Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) یعقوب آباد گلی نمبر 3 کے رہائشی ایک اور بچے کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ بورےوالا شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یعقوب آباد گلی نمبر 3 کے رہائشی رضوان اعظم کے 4 سالہ بیٹے معین علی کو گلی کے سامنے آوارہ کتے نے کاٹ لیا اور زخمی کر دیا۔ جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے بچے کو طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق بورےوالا تحصیل ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نایاب ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یعقوب آباد ، 435 ای بی اور رحمت آباد کے علاقہ میں پاگل کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    چند ہفتوں سے کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر کے رکھا ہوا ہے۔ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی آنے کا سبب محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے باقاعدہ اور وقتاً فوقتاً کتا مار مہم کا آغاز نہ کرنا ہے

    اگر انتظامیہ کی سستی برقرار رہی تو ان واقعات کے وقوع پذیر ہونے میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جس میں خدانخواستہ کسی کی جان چلی گئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری ان اداروں پر عائد ہو گی جو شہر اور گردونواح میں کتوں کی تلفی کے ذمہ دار ہیں۔ ان واقعات پر عوامی و سماجی اور شہری حلقوں و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سمیت متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر سے آوارہ کتوں کی تلفی کا عمل جلد از جلد شروع کرتے ہوئے ہمارے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔۔

  • بورے والا : دن دیہاڑے ڈاکو راج قائم

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ شیخ فاضل نزد 407 ای بی صبح سویرے ڈاکووں کی سلامی.
    تفصیلات کے مطابق محمد شاہد سکنہ 168/9 ایل ایس ڈالے پر مرغیوں کی سپلائی کر کے بورے والا آرہا تھا کہ 2نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر 50000 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے.

    بورے والا اور گرد و نواح میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہو چکی ہے

    پولیس کی طرف سے بھی کسی اہم گروہ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا

  • وہاڑی : چہلم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر حسین نے چہلم حضرت امام حسین کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےامام بارگاہ حیدریہ وہاڑی کا وزٹ کیا.
    اس دوران ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید, انچارج سکیورٹی, امن کمیٹی کے ممبران اور تاجران بھی موجود تھے.
    ڈی پی او وہاڑی نے پیدل تمام جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور انتظامات چیک کئے. جبکہ سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں.

  • بورے والا : عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ فتح شاہ 49کے بی ڈاکووں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار.
    فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈاکووں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار اور فائر نگ سے محمد ناصر خان کھچی زخمی
    زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا
    ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 8افراد کو لوٹ لیا اور فرار ہوگے.پولیس مصروف تفتیش ہے

  • بورے والا : صوبائی حکومت کا رقبہ واگزار کروا لیا گیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اینٹی کرپشن نے رقبہ واگزار کروا لیا

    تفصیلات کے مطابق ‏اینٹی کرپشن ملتان نے صوبائی حکومت کا 5 کنال 8 مرلے کمرشل رقبہ مالیتی1ارب 8 کروڑ واقع بوریوالا شہر واگزار کروا لیا یہ رقبہ 12 سال کے لیے برائےپٹرول پمپ صرف 1500 روپے فی مرلہ سالانہ لیز پر دیا گیا تھا لیز ختم ہونے کے باوجود بھی قبضہ برقرار تھا اور پٹرول پمپ چلایا جا رہا تھا.

  • وہاڑی : میاں بیوی حادثے میں جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) خانیوال روڈ چھب چوکی کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر
    تفصیلات کے مطابق چھب کلاں چوکی کے قریب حادثہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں
    دونوں میاں بیوی حاجرہ بی بی اور منظور 24 ڈبلیو بی وہاڑی کے رہائشی تھے.

    حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کی

  • وہاڑی : پولیس اسٹیشنوں میں فوکل پرسن تعینات

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر کرنے اور ریکارڈ کی تکمیل کے لئے ہر تھانہ میں اے ایس آئی لیول کا آفیسر بطور فوکل پرسن تعینات

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی اختر فاروق نے فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر بنانے اور تکمیل ریکارڈکو یقینی بنانےاور پنڈنسی کو ختم کے لئے ضلع کے ہر تھانہ میں اے ایس آئی لیول کے آفیسر کو بطورفوکل پرسن تعینات کر دیا ہے. فول پرسن پولیس سٹیشن اسسٹنٹ اور تفتیشی افسران کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا اور زیر تفتیش, عدم پتہ, اور خارج مقدمات, چالان, روڈ سرٹیفکیٹ, تکیمل رجسٹر ہائے کے علاوہ تمام پینڈنسی کو ختم کرنے کے لئے تفتیشی افسران سے دستاویزات لے کر فرنٹ ڈیسک پر مہیا کرے گا تاکہ پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں آن لائن اندراج کو یقینی بنایا جا سکے.

  • بورے والا شہری لٹنے لگے، حکام بے خبر اور پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود

    بورے والا شہری لٹنے لگے، حکام بے خبر اور پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود

    بورے والا۔ (اے پی پی) نامعلوم چور پیٹرول پمپ سے ایڈووکیٹ کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق چک نمبر 263ای بی کا رہائشی محمد عدنان ممتاز کھنڈ ایڈووکیٹ گذشتہ روز لاہور روڈ پر واقع اٹک پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوا کر اپنی موٹر سائیکل نمبری 9089۔LELوہیں پر کھڑی کر دی اور واش روم میں چلا گیا جب باہر نکلا تو نامعلوم افراد موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
    اسی طرح نامعلو م افراد سپر سٹور سے لاکھوں روپے کا سامان چرا کر لے گئے۔ واقعات کے مطابق آفاق خان چوک میں احمد رضا نامی شخص نے غوری سپر سٹور کے نام سے اپنی دکان بنائی ہوئی ہے گذشتہ شب وہ اپنی دکان کو بند کر کے گھر چلا گیا اگلی صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر اندر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • دنیاپور : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میواتی موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ایک شدید زخمی ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس موقع پر پتنچ گئی

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور میواتی موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں ٹکر، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقعہ پر جاں بحق ہو گیا ٹریکٹر ٹرالی کا ہیلپر شدید زخمی ہو گیا زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور منتقل کر دیا ٹریفک پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی

  • میلسی : ڈی پی او کا اچانک دورہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نےاچانک دورہ میلسی کیا. اس موقع پر انہوں نے میلسی میں ٹریفک ڈیوٹی چیک کی اور کالونی چوک میں عوام الناس کے پاس رک کر ان سے مسائل دریافت کئے بعد ازاں تھانہ سٹی میلسی کا بھی وزٹ کیا تھانہ میں فرنٹ ڈیسک کے عملہ اور ریکارڈ کو چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان اور وہاں پر موجود شہریوان سے مسائل پوچھے اس موقع پر نائب محرر فیصل کو صاف ستھری یونیفارم پہننے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا.