Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت

    وہاڑی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت

    صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ پنجاب نےکمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ایف آئی اے کی کاروائی: جعلی موبائل سِمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس

    مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    خاتون سے رشوت مانگنے اور ہراساں کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹرز معطل

  • مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔

    مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔

    #وہاڑی
    ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مردوخواتین سینٹری ورکرز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ صبح سے لے کر شام تک کام کرتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتاہے۔ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں مہنگائی کے اس دور میں گھروں کا سسٹم کیسے چلائیں۔ نہ تو ڈیوٹی کے اوقات بنائے گئے ہیں اور نہ ہی کسی ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی ملتی ہے۔ اگر تھوڑے سے لیٹ ہوجائیں تو کٹوتیاں کرتے ہیں اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تنخواہیں مانگنے پر نارواسلوک کیاجارہاہے ۔مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے- رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔ وہاڑی میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح بھی کریں گے-

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • جرائم پیشہ عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرونگا

    جرائم پیشہ عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرونگا

    وہاڑی
    لڈن
    جرائم پیشہ عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرونگا اس سے پہلے تھانہ ماچھیوال میں بڑے بڑے بین الصوبائی ڈکیت گینگ اور چوروں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کیا اب تھانہ لڈن کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی, کوئی مجرم بچ نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ لڈن وقاص گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر ایس ایچ او محمد ادریس اور ڈی ایس پی سرکل صدر مظہر حیات ہراج کی زیر قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمیشہ کی طرح اپنا مشن جاری رکھوں گا, اسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ لڈن وقاص گھمن نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی بھی میرا اصل ٹارگٹ ہے کوئی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرونگا, مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر علاقہ چھوڑ جائیں ورنہ انہیں کسی قسم کی کوئ رعایت نہیں دی جائے lگی

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح لڈن میں بھی جشن عید میلادالنبی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

    ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح لڈن میں بھی جشن عید میلادالنبی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

    وہاڑی
    لڈن
    مرکزی جلوس ادارہ منہاج الرسول ،جماعت اہل سنت،تحریک لبیک پاکستان ،انجمن طلباءاسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد سے نکالا گیا جسکی قیادت پیر سید ابرارحسین شاہ بخاری،قاری اسماعیل شاہ،حاجی فیاض قاضی،محمد اقبال کملانہ،سعید افضل اور مہر زاکر حسین،قاری وسیم ،قاری شبیر نے کی محکمہ پولیس اور پی کیوآر کے نوجوانوں نے سخت سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے

    انجمن کلاتھ مرچنٹ کی طرف سے چوک قاسم شہید میں ہر سال کی طرح مٹھے دودھ کی سبیل لگائی گئی مضافاتی علاقوں سے نکالی گئی ریلیاں مرکزی جامع مسجد میں جاکر اختتام ہوئی جہاں پر شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں علماء کرام نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیں نماز ظہر ادا کرنے کے بعد لنگر بھی تقسم کیا گیا

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • لڈن کی گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی جھولتی تاریں

    وہاڑی
    لڈن کی گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی جھولتی تاریں اورایک ہی پول پر لگے بے ہنگم بجلی کے میٹر علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گئے،واپڈا کی ایل ٹی تاریں بھی شہریوں کے دروازوں کوچھونے لگیں خوف کے شکار شہری سراپہ احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق
    میپکو حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے وہاڑی کے علاقے لڈن کے گلی محلوں میں بجلی کی جھولتی اور لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں اور بجلی کے پولز پر درجنوں میٹر زمین سے کم فاصلے پر لٹکا دیے گئے

    علاقہ مکینوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل ٹی تاریں ہمارے دروازوں کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم خوف کا شکار ہیں اور متعدد بجلی کے پول نیچے سے ٹوٹ چکے ہیں جس سے کوئی بڑاحادثہ رونما ہوسکتا ہے متعدد بارمیپکو حکام کو درخواستیں دیں مگر سنوائی نہ ہوسکی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • تھانہ لڈن میں نئے ایس ایچ او رانا ادریس خان  تعینات

    تھانہ لڈن میں نئے ایس ایچ او رانا ادریس خان تعینات

    وہاڑی
    علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی ، ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی اور ڈی ایس پی مظہر حیات ہراج کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں ، چوروں ، ڈکیتوں کو لگام ڈالنا اولین ترجیحات میں سے ہے ، ضلع کی سب سے بہترین ٹیم میرے ساتھ ہے ۔ علاوہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، ایس ایچ او رانا ادریس خان کی میڈیا سے گفتگوکے دوران اظہار خیال ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ لڈن میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رانا ادریس خان کے تھانہ میں آتے ہی جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اکثر جرائم پیشہ عناصر زیر زمین چلے گئے ، ایس ایچ او تھانہ لڈن رانا ادریس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل طور پر کوشش کروں گا، انہوں نے مجھے تھانہ لڈن میں جن مقاصد کے لیے لگایا ہے وہ مشن پورے کر کے دم لوں گا، ڈکیتوں ، چوروں ، رسہ گیروں اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیحات میں سے ہے ، عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا۔

    غریبوں کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کے لیے کھلے ہیں ، سائلین کو تھانہ سے مطمئن کر کے ہی دل کو سکون ملتا ہے۔ ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ ڈکیتوں کو پکڑنے کے لیے ضلع کی سب سے بہترین ٹیم کو اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں۔ بہت جلد اس کے نتائج عوام کے سامنے ہوں گے۔

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • حکومت بدلی لیکن لڈن کے حالات نہ بدلے گٹروں کا ابلتا ہوا پانی حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان

    حکومت بدلی لیکن لڈن کے حالات نہ بدلے گٹروں کا ابلتا ہوا پانی حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان

    لڈن۔حکومت بدلی لیکن لڈن کے حالات نہ بدلے گٹروں کا ابلتا ہوا پانی حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان۔لڈن میں گٹروں کا ابلتا ہوا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا جس سے معتدی بیماریاں پھلنے لگی۔گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا جس سے آے روز حادثات معمول بن گے ۔

    گٹروں کا بہتا ہوا پانی حکومتی دعوے گرین اینڈ کلین پاکستان کی کھلم کھلا عکاسی کر رہا ہے۔سیاسی و سماجی شخصیات میاں انصر خان جوئیہ،چیف سیکورٹی آفیسر میاں عمر دراز رحمانی،چوہدری زبیح اللہ،حاجی ظفر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹروں کا گندا پانی بند کیا جاے تاکہ بیماریوں کی روک تھام کی جاے۔
    نمائندہ باغی ٹی وی : طیب اشرف

  • وہاڑی میں دیہی مرکز مال 35 ڈبلیو بی کا قیام کردیا گیا

    وہاڑی میں دیہی مرکز مال 35 ڈبلیو بی کا قیام کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں 21 دیہی مراکز مال قائم کر دیئے گئے ہیں، ہر قانون گوئی میں مرکز مال قائم کیا جارہا ہے، دیہی مرکز مال سے عوام کو فرد ملکیت کا حصول، اراضی کے انتقالات اور دیگر ریونیو سہولیات میسر آئیں گی، کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے رہنمائی دی جائے گی، کسانوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سبسڈی سکیموں کے بارے میں آگاہی دی جائے گی.

    ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ دیہی مرکز مال 35ڈبلیو بی کا قیام اہل علاقہ کیلئے ایک بہت اہم سہولت ثابت ہو گی، موجود ہ حکومت کا شتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، موجودہ حکومت نے فصلوں کو کیش کراپ بنا دیا ہے، کسان کارڈ کاشتکاروں کی فلاح کا ایک ذریعہ ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • اغواء ہونے والا معزور شخص بازیاب کروا لیا گیا

    اغواء ہونے والا معزور شخص بازیاب کروا لیا گیا

    وہاڑی پولیس نے 16 سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم سے ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ہے.

    بوریوالا میں وہاڑی پولیس نے 16 سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم سے ڈھونڈ کر وارثان کے حوالے کر دیا ہے، ملزمان نے 16 سال قبل چک نمبر 515 ای بی میں گھر کے باہر موجود معذور شخص سلیم مسیح کو اغواء کیا تھا، حنیفاں بی بی کے حوالے کر دیا جو کہ اس کی معذوری کا فائدہ اٹھا کر اس سے بھیک منگوانے کا کام لیتی تھی اور کمائی ہوئی رقم خود لے لیتی تھی، ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمد طفیل گجر اور سب انسپکٹر قاسم خان نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے سلیم مسیح کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ ملزمہ حنیفاں بی بی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کی اس زبردست کاروائی پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ ورثاء نے پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں ہیں.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی