Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : جرائم پیشہ گینگ کی گرفتاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 3 گینگ ہائے کے 8ممبران گرفتار 30 لاکھ مالیتی مال مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وی اختر فاروق کی ہدایات پرڈی ایس پی صدر خالد جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دانیوال مرزا رحمت علی اور اے ایس آئی رائے ساجد نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3خطرناک گینگ ہائے کے 8 ممبران کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 30 لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کر دیا. پولیس تھانہ دانیوال کی ٹیموں نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے عرفان سہو گینگ کے 4ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7عدد موٹر, سائیکلز, طلائی زیورات اور نقدی مالیتی 10لاکھ, 1کلاشنکوف,1بندوق اور 2پسٹل برآمد کیِے, دوسری کاروائی میں بشیر عرف گوڈو گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے قیمتی موبائل ومال مسروقہ مالیتی 2لاکھ اور 1پسٹل برآمد کیا جبکہ غلام رسول گینگ کے 1ممبر کو گرفتار کر کے ہنڈا سوک کار مالیتی 18لاکھ اور 1پسٹل برآمد کیا. ڈی ایس پی صدر خالد جاوید نے پریس کانفرنس کے دودان میڈیا کو بتلایا کہ مجرمان انتہائی خطرناک اور ضلع وہاڑی سمیت مختلف اضلاع وارداتوں میں ملوث تھے جن کو تھانہ دانیوال کی ٹیم نے شب و روز کی محنت کے بعد گرفتار کیا.

  • وہاڑی : جرمنی کی لڑکی نے پاکستان میں آ کر شادی کر لی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) مجاہد کالونی بورےوالا کے نوجوان کی محبت میں جرمنی کی ایک لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔ جرمن لڑکی تانیہ ہیلر نے اسلام قبول کر لیا اور اس کا اسلامی نام تانیہ جاوید رکھا گیا ہے ۔تانیہ نے بتایا کہ بوریوالہ کے رہائشی جاویداقبال کے ساتھ ٹیوٹر پر دوسال قبل رابطہ ہوا جو ابتدائی توپر بات چیت تک محدود رہی بعد میں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی اورمیں نے اسلام قبول کرکے جاوید اقبال کے ساتھ شادی کافیصلہ کر لیا اس کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اورجاوید اقبال کے اخلاق سے متاثر ہو اسلام قبول کرنے کافیصلہ کیا۔تانیہ جاوید نے بتایا کہ وہ جرمنی کے شہر ہینوور میں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنر ہے جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ لاہور میں پلمبر ہے تانیہ جاوید چندروز قبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورےوالا میں نکاح کرلیا۔

  • وہاڑی : گراں فروش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ اسلام میں گراں فروشی کو ناجائز قرار دیا گیا ہے بحیثیت مسلمان ہمیں گراںفروشی سے اجتناب کرنا چاہیے گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائیاں کر رہے ہیں جس کے مطابق 151چھاپے مارے گئے جس میں23 خلاف ورزیوں پر 35ہزار جرمانہ کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کاروائیوں کا مقصد عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا ہے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم ہوں ۔ جو بھی دکاندار گراں فروشی کا مرتکب پا یا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

  • وہاڑی : عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کھول دیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کا عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد..شہریوں کی سہولت اور سرد موسم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کو اپنے آفس میں بٹھایا کر مسائل

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. شہریوں کی سہولت اور سرد موسم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی نے تمام شہریوں کو اپنے دفتر میں بیٹھا کر ان کے مسائل سنے اور درخواستوں کا بغور جائزہ لیا. جبکہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کئے گئے. شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی تک عوام آدمی کی رسائی خوش آئند جبکہ مسائل فوری حل کرنے کیلئے ایک موثر پلیٹ فورم ہے

  • میلسی : عوام کی سہولت کیلئے نادرا کا اہم اقدام

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) چیئرمین نادرا کے احکامات کے تحت میلسی (ملتان ریجن) میں نادرا آفس کی نئی بلڈنگ کو عوام کی خدمت کے لئے کھول دیا گیا۔
    یاد رہے کہ چیئرمین نادرا نے اپنے گزشتہ نادرا میلسی آفس کے دؤرے پر نادرا آفس کو از سر نو عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ونڈو، کیو میٹک سسٹم اور جدید سہولیات سے مزین آفس تیار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • وہاڑی : عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے کہاکہ ہے کہ اُن کے دفتر میں روزانہ کی بُنیاد پر کھلی کچہری منعقدکی جاتی ہے جِس کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
    دفتر میں کثیر تعداد میں سائلین نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے افسران کواحکامات صادر کئے اور ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو تیز رفتاری سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے.
    انہوں نے کہاکہ انکے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر موصولہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ٹریکنگ سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے اور افسران کو طلب کرکے عوام کو فراہم کردہ ریلیف کا جائزہ لیاجاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے تمام افسران کو واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ انکی طرف سے پیش کردہ مسائل کو کم ازکم وقت میں حل کیا جائے گا ۔اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کےاقدام کو سراہا اور کہاکہ اس اقدام سے انکی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ انکومشکلات سے بھی نجات ملے گی –
    عوامی مسائل سے چشم پوشی برتنے والے سرکاری افسران کو اپنے ضلع میں قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکموں کے سربراہان احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں حکومت پنجاب کے وژن کےمطابق افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کے پابند ہیں اختیارات سے تجاوز،کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)وقاص رشید (تمغہ بسالت)نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ open door policy کا بنیادی مقصد عوام تک رسائی ہے۔قانون کے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق چل رہے ہیں تمام افسران کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔ضلع وہاڑی کے لوگوں کی شکایات کو دور کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررکھی ہیں۔

  • بورے والا : گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کئی افراد زخمی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ساہوکا کے موضع ماجھی جملیرا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے واقعہ میں وکیل اور اسکے دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وکیل سعید جملیرا کی بھانجی کے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے باعث پیش ایا تشدد کی وجہ پوچھنے پر بھانجی کے خاوند رمضان اور دیگر افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ میں زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ ساہوکا پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب ڈی پی او اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے

  • بورے والا: آتش بازی کا سامان رکھنے پر مقدمہ درج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ کی کاروائی آتش بازی کا سامان برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ پکھی موڑ کے شفٹ انچارج غلام عباس جوئیہ اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے مطابق گشت پر موجود تھے اڈا 37 پھاٹک کے قریب ایک موٹر سائیکل کو VRL 7537 مشکوک جان کر روکا
    جس پر سوار وحید رضا ولد غلام فرید سکنہ 537 ای بی سے آتش گیر مادہ 100عدد ہوائی بازی اور انار موٹر سائیکل پر رکھے تھیلے سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ ماچھیوال میں مقدمہ نمبر 1/2020 درج کروایا۔

  • بورے والا : ریسکیو ٹیم نے نیشنل ایمرجنسی رسپانس چیمپئن شپ جیت لی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ریسکیو 1122 کے دفتر میں نیشنل ایمرجنسی رسپانس چیمپیئن شپ جیتنے والی ریسکیو والنٹیئرز ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دے رہے ہیں۔ریسکیو انچارج ظفر مہدی، (ن)لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا۔سٹی صدر شاہد نواب خاں بھی اس موقع پر موجود ہیں

  • وہاڑی : پولیس کا مدعی پر تشدد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا میں قانون کے ساتھ مذاق چوری شدہ کار ڈھونڈنے کی بجائے مدعی مقدمہ پر تشدد ہاتھ ٹوٹ گیا.
    تھانہ میں بند ایک ہی وقوعہ کے دو مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی محمد انس نے رینٹ اے کار سے پانچ دن کے لیے ایک کار کرایہ پر حاصل کی جو دوسرے روز گھر کے باہر سے چوری ہو گئی.
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تفتیشی مقدمہ اے ایس آئی عبدالقیوم کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دی جس میں کار چور واضح نظر آرہے ہیں لیکن پولیس نے کار تلاش کرنے کی کوئی کاروائی نہ کی مدعی کے پولیس پر کار برآمد کرنے کے اصرار پر گزشتہ روز اے ایس پی بوریوالا نے تھانہ میں بلا کر مبینہ طور پر دوسری پارٹی سے سازباز ہو کر خود اے ایس پی اور تفتیشی اے ایس آئی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہسپتال لے جانے کی بجائے حوالات میں بند کردیا پھر تھوڑی دیر بعد اسی کار کی چوری کا نیامقدمہ پہلے سے درج ایف آئی آر کے مدعی پر درج کرادیاگیا اس طرح قوانین کا کھلا مزاق اڑاتے ہوے ایک ہی وقوعہ کی الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لی گئیں انجمن تاجران کے مقامی عہدیدار چودھری محمد نعیم نے احتجاج کرتے ہوے اے ایس پی بوریوالا محمد عزیر پر الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے پر جو ظلم کیا گیا ہے اس سے سکھا شاہی دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے وہ اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے تاجر برادری کو ساتھ ملا کر احتجاج کیا جائے گا شنوائی نہ ہوئی تو شٹر ڈاؤن کریں گے آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے پولیس ترجمان محمد مبین نے موقف دریافت کرنے پر بتایا کہ میرٹ پر تحقیقات کرائی جائیں گی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی