Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) محلہ محمد نگر 8 سال بعد گیس کی ڈی پی محکمہ سوئی گیس ملتان ایم ڈی کی ہدایت پر لگائی گئی.
    اب بااثر شخصیات یا محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی ملی بھگت سے دوبارہ ڈی پی ختم کرنے کیلئے رات کے وقت کھدائی کرکے ڈی پی ختم کرنے لگے.
    جب اہلیان محمد نگر کے لوگوں پتہ چلا آج صبح زیر نگرانی سابق کونسلر ملک محمد امتیاز کی زیر قیادت پرامن احتجاج کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان صاحب وفاقی وزیر سوئی گیس، ایم ڈی ملتان اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا صاحب ضلع وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ اس ڈی پی کع ختم نہ کیا جائے اور اگر کیا گیا تو اہلیان محمد نگر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس کی ذمہ داری ہے محکمہ سوئی گیس پر ہوگی.

  • بورے والا : دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) بلدیہ کی طرف سے شہر بھر کی بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کے اعلان کے خلاف مقامی دوکانداروں کا احتجاج۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی دکانداروں نے نیلامی کے خلاف شدید ترین احتجاج کیا اور نعرے بازی کی گئی اور اس طرح دکانوں کی نیلامی ذیادتی قرار دیا ۔ احتجاج کی وجہ سے اکثر مارکیٹس بند رہیں ۔

    بورے والا شہر کی مرکزی سڑک احتجاج کی وجہ سے کئی گھنٹے بند رہی دکانداروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے

    دکانداروں نے واضح کیا کہ اس طرح نیلامی ان کے ساتھ زیادتی اور غنڈہ گردی ہے

  • وہاڑی : پولیس لائنز کا وذٹ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے پولیس لائنز کا وزٹ کیا اور مختلف پراجیکٹس اور ان کی ورکنگ کا جائزہ لیا. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے اس دوران پولیس لائنز کے آئی ٹی سنٹر میں شہر میں نصب کیمرہ جات, پولیس ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم, فلیٹ مینجمنٹ سسٹم اورپکار15 پر آنے والی ایمرجنسی کالز کا جائزہ بھی لیا جبکہ ایم ٹی سیکشن کے زیر کنٹرول گاڑیوں کا ریکارڈ, پولیس جم اور ریکریشن روم کا وزٹ کیا جبکہ ٹریفک ٹریننگ سکول میں ڈرائیونگ سیکھنے کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے ڈرائیونگ سے متعلق دریافت بھی کیا.

  • بورے والا : چور لاکھوں روپے لے گئے

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون آفاق خان چوک غوری سپر سٹور چوری کی واردات

    تفصیلات کے مطابق احمد رضا نے آفاق خان چوک میں غوری سپر سٹور کے نام سے دوکان بنارکھی ہے رات کو سپر سٹور بند کر کے گھر چلا گیا صبح آ کے دیکھا تو سپر سٹور کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے.
    نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان چرا کر لیں گے
    پولیس مصروف تفتیش

  • وہاڑی : عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدام

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے وہاڑی پولیس کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد–ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تمام شہریوں کے پاس خود جا جا کر مسائل سنے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے دفتر پولیس کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوراپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے پاس خود جا جا کر مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے

    اور سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو در پیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ بجھوائی جائے۔ ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقادکا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کرتے ہو ئے فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔

    شہری بغیر کسی سفارش کے براہ راست مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

  • وہاڑی : موثر اقدامات کیلیے اہم میٹنگ

    وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    عام آدمی کو بلا تفریق و بلا رکاوٹ100فیصد انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

    کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی کوثر پروین، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس، ڈی ایس پی صدر خالد جاوید، ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوزبھی موجود تھے۔

    کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں اورسماجی برائیوں جیسا کہ قحبہ خانہ، پرچی جواء میں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔چہلم حضرت امام حسینؑ کے دورام جلوس روٹس، امام بار گاہوں اور مجالس کی نگرانی اور سیکورٹی کوفول پروف بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہوسکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس۔ ایچ۔ اوزاپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کوریلیف فراہم کریں۔اپنے ٹرن آؤٹ اور تھانہ کی حالت کا بہتر رکھیں۔ کرائم کی بیخ کنی اور روک تھام کے لئے سنیپ چیکنگ اور موثر پٹرولنگ سمیت موثر اقدامات کئے جائیں

    جبکہ کرائم ہونے کی صورت میں بلاتفریق میرٹ پر مقدمہ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔8787، چیف منسٹر، پرائم منسٹر پورٹل سمیت دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی کمپلینٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت کے اندراندر حل کیا جائے۔ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس برداشت کی جائے گی۔

  • بورے والا : جعلی پیر کے تشدد سے بچے کی حالت تشویشناک

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) جعلی پیر کا جن نکالنے کے بہانے 13 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کا وقوعہ پرسختی سے نوٹس..جعلی پیر گرفتار مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی بوریوالا کو درخواست موصول ہوئی کہ عزیز محمد اپنے بیٹے کو حافظ محمد وسیم جو کہ بیمار تھا کو دم کرانے کے لیے شاہ زکریا قبرستان میں بیٹھے جعلی پیر بابا عنایت شاہ کے پاس لے گیا

    پیر نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا اور کہا اس میں جن چڑیل گھس گئی ہے میں اس کو ماروں گا اور چڑیل بھاگ جائے گی اور پھر بچے پر تشدد کیا اس کے بعد کہا مجھے پیسے دو اور اپنا بیٹا لے جاؤ اگر پیسے نہ دیئے تو میں آپ کا نقصان کر دوں گا.

    اس دوران بچے کی حالت مزید خراب ہو گئی جس کا بوریوالا اور پھر وہاڑی سے علاج کروایا جا رہا ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا انسپکٹر محمد ذوالفقار کو جعلی پیر کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور غریب خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے.

    ایس ایچ او سٹی بوریوالا نے جعلی پیر کو خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارا معاشرہ افراتفری کا شکارہے. امراض کے علاج اور مسائل کے حل کیلئے ہسپتال قائم ہیں لیکن تعلیم و شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ جعلی پیر اور عامل لوگوں کے پاس جا کر تشدد کا سامنا اور بھاری رقم ضائع کر دیتے ہیں.

    وہاڑی پولیس ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کوشاں ہے لیکن قانون کا نفاذ اپنی جگہ مگر ہم سب پر بھی کچھ اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ہم اپنے گھر محلے گاؤں کی سطح پر لوگوں میں شعور بیدار کریں تاکہ ان جعلی پیر اورعاملوں کے متعلق عقائد نظریات میں بدلاؤ ممکن ہو سکے.

  • وہاڑی : نئے ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کا چارج لینے کے بعد ڈی پی او آفس آمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوآفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی. اس موقع پر ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین, ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے.

    سلامی کے بعد ڈی پی او اختر فاروق نے دفتر پولیس کی بلڈنگ کا سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ بھی لیا امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا. کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے جائے گی.

    عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی, ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل اور کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہو گی. کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے.میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس ملازمان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں. اختر فاروق ڈی پی او

  • بورے والا : ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
    تفصیلات کے مطابق بورےوالا نواحی علاقہ 189 ای بی کے قریب ڈکیتی کی واردات۔
    ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر گگو منتقل کر دیا گیا۔
    زخمی شخص کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی۔

    بورے والا اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں پولیس کسی گروہ کو پکڑنے میں ناکام نظر آ رہی ہے

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا.

    جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی ایس پی ٹریفک نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا. اس موقع پر انہوں نے پریڈ سے خطاب کے دوران نظم وضبط اور وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی.