Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ صدر بوریوالا کی کاروائی

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او طفیل گجر نے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوے بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق عرف مصطفیٰ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس برآمد کر لی اور منشیات ایکٹ کے تحت زیر دفعہ 9 سی لگا کر پرچہ درج کر لیا گیا ہے

  • وہاڑی : عوامی مسائل حل کیلئے کھلی کچہری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنروہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی سی کمپلیکس وہاڑی کے سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی ۔
    کھلی کچہری میں انہوںنے براہ راست عوام کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنروہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کے انعقاد کے کا سلسلہ جار ی ہے
    کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل کا حل جلد از جلد ممکن بنانا ہے کھلی کچہری میں شکایات کا ازلہ کرکے عوام کی مشکلات کم کی جارہی ہیںکھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں کا ریکار ڈ رکھا جاتا ہے اور ان کا ٹریکنگ نمبر جاری کیاجاتا ہے کھلی کچہری میں آنے والی درخواستوں پر7دن کے اندر عمل درآمد کر کے سائل کو اطلاع دی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی اپنائی جارہی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف دیا جائے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور محنت سے ادا کریں سائلین کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے کھلی کچہری میں تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران نے شر کت کی کھلی کچہری میںمیونسپل سروسز،محکمہ صحت، میپکو، محکمہ انہار، ریونیوکے حوالے سے مسائل پیش کئے گئے ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے –

  • بورے والا : منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔

    ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایت پر اے ایس پی ایس ڈی پی او عزیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گگو انسپکٹر ریاض احمد سیال اور ان کی ٹیم محمد عارف سب انسپکٹر ، راشد حسین سیکورٹی کنسٹیبل نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید عرف جیدی مسیح کو گرفتار کر لیا

    جس کے قبضہ سے 1700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

  • بورے والا : دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل حل کریں گے

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت بوریوالا میں کرائم میٹنگ کا انعقاد. شہریوں کے مسائل بھی سنے

    تفصیلات کے مطابق بوریوالا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت بوریوالا میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ میٹنگ میں اے ایس پی بوریوالا عزیر احمد سمیت بوریوالا سرکل کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی چیک کی گئی. میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لیے آپ سب خدمت سے سرشار ہو کر قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ لوگوں کیساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے۔ اس دوران ڈی پی او وہاڑی نے ایس ڈی پی او آفس بوریوالا میں موجود شہریوں کے مسائل بھی سنے

  • بورے والا : تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران احمد بھٹی نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ اس سال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں مزید اصافہ ہوا۔
    سال 2019 میں آوٹ ڈور کے 340374 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور شعبہ حادثات میں 227776 مریضوں کا معانئہ کیا گیا جبکہ 20094 مریض محتلف بیماریوں کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل رہے جنکو علاج کی بہترین سہولیات اور ادویات مہیا کی گئیں۔ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں سب سے زیادہ مریض میڈیسن کے شعبہ میں زیر علاج رہے۔
    شعبہ امراض قلب میں اس سال 15523 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں جس میں ای ٹی ٹی ، ایکو کارڈیو گرافی اور ایس کے انجیکشن جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔ سال 2019 میں ہیپا ٹائٹس کے 40195 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 15200مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی کے 98 اور ہیپا ٹائٹس سی کے 3778 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
    اسکے علاوہ اکتوبر 2019 میں ہیپا ٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہماری کارکردگی بہترین رہی کیمپ میں 2689 مریضوں کی سکرینگ کی گئی جس میں سے 2140 مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور 1702 مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سال میں مختلف شعبہ جات کے 10319 مریضوں کی مختلف نوعیت کی سرجری کی گئیں جن میں گائنی ، جنرل سرجری ، آرتھو پیڈک ، ای این ٹی اور آئی کے شعبہ جات نمایاں ہیں۔ جبکہ اس برس ہسپتال میں 1247 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 588 سی سیکشن سے پیدا ہوئے۔
    اس سال کے دوران مختلف منسٹرز صاحبان ، سیکرٹریز صاحبان اور کمشنر صاحبان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صفائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام سٹاف کو مریضوں کے علاج کے لیے پورے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم سال 2020 میں مزید محنت اور نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے سال 2019 سے بھی اچھے نتائج دیں گے۔
    ڈاکٹر عمران احمد بھٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا

  • میلسی : انتظامیہ کی نااہلی سے پارک اجڑنے لگا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسی۔
    سائیفن پارک میں تعینات عملہ ہٹا لیا اور پارک میں بجلی کا کنکشن بھی نہ لگوایا جس سے پارک میں گندگی اور بدبو پھیل گئی اور پانی نہ ملنے سے گھاس ، پھول ،پودے اور درخت اجڑنے لگے ہیں بار بار نشاندہی کے باوجود انتظامیہ کےافسران ٹس سےمس نہ ھوۓ گزشتہ روز خبریں نے اپنی مدد آپ کے تحت دس مزدور لگوا کر پارک کی صفائی کروائی۔

  • وہاڑی : سیشن جج کا پولیس اسٹیشن کا دورہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا پولیس اسٹیشن دانیوال کا وزٹ..ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کے بارے میں بریف کیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی تھانہ کلچر میں جدید اصلاحات اور سپیشل انیشئٹو پولیس سٹیشن کا قیام قابل ستائش ہے جس کے ذریعے بہترین سروس ڈیلیوری شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے حاصل ہوں گی اور عوام میں پولیس کا اعتماد بحال ہوگا۔ امید ہے پورے پنجاب کے تمام تھانہ جات کو بھی اسی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ دانیوال میں وزٹ کے دوران کیا.

  • وہاڑی : کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
    موڑرب راکھانزد اڈا ٹھینگی، درخت کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
    جس کا نام پروین بی بی زوجہ محمد خلیل عمر تقریباً 35 سال چک 155 ڈبلیو بی کی رہائشی ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو اٹھا کر گھر منتقل کیا

  • بورے والا : انتظامیہ کی سستی کی وجہ سے شہری پریشان

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) لکڑ منڈی بورےوالا گارا منڈی بن گئی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد لکڑ منڈی کے دوکاندار حضرات اور اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ شدید کیچڑ اور گندے پانی کی وجہ سے انکا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے اور یہاں سے گزرنے والے عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اہل علاقہ نے کلین اینڈ گرین بورےوالا مہم کے تحت جلد از جلد سنگین مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے

  • بورے والا : گھریلو جھگڑے پر تین بچوں کی ماں کی خودکشی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلو نا چاقی سے دلبرداشتہ ہو کر تین بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق گگو منڈی اڈہ کوارٹر کے قریب چک نمبر 235 ای بی میں گھریلو جھگڑے پر ایک خاتون نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون رضیہ بی بی زوجہ محمد یاسین نے گھر کے قریب درخت سے پھندا لگا کر خود کشی کی۔ خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔ خود کشی کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے تھانہ گگو منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے