Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کم عمر لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب.
    میٹرک کے طالب علم کو نشہ آور مشروپ پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو سے بلیک میل کرنے والے بااثر گروہ کے خلاف کاروائی کے لئے والدین دس روز سے دھکے کھانے پر مجبور، میڈیکل رپورٹ میں طالبعلم سے زیادتی ثابت ہونے اور درخواست کے باوجود کاروائی کے لئے پولیس کے تاخیری حربے، متاثرہ نوجوان کے والدین کی انصاف کے حصول کے لئے اعلیٰ حکام سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 327/ ای بی کے میٹرک کے طالبعلم غلام مجتبیٰ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان ارسلان، محسن ذیشان، تیمور، محمد اسد اور باؤ وغیرہ نے اسکے بیٹے کو ورغلا کر کسی مکان میں لے جاکر نشہ آور مشروپ پلایا اور اسکے ساتھ بدفعلی کرنے کی ویڈیو بھی بنا لی جسکے بعد اسے ویڈہو دکھا کر بلیک میل اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مختلف اوقات میں اس سے رقم بھی وصول کرتے رہےحتیٰ کہ اس سے اسکی موٹر سائیکل بھی بلیک میل کر کے لی جب اس موٹر سائیکل کے بارے میں اپنے بیٹے سے پوچھا تو اس نے سارے گروہ کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا جس پر مجتبیٰ کا ہسپتال سے میڈیکل کروایا تو زیادتی ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن کو کاروائی کے لئے درخواست دے دی

    لیکن ملزمان کا تعلق بااثر گھرانوں سے ہے اور یہ ایک منظم گروہ ہے جو کئی اور شریف گھرانوں کے بچوں کو بھی ایسے ہی بلیک میل کرچکا ہے پولیس نےانکے دباؤ میں آکر دس روز گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے اس گروہ کی فوری گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • بورے والا : دن دیہاڑے درختوں کی چوری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) درخت چوری کرنے والے افراد مقامی لوگوں کی اطلاع پر فوری گرفتار کر لیے گئے
    تفصیلات کے مطابق مقامی ایم این اے آفس کے سامنے چوک سے دو تین پٹھان ہرے بھرے درخت کاٹ کر ٹرالی میں لوڈ کر کے لے جارہے تھے.
    کہ ایک فرض شناس سپیشل برانچ اہلکار نے پولیس کو اطلاع دیگر انکو گرفتار کروایا. پکڑے جانے والوں کو کسی آفیسر نے درخت کاٹ کر لانے کی ہدایت کی تھی. ذرائع

  • بورے والا : متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ صدر بوریوالا کی کاروائی خطرناک ڈاکو یعقوب گرفتار
    تفصیلات کے مطابق کرائم کی حالیہ لہر کو کنٹرول اور خاص طور پر تین یوم قبل ڈکیتی کی واردات میں دوران مزاحمت فائرنگ کر کے زخمی کرنے والوں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اے ایس پی بوریوالا آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر بوریوالا محمد یعقوب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی.

    جنہوں تین یوم کی دن رات کی محنت کے بعد کامیاب ک نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو یعقوب کو گرفتار کر لیا. ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تین یوم قبل 451 ای بی سے علی نواز سےموٹرسائیکل, موبائل اور کیش چھین لیا تھا اور جاتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا.

    پولیس نے جدید سائنسی تفتیشی ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے ملزم یعقوب کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جو کہ 3یوم کے ریمانڈ پر ہے. ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا عوام کو جان و مال سے محروم کرنے والے سفاک ڈاکو کسی معافی کے لائق نہیں جنہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دالوائی جائے گی.

  • وہاڑی : مغوی بازیاب کروا لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ٹھینگی کی کاروائی اغواء برائے تاوان کا مغوی کچے کے علاقہ ضلع جھنگ سے بازیاب

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 172 ای بی کے رہائشی محمد اشرف کو چند نامعلوم اشخاص نے اغواء کر لیا ہے اور 5 لاکھ تاوان کا مطالبہ کر رہے. وارثان کو بذریعہ کال یہ بھی دھمکی دی کہ پیسے دو ورنہ بندہ کو مار ڈالیں گے.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو ان کی ہدایات پر فوری طور مقدمہ نمبر 386 درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او ٹھینگی محمد عباس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی. تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنک کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی لوکیشن کا پتہ کیا.

    بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے قریب کچہ کے علاقے دریائے چناب ضلع جھنگ پہنچ گئے. پولیس کو دور سےدیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مغوی اشرف کو بازیاب کروا لیا.

  • وہاڑی : گھر سے بھاگنے والے بچے تلاش کر لیے گئے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پڑھائی کی وجہ سےگھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر سکول سے بھاگے چہارم جماعت کے بچے کو پولیس تھانہ دانیوال نے اس کے گھر والوں سے ملوا دیا

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد عثمان جو کہ ڈی پی ایس سکول میں زیر تعلیم ہے سکول کے بعد گھر نہ آیا. والد نے مزید بتلایا کہ اس نے گزشتہ دن اسے اکیڈمی میں نہ جانے کی وجہ سے مارا تھا جس وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو گیا تھا. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ڈی ایس پی روبینہ عباس اور ایس ایچ او دانیوال رائے محمداکرم اور ان کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کرنے کے لئے سوشل میڈیا سمیت مساجد میں اعلانات اور اہم جگہوں پر تلاش شروع کر دی

    جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بھی پولیس کے ہمراہ بچہ کی تلاش میں شانہ بشانہ رہے اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی پیپلز کالونی سے مل گئی اور بچہ کو ٹریس کر کے اس کے گھر والوں کے حوالے کیا گیا. بچے کے وارثان نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا.

    اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے والدین سے ایک پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.

  • وہاڑی : واپڈا کی پھرتیاں بغیر میٹر کے بجلی کا بل

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق سیکرٹری بار لاہور محمد فیصل اعوان کے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں موجود چیمبر کا بل بجلی میٹر لگائے بغیر 438 روپے کابل بھجوادیا گیا ہے
    جس میں جی ایس ٹی سمیت دیگر کئی ٹیکسز بھی شامل ہیں چیمبر کے انچارج محمد سجاد ساحل نے میپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوے مزید بتایا کہ بل پرمیٹر کی تصویر موجود ہےاور بل پراستعمال شدہ یونٹ بھی صفر ظاہر کیے گئے ہیں اس بل سے انہیں جہاں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں میپکو افسرن کی پھرتیاں اور فرضی کاروائی بھی واضح ہوگئی ہے غلطی کا تعین کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر میٹر لگوایا جائے.

  • بورے والا : زمین کے تنازعے پر 5 افراد شدید زخمی

    گگومنڈی (نمائندہ باغی ٹی وی) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 277۔ای بی میں مقصود اورظہیر وغیرہ کے مابین زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قریب چھ بجے شام نواحی گاؤں 277۔ای بی کی رضیہ بی بی زوجہ محمد اقبال، مقصود احمد، محمد حنیف ،زاہد اقبال اور ناصر اقبال اپنے زرعی رقبہ پرموجود تھے کہ اسی دوران دیہہ ہذا کے ہی رہائشی ظہیراحمد، نذیراحمد، طارق پڈھیار اپنے مسلح ساتھیوں سمیت وہاں آ گئے اور آتے ہی رضیہ بی بی وغیرہ پرفائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آ کر رضیہ بی بی،اقبال ،مقصود ،حنیف ،زاہد اور ناصر شدید زخمی ہو گئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کر مضروبین کوسول ہسپتال گگومنڈی منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

  • وہاڑی : مخالفین کا چھوٹے بچے پر تشدد

    لڈن (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی علاقہ چک نمبر 63کے بی میں ناصر محمود نامی 4سالہ بچے کو مخالفین نے گلی میں کھیلتے ہوئے پکڑ لیا اور اپنے گھر میں لے گئے جہاں پر بچے کو سوٹیوں سے مارتے رہے. جس پر متاثرہ کے والد نے قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا ہے.
    رجب علی بھٹی کی اقبال وغیرہ سے زمین پر رنجش بازی چلی آرہی ہے آج مورخہ 20-09-2019کو ناصر محمود جس کی عمر صرف 4 سال ہے گلی میں کھیل رہا تھا کہ مخالفین نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے اپنے مکان میں لے گئے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی کمر پر چھڑیاں مارتے رہے بچے کی چیخ و پکار پر اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں اکٹھے ہو گئے جنہوں نے اقبال وغیرہ کی منت سماجت کر کے بچے کو چھڑوایا.
    جس پر متاثرہ رجب علی نے تھانہ لڈن میں انصاف کے لیے رجوع کر لیا ہے.

  • وہاڑی : پولیس جرائم کی سہولت کار یا کچھ اور ؟

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کامسیٹس یونیورسٹی کی لڑکیاں جنہیں جسم فروش مافیا نے اغواء کرنے کی کوشش کی تھی،اب پولیس والے بھی انہیں پریشان کر رہے ہیں.
    منشیات اور جسم فروشی کے حوالے سے مقامی پولیس کے خلاف کئی بار احتجاج بھی ہوا چونکہ پولیس خود گندے دھندے کرواتی ہے اسلئے پولیس نے اپنا قبلہ درست کرنے کی بجائے الٹا شکایت کرنے والوں پر ہی جھوٹے پرچے کاٹے اور دلالوں اور کنجریوں کے ذریعے پولیس نے لوگوں پر حملے کروائے تاکہ ان کی دکانداری بند نہ ہو۔

  • وہاڑی : فصلوں کی تباہی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ناقص بیج، حبس اور گرمی، یا اپنے اعمال کی سزا.
    ضلع وہاڑی، ملتان اور جنوبی پنجاب کے اکثر کسانوں کو لاکهوں کا نقصان. مکئی کے فصل میں دانہ ہی بنا.
    ناقص اور ملاوٹ شدہ بیج شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مکئی کی فصل نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکهہ دی ہے.
    وہ لوگ جنہوں مکئ کاشت کی تهی ان سے گذارش ہے کہ وہ بهی اپنی فصل چیک کریں.