وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا تھانہ گگومنڈی پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ کوٹریس کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا
بستی محمدپورہ کی رہائشی رشتے کروانے والی خاتون کو نامعلوم افرادنے قتل کرکے نعش بورےوالا کے نزدیک کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی انسپکٹر مہر ریاض سیال اوران کی ٹیم نے قاتل عبید نامی رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
Category: وہاڑی
وہاڑی : اندھے قتل میں ملوث مجرم گرفتار
وہاڑی : سکولوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)؟ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کا سکیورٹی کے حوالہ سے گورنمنٹ ماڈل سکول وہاڑی کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ ماڈل سکول وہاڑی کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور سکول میں موجود بچوں سے ملے اور اور ان سے مسائل بھی دریافت کئے. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے سی سی ٹی وی کیمرہ جات, بیرئیر, وال وائیر, مورچہ جات اور دیگر انتظات کا سیکورٹی کے حوالہ سے باریک بینی سے جائزہ لیا
وہاڑی: بیوی کا قاتل شوہر گرفتار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں85 ڈبلیوبی میں گھریلو ناچاقی پر امام مسجد نے اپنی 23 سالہ بیوی کوچھری سےقتل کردیا.پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا
تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 85 ڈبلیوبی میں گھریلو ناچاقی پر امام مسجد نے اپنی بیوی کوقتل کر دیا ملزم مولوی شفیق نے 23 سالہ بیوی نازیہ بی بی کو تیز دھار چھری سے ذبح کیا مقتولہ نازیہ بی بی کی دو سال قبل امام مسجد سے شادی ہوئی تھی مقتولہ نازیہ بی بی ایک بچے کی ماں تھی پولیس نے خاتون کے شوہر امام مسجد کو گرفتارکر لیا ہے امام مسجد مولوی شفیق نے اعتراف جرم خر لیا ہے جبکہ پولیس نے گھرمیں پڑی ہوئی لکڑیوں میں سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاوند بیوی کے درمیان اکثر تنازعہ رہتا تھا جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ملزم نے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کو باندھ کر شور و وویلا کیاکہ پانچ لوگوں نے گھر میں گھس کرمجھے باندھ دیا اور میری بیوی کوقتل کر دیا ہے لیکن پولیس نے چند لمحوں میں ملزم سے اقرار جرم کرالیا ڈی پی او اختر فاروق حالات و وقعات کاجائزہ لینے کیلئے خود جائے وقوعہ پر۔پہنچ گئے پولیس تھانہ ٹھینگی نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے
وہاڑی : پولیس افسران کی کرائم میٹنگ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن پروفیشنلزم, میرٹ, سروس ڈیلیوری اور شہریوں کی جان, مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی. نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں کرائم میٹگ کے دوران کیا
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے پولیس سرکل وہاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کرائم میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین اور سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے.
کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے۔
وہاڑی :منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماچھیوال کے علاقہ چک نمبر 19 ڈبلیو بی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ٹی ایس آئی راشد ندیم اور ٹی ایس آئی وقاص گھمن نے سیکورٹی آفسر محمد اکبر کی نشاندہی پر جدید طریقہ گرفتاری اپناتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے عنصر نور ولد نور احمد قوم ڈھڈی المعروف جلال کے سکنہ 19 ڈبلیو بی اور محمد اسحاق عرف ساکا چھرا ولد علی محمد قوم ڈھڈی سکنہ 19 ڈبلیو بی کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا اور دونوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیے۔
وہاڑی : پولیس لائنز میں جنرل پریڈ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظورکی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظورکی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا جبکہ ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں انسپکشن کی گئی.
بورے والا : قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی
بوےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اندھا قتل ٹریس اورملزم گرفتار.
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شا کے علاقہ موضع کوٹ قادربخش کی رہائشی 30 سالہ اقرا جو اپنے خاوند سے تین ماہ قبل ناراض ہو کر اپنے آشنا عبدالقیوم کے ساتھ رہ رہی تھی اور خاوند پر خلع کا دعوی کیا ہوا تھا آشنا نے شک کی بنیاد پر اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس تھانہ فتح شاہ کے ایس ایچ او ناصر تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیس کی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ہےملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اقرا تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی نیت سے اس کے پاس آئی تھی اور خاوند سے خلع کے لیے کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا تھا ملزم قیوم کو اقرا پر شک ہوگیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتی ہے
جس کی بنا پر ملزم عبدالقیوم نے اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس نے لاش کنویں سے نکال کر مزید تفتیش شروع کردی ہے موضع قادر بخش کے باسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نزدیکی چک 46 ڈبلیو بی سے تعلق رکھتا ہے اور اقرا کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ملزم نے اقرا کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی تھی. ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.
میلسی : منشیات فروش سے چرس برآمد
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی)
پولیس تھانہ صدر میلسی کی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جو گرفتار کر لیا ہے اور 1600گرام چرس برآمد بھی برآمد کر لی ہے
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر میلسی محمد اقبال اور سب انسپکٹر فاروق رمضان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلشیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1600گرام چرس برآمد کر لی.
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.وہاڑی : تہمینہ دولتانہ نے نواز شریف کے بارے کیا کہا ؟
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق ایم این اے بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکال کر کوئی احسان نہیں کیا. وہ تین دفعہ کے وزیراعظم ہیں اورعالمی قوانین کے مطابق سہولیات حاصل کرناان کاحق ہے۔
وہ گذشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ان کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی مطابق اپنی مرضی کے ڈاکٹرزاورہسپتال سے علاج کرانا ہر مریض کا بنیادی حق ہے میاں نوازشریف ملک وقوم کااثاثہ ہیں ان کواس حق سے کیسے محروم رکھاجاسکتاہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنا ہی انتقام لیں جتنا بعد میں برداشت کرسکیں اس وقت عمران خان کی ساری توجہ ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے میاں نوازشریف اوران کے خاندان سے انتقام لینے پرمرکوزہے میاں نوازشریف ہی اس ملک کی ترقی کی ضمانت ہیں۔میاں نوازشریف بہت جلدعلاج معالجہ سے تندرست ہوکرملک میں ہونگے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہرلحاظ سے پاکستانی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے موجودہ حکومت کی موجودگی میں ملکی ترقی ایک خواب کی مانند لگتا ہے مسلم لیگ ن ہی اس ملک میں ترقی کی راہیں کھول سکتی ہے جس کی مثال گزشتہ ادوار میں واضح نظر آتی ہےوہاڑی : اراضی سنٹر دوبارہ کھول دیا گیا
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب حکومت کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے 11 روز سے بند اراضی سنٹر کو کھلوادیا ہے۔اراضی سنٹر کے ملازمین نے مسلسل گیارہ روز سے ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کررکھی تھی.
تفصیلات کے مطابق اراضی سنٹر کے ملازمین نے اپنی مستقلی اور سروس سٹرکچر کی منظوری کے مطالبات پر گیارہ روز سے مکمل ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کررکھی تھی جسکے باعث دور دراز سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گیارہ روز سے بند اراضی سنٹرز کو کھلوادیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہڑتالی ملازمین کی جگہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف کو اراضی سنٹر میں کام پر لگا دیاہےاور ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف نے کام شروع کردیاہے۔اراضی سنٹر میں آۓ ہوۓ شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈی سی وہاڑی کے اس اقدام سے عوام کی مشکلات ختم ہوجائیں گی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کرکے بلیک میل کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھاکہ کوئی بھی حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا اور عوام کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اراضی سنٹر میں موقع پر موجودہ اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید سہری کا کہنا تھاکہ اراضی سنٹر میں آنیوالے سائلین کی مشکلات کو ختم کرنے کےلئے ڈی سی آفس سے نیاسٹاف کام پر لگایاگیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے کام کرواسکیں.