Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : دو افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی. ملزمان گرفتار 2پسٹل برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی نیک محمد نے ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شہزاد اور جہانزیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2پسٹل برآمد کئے. ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا گیا.

  • وہاڑی : اشتہاری اور شراب فروش گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس تھانہ کرمپور کی2مختلف کاروائیاں.. اقدام قتل کا خطرناک مج اشتہاری کراچی سے گرفتار..2ملزمان سے37لیٹر شراب معہ لاہن برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کرمپور رائے محمد اکرم کی سربراہی میں پولیس تھانہ کرمپور نے 2مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری سجاد سہو کو ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری سال 2017ء سے مفرور تھا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ربنواز اور پنو خان کو گرفتار کر کے 37لیٹر شراب معہ لاہن برآمد کر لی.

  • بورے والا : چوروں نے برگر فروش کو زخمی کر دیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)چوروں نے تعاقب کرنے پر برگر فروش کو موٹرسائیکل کی ٹکر مارکر زخمی کردیا ۔
    تفصیلات کے مطابق بلدیہ کارنر پر معروف برگرفروش بشارت علی کی ریڑھی پر تین موٹرسائیکل سوار نوجوان آئے اور نوجوان نے بر گر کا آرڈر دیا جب وہ برگر بنانے میں مصروف ہوگیا تو دو افراد نے اس کی بیٹری چوری کرلی اور فرار ہوگئے تو دوکاندار بشارت علی نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ان کا موٹرسائیکل پر تعاقب کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل کو سا ئیڈ مارکر گرادیا جس بشارت علی سڑک پر گرنے سےزخمی ہو گیا اور پیچھے آنے والی تیز رفتار بس کے نیچے آنے بال بال بچ گیا اس دوران چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بشارت علی نے بتایا کہ اس قبل بھی چور اس کی دوبیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔ انہوں نے پولیس اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • بورے والا : سہولیات کے حصول کیلئے طلباء کا احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرکاری کالجز میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیسک کے قیام کا مطالبہ ۔
    ہیلتھ پرفارما کی شرط نے طالب علموں کو سخت سردی میں دھکے کھانے پر مجبور کر دیا۔طلباء اور والدین کا ہسپتال میں الگ ڈیسک کے قیام کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز میں داخلہ کے خواہش مند طالب علموں کے لئے میڈیکل ہیلتھ پرفارما کی شرط عائد کی گئی ہے جس کی تکمیل کے لئے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد سرکاری ہسپتال میں سخت سردی کے باوجود دھکے کھانے پر مجبور ہے طالب علموں اور ان کے والدین باضابطہ ڈیسک اور ڈاکٹر مقرر نہ کئے جانے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں طالب علموں اور ان کے والدین کا کہنا تھا کہ صبح سے لے کر شام تک یہاں موجود رہنا پڑ رہا ہے ہسپتال میں طالب علموں کے کوائف کی تکمیل کے لئے الگ سے ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ طلباء کواس سلسلہ میں درپیش مسائل ختم ہوں

  • میلسی : اغواء کی کوشش ناکام

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) )وہاڑی پولیس نے علاقہ ٹبہ سلطان پور میں ایک دکان کے سامنے بھیک مانگنے والی 9 سالہ اسماء کو15کی کال پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجرمان کے ناپاک عزائم سے بچا کر بازیاب کروا لیا. تفصیلات کے مطابق پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ3 ملزمان بھیک مانگنے والی کمسن بچی کو اغواء کر کے کار پر فرار ہو گئے ہیں جس پر ڈی ایس پی روبینہ عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹبہ سلطانپورمنصور خان اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے ان تک رسائی حاصل کی اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ تینوں ملزمان کو مزمل, عبید اور جاوید کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس بروقت کاروائی کر کے معصوم بچی کو بازیاب کرواتی تو بچی کے ساتھ کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا تھا.

  • وہاڑی : گذشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. دوران ماہ نومبر-دسمبر 407خطرناک مجرمان اشتہاری، 112اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور247منشیات فروش گرفتار.2ڈکیت ہلاک

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے دوران ماہ نومبر-دسمبر2019ء جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک407 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 20اے کیٹگری کے جبکہ 387بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے113ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں1کلاشنکوف 09بندوق، 04رائفل, 97 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 247 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 108کلو چرس، 24کلو افیون,2510گرام ہیروئین , 3357لیٹر شراب معہ لاہن، چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 33مقدمات درج کئے گئے جن میں 15مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 17کرایہ داری ایکٹ اور 01سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 109مقدمات،تیز رفتار ی کے 176,بجلی چوری کے189,پرائس کنٹرول کے 67مقدمات, گیمبلنگ ایکٹ کے 10مقدمات, غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے 08 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ماہ نومبر-دسمبر کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل335مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے266مقدمات کو ٹریس کرکے 70لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی جبکہ 08گینگ ہائے کے49ممبران کو گرفتار کر کے 51لاکھ سے زائدمالیت کی برآمدگی کی۔اس دوران 2پولیس مقابلہ بھی ہوئے جن میں عوام کو جان و مال سے متاع سے محروم کرنے والے خطرناک ڈکیت فیاض عرف فیاضی مئے اور یامین عرف امینی لکھن بھی ہلاک ہوئے جبکہ اغواء برائے تاوان کا بچہ بغیر تاوان کے برآمد کر کے وارثان کے حوالے کیا گیا.

  • وہاڑی : پناہ گاہوں میں عوامی سہولیات کا جائزہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں پناہ گاہ کا وزٹ کیا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے پناہ گاہ میں مزید بستر لگانے اور پناہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنا ہ گاہوںمیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پناہ گا ہ میں مریضوں کے لواحقین کو بھی آرام کا موقع ملتا ہے پناہ گاہوں میں رہائش کیلئے آنے والوں کو کھانا بھی فراہم کیاجا رہا ہے۔

  • وہاڑی : سرکاری ملازمین کو بہبود و فلاح فنڈ جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں مختلف محکموں کے107ملازمین کو بہبود فنڈز سے میر ج گرانٹ کے 19 لاکھ 90 ہزار کے چیکس جاری کئے گئے ہیں تاکہ ملازمین اپنی بیٹیوں کی شادیوں پر آنے والی اخراجات کو پورا کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میرج گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیومحمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف ، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ بہبود فنڈز کا مقصد ہی سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کرنا ہے تاکہ انکی بچیوں کی شادی ، بچوں کی تعلیم وغیرہ کیلئے ان کی امداد کی جا سکے۔

  • بورے والا : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)ساہوکا کے علاقہ موضع رحیم شاہ میں پولیس مقابلہ

    تفصیلات کے مطابق کراس فائرنگ کے دوران 3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی, 1فرار چاروں ڈاکوؤں نے چند گھنٹے قبل لڈن کے علاقہ میں واردات کے دوران کار پر فائرنگ کی جبکہ دوسری واردات میں ساہوکا میں موٹر سائیکل سوار سے 50ہزار چھینے.

    وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور کالر کے ہمراہ پولیس کے تعاقب اور سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے رحیم شاہ میں ٹاکرا ہوگیا. فرار کی کوشش کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جبکہ کراس فائرنگ میں 3ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ 1فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

    زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. ملزمان کے قبضہ سے 1موٹر سائیکل, 3پسٹل اور متعدد گولیاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں. پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے. فرار ملزم کو ٹریس کرنے کے لئے ناکہ بندی کروا دی گئی ہے جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں.اختر فاروق ڈی پی او

  • بورے والا : پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ فتح شاہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا 1520 گرام چرس بر آمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وھاڑی کی ہدایات پر انسپکٹر چوہدری ناصر محمود نے اپنی ٹیم کے ھمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار عرف کھاری سکنہ 323 ای بی کو گرفتار کرکے 1520 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ھے