بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے گاڑی کو شدید نقصان، بورے والا ہم ٹی وی کے رپورٹرسمیع جٹ اور انکا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا
محمد سمیع جٹ اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ گاڑی پر 437/ ای بی اپنے گھر سے شہر آ رہے تھے کہ عزیز آباد روڈ پر اچانک عقب سے آنے والے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ مختلف حصوں پر فائر لگنے سے شدید نقصا پہنچا تاہم سمیع جٹ اور انکے بھائی معجزانہ طور پر محفوط رہے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو کردی گئی
Category: وہاڑی
بورے والا : کار پر مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ
وہاڑی : مصنوعی مہنگائی کو روکنے کے لیے اقدام
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سبزی و فروٹس کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پرسبزی منڈی میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جس سے مصنوعی مہنگائی میں کمی آئی ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم بنا دیئے گئے ہیں جہاں کسان براہ راست اپنی سبزیاں وفروٹ فروخت کر رہے ہیں جس سے سبزیوں و فروٹ کی قیمتوں میں واضح کمی آئے ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے کسان پلیٹ فارم کاقیام ایک احسن اقدام ہے جسے عوام کی طرف سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے.
وہاڑی : صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہنگامی اقدام
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں خصوصی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جارہی ہے ہسپتال کے وارڈز ،لانز اور اطراف میں موجود کوڑا اور کچرا اٹھایا جا رہا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں اور تیمار داروں کو خوشگوار احساس ہو ۔اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے ۔
بورے والا : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ فتح شاہ کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی اسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق محمد ارسلان ولد محمد اکرم قوم کھوکھر سکنہ لاٹ بھٹیاں ریل بازار سے 335 ای بی جانے کے لیے مبلغ چار سو روپے کرایہ میں رکشہ پر بیٹھا تو تھانہ فتح شاہ کی حدود میں واقع نواحی گاوں 331 ای بی کے قریب ڈرائیور نے رکشہ روک لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ بھی موقع پر پہنچ گئے تعاقب کرنے پر ڈاکو رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا.
بورے والا : نوجوان نازک حالت میں ہسپتال منتقل
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سٹار اکیڈمی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص شدید زخمی حالت تشویش ناک تفصیل کے مطابق برلب نہر سٹار اکیڈمی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک پر بنے سپیڈ بریک کو کراس کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا ہیڈ انجری کی وجہ سے حالت تشویش ناک ہونے پر طبی امداد کے بعد نششر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا زخمی کی شناخت ملک محمد ابو بکر سکنہ آفاق خاں کے نام سے ہوئی ہے
وہاڑی : انتظامیہ کی سستی بنیادی مرکز صحت سہولیات سے محروم
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال
بنیادی مر کز صحت 535 ای بی کی حالت زار ، نہ چار دیواری نہ پینے کا پانی ، عملہ کے لیے بنے کوارٹرز کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگےاہلیان دیہہ کا محکمہ صحت کے اعلی افسران اور ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق یو سی سٹی ماچھیوال کے سات چکوک کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والا واحد بنیادی مر کز صحت چک نمبر 535ای بی میں سہولیات کا فقدان ہے ہسپتال کی چار دیواری عرصہ دراز سے گر چکی ہے اور اب تو اس کی اینٹیں تک لوگ اٹھا کر لیجا چکے ہیں عملہ کے لیے بنائے گئے کوارٹرز قدیم کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہیں اور دور دراز سے آئے ہوئے عملہ کو رات ہسپتال کی بلڈنگ کے اندر ہی گزارنی پڑتی ہے اردگرد کے چکوک سے آئے مریضوں کے لیے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام نہ ہے اور نہ ہی پینا کا پانی دستیاب ہے دیگر نے محکمہ صحت کے اعلی افسران اور ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
وہاڑی : زخمی کی حالت تشویشناک
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق گڑھا موڑ ملتان وھاڑی روڈ ٹول ٹیکس پر کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے موٹر سائیکل سوار کو تفشیش ناک حالت میں نشتر ریفر موٹر سائیکل سوار کا ابھی معلوم نہ ہو سکا کس علاقہ کا ہے
وہاڑی : ضلع بھر میں جرائم کے روک تھام کیلئے بہتر کارکردگی
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. دوران ماہ نومبر 224خطرناک مجرمان اشتہاری، 45اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور136منشیات فروش گرفتار.2ڈکیت ہلاک
تفصیلات کے مطابق وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے دوران ماہ نومبر2019ء جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک224 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 10اے کیٹگری کے جبکہ 214بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے45ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 05بندوق، 02رائفل, 36 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 136 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 70کلو چرس، 24کلو افیون,1080گرام ہیروئین , 705لیٹر شراب معہ لاہن، چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 20مقدمات درج کئے گئے جن میں 10مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 09کرایہ داری ایکٹ اور 01سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 52مقدمات،تیز رفتار ی کے 92,بجلی چوری کے105,پرائس کنٹرول کے 55مقدمات, گیمبلنگ ایکٹ کے 07مقدمات, غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے 2 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ماہ نومبر کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل162مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے121مقدمات کو ٹریس کرکے 62لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی جبکہ 06گینگ ہائے کے22ممبران کو گرفتار کر کے 21لاکھ سے زائدمالیت کی برآمدگی کی۔اس دوران 2پولیس مقابلہ بھی ہوئے جن میں عوام کو جان و مال سے متاع سے محروم کرنے والے خطرناک ڈکیت فیاض عرف فیاضی مئے اور یامین عرف امینی لکھن بھی ہلاک ہوئے جبکہ اغواء برائے تاوان کا بچہ بغیر تاوان کے برآمد کر کے وارثان کے حوالے کیا گیا.
وہاڑی : بھائی کو بھائی نے قتل کر دیا
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال
نواحی گاؤں 182 ای بی میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیاتفصیلات کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 25 سال تھی ڈی پی او اختر فاروق نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے قتل کے حقائق کو سامنے لانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں
وہاڑی : قتل کے اصل حقائق سامنے آ گئے
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 85 ڈبلیو بی نزد اڈہ چکڑالہ قتل کی واردات.
بیوی کا قاتل ملزم شفیق اپنے بھائی کیلئے اپنی سالی کے رشتہ کاخواہشمند تھا۔خاندانی ذرائع
بیوی نادیہ ملزم کے اپنے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اورمارپیٹ کی وجہ سے دیور کو بہن کارشتہ دینے سے انکاری تھی.
مولوی شفیق کی ساس بھی اپنی بیٹی کارشتہ ملزم کے بھائی کودینے کے خلاف تھی.
آئے روزکے جھگڑوں اورمارپیٹ سے تنگ آ کر نادیہ روٹھ کر اپنے میکے میں رہ رہی تهی.
ملزم گزشتہ روز ہی بیوی کومنا کر اپنے گھر لایا تھا اور آج نماز فجر سے پہلے بیوی کو قتل کردیا.
ملزم اورمقتولہ 83 ڈبلیوبی کے رہائشی تھے جبکہ ملزم 85 ڈبلیو بی میں امام مسجد تعینات تھا.