Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال کے اے ایس آئی رائے ساجد کی بدنام زمانہ منشیات فروش کےخلاف کاروائی ملزم سے 1250گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج

    تفصیلات کےمطابق تھانہ دانیوال اے ایس آئی رائے ساجد نے کاروائی کرتے ہو ئے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد عرف شرلی ولداللہ رکھا قوم ماچھی سکنہ ہیڈ اسلام کو منشیات فروشی کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا اور ملزم سے 1250گرام چرس برآمد کرکے مقدمد درج کردیا ملزم عرصہ دراز منشیات فروشی کا دھندا کررہا تھا اور پولیس کے لیے چیلج بنا ہوہا تھا اس موقع پر اے ایس آئی رائے ساجدنے کہا کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے منشیات فروشوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

  • بورے والا : شراب کے نشے میں دھت دو افراد گرفتار

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) شراب کے نشے میں دھت کار سوار دو افراد گرفتار اور کار قبضے میں لے لی گئی
    15 کی کال پر فتح شاہ سے آنے والی کار نمبر LeC /1617 پکڑ لی گئی حیدر اسکواڈ کی کاروائی لڈن روڈ باد جامعہ مسجدالفاروق سے ملزمان کو پکڑ لیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی

  • وہاڑی : پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال / ٹریفک حادثہ اڈہ ماچھیوال تیز رفتار منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق۔

    تفصیلات کے مطابق ماچھیوال کے نواحی گاؤں 553 ای بی کا رہائشی تیمور ولد یسین جٹ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بورےوالا سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ جب وہ ماچھیوال کے قریب پہنچا تو تیز رفتار منی مزدا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تیمور شدید زخمی ہو گیا جس کو آر ایچ سی ماچھیوال منتقل کیا گیا۔طبی امداد کے بعد تیمور کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ تیمور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

  • وہاڑی : لیکچرار جاں بحق ہو گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ملتان روڈ گورنمنٹ کالج کے قریب موٹر سائیکل اور سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نجی کالج کا لیکچرار جاں بحق.
    جبکہ ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں روانہ کر دی ریسکیو 1122 وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی موٹر سائیکل سوار کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیاموٹر سائیکل سوار شدید زخمی تشویشناک حالت میں تھا جس کو ڈاکٹرز نے ملتان نشتر ریفر کر دیا موٹر سائیکل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا ذراءع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان چک 55 ڈبلیو بی کا رہائشی تھا اور شناخت واجد زبیر بھٹی ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی نوجوان پنجاب کالج میں لیکچرار تھا اچانک جب نعش گھر پہنچی تو گاؤں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی.

  • وہاڑی : تشدد سے زخمی دم توڑ گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے مترو میں وحشیانہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والہ محمد شہزاد ڈنگ نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا.
    محمد شہزاد کی نعش مترو پہنچی تو کہرام بج گیا ورثا کا لاش مین چوک مترو میں رکھ کر احتجاج ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا مترو پولیس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تشدد کے ملزمان محمد اقبال ممرا ،محمد امیر ممرا اور محمد عامر ممرا وغیرہ کو گرفتار نہیں کیا.
    تاہم مترو پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے آر ۔ایچ سی۔ گڑھاموڑ بھجوا دی ہے اور مقدہ میں قتل کی دقعہ 302ت پ شامل کر لی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • بورے والا : ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ وصول کرنے پر گرفتاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں اسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی کاروائی۔
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب نے چیچہ وطنی روڈ پر واقع طاہر فلور مل پر چھاپہ مارا۔ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے سبب اور آٹا 25 کلو گرام 1100 میں فروخت کرنے پر طاہر فلور مل کے منیجر ندیم اسلم کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کرواتے ہوئے طاہر فلور مل کو سیل کر دیا گیا۔

  • وہاڑی : خطرناک اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ گگو منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ.
    تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نےبتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے.
    فیاض اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جملیرا روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گگومنڈی اور ساہوکا موقع پر پہنچ گئی فیاض متعدد قتل و ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا.

  • بورے والا : لاغر و بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب اور ایس ایچ او صدر محمد یعقوب نے کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں چک نمبر 505/ای بی میں نجی سلاٹر ہاؤس سے 20 من بیمار اور لاغر جانوروں کا تعفن زدہ گوشت برآمد کر لیا ہے اور اس جرم سرانجام دینے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • وہاڑی : خطرناک اشتہاری مجرم پولیس مقابلہ میں ہلاک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتی معہ قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی قاضی پولیس مقابلہ میں ہلاک.تین ساتھی فرار.. ملزمان موضع غفور واہ میں واردات کر رہے تھے کہ ریسکیو15کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کو بذریعہ ریسکیو 15موضع غفورواہ میں واردات کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جب کہ پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت کراس فائرنگ کے دوران 1ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 3رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے. ہلاک شدہ ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈکیت ساجد عرف ساجی قاضی سے ہوئی جو کہ قتل معہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس مقابلہ میں کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا. ملزم 19اکتوبر کو لڈن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں بھی ملوث اور ضلع وہاڑی سمیت پاکپتن, بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کے مختلف مقدمات میں مجرم اشتہاری تھا. ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تینوں مفرور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے تحرک جاری ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سفاک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان بھی کیا

  • وہاڑی : متعدد وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی فاروق رمضان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی اوردیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد حنیف ڈھڈی سکنہ 19ڈبلیو بی گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا..