بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) منشیات برآمد کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہوکا عبدالرزاق کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی منشیات فروش آصف گرفتار کر کے 1030گرام چرس برآمد کر لی ہے آہستہ آہستہ منشیات فروشوں پر قانون کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے
Category: وہاڑی
بورے والا : منشیات فروش گرفتار
وہاڑی : بھتہ خور گروپ متحرک
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹھینگی حدود میں بھتہ خور گروپ متحرک غریب محنت کش دکانداروں سے بھتہ وصولی کرنے لگا
تفصیلات کے مطابق صدام حسین عرف حسنین علی جو کہ تھا نہ ٹھینگی اور ضلع بھر کے دیگر تھانہ جات میں درجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے اور ٹاؤٹ مافیا کی فہرست میں سرفہرست جانا جاتا ہے۔ صدام حسین عرف حسنین علی جسے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی نے لیٹر نمبر48 66کے تحت بلیک میلر قرار دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخلہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر 87 ڈبلیو بی میں ڈاکٹروں سے بھتہ وصولی اور بلیک میلنگ کا پرچہ بھی تھانہ ٹھینگی میں درج ہے۔ اس کے کالے کرتوتوں اور غلط حرکتوں کی وجہ سے وہاڑی کے دیگر دفاتر میں اس کا داخلہ بالکل بند ہے۔ وہاڑی داخلہ بند ہونے کی وجہ سے اس بلیک میلر نے ٹھینگی کا رخ کرلیا ھے
بورے والا: خواجہ سراء پر تشدد
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نوجوان کے ساتھ جانے سے انکار اور تنگ کرنے سے منع کرنے پر چھ سے زائد افراد کا خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد،
خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق بورے والا کچہری میں آج خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا
اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی
نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا کا مار مار کر بھرکس نکال دیا
خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ہوگیا
ملزمان موقع سے فرار ہوگئےبورے والا : اسلحہ اور منشیات برآمد
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں
تفصیلات کے مطابق حیدر سکواڈ بوریوالا نے دو مختلف کاروائیوں میں 1050گرام چرس اور ایک عدد پسٹل برآمد کیا. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا گیا.وہاڑی : انصاف کی فراہمی دہلیز پر
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر پرکھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کا مقصدعوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے. وہاڑی پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے. اختر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے دفتر پولیس کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوراپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو در پیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ بجھوائی جائے۔ ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقادکا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کرتے ہو ئے فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔شہری بغیر کسی سفارش کے براہ راست مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
وہاڑی : مال و جان کا تحفظ اولین ترجیح
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ تاجروں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے
تاجروں کے ٹیکسز سے تنخواہیں لیتے ہیں تاجروں کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں ملنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں چوہدری محمد سرور، راؤ خلیل احمد، میاں ساجد آصف، چوہدری مشتاق گجر،ساجد مسعود، حاجی نوید اختر، شیخ اسلم، حاجی رفیق رانا، چوہدری سرفراز، چوہدری رفیق، شیخ ریاض الدین، چوہدری سعید، شیخ ناصر سمیت عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد شامل تھی انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سیف سٹی بنانا میرا مشن ہے تاجروں کے تعاون سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر صدر ارشاد حسین بھٹی، چوہدری مشتاق گجر،چوہدری سرور، میاں ساجد آصف اور راؤ خلیل احمد ودیگر تاجروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور شہر کو پرامن بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے شہر کو سیف سٹی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر تاجروں نے ڈی پی او اختر فاروق کو وہاڑی تعیناتی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
وہاڑی : لڑکیوں کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والا گروہ گرفتار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نوجوان لڑکوں کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والا گروہ بوریوالا سےگرفتار.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالاسب انسپکٹر محمد یعقوب کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں کو ٹیلیفون پر پھنساکر ان کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا. ثمنیہ لڑکی لڑکوں کے موبائل نمبرز پر مختلف نام استعمال کر کے رابطہ کرتی اور ملنے پر مجبور کرتی جب کوئی مخصوص جگہ پر ملنے آتا تو اپنے باقی ساتھیوں ارشد, علی حیدر, یسین اور عبدالحفیظ کے ساتھ کے ذریعے ان کو پکڑ لیتے اوربلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتے. ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے ایسے گروہ کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایات دی تھیں. پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.وہاڑی : مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے ضلع وہاڑی کے انٹری ایگزٹ پوائنٹ چوک میتلا کا وزٹ کیا اور ٹول پلازہ میتلا روڈ پر گئے اور وہاں سے سکیورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے کی جانے والی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا. بعد ازاں تھانہ ٹبہ سلطانپور گئے.
وہاڑی : بڑی کاروائی میں 6 من چرس برآمد
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف ان ایکشن۔بین الصوبہ سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام۔ کروڑ وں روپے مالیتی 6من سے زائد چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کا قلع قمع کر کے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ کر نے کے لئے موثر اقدامات جار ی ہیں تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی اور چھوٹی مچھلیوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دالوئی جا سکے۔ہم ضلع وہاڑی کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ لڈن میں ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے مالیتی تقریباً6من چرس کے برامدگی کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن دوران ڈیوٹی ناکہ بندی پر موجود تھی کہ اچانک ایک مشکوک ویگوڈالہ سندھ نمبری سی ٹی0818 تیزی سے آتا نظر آیا جس کو مشکوک جان کر روکا گیا اور دوران چیکنگ ڈالہ سے کروڑوں مالیت کی6من سے زائد چرس کے204پیکٹس برآمد کئے اور ڈرگ ڈیلر نجیب اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزم کوئٹہ سے ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرتا تھا جن کو وہاڑی پولیس نے جان جوکھوں میں ڈال کر اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ چرس کوئٹہ کے رہائشی بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ قوم یارکزئی سے خریدی گئی تھی اور تحصیل وہاڑی کے مختلف ایریازمیں منشیات فروخت کرنے والے ڈیلرز کو سپلائی کی جانی تھی جن کے بارے میں دوران تفتیش مزید معلومات سامنے آئیں گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا وہاڑی پولیس کا فرض بھی ہے او رمشن بھی۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کاروائی میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔وہاڑی : ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکار جس فرض شناشی اور ایمانداری سے خدمت خلق کا۔فریضہ سر انجام دے رہے ہیں وہ۔قابل تحسین ہے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا یوں کہ وہ۔ہر مشکل حالات میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں ان خیالات کا۔اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 وھاڑی سنٹرل اسٹیشن کا دورہ کے موقع پر کیا ریسکیو سینٹرل افس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے خوش آمدید کہا اور ریسکیورز نے سلامی پیش کی اور بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی اختر فاروق نے کنٹرول روم کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیورز دن رات اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں ریسکیو اہلکار ناصرف ناگہانی افت سمیت ایمرجنسی میں سب سے پہلے پہنچنے کی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122دانش خلیل نے ریسکیو کنٹرول روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کروایا.