Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : کھلی کچہریوں سے انصاف کی فراہمی گھر کی دہلیز تک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا تھانہ صدر وہاڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر تھانہ جا جا کر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی اور پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے. ہمارے دروازے تمام شہریوں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

  • بورے والا : گورنر پنجاب چوہدری سرور کی آمد اور خیالات کا اظہار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں
    گزشتہ سال اورسیز پاکستانیز نے 22بلین ڈالرکا زرمبادلہ ملک میں بھیجا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا ساتھ دیا ہے قدرتی آفات ، زلزلہ اورسیلاب وغیرہ کے موقع پر اپنے پاکستانیوں کی بھرپور امداد کی ہے موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کی اولین ترجیح انصاف کی فراہمی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار چک نمبر241 ای بی بوریوالا میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سیمینار کا اہتمام چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی لندن چوہدری شہزاد کریم ایڈ ووکیٹ نے کیا سیمینار میںوائس چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی ، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری ، ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی ، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ ، علی رضا خان خاکوانی ،ندیم بھارہ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود ،پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، قربان علی چوہان، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب ، عثمان ابراہیم ،چوہدری قمرالزمان، ملک فاروق اعوان،صدر تحصیل بار بوریوالا ملک فرقان یوسف اورصائمہ نورین نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مز ید کہا کہ اوورسیز پاکستانی کو انصاف کی فراہم کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے

    ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیز کے کیسز کا 6ماہ اور سول کورٹس میں 3ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو فعال کر دیا گیا ہے اوورسیز کمیشن کی بدولت 50فیصد کیسز حل کئے جا چکے ہیںانہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے

    مزید کہا کہ آب پاک اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا50فیصد بیماریاں مضرصحت پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں 50فیصد سے زائد لوگ گنداپانی پینے پر مجبور ہیںانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی انقلاب صرف کسان لا سکتے ہیں کاشتکاروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں کھاد ، زرعی ادویات ، بیج اور پانی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    وائس چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیںمسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرتی ہے

  • بورے والا : گورنر پنجاب کی آمد پر تبدیلی گئی بھاڑ میں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنر پنجاب کی گاڑیوں کے آ گے پہلے سے ہی محو سفر مسافر بس 1165 تھانہ میں بند ۔ ذرائع

    مسافر بس گورنر پنجاب کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کے آ گے جا رہی تھی ۔ مسافر بس کو لاری اڈا میں خالی کر کے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اوپر سے آرڈر ہے اس لئے گاڑی کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ۔ مسافروں کی باز پرس پر پولیس کا جواب

    ٹریفک پو لیس نے گورنر پنجاب کے انصاف ہر کسی کے لئے کے ویژن کی دھجیاں اڑا دیں ۔حیران کن طور پر تھانہ سٹی
    پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف492/19 مقدمہ درج کر کے گاڑی چھوڑ دی ۔

  • وہاڑی : خطرناک وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی گھروں میں داخل ہو کر واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کے 2ممبران گرفتار..رپیٹر12بور, چوری شدہ نقدی,زیورت اورواردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد
    تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے کاروائی کے دوران گھروں میں داخل ہو کر واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کے 2ممبران کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور رپیٹر12بور برآمد کر لیا. چند یوم قبل چک نمبر 463ای بی اور موضع ریتیاں میں گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے اے ایس پی بوریوالا آصف رضا, ایس ایچ او فتح شاہ محمد صدیق, اے ایس آئی ظفر اقبال اور اے ایس آئی محمد رفیق پر مشتمل ٹیم تشکیل دے جنہوں نے جدید سائنسی تفتیشی طریقہ کار اور مختلف ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ رئیس اور زاہد حسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سےرپیٹر 12 بور اور چھینی ہوئی نقدی اور زیورات برآمد کرلئےجبکہ واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی۔

  • وہاڑی: ضلع بھر میں پولیس افسران کی مساجد میں کھلی کچہری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی

    لڑکیوں کے سکول یا کالجز کے باہر اوباشوں اور شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی نشاندہی کریں ویلنگ, پتنگ بازی, کم عمری کی ڈرائیونگ کے جان لیوا کھیل ہیں جن سے اجتناب کیا جائے. ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او وہاڑی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نمازجمعہ کے بعد جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں شہریوں کے مسائل سنے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئےایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے بھی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے.

    ڈی پی او وہاڑی نےخطاب کے دوران کہا کہ لڑکیوں کے سکول یاکالجز کے باہر اوباشوں,شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی نشاندہی کریں ویلنگ, پتنگ بازی, کم عمری کی ڈرائیونگ کے جان لیوا کھیل ہیں جن سے اجتناب کیا جائے. انہوں نے مزید کہا پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے لئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گاجبکہ اس موقع پر شہری حلقوں نے کہا پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • بورے والا : سیوریج کی انتہائی ناقص صورتحال

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ سول پارک میں آج بھی سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال ہے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں

    کئی روز سے گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے کے اندیشہ کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ مچھروں کی آمجگاہ بن چکا ہے اس علاقہ میں ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش اور ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کا خدشہ
    بورےوالا کے علاقہ سول پارک میں تبدیلی سرکار کے اس دور میں بھی سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال ہے سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے کئی روز سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے سول پارک کی گلیاں بدبودار تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں

    اسکول و کالج جانے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو عبادات کی ادائگی کے لیے مسجد جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی روز سے کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے اور سارا علاقہ مچھروں کی آمجگاہ بن چکا ہے سیوریج کے پانی میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے

    واضح رہے کہ سول پارک کی سیوریج کے پانی سے بھری گلیوں کے دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر رانا اورنگزیب کی سرکاری رہائش گاہ ہونے کے باوجود یہ علاقہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی نظروں سے دور ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ عملہ میونسپل کمیٹی کی توجہ اس جانب مرکوز کروانے کے باوجود سیوریج لائن کی بحالی کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اور ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیاں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ڈینگی کے مرض سے بچنے اور اس متعلق کیے جانے والے اقدامات مبینہ طور پر محض فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں اہل محلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سول پارک کے کسی علاقے سے ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش یا ڈینگی کے مرض میں مبتلا کوئی مریض رپورٹ ہوا تو اس کی ذمہ داری تحصیل گورنمنٹ بورےوالا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وہاڑی کے ذمہ ہو گی اور انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے

  • لودہراں : اہم تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لودہراں راؤ امتیاز احمد کا تبادلہ کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق راؤ امتیاز کی جگہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نئے ڈی سی لودہراں تعینات کر دیئے گئے ہیں

    نئے تعینات ہونے والے ڈی سی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

  • وہاڑی: گم ہونے والا بچے کو ڈھونڈ لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی چک نمبر523 ای بی سے گم ہونے والے بچے کو پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے داتا دربار لاہور سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر بوریوالا کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 523 ای بی سے محمد جمیل بعمر15سال لاپتہ ہو گیا ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے بچوں کو ڈھونڈنے کے لئے اے ایس پی آصف رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمد یعقوب اور سب انسپکٹر حق نواز پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی.

    دونوں بچوں کی بحفاظت ٹریس کرنا ایک چیلنج سے کم نہ تھا لیکن پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے انتہائی محنت و جانفشانی سے کام کرتے ہوئے بچوں کو داتا دربار لاہور سے ڈھونڈ نکالا. جمیل کو جب ان کے والدین کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کیا

    اور ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہاڑی پولیس بروقت کاروائی نہ کرتی تو ہمارے بچے کسی غلط ہاتھ بھی چڑھ سکتے تھے…علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا

  • بورے والا : ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان قتل

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ناجائز تعلقات کے شبہ میں تین افراد نے نوجوان کو گلے میں پھنڈا ڈال کر قتل کر دیا۔سات گھنٹے نعش کھیتوں میں پڑی رہی پولیس حدود کا تعین کرتی رہی۔
    تفصیلات مطابق بورےوالا کے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں علی شیر نامی نوجوان اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ موضع دونا سلدیرا کے قریب تین مسلح افراد نے انہیں روکا.
    اور علی شیر کو گن پوائنٹ پر قریبی فصل میں لیجا کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر تم قریب آئے تو تمہیں بھی مار دینگے واردات کی اطلاع کے باوجود دو تھانوں کی پولیس سات گھنٹے تک اپنی حدود کا تعین نہ کر سکی اور نعش کھیتوں میں پڑی رہی۔
    بعدازاں تھانہ فتح شاہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتول علی شیر کے انکی بہن سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔

  • بورے والا: چوری کی وارداتیں عروج پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ شیخ فاضل کے علاقہ میں رات گئے چوری کی واردات۔تفصیل کے مطابق 415 ای بی ڈیرہ بستی سیال کے رہائشی اکرم سیال نامی شخص کے گھر چوروں نے مکان کو نقب لگا کر صندوق سے 11 ہزار روپے چوری کر لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    چور دوسرے گھر میں بھی نقب لگا کر چوری کرنا چاہتے تھے گھر کے مالک کے جاگنے پر چور بھاگ گئے۔ متاثرہ شخص نے فوری 15 پر کال کی جس پر پولیس نے وقوعہ ریکارڈ دیکھ کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ ہمارے ڈیرہ پر 4 لاکھ کی بکریاں اور متعدد چوریاں اور ڈکیتیاں جن کا سراغ آج تک نہ لگ سکا۔اہل علاقہ