال بھی لگایا گیا
جس میں 10کلوگرام آٹے کے تھیلے 391روپے کے حساب سے فروخت کیے گئے۔وہاڑی : قتل کے ملزمان گرفتار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 25 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا خاوند اور بھائی گرفتار،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق اس کیس کی ایف آئی آر زیر دفعہ 302/311 درج کی گئی ہے اور مدعی مقتولہ کےخاندان کے کسی فرد کی بجائے سرکار خود ہے تاکہ بعد ازاں خاندان کے دباو یا کسی اور وجہ کی بنیاد پرکیس ختم نہ ہو سکے اور ملزمان کو قرار واقعہ سزا دلوائی جائے۔
بورے والا : ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل کی حدود ٹبہ مصطفی آباد میں نامعلوم افراد نے جاز کے ٹاور کو آگ لگا دی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل کے علاقہ ٹبہ مصطفی آباد میں واقع موبائل فون کمپنی جاز کے ٹاور کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
جس سے ٹاور کی مشینری وغیرہ جل گئی۔ آگ لگانے کی وجہ معلوم نا ہو سکی.وہاڑی : شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) دانیوال پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن. دیسی و ولائتی مختلف برانڈز کی شراب کی بھاری کھیپ برآمد. ملزم گرفتار۔
تفصیلات مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے تھانہ دانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس ضلع کو منشیات فری بنانے کے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں میں ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی تھانہ دانیوال میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی اور ساجد علی اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے 201لیٹر دیسی اور 400لیٹر ولائتی مختلف انٹرنیشنل برآنڈز کی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزم محسن کھوکھر سکنہ 9/11ڈبلیو کو دانیوال کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا.