بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود سے تالہ توڑ گروہ کا ایک رکن رنگے ہاتھوں شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
چور سے پسٹل ، پیچ کس اور موٹر سائیکل برآمد۔ شہریوں نے پیچھا کر کے پکڑ کر خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے چور کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا ہے۔ چور کی شناخت محمد اکرم سکنہ حجرا شاہ مقیم اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔
Category: وہاڑی
بورے والا : تالے توڑ چوروں کا گروہ گرفتار
بورے والا : خطرناک حادثے میں بڑا جانی و مالی نقصان
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گگو منڈی کے قریب ٹرک اور مزدہ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرک میں سوار چھ بھینسیں بھی ہلاک ہو گئیں لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا
تفصیلات کے مطابق بورےوالا تیز رفتاری مزید ایک بڑے حادثے کا سبب بن گئی گگو منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور مزدا گہری کھائی میں جا گرے حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ٹرک میں سوار چھ بھینسیں بھی ہلاک ہو گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور ٹرک کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکال کر تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو آپریشن میں بورےوالہ، عارف والا اور وہاڑی کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹرک اور مزدا عارف والا سے بورےوالا کی طرف آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گگو منڈی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے
بورے والا : اے ٹی ایم فراڈ گروہ گرفتار
بورے والا(نمائندہ باغی ٹی وی) اے ٹی ایم مشین پر لوگوں کو دھوکا دیکر رقم لوٹنے والا گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے ایس ایچ او انسپکٹر زوالفقار علی اولکھ کی سربراھی میں ضلع وہاڑی میں متعدد مقدمات میں مطلوب اے ٹی ایم میں کوڈ کے زریعے کارڈ نکال کر کے شہریوں کو رقم سے محروم کر نے والے گروہ کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی ھے گروہ عرصہ دراز سے بوریوالا سمیت مختلف علاقوں میں بینکوں سے اے ٹی ایم کے زریعے بھاری رقم نکلوا کر فرار ھو جاتے تھے گروہ کی گرفتاری پر عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ھے انسپکٹر زوالفقار اولکھ کے مطابق مزید تفتیش جاری ھے
بورے والا : گھر میں کہرام مچ گیا
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کچی پکی روڈ پر ایکسیڈنٹ ، ایک شخص موقع پر جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق بورےوالا 461 ای بی کا رہائشی ارشد ولد گل احمد نمبردار موٹر سائیکل پر سوار تھا اور چک نمبر 469 ای بی سے دودھ لے کر واپس گھر آ رہا تھا کہ جب وہ کچی پکی روڈ چھٹا میل دربار بابا شبیر شاہ کے قریب پہنچا تو مزدا ڈالے سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جبکہ مزدا ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے کی نعش گھر پہنچا دی۔ نعش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔
بورے والا : سٹریٹ کرائم سے عوام لٹنے پر مجبور
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون گلشن رحمان ڈکیتی کی واردات.
تفتفصیلات کے مطابق قیصر رضا قوم جٹ سکنہ گلشن رحمان اپنی والدہ کے ساتھ گھر سے باہر جارہا تھا کہ 2 نامعلوم مسلح افراد بسواری موٹر سائیکل آئے اور اسلحہ کے زور پر اڑھائی تولا طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے.جبکہ ڈکیتی کی اس واردات کی فوٹیج قریبی کیمرے سے مل گئی ہے پولیس تحقیقات میں مصروف ہے
وہاڑی : زمیندار کا پولیس سے ملی بھگت ناجائز قبضہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
ساہوکا کے معروف زمیندار غلام عباس خان ولد فیض خان ساہوکا نے اپنے چھوٹے بھائی غلام یٰسین خان ساہوکا کی 22ایکڑ 2کنال زرعی اراضی ایس ایچ او تھانہ ساہوکا کی آشیر باد سے ہڑپ کرلی ہے.
متاترہ غلام یٰسین اور اسکی بیوی بچے روروکر چیخ وپکار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کررہے ہیں۔وہاڑی : اجتماعی زیادتی کیس کی حقیقت سامنے آ گئی
وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع وہاڑی کے علاقے تھانہ لڈن کی حدود میں گزشتہ دنوں بلیک میلنگ مافیا کی جانب سے پٹرولنگ پولیس اہکاروں پر اجتماعی زیادتی کے الزام کے کیس میں تفصیلی تفتیش کے بعد نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں مکمل کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مسماۃ کرن شبیر نے بلیک میلنگ کی نیت سے خود کو کنواری ظاہر کرکے اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچایا جسکا میڈیکل ڈی ایچ کیو وہاڑی سے کرایا گیا تو ایم ایل سی نمبر75/19 کے صفحہ نمبر 5 کالم نمبر 2 کے مطابق سردست ریپ سے متعلق کوئی شواہد موجود نہ ہیں اور خاتون ماضی میں بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔
دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے سامنے آئی کہ مسماۃ کرن شبیر کا بھائی محمد شکیل ولد شبیرمقدمہ نمبر 531/06 بجرم 9 اے سی این ایس اے, 748/10, 717/13, 724/13, 253/18 اور132/19تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے. اس طرح کرن شبیر کی والدہ آمنہ شبیر مقدمہ نمبر571/10 اور134/19تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکی ہے. جبکہ مدعیہ مقدمہ کا دوسرا بھائی محمد وکیل مقدمہ نمبر 249/18 میں چالان ہو چکا ہے. تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کے کہ مدعیہ کی فیملی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکی ہےاور یہ مافیا معصوم شہریوں کو اپنے دام میں پھنسا کر بلیک میلنگ کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔پولیس ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مزکورہ گینک کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.
وہاڑی : ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مشقیں
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی ہدایات پر پولیس لائن میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کا انعقاد
موجودہ حالات اور ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدید اینٹی رائٹ کورس کی مشقیں کروائی جارہی ہیں۔جدید اینٹی رائٹ کورس میں کوالیفائیڈ اور ماہر ڈرل انسٹرکٹر جوانوں کو تربیت دے رہیں ہیں۔
جدید انٹی رائٹ کورس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ وہاڑی پولیس کی طرف سے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جدید اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اختر فاروق ڈی پی او
وہاڑی : کم عمر کی ڈرائیوری خطرناک
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے موٹر سائیکل کی آپس میں ٹکر سے معمولی زخمی ہونے والے کم سن ڈرائیورز کے والدین کو ڈی پی او آفس میں بلوا کر ان کو باور کروایا کہ کم عمر کی ڈرائیوری ایک خطرناک کھیل ہے.
کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل پر سکول, کالجز بھیجنے کی بجائے کوئی متبادل انتظام کیا جائے تاکہ کوئی سانحہ رونما نہ ہو.
اگر اس معاملے میں احتیاط نہ کیا گیا تو پھر حادثات معمول بن سکتے ہیں
بورے والا : دو بسیں آپس میں ٹکرا گئی
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی روڑ 37 پھاٹک کے پاس دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں.
ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بورے والا کی ایمبولینسیز کو روانہ کر دیا. کالر کے مطابق دو سے تین مسافر معمولی زخمی. ریسکیو 1122 بورے والا کی ایمبولینسیز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری موقع پر طبی امداد دیتے ہوئے فارغ کر دیا مسافروں میں دو مسافر معمولی سے زخمی ہوئے معجزانہ طور پر مسافر محفوظ رہے.