وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر نکلے خانیوال کے رہائشی بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیاتفصیلات کے مطابق پولیس وہاڑی پولیس کو اطلاع ملی کہ چیچہ وطنی میں ایک لاوارث بچہ بےہوشی کی حالت میں ملا ہے جس کو ہوش آنے پر پوچھاگیا تو اس نے بتلایا کہ وہ وہاڑی کا رہائشی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دانیوا ل رائے محمد اکرم خود چیچہ وطنی گئے اور بچہ بحفاظت اپنی تحویل میں لیا اور بچہ کے وارثان کی تلاش شروع کر دی ۔ بچہ نے اپنا نام عبدالرحمن بتلایا اور بتایا کہ 9/11وہاڑی کا رہائشی ہے۔ بتائے گئے ایڈریس سے پتاکروایا گیا تو پتا چلا کہ اس نام کا علاقہ میں کوئی رہائشی نہ ہے ۔ بعد ازاں بچے سےنہایت شفقت اور محبت کے انداز میں مزید رشتہ داروں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو پتا چلا کہ بچہ کا ماموں حاصلپور رہتا ہے ۔انتہائی محنت کے بعد بچے کے ماموں کو ٹریس کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بچہ خانیوال کا ہی رہائشی ہے اور والدین سے گھر سے ناراض ہو کر نکلا ہے جس وجہ سے گھر کا پتہ درست نہ بتا رہا تھا۔پولیس تھانہ دانیوال نے انتہائی محنت کےبعد خانیوال میں بچے کے والدین سے رابطہ کیا اوربچے عبدالرحمن کو اس کے والد کے حوالے کیا تو اس نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس بروقت ایکشن نہ لیتی تو میرا معصوم بچہ کسی درندے کے ہاتھ چڑھ سکتا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے وہاڑی پولیس کو ہمت عطا کی اور میرا گمشدہ بچہ مجھے ملا دیا اس موقع پر علاقہ کو لوگوں نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور وہاڑی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے
Category: وہاڑی
بورے والا : شہری عدم تحفظ پر پریشان
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتیوں کا سلسلہ رک نہ سکا رات گئے نامعلوم چور مختلف دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے.
یاد رہے کہ کئی دنوں سے شہر اور اس کے مضافات میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے کل بھی وہاڑی بازار سے نامعلوم مسلح ڈاکو کار سوار سے 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے شہریوں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے.میلسی : نامعلوم شخص حادثے میں جاں بحق
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر ایک شخص جاں بحق
تفصیلات کے مطابق میلسی کہروڑ پکا روڈ پرکوٹ مظفر کے قریب 2 موٹرسائیکل کا تصادم ایک شخص جاں بحق.ایک شخص شدید زخمی.
پولیس ذرائع کے مطابق بلند پور کا رہائشی 25 سالہ شکیل زخمی ہوگیا جبکہ ایک نامعلوم شخص موقع پر دم توڑ گیا.بورے والا : روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
بجلی کے کنکشن کا جھگڑا
ہمسایوں نے آہنی راڈوں سے وار کر کے معمر شخص کی جان لے لی۔ملزمان کی عدم گرفتاری اور تھانہ فتح شاہ پولیس رویہ کے خلاف ورثا کا احتجاجی مظاہرہ۔
ورثاء نے ملتان روڈ پی آئی لنک پر نعش رکھ کر روڈ بلاک کردیا۔گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے مسافر پریشان۔پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے.وہاڑی : مساجد میں کھلی کچہری
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع وہاڑی میں ایس ڈی پی او اورایس ایچ اوز نے نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے-
ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد وسیم خان کے ویژن کے مطابق ہر جمعہ کے روز ضلع وہاڑی کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مساجد میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں کوئی بھی شخص براہ راست اپنی شکایات کے حل کے لئے مل سکتا ہے۔
وہاڑی.سود خوری, کبوتر بازی, جرائم کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں. ٹھیکری پہرہ کو موثر کیا جائے. کھلی کچہریوں میں خطاب.
وہاڑی : لاپتہ بچے کو تلاش کر لیا گیا
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے لاپتہ ہونے والے بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فتح شاہ نے محمد شفیق ولد محمد اسلام بعمر 10/12 سال سکنہ بستی چمن موضع گونگے والا علاقہ تھانہ لڈن جو کہ دو یوم قبل لاپتہ ہوگیا تھا کو دن رات کی محنت کے بعد رات 2 بجے تلاش کرکے اس کے ورثہ کے حوالے کردیا۔ بچے کے وارثان نے پنجاب پولیس کو شکریہ ادا کیا اور پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے
بورے والا : میڈیکل کیمپ کے نام پر نان کوالیفائڈ ڈاکٹرز علاج کرنے لگے
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد اقبال کا نواحی گاوں 102ای بی میں جعلی میڈیکل کیمپ پہ چھاپہ میڈیکل کیمپ کے نام پر سادہ لوح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا نان کوالیفائیڈ گروہ گرفتار ۔کیمپ میں ٹیسٹ اور مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا تھا ۔گروہ کے تمام افراد کے پاس کوئ سند نہ تھی ۔ڈاکٹر شاہد اقبال کا درخواست میں موقف
تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 102 ای بی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کی سربراہی میں بڑی کاروائی کی ہے
کاروائی میں سادہ لوح عوام کولوٹنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والا نان کوالیفائیڈ گروہ گرفتار کرلیا
جعلی میڈیکل کیمپ کے گروہ میں جعلی لیب ٹیکنیشن جعلی ڈاکٹر اور اسٹنٹنٹ چیک اپ شامل ہیں جو عوام کو اسپشلسٹ ڈاکٹر کا اعلان کروا کر لوٹ مار کر رہے تھے اور 200 روپے فیس کی مد میں وصول کررہے تھے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر چھاپہ مارا اور چھان بین کے بعد لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی ٹیم جس کی سربراہی عبداللہ نامی شخص کررھا تھا کو تھانہ شیخ فاضل پولیس کے حوالے کر دیا ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے یہ لوگ عرصہ دراز میں مختلف تحصیلوں میں یہ چکوک میں جا کر اعلانات کروا کر عوام کو لوٹتے تھے آج خفیہ اطلاع پر ہم نے کاروائ کی ہے انکے قبضے سے لیباٹری کا سامان اور ادویات وغیرہ بھی برآمد کی ہیں انکے خلاف زیر دفعہ 419.420 اور پی ایم ڈی سی ارڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلیے تھانے میں استغاثہ دے دیا ہے.وہاڑی : آر پی او ملتان کی پولیس سربراہان سے میٹنگ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی زیر صدارت ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان سے کرائم میٹنگ۔
تشدد،اختیارات سے تجاوز،دوران حراست موت پر زیرو ٹالرنس پالیسی یقینی بنائی جائے۔ وسیم احمد خان
زیر تفتیش مقدمات بر وقت اور میرٹ پر یکسو کریں تاکہ ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔
موبائل خدمت مرکز کا دائرہ کا ر ڈویژن، تحصیل لیول پر پھیلایا جائے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔وسیم احمد خانبورے والا : ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) چیچہ وطنی روڈ 417 کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر.حادثے میں دو افراد جاں بحق.
جانں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے.حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد کی شناخت محمد اکرم اور محمد اشرف کے نام سے ہوئی.
جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا.تھانہ شیخ فاضل پولیس نے بس کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی .ڈرائیور موقع سے فرار.بورے والا : سات افراد کی بچے کے ساتھ زیادتی
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آئے روز زیادتیوں کا شکار ہونے والی بچیاں اور بچوں کو انصاف کون دے گا
بورے والا پنجاب پولیس ضلع وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کے لئے سوالیہ نشان
نئے پاکستان میں با اثر افراد کی زیادتی کا شکار نوجوان انصاف کا منتظرتھانہ ماڈل ٹاون پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی سے مسلسل دس روز سے گریزاں کیا ملزم اسی طرح دندناتے پھرتے رہیںگے ۔اور پولیس خاموش رہے گی
متاثرہ نوجوان تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کی روائتی سستی اور غفلت پر مایوس اعلی حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ۔سات افراد کی نوجوان لڑکے سے مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کو درخواست دیئے دس روز گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ ہوئی متاثرہ نوجوان کی اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق
چک 327۔ای بی کے رہائشی سترہ سالہ نوجوان غلام مجتبی کو ملزمان
ارسلان، محسن ذیشان، تیمور، احتشام ، اسد،باو،وسیم وغیرہ
7افراداسے زبردستی نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بنائی۔ اس ویڈیو کا استعمال کرکے ملزمان نوجوان کو بلیک میل بھی کرتے رہے اور رقم کا بھی مطالبہ کرتے رہے ۔اس بارے میں تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کو درخواست دی گئی اور میڈیکل بھی کروایا گیا لیکن دس روز گزرنے کے باوجود بھی تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ نوجوان غلام مجتبی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔