Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن. پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور پٹرولنگ پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 3ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے38کلو سے زائد چرس برآمد کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور پٹرولنگ چوکی 86ڈبلیو نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 38کلو سے زائد چرس برآمد کر لی. وہاڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات ڈیلرز محمد سرور, محمد جبار اور غلام مصطفی کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا. ملزمان گاڑی میں منشیات چھپا کر ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لئے لے جا رہے تھے کہ ایس ایچ اوتھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق اور مبشر علی اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ 86ڈبلیو بی نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. ڈی ایس پی صدر خالد جاوید نے کہا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا وہاڑی پولیس کا فرض بھی ہے اورمشن بھی جبکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر نے کہا کہ منشیات فروشی جیسا گھناونا فعل کرنے والوں کیفر کردار تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جو ہمیں نبھانی چاہیے منشیات فروشی کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے سے بچایا جا سکتا ہے.علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا.

  • وہاڑی : بجلی چور کو گرفتار کر لیا گیا

    وہاڑی نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت کی بجلی چوروں کے خلاف مہم پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بلوچ اور فوکل پرسن میپکو شہزاد خالدنے پولیس کے ہمراہ بھٹہ شادی خاں میں کاروائی کرتے ہوئے عادی بجلی چور ملزم فیصل رحمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بجلی چورملزم فیصل رحمان پر پہلے بھی بجلی چوری کے تین مقدمات درج ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے بجلی چوری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی مشترکہ ٹی میں بنا کر کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی بجلی چور قومی مجرم ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایس ای میپکو وہاڑی الطاف قادر نے بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید اور پولیس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔

  • وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کی کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں قائم ٹاﺅن کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنایا جائے تاکہ ان کمیٹیوں سے عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور ان کمیٹیوں کے اندر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ٹاﺅنز کمیٹیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، تحصیل کونسلز افسران ، تینوں ایم سیز کے چیف آفیسرز اور ٹاﺅنز کمیٹیوں کے ایڈ منسٹریٹر موجود تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ٹاﺅن کمیٹیوں کے اکاﺅنٹ اوپن ہو گئے ہیں لیکن فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملا زمین کی تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی مسائل جوں کے توں ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کو ہدایت کی کہ فنڈز کی دستیابی اور فراہمی کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جلد از جلد کیس تیار کر کے بھجوائیں تا کہ وہاں سے منظوری ترجیح بنیادوں پر مکمل کر وائی جائے انہوں نے ٹاون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنی اپنی ٹاﺅن کمیٹیوں میں دستیاب وسائل سے سرسبز و شاداب پاکستان کو ہر صورت ممکن بنائیں ڈپٹی کمشنر نے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
    ۔

  • وہاڑی : سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نگرانی جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمدنوید نے سبزی وفروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر سبزی وفروٹ کی نیلامی کے عمل کا چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان،نائب تحصیلدارمحمد جاوید اور سیکرٹری مارکیٹ طاہر حسین بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمدنوید نے اس موقع پر کہا کہ سبزی و فروٹ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کیلئے باقاعدگی سے وزٹ کئے جارہے ہیں جس سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی آئے ہیں وزیراعلی پنجاب نے سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کم سطح پر لانے کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کئے ہوئے ہیں جہاں کسان سے کسی قسم کمیشن وصول نہیں کیا جاتا ہے کسان پلیٹ فارم پر عوام اور کسان براہ راست خرید و فروخت کر رہے ہیں اس اقدام سے سبزی و فروٹ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔

  • میلسی : بس کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) سائفن روڈسٹاپ آرا نمبر 2 کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی، ریسکیو ذرائع
    حادثہ میں سبزی منڈی کا رہائشی فرحان ولد ربنواز اور محلہ صدیق آباد کا رہائشی سجاد احمد ولد محمد ارشاد جاں بحق جبکہ محمد عثمان ولد منور شدید زخمی ہوگیا
    ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میلسی سے حاصل پور اور موٹر سائیکل سوار سائفن کی طرف جا رہے تھے۔

  • وہاڑی : غیر قانونی پٹرول پمپس میں اضافہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)بازار میں بنک الحبیب کے سامنے غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کے لئے موت کا کنواں بن گیا۔بااثر میں پیٹرول پمپ مالک کے خلاف انتظامیہ بھی کاروائی سے گریزاں۔محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے گنجان آباد علاقوں میں منی پیٹرول پمپ کسی بھی وقت ایک خوفناک حادثے کا سبب بن سکتے ہیں مقامی لوگوں نے ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر سے غیر قانونی منی پمپس کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

  • بورے والا : تیزاب گردی سے نوجوان بینائی سے محروم

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ سکیم چلڈرن پارک کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ نوجوان لڑکے پر اس کے دوست نے تیزاب پھینک دیا
    تیزاب سے 18 سالہ احمد کا چہرہ اور گردن شدید متاثر۔ تیزاب سے احمد کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی متاثرہ نوجوان ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان منتقل کر دیا گیا ہے
    تیزاب پھینکنے والے ملزم کا نام ریاض بتایا گیا موٹر سائیکل سوار ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم ریاض فیصل آباد میڈیکل کالج میں چوکیدار ہے ملزم ریاض سے متاثرہ احمد کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی تھی۔
    موبائل فون پر دونوں کے مابین کچھ دن قبل ناراضگی ہوگئی تھی۔ایف آئی آر کا متن

  • وہاڑی : دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطانپور کے قریب ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے چک144ڈبلیو بی میں پیٹرول کی ایک ایجنسی پر ڈکیتی ہوئی۔اور 3موٹر سائیکل سوار پیٹرول ایجنسی پر موجود ملازم سے جس کی عمر تقریباِِ 17 سال ہے اس سے پیسے چھین کر فرار ہورہے تھے شور مچانے پر دوسری دوکان میں موجود ملازم کے بڑے بھائی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے ملازم کے بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔15 پر کال کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئ اور ڈی پی او وہاڑی بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے ملزمان کی تلاش جاری ہے

  • وہاڑی : تشویشناک حالت میں مزدور ہسپتال منتقل

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگانہ پل کے قریب مکئی کو شیلر میں ڈالتے ہوئے مزدور شدید زخمی
    ریسکیو کی ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ ریفر کر دیا گیا
    زخمی مزدور محمد شہزاد میلسی کا رھائشی ہے

  • وہاڑی : سستی اور لاپرواہی کرنے پر کاروائی کی جائے گی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ تمام محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں تمام افسران اور سٹاف متحرک ہو کر اپنے فرائض ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراے ڈی سی آر محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر دانش خلیل،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مز ید کہاکہ کسی بھی خطرے کے پیش نظرسرکاری ریکارڈ روم، پٹرول پمپس اور دیگر حساس جگہوں پرحفاظتی انتظامات مکمل کئے جائیںاورایمرجنسی سے متعلق تمام سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین کی ریسکیو ٹریننگ مکمل کی جائے اجلاس کو بتا یا گیا کہ رواں سال 22ہزار496ایمرجنسز ریسکیو کی گئیںجن میں میڈیکل ایمرجنسیز 13ہزار180، روڈ ایکسیڈنٹ 6ہزار 221 ،فائر ایمرجنسز 328 شامل ہیں مزید بتا یاگیا کہ روڈ ایکسیڈ نٹس کی وجہ سے زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں جو کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئیں مزید بتا یا گیا کہ مریضوں کو دوسرے شہر کے ہسپتال میں شفٹ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سی ای او ہیلتھ کوہدایت کی کہ مریضوںکو ریفر کرنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی جائیں اور تمام وسائل ہونے کے باوجود لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔